🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَيْنِ
نظر لگنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8425
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْعَيْنُ حَقٌّ، وَيَحْضُرُ بِهَا الشَّيْطَانُ وَحَسَدُ ابْنِ آدَمَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر لگنا حق ہے، اور اس کے ساتھ شیطان موجود ہوتا ہے، اور انسان کا حسد ہوتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے یہ حصہ منقول ہے: ”نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8425]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/2)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5408، 5600، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9376»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8426
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مَعَهُ وَسَارَ مَعَهُ نَحْوَ مَكَّةَ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِشِعْبِ الْخَرَّارِ مِنَ الْجُحْفَةِ اغْتَسَلَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَكَانَ رَجُلًا أَبْيَضَ حَسَنَ الْجِسْمِ وَالْجِلْدِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَخُو بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَلُبِطَ سَهْلٌ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لَكَ فِي سَهْلٍ؟ وَاللَّهِ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَلَا يُفِيقُ، قَالَ:" هَلْ تَتَّهِمُونَ فِيهِ مَنْ أَحَدٍ؟" قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ هَلَّا إِذَا رَأَيْتَ مَا يُعْجِبُكَ بَرَّكْتَ؟!" ثُمَّ قَالَ: اغْتَسِلْ. فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَرْفِقَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافَ رِجْلَيْهِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِهِ فِي قَدَحٍ، ثُمَّ صَبَّ ذَلِكَ الْمَاءَ عَلَيْهِ، يَصُبُّهُ رَجُلٌ عَلَى رَأْسِهِ وَظَهْرِهِ مِنْ خَلْفِهِ، ثُمَّ يُلْقِي الْقَدَحَ وَرَاءَهُ، فَفَعَلَ بِهِ ذَلِكَ، فَرَاحَ سَهْلٌ مَعَ النَّاسِ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: وَشَرِبَ مِنْهُ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، یہ لوگ مکہ کی طرف جا رہے تھے، یہاں تک کہ ”جحفہ“ کے مقام پر موجود ”خراز“ کی گھاٹی میں، سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے غسل کرنا شروع کیا، وہ ایسے شخص تھے، جو گورے چٹے تھے ان کا جسم اور جلد خوبصورت تھے، عامر بن ربیعہ جس کا تعلق بنو عدی بن کعب سے تھا۔ اس نے انہیں غسل کرتے ہوئے دیکھ لیا، تو کہا: میں نے آج کی طرح کی خوبصورت جلد، تو کسی پردہ نشین عورت کی بھی نہیں دیکھی، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا آپ سہل کے حوالے سے کچھ کریں گے؟ اللہ کی قسم! یہ نہ، تو سر اٹھا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں ہوش آ رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے حوالے سے کسی پر الزام عائد کرتے ہو؟ لوگوں نے کہا: عامر بن ربیعہ پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن ربیعہ کو بلایا اور اس پر غصے کا اظہار کیا اور فرمایا: تم میں سے کوئی ایک اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرنا چاہتا ہے؟ جب تم نے وہ چیز دیکھی، جو تمہیں اچھی لگی، تو تم نے برکت کی دعا کیوں نہیں دی؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غسل کرو! انہوں نے اپنے چہرے دونوں بازؤں، دونوں کہنیوں، دونوں گھٹنوں، پاؤں کے کناروں اور تہبند کے اندرونی حصے کو ایک پیالے میں دھویا، پھر وہ پانی ان صاحب پر ڈال دیا گیا، وہ اُن صاحب کے سر اور ان کی پشت پر ڈالا گیا، پھر پیالہ ان کے پیچھے رکھا گیا اور وہاں بھی ایسا کیا گیا، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ روانہ ہو گئے، یوں جیسے انہیں کبھی کوئی تکلیف لاحق نہیں ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے اس پانی کو پیا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5579,5582) اخرجه احمد فى المسند (486/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8427
وَفِي رِوَايَةٍ لِلطَّبَرَانِيِّ أَيْضًا: فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَقَالَ فِيهِ:
" مَا يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ إِذَا رَأَى مِنْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ مِنْ نَفْسِهِ أَوْ مَالِهِ أَنْ يُبَرِّكَ عَلَيْهِ؟ فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ ضَعْفٌ.
امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ان صاحب کے پاس سے گزرا اور اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جب کوئی شخص اپنے بھائی میں کوئی ایسی چیز دیکھتا ہے، جو اسے اچھی لگتی ہے خواہ اس کا تعلق اس کے وجود سے ہو، یا اُس کے مال سے ہو، تو کیا چیز اس کے لئے رکاوٹ بنتی ہے کہ وہ اُس کے لئے برکت کی دعا کرے، بے شک نظر لگنا،۔ حق ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی اسناد میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8427]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5581)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8428
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْخَرَّارِ دَخَلَ مَاءً يَغْتَسِلُ، وَكَانَ رَجُلًا وَضَّاءً، فَمَرَّ بِهِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ حُسْنَ شَيْءٍ وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ، فَمَا لَبِثَ سَهْلٌ أَنْ لُبِطَ بِهِ، فَدَعَا لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ؟ مَنْ تَتَّهِمُونَهُ بِهِ؟" قَالُوا: عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ. فَدَعَا عَامِرًا، وَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَأَمَرَ عَامِرًا فَغَسَلَ وَجْهَهُ فِي الْمَاءِ، وَأَطْرَافَ يَدَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ، وَأَطْرَافَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبْعَيْ إِزَارِ عَامِرٍ وَدَاخِلَتَهُ، فَغَمَرَهَا فِي الْمَاءِ، ثُمَّ أَفْرَغَ الْإِنَاءَ عَلَى رَأْسِ سَهْلٍ، وَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ مِنْ دُبُرِهِ، فَأُطْلِقَ سَهْلٌ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب وہ ”خراز“ کے مقام پر پہنچنے، تو وہ پانی میں غسل کرنے کے لئے داخل ہوئے، وہ ایک وجیہ و شکیل شخص تھے، عامر بن ربیعہ ان کے پاس سے گزرے، تو بولے: میں نے آج کی طرح کی خوبصورتی اور اتنی (خوبصورت) جلد تو کبھی کسی پردہ نشین عورت کی بھی نہیں دیکھی، تو اسی وقت سیدنا سہل رضی اللہ عنہ اس وقت بے ہوش ہو کر پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کی اور فرمایا: کوئی شخص اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرنا چاہتا ہے؟ تم کس پر اس کے حوالے سے الزام عائد کرتے ہو، لوگوں نے کہا: عامر بن ربیعہ پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر کو بلوایا، آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا، آپ نے عامر کو حکم دیا، عامر نے اس پانی میں منہ دھویا، دونوں بازو دھوئے، دونوں گھٹنے دھوئے پاؤں کے کنارے دھوئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر کے تہبند کے ڈب کو پکڑا اور انہیں پانی میں ڈبو دیا، پھر وہ پانی آپ نے سہل کے سر پر بہایا اور ان کی پشت پر برتن کو اوندھا کر دیا، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ یوں کھڑے ہو گئے، جیسے انہیں کوئی تکلیف نہیں تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8428]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5573,5574)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8429
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَى حَدِيثَ أَبِي أُمَامَةَ، كَمَا رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: أَحْسَبُهُ قَالَ: وَأَمَرَهُ فَحَسَا مِنْهُ حُسْوَاتٍ. وَرِجَالُ هَذِهِ الرِّوَايَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بے شک نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن ابوامامہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اسی طرح نقل کی ہے، جس طرح امام ابن ماجہ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تھا کہ انہوں نے اس میں سے چند گھونٹ بھی بھرے تھے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8429]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5579)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8430
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ نَلْتَمِسُ حُمُرًا، فَوَجَدْنَا حُمُرًا وَغَدِيرًا، قَالَ: وَكَانَ أَحَدُنَا يَسْتَحِي أَنْ يَغْتَسِلَ وَأَحَدٌ يَرَاهُ، فَاسْتَتَرَ مِنِّي حَتَّى إِذَا رَأَى أَنْ قَدْ فَعَلَ، نَزَعَ جُبَّةً عَلَيْهِ مِنْ كِسَاءٍ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَاءَ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ نَظْرَةً فَأَعْجَبَنِي خَلْقُهُ، فَأَصَبْتُهُ بِعَيْنِي، فَأَخَذَتْهُ قَعْقَعَةٌ وَهُوَ فِي الْمَاءِ، فَدَعَوْتُهُ فَلَمْ يُجِبْنِي، فَانْطَلَقْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ:" أَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصْبَهَا"، ثُمَّ قَالَ:" قُمْ" فَقَامَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مِنْ نَفْسِهِ أَوْ مَالِهِ أَوْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ، فَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ، فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْعَيْنُ حَقٌّ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمَيَّةُ بْنُ هِنْدٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ گدھے تلاش کرنے کے لئے نکلے ہمیں ایک جگہ پر گدھے بھی ملے اور تالاب بھی مل گیا، راوی کہتے ہیں: ہم میں سے کوئی ایک شخص اس بات سے شرم محسوس کرتا تھا کہ جب وہ غسل کر رہا ہو، تو کوئی اُسے دیکھے، تو سہل نے مجھ سے پردہ کر لیا، یہاں تک کہ جب انہوں نے دیکھا کہ وہ پردے میں چلے گئے، تو انہوں نے اپنے جسم پر موجود چادر کو، جو جبہ کے طور پر لی ہوئی تھی، اسے اتارا اور پانی میں داخل ہو گئے، جب میں نے ان کی طرف دیکھا تو ان کی جسامت مجھے اچھی لگی میری نظر انہیں لگ گئی، انہیں کپکپاہٹ نے اپنی گرفت میں لے لیا، حالانکہ اس وقت وہ پانی میں تھے، میں نے انہیں بلایا لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی گرمی، ٹھنڈک اور تکلیف رخصت کر دے، پھر آپ نے فرمایا: تم کھڑے ہو جاؤ! جب وہ کھڑے ہو گئے، تو آپ نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی جان یا مال کے حوالے سے، یا اپنے بھائی کے حوالے سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے، تو اسے برکت کی دعا کرنی چاہیے، کیونکہ نظر لگنا حق ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”نظر لگنا، حق ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی امیہ بن ہند ہے، اور وہ مستور ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8430]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7195) اخرجه احمد فى المسند (447/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8431
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: الْغُسْلُ الَّذِي أَدْرَكْتُ عُلَمَاءَنَا يَصْنَعُونَ، أَنْ يُؤْتَى الرَّجُلُ الَّذِي يُعْيِنُ صَاحِبَهُ بِالْقَدَحِ فِيهِ الْمَاءُ، فَيُمْسِكُ لَهُ مَرْفُوعًا مِنَ الْأَرْضِ، فَيَدْخُلُ الَّذِي يُعَيِّنُ صَاحِبَهُ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الْمَاءِ، فَيَصُبُّ عَلَى وَجْهِهِ الْمَاءَ صَبَّةً وَاحِدَةً فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ يُدْخِلُ الْيُسْرَى فِي الْمَاءِ فَيَغْسِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى صَبَّةً وَاحِدَةً فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُمْنَى فَيَغْسِلُ يَدَهُ الْيُسْرَى صَبَّةً وَاحِدَةً إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَيْهِ جَمِيعًا فِي الْمَاءِ فَيَغْسِلُ صَدْرَهُ صَبَّةً وَاحِدَةً فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُسْرَى فَيَغْرِفُ مِنَ الْمَاءِ فَيَصُبُّهُ عَلَى ظَهْرِ كَفِّهِ الْيُمْنَى صَبَّةً وَاحِدَةً فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُسْرَى فَيَصُبُّ عَلَى مَرْفِقِ يَدِهِ الْيُمْنَى صَبَّةً وَاحِدَةٍ فِي الْقَدَحِ، وَهُوَ فِي يَدِهِ إِلَى عُنُقِهِ، ثُمَّ يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي مَرْفِقِ يَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ عَلَى ظَهْرِ قَدَمِهِ الْيُمْنَى مِنْ عِنْدِ أُصُولِ الْأَصَابِعِ، وَالْيُسْرَى كَذَلِكَ، ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ الْيُسْرَى فَيُصِبُّ عَلَى ظَهْرِ رُكْبَتِهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ يَفْعَلُ بِالْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَغْمِسُ دَاخِلَةَ إِزَارِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ يَقُومُ الَّذِي فِي يَدِهِ الْقَدَحُ بِالْقَدَحِ، فَيَصُبُّهُ عَلَى ظَهْرِ رُكْبَتِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ يَقُومُ الَّذِي فِي يَدِهِ الْقَدَحُ بِالْقَدَحِ، فَيَصُبُّهُ عَلَى رَأْسِ الْمَعْيُونِ مِنْ وَرَائِهِ، ثُمَّ يَكْفَأُ الْقَدَحَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مِنْ وَرَائِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ إِلَى الزُّهْرِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے علماء کو جس طرح کرتے ہوئے پایا ہے، اس میں غسل کا طریقہ یہ ہے: اُس شخص کو لایا جائے گا، جس نے اپنے ساتھی کو نظر لگائی ہے، اس کے پاس ایک پیالہ لایا جائے گا، جس میں پانی موجود ہو گا، اور اس کے لئے اسے زمین سے ذرا بلند کر کے پکڑ کے رکھا جائے گا، جس شخص نے اپنے ساتھی کو نظر لگائی ہے، وہ اپنا دایاں ہاتھ پانی میں داخل کرے گا، اور پھر اپنے چہرے پر پانی ڈال کر پیالے میں ڈال دے گا، ایسا ایک مرتبہ کرے گا، پھر بایاں ہاتھ پانی میں داخل کرے گا اور اپنے دائیں بازو پر ایک مرتبہ پانی ڈالے گا، جو واپس پیالے میں جائے گا، پھر وہ اپنا دایاں ہاتھ داخل کر کے اس کے ذریعے بایاں ہاتھ ایک مرتبہ دھوئے گا، یہ دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے جائیں گے، پھر وہ دونوں ہاتھ پانی میں داخل کرے گا، اور پھر ایک ہی مرتبہ پانی ڈال کر اپنے سینے کو دھوئے گا، جس کا بقایا پانی پیالے میں جائے، پھر وہ اپنا بایاں ہاتھ اس پانی میں داخل کرے گا، چلو میں پانی لے گا، اور اسے اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر ڈالے گا، وہ ایک مرتبہ ڈالے گا، یوں کہ بقایا پانی پیالے میں چلا جائے گا، پھر وہ اپنا بایاں ہاتھ داخل کرے گا، اور اس کے ذریعے دائیں ہاتھ کی کہنی پر ایک مرتبہ پانی ڈالے گا، جو بقایا پانی پیالے میں چلا جائے، اور پھر وہ اپنا ہاتھ گردن تک لے کے جائے گا (شاید یہاں یہ مراد ہے کہ کہنی تک لے کے جائے گا) پھر وہ بائیں کہنی کے ساتھ بھی اسی طرح کرے گا، پھر وہ اپنے دائیں پاؤں کے اوپری حصے کے ساتھ اس طرح کرے گا، جو اس کی انگلیوں کی جڑوں سے شروع ہو گا پھر بائیں پاؤں کے ساتھ اسی طرح کرے گا، پھر بایاں ہاتھ برتن میں داخل کر کے پانی اپنے دائیں گھٹنے کی پشت پر ڈالے گا، پھر بائیں گھٹنے کے ساتھ ایسا ہی کرے گا، پھر وہ اپنے تہبند کا اندرونی حصہ دائیں طرف سے پانی میں ڈبوئے گا، پھر وہ شخص اُٹھ جائے گا جس کے ہاتھ میں پیالہ موجود تھا، وہ پیالے کو لے کے جائے گا، پھر وہ اپنے دائیں گھٹنے پر پانی بہائے گا، پھر وہ شخص اٹھ جائے گا جس کے ہاتھ میں پیالا موجود تھا، اور پھر وہ اس شخص پر پانی ڈالے گا جس کو نظر لگی تھی، وہ اس کے پیچھے کی طرف سے ڈالے گا، اور پھر وہ اس کے پیچھے ہی پیالے کو زمین پر اوندھا کر کے رکھ دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ زہری تک اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5577)»

الحكم على الحديث:
سند کے راوی زہری تک صحیح کے راوی ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ
جب آدمی کوئی ایسی چیز دیکھے، جو اسے اچھی لگے، تو وہ کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8432
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ رَأَى شَيْئًا فَأَعْجَبَهُ، قَالَ: مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، لَمْ يَضُرُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ وَأَبُو بَكْرٍ ضَعِيفٌ جِدًّا.
قُلْتُ: وَقَدْ حَكَى ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ فِي" التَّمْهِيدِ" فِي قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا بَرَّكْتَ عَلَيَّ" عَنْ أَهْلِ الْعِلْمِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ.
وَحَكَى عَنْ بَعْضِهِمْ: أَنْ يَقُولَ: تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْأَذْكَارِ مِنْ نَحْوِ هَذَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی چیز دیکھے اور اسے وہ اچھی لگے، تو اسے یہ کہنا چاہیے: ”ما شاء اللہ، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی۔
یہ روایت امام بزار نے، ہذلی کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ابوبکر نامی راوی انتہائی ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن عبدالبر نے کتاب ”التمہید“ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”تم نے اسے برکت کی دعا کیوں نہیں دی؟“ اہل علم سے یہ بات منقول ہے: وہ یہ کہے گا: اے اللہ! تو اس میں برکت رکھ دے!“ بعض حضرات سے یہ بات منقول ہے: وہ یہ کہے گا: اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے، جو سب سے عمدہ خالق ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث ”اذکار“ سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8432]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3055)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5795، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5575، 5576، 5578، 5580، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 771، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3421، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1126، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 760، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1054، وأخرجه مسند أحمد برقم: 731، 805، وأخرجه مسند البزار برقم: 536، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 673»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ نَصْبِ الْجَمَاجِمِ فِي الزَّرْعِ مِنْ أَجْلِ الْعَيْنِ
کھیت میں ”جماجم“ نصب کرنا، تاکہ نظر نہ لگے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8433
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ -:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالْجَمَاجِمِ أَنْ تُنْصَبَ فِي الزَّرْعِ، قَالَ: قُلْتُ: مِنْ أَجْلِ مَاذَا؟ قَالَ: مِنْ أَجْلِ الْعَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَيَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ضَعِيفٌ أَيْضًا.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھیت میں ”جما جم“ نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) میں نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن محمد بن حفص ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ بھی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8433]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3054)، أخرجه مسند البزار برقم: 667»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّقَى لِلْعَيْنِ وَالْمَرَضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
نظر لگنے، بیماری، یا س کے علاوہ کسی چیز کے لئے دم کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8434
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" دَخَلَتِ الْجَنَّةَ أُمَّةٌ بِقَضِّهَا وَقَضِيضِهَا، كَانُوا لَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَكْتَوُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
وَفِي هَذَا أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ صِحَاحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک امت اپنے سب لوگوں سمیت، جنت میں داخل ہو جائے گی، یہ وہ لوگ ہیں، جو دم نہیں کرواتے ہوں گے، داغ نہیں لگواتے ہوں گے، اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس نوعیت کی احادیث جو ”صحیح“ ہیں، وہ اس شخص کے بارے میں ہیں، جو جنت میں کسی حساب کے بغیر داخل ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8434]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں