الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ فِي الْمُجَذَّمِينَ
جذام زدہ لوگوں کا بیان
حدیث نمبر: 8385
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ، وَإِذَا كَلَّمْتُمُوهُمْ فَلْيَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ قَيْدُ رُمْحٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِنْ لَمْ يَكُنْ سَقَطَ مِنَ الْإِسْنَادِ أَحَدٌ.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو اور جب تم ان کے ساتھ بات چیت کرو، تو تمہارے اور ان کے درمیان نیزے جتنا فاصلہ ہونا چاہیے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اگر اس کی سند میں کوئی راوی ساقط نہ ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8385]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (581)، أخرجه مسند أحمد برقم: 582، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2897»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8386
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ، وَإِذَا كَلَّمْتُمُوهُمْ فَلْيَكُنْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ قَيْدُ رُمْحٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جذام زدہ شخص کی طرف مسلسل نہ دیکھو! جب تم ان کے ساتھ بات چیت کرو، تو تمہارے اور ان کے درمیان ایک نیزے جتنا فاصلہ ہونا چاہیے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی فرج بن فضالہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8386]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (6774) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2897)، أخرجه مسند أحمد برقم: 582، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2897»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8387
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُجَذَّمِينَ لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، عَنْ شَيْخِهِ الْوَلِيدِ بْنِ حَمَّادٍ الرَّمْلِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جذام لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے اپنے استاد ولید بن حماد ملی کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8387]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (112/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9259»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8388
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُدِيمُوا النَّظَرَ إِلَى الْمُجَذَّمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8388]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11193)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11193»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8389
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نَبَاتُ الشَّعْرِ فِي الْأَنْفِ أَمَانٌ مِنَ الْجُذَامِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ناک میں بالوں کا اُگنا، جذام سے امان (کا باعث) ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8389]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 676»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8390
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا حَسَدَ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیماری کے متعدی ہونے، شگون اور حسد کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اور نظر لگنا حق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8390]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7070)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7030»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8391
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا صَفَرَ وَلَا هَامَةَ وَلَا يُعْدِي سَقِيمٌ صَحِيحًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ثَعْلَبَةُ بْنُ يَزِيدَ الْحِمَّانِيُّ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صفر (کے مہینے کے منحوس ہونے) یا ہامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور بیمار شخص، تندرست کو (بیماری) متعدی نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثعلبہ بن یزید حمانی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8391]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (430)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7052»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8392
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ - وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجٌ وَحْدَهُ - فَقَعَدَ عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ أَوْرِدِ الْخَيْلَ، قَالَ: وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ قَالَ: فَأَوْرَدَهَا فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا - أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً - شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ - قَالَ: أَوْرَدَهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبَ الْخَيْلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحْرَاءِ، يُصْبِحُ فِي كَرْكَرَتِهِ - أَوْ فِي مَرَاقِهِ - بَلِيَّةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ عمیر بن سعد، اہل فلسطین کے کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے، اور انہیں ”نسیج وحدہ“ (یعنی اپنی مثال آپ) کہا جاتا تھا، وہ اپنے گھر میں اپنے ایک بڑے سے چبوترے پر تشریف فرما تھے، انہوں نے اپنے غلام سے کہا: اے غلام گھوڑوں کو پانی پلانے لے جاؤ! راوی کہتے ہیں: گھر میں پتھر کا ایک حوض موجود تھا، اس نے انہیں پانی پلایا، تو انہوں نے دریافت کیا: فلانی کہاں ہے؟ اس نے کہا: اسے خارش کی شکایت ہے جس میں سے خون ٹپک رہا ہے، (یا شاید یہ کہا: پانی ٹپک رہا ہے) اس بارے میں ابواسحاق نامی راوی کو شک ہے۔ انہوں نے فرمایا: اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: ایسی صورت میں، تو تمام گھوڑے خارش کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے فرمایا: تم اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، شگون، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیا تم نے اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحراء میں ہوتا ہے، صبح کے وقت اس کے سینے (یا پیٹ) میں ایسی بیماری ہوتی ہے، جو اس سے پہلے نہیں تھی، تو پہلے والے کو کس نے بیماری لاحق کی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8392]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (1580) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2488، 2492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3964»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8393
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا هَامَةَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" لَا عَدْوَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(بیماری کے) متعدی ہونے اور ہامہ کی کوئی حیث نہیں ہے، کس نے پہلے والے کو بیماری میں مبتلا کیا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے یہ حصہ منقول ہے: ”متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن حسین درہمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8393]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3037)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8394
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا عَدْوَى".
فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّا نَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرِبَةَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَعْرَابِيُّ مَنْ أَجْرَبَ الْأُولَى؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(بیماری کے) متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات ہم ایک خارش زدہ بکری لیتے ہیں اور اسے بکریوں میں چھوڑ دیتے ہیں، تو وہ ساری بکریاں خارش والی ہو جاتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے دیہاتی! پہلی والی کو کس نے خارش میں مبتلا کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8394]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2333) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11605) اخرجه احمد في المسند (269,245)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11605، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 340»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح