الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8375
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَإِذَا هُوَ يَكْوِي غُلَامًا، قَالَ: قُلْتُ: تَكْوِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ دَوَاءُ الْعَرَبِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ مَعَهُ دَوَاءً، جَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ، وَعَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعَطَاءٌ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعَطَاءٌ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: میں ابوعبدالرحمن کے پاس آیا وہ ایک غلام کو داغ لگا رہے تھے میں نے دریافت کیا: کیا آپ داغ لگا رہے ہیں انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ عربوں کا طریقہ علاج ہے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کے لئے دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس سے ناواقف رہے وہ نا واقف ہے، اور جو شخص اس کو جان لے، وہ جان لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8375]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8375]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (4267)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
33. بَابُ بَطُّ الْوَرَمِ
ورم کو چیر دینا
حدیث نمبر: 8376
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: دَخَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَبِهِ وَرَمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تُخْرِجُوهُ عَنْهُ؟". قَالَ: فَبُطَّ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاهِدٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک انصاری شخص کے پاس آئے جسے ورم لائق تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اسے اس سے نکال نہیں دو گے راوی کہتے ہیں: اسے چیر دیا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ملاحظہ فرما رہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8376]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8376]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (454)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2498، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3912»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8377
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَدِمَ رَجُلَانِ أَخَوَانِ الْمَدِينَةَ، وَقَدْ أُصِيبَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فِي جَسَدِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِقَرَابَتِهِ:" اطْلُبُوا مَنْ يُعَالِجُهُ". فَجِيءَ بِالرَّجُلَيْنِ الْأَخَوَيْنِ، فَقَالَ لَهُمَا:" بِحَدِيدَةٍ تُعَالِجَانِ؟" فَقَالَا: إِنَّا كُنَّا نُعَالِجُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَالِجَاهُ" فَبَطَّهُ حَتَّى بَرِأَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو بھائی مدینہ منورہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کو اس کے جسم میں تیر لگا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے رشتہ داروں سے فرمایا اس کے لئے ایسا شخص تلاش کرو جو اس کا علاج کرے پھر ان دو بھائیوں کو لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تم دونوں لوہے کے ذریعے علاج کرو انہوں نے کہا: ہم زمانہ جاہلیت میں علاج کیا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دونوں اس کا علاج کرو راوی کہتے ہیں: تو اس نے اس کو چیر دیا، یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہو گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ یہ کہتے ہیں: کہ یہ غلطی کرتا ہے، اور یہ دوسروں کے (برخلاف) نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8377]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3029)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9078»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8378
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ بِهِ جُرْحٌ يَسْتَأْذِنُهُ فِي بَطِّهِ، فَأَذِنَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جسے زخم لاحق تھا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے چیر دینے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دیدی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے وہ یہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، اور (دوسروں کے) برخلاف روایت نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8378]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11106)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11106»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8379
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الْحَضْرَمِيِّ:
أَنْ حَيَّانَ بْنَ أَبْحَرَ الْكِنَانِيَّ بَقَرَ عَنْ بَطْنِ امْرَأَةٍ بَنَى بِهَا حَتَّى عَالَجَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
أَنْ حَيَّانَ بْنَ أَبْحَرَ الْكِنَانِيَّ بَقَرَ عَنْ بَطْنِ امْرَأَةٍ بَنَى بِهَا حَتَّى عَالَجَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
عبداللہ بن یحیی حضرمی بیان کرتے ہیں: حیان بن ابحر کنانی نے اپنی بیوی کے پیٹ کو چیر دیا تھا جس کے ساتھ ان کی رخصتی ہوئی تھی یہاں تک کہ انہوں نے اس خاتون کا اس طرح علاج کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8379]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8379]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3577)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
34. بَابُ نَبَاتِ الشَّعْرِ فِي الْأَنْفِ
ناک میں بالوں کا اگنا
حدیث نمبر: 8380
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" نَبَاتُ الشَّعْرِ فِي الْأَنْفِ أَمَانٌ مِنَ الْجُذَامِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" نَبَاتُ الشَّعْرِ فِي الْأَنْفِ أَمَانٌ مِنَ الْجُذَامِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ناک میں بالوں کا اُگنا، جذام سے امان (یعنی حفاظت کا ذریعہ) ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8380]
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8380]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3030) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4368)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 676»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
35. بَابُ دَوَاءِ الْبَاسُورِ
بواسیر کی دواء
حدیث نمبر: 8381
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الشَّجَرَةِ الْمُبَارَكَةِ، زَيْتِ الزَّيْتُونِ، فَتَدَاوَوْا بِهِ، فَإِنَّهُ مَصَحَّةٌ مِنَ الْبَاسُورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنْ ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَةِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ، وَنَقَلَ عَنْ أَبِي حَاتِمٍ أَنَّهُ كَذَّابٌ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر اس برکت والے درخت کو استعمال کرنا لازم ہے، یعنی زیتون کا درخت، تم اسے دواء کے طور پر استعمال کرو! کیونکہ یہ بواسیر سے نجات کا ذریعہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی روایت کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ امام ذہبی نے
یہ روایت عثمان کے حالات میں، ابوصالح سے منقول روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور انہوں نے ابوحاتم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ یہ راوی کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8381]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8382
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" اسْتَنْجُوا بِالْمَاءِ الْبَارِدِ، فَإِنَّهُ مَصَحَّةٌ لِلْبَوَاسِيرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
" اسْتَنْجُوا بِالْمَاءِ الْبَارِدِ، فَإِنَّهُ مَصَحَّةٌ لِلْبَوَاسِيرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ٹھنڈے پانی کے ذریعے استنجاء کرو! کیونکہ یہ بواسیر سے نجات کا ذریعہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ہارون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8382]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمار بن ہارون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8382]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (3903)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
36. بَابٌ فِي النِّقْرَسِ
نقرس کا بیان
حدیث نمبر: 8383
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرَيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِهِ النِّقْرَسُ، فَشَكَا إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" كَذَبَتْكَ الْهَوَاجِرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
" كَذَبَتْكَ الْهَوَاجِرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اسے نقرس (پاؤں کے جوڑوں میں درد) کی شکایت تھی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دن چڑھے کا وقت تمہیں جھٹلا دے گا (یعنی تم پر لازم ہے کہ دن کی گرمی میں پیدل چلو!)“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8383]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8383]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (303/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
37. بَابُ دَوَاءِ الْخَنَازِيرِ
خنازیر (گردن کے پھوڑے) کی دواء
حدیث نمبر: 8384
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَجُلًا رَأَى رَجُلًا بِهِ خَنَازِيرُ فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّهُ أَخَذَ عَلَيَّ لَحَدَّثْتُكَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ مَسْعُودٍ فَلَقِيَهُ فَقَالَ: حَدِّثْ، فَقَالَ: إِنَّهُ أَخَذَ عَلَيَّ أَنْ لَا أُحَدِّثَ بِهِ أَحَدًا، قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْكَ، كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ، وَحَدِّثْ بِهِ، قَالَ: اعْمَدْ إِلَى أَبْوَالِ إِبِلِ الْأَرَاكِ - يَعْنِي تَأْكُلُ الْأَرَاكَ - فَاطْبُخْهُ حَتَّى يَنْعَقِدَ ثُمَّ اشْرَبْهُ، وَخُذْ وَرَقَ الْأَرَاكِ فَدُقَّهُ وَذَرِّهِ عَلَيْهِ. فَفَعَلَ فَبَرِأَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے کو دیکھا جسے خنازیر (گردن کے پھوڑے) کی شکایت تھی اس نے کہا: اگر انہوں نے مجھ سے عہد نہ لیا ہوتا، تو میں نے تمہیں حدیث بیان کرنی تھی اس بات کی اطلاع سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ملی، تو وہ اس شخص سے ملے اور کہا: تم حدیث بیان کرو اس نے کہا: انہوں نے مجھ سے یہ عہد لیا ہے کہ میں یہ حدیث کسی کو بیان نہیں کروں گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے فرمایا ان کے لئے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ تم سے عہد لیتے تم اپنی قسم کا کفارہ دیدینا تم یہ حدیث بیان کرو اس نے کہا: پیلو کھانے والے اونٹوں کا پیشاب لیں اور اسے پکائیں یہاں تک کہ جب وہ گاڑھا ہو جائے، تو اسے پی لیں پھر آپ پیلو کے پتے لیں انہیں پیس لیں اور اس پر چھڑک دیں اس شخص نے ایسا کیا، تو وہ تندرست ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8384]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9153)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف