🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8395
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، فَذَكَرْتُ عِنْدَهُ الْعَدْوَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم فلسطین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے، میں نے ان کے سامنے بیماری کے متعدی ہونے کا ذکر کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، بدشگونی اور ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس میں ایک طویل قصہ نقل ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن حبان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8395]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8396
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَ، وَلَا يُتِمُّ شَهْرَانِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا".
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي الدِّيَاتِ فِيمَنْ قَتَلَ ذِمِّيًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَازِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الطِّيَرَةِ وَمَا يَقُولُ عِنْدَهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، صفر (کے مہینے کے منحوس ہونے) ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور دو مہینے کبھی (مسلسل) تیس دن کے نہیں ہوتے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر، دیتوں سے متعلق باب میں آئے گی، جو اس شخص کے بارے میں، باب میں ہو گی، جو کسی ذمی کو قتل کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن محمد الغاز ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں بدشگونی کے بارے میں کچھ احادیث آگے آئیں گی نیز یہ کہ آدمی اس وقت کیا پڑھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7801)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7761، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 991»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابُ النُّشْرَةِ
جھاڑ پھونک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8397
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ النُّشْرَةِ فَقَالَ: ذُكِرَ لِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْهَا فَقَالَ:
" هِيَ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ذَكَرُوا أَنَّهَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ. وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے جھاڑ پھونک کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے فرمایا: میرے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ شیطان کے عمل کا حصہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: لوگوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ شیطان کے عمل کا حصہ ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8397]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3034)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6709»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابُ فِيمَنْ يُعَلِّقُ تَمِيمَةً أَوْ نَحْوَهَا
اس شخص کا بیان، جو تعویذ وغیرہ لٹکا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8398
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ تَعَلَّقَ تَمِيمَةً فَلَا أَتَمَّ اللَّهُ لَهُ، وَمَنْ يُعَلِّقْ وَدَعَةً فَلَا وَدَعَ اللَّهُ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص تعویذ لٹکاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا (مقصد) اس کے لئے پورا نہ کرے، اور جو شخص ”ودعہ“ (تعویذ ہی کی ایک قسم) لٹکاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس (کے مقصد کو پورا) نہ کرے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8398]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1759) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2972/17) اخرجه احمد فى المسند (154/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8399
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ أَقْبَلَ إِلَيْهِ رَهْطٌ، فَبَايَعَ تِسْعَةً وَأَمْسَكَ عَنْ وَاحِدٍ، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَايَعْتَ تِسْعَةً وَتَرَكَتْ هَذَا؟ قَالَ:" إِنْ عَلَيْهِ تَمِيمَةً" فَأَدْخَلَ يَدَهُ فَقَطَعَهَا، فَبَايَعَهُ وَقَالَ:" مَنْ عَلَّقَ تَمِيمَةً فَقَدْ أَشْرَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ افراد حاضر ہوئے آپ نے نو افراد سے بیعت لے لی اور ایک سے نہیں لی، آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ نے نو افراد سے بیعت لے لی ہے، اور اسے چھوڑ دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے پاس تعویذ موجود ہے اس شخص نے اپنا ہاتھ اندر داخل کیا اور اسے کاٹ دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لے لی اور ارشاد فرمایا: ”جو شخص تعویذ لٹکاتا ہے، وہ شرک کا مرتکب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (319/17) أخرجه احمد فى المسند (156/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8400
وَعَنْ عِيسَى قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي مَعْبَدٍ نُعُودُهُ، فَقُلْنَا: أَلَا تُعَلِّقُ شَيْئًا؟ فَقَالَ: الْمَوْتُ أَقْرَبُ مِنْ ذَلِكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ عَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ فِي الْكُنَى قَالَ: وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُكَيْمٍ، قُلْتُ: فَإِنْ كَانَ هُوَ فَقَدْ ثَبَتَتْ صُحْبَتُهُ بِقَوْلِهِ: سَمِعْتُ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عیسیٰ نامی بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابومعبد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے کہا: آپ کوئی تعویذ تو نہیں لٹکاتے؟ انہوں نے فرمایا: موت اس سے زیادہ قریب ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کوئی چیز لٹکاتا ہے، اسے اس کے سپرد کر دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے، کنیت سے متعلق باب میں، سیدنا ابومعبد جہنی رضی اللہ عنہ کے حالات کے ضمن میں نقل کی ہے، راوی کہتے ہیں: ایک قول کے مطابق ان کا نام سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اگر تو یہ وہی ہیں، تو پھر ان کا صحابی ہونا، ان الفاظ سے ثابت ہوتا ہے: ”میں نے سنا“ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (385/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8401
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَا أُبَالِي مَا أَتَيْتُ، وَلَا مَا ارْتَكَبْتُ، إِذَا أَنَا شَرِبْتُ تِرْيَاقًا، أَوْ عَلَّقْتُ تَمِيمَةً، أَوْ نَطَقْتُ شِعْرًا، مِنْ قِبَلِ نَفْسِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں نے کیا کیا ہے، اور کس کام کا ارتکاب کیا ہے، جبکہ میں نے تریاق پی لیا ہو، یا تعویذ لٹکا لیا ہو، یا اپنی طرف سے شعر موزوں کر دیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد موسیٰ بن عیسیٰ بن منذر حمصی کے حوالے سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8401]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6529، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7955»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8402
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ عَلَى عَضُدِ رَجُلٍ حَلْقَةً - أَرَاهُ قَالَ -: مِنْ صُفْرٍ، قَالَ:
" وَيْحَكَ مَا هَذِهِ؟" قَالَ: مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: أَمَا إِنَّهَا لَا تَزِيدُكُ إِلَّا وَهَنًا، انْبِذْهَا عَنْكَ، فَإِنَّكَ لَوْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ مَا أَفْلَحْتَ أَبَدًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" إِنْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ وُكِلْتَ إِلَيْهَا". قَالَ: وَفِي رِوَايَةٍ مَوْقُوفَةٍ: انْبِذْهَا عَنْكَ، فَإِنَّكَ لَوْ مُتَّ وَأَنْتَ تَرَى أَنَّهَا تَنْفَعُكَ لَمُتَّ عَلَى غَيْرِ الْفِطْرَةِ.
وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بازو پر چھلا دیکھا، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ چھلا پیتل کا بنا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، یہ کس لئے ہے؟ اس نے کہا: یہ کمزوری دور کرنے والا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تمہاری کمزوری میں اضافہ ہی کرے گا، اسے تم اپنے آپ سے دور کر دو! کیونکہ اگر تم ایسی حالت میں مر گئے، کہ یہ تم پر ہوا، تو تم کبھی فلاح نہیں پاؤ گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر تم اس حالت میں مر گئے کہ یہ تم پر ہوا، تو تمہیں اس کے سپرد کر دیا جائے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک موقوف روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اسے اپنے آپ سے پرے کر دو! کیونکہ اگر تم ایسی حالت میں مر گئے کہ تم یہ عقیدہ رکھتے ہوئے کہ یہ تمہیں نفع دے گا، تو تم فطرت (یعنی دین اسلام) کے علاوہ پر مرو گے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/18) أخرجه احمد فى المسند (4414)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3531، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19498، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7577، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6085»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8403
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا فِي عَضُدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: نُعِتَتْ لِي مِنَ الْوَاهِنَةِ، قَالَ: أَمَا إِنْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ وُكِلْتَ إِلَيْهَا.
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَطَيَّرَ وَلَا تُطُيِّرَ لَهُ، أَوْ تَكَهَّنَ أَوْ تُكُهِّنَ لَهُ" أَظُنُّهُ قَالَ:" أَوْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعَطَّارُ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ جس کے بازو میں پیتل کا حلقہ (یعنی چھلا یا کڑا) موجود تھا، انہوں نے دریافت کیا: یہ کس لئے ہے؟ اس نے بتایا: کمزوری سے بچنے کے لئے مجھے یہ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اگر تم ایسی حالت میں مر گئے کہ یہ تمہارے جسم پر ہوا، تو تمہیں اس کے حوالے کر دیا جائے گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو شگون لیتا ہے، یا جس کے لئے شگون لیا جاتا ہے، یا جو کہانت کرتا ہے، یا جس کے لئے کہانت کی جاتی ہے، (راوی کہتے ہیں: میرے خیال میں روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) یا وہ جادو کرتا ہے، یا اس کے لئے جادو کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ربیع عطار ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، اور عمرو بن علی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3959/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالطِّيَرَةِ مِنْ ذَلِكَ وَنَحْوِهُ
گھر، عورت، گھوڑے اور شگون وغیرہ کے بارے میں، جو کچھ نقل کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8404
عَنْ أَبِي حَسَّانَ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ عَلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَأَخْبَرَهَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الطِّيَرَةُ فِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ" فَغَضِبَتْ وَطَارَتْ شَقَّةٌ مِنْهَا فِي السَّمَاءِ، وَشَقَّةٌ فِي الْأَرْضِ، وَقَالَتْ: وَالَّذِي أَنْزَلَ الْقُرْآنَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطُّ، إِنَّمَا قَالَ:" كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَتَطَيَّرُونَ مِنْ ذَلِكَ".
ابوحسان بیان کرتے ہیں: بنو عامر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کر رہے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بدشگونی (یا نحوست) گھر میں ہوتی ہے، یا عورت میں ہوتی ہے، یا گھوڑے میں ہوتی ہے“۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا غصے میں آ گئیں، اور شدید غصے میں آ گئیں، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کو نازل کیا ہے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ارشاد نہیں فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”زمانہ جاہلیت کے لوگ اس حوالے سے شگون لیا کرتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8404]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1501/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25503»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں