🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحُمَّى وَإِبْرَادِهَا بِالْمَاءِ
بخار کے بارے میں اور اس کو پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرنے کے بارے میں جو کچھ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8345
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ نُعَيْمَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِي وَعْكٌ شَدِيدٌ مِنَ الْحُمَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَيْنَ أَنْتَ يَا نُعَيْمَانُ مِنْ مَهِيعَةَ؟" وَكَانَتْ أَرْضًا وَبِيئَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا نعیمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے بخار کی وجہ سے شدید تکلیف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نعیمان! تم مہیعہ میں کیا کر رہے ہو؟ راوی کہتے ہیں: وہ ایک وبائی سرزمین تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4297)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4297»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8346
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُرَفَّعِ قَالَ: غَزَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ فِي أَلْفٍ وَثَمَانِمَائَةٍ، فَافْتَتَحَهَا وَهِيَ مُخْضَرَّةٌ مِنَ الْفَوَاكِهِ، فَوَقَعَ النَّاسُ فِيهَا، فَغَشِيَتْهُمُ الْحُمَّى، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ:
" إِنَّ الْحُمَّى رَائِدُ الْمَوْتِ، وَهِيَ سِجْنُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ، فَبَرِّدُوا لَهَا الْمَاءَ فِي الشِّنَانِ، وَصَبُّوهُ عَلَيْكُمْ فِيمَا بَيْنَ الْأَذَانَيْنِ: أَذَانِ الْمَغْرِبِ وَأَذَانِ الْعِشَاءِ".
فَفَعَلُوا، فَذَهَبْتُ عَنْهُمْ، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُوهُ بِذَلِكَ فَقَالَ:" إِنَّهُ لَا وِعَاءَ إِذَا مُلِئَ شَرٌّ مِنْ بَطْنِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَاجْعَلُوهَا ثُلُثًا لِلطَّعَامِ، وَثُلُثًا لِلشَّرَابِ، وَثُلُثًا لِلرِّيحِ أَوِ النَّفْسِ".
قَالَ: وَقَسَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُحَبَّرُ بْنُ هَارُونَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن مرفع رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھارہ سو افراد سمیت غزوہ خبیر میں تشریف لے گئے آپ نے خبیر فتح کر لیا وہاں پر بہت سے پھل موجود تھے لوگ انہیں استعمال کرنے لگے پھر ان لوگوں کو بخار ہو گیا وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور یہ بات آپ کے سامنے ذکر کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”بخار موت کا پیش خیمہ (یا ہر اول دستہ) ہے، اور زمین میں اللہ کا قید خانہ ہے، تو تم مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے اسے ٹھنڈا کرو، اور دو اذانوں، یعنی مغرب کی اذان اور عشاء کی اذان کے درمیان وہ پانی اپنے اوپر بہاؤ“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، تو وہ بخار ان سے ختم ہو گیا وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی بھرا ہوا برتن، پیٹ سے زیادہ برا نہیں ہے اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو اس (یعنی پیٹ) کا ایک تہائی حصہ کھانے کے لئے ایک تہائی حصہ پینے کے لئے، اور ایک تہائی حصہ ہوا کے لئے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سانس کے لئے رکھو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محبر بن ہارون ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8346]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8347
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُرَفَّعِ قَالَ: فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ وَهُوَ فِي أَلْفٍ وَثَمَانِمِائَةٍ، فَقُسِّمَ عَلَى ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا، لِكُلِّ مِائَةٍ سَهْمٌ، قَالَ: وَهِيَ مُخْضَرَّةٌ مِنَ الْفَوَاكِهِ، فَأَكَلُوا، فَمَعَكَتْهُمُ الْحُمَّى، فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذِهِ الْحُمَّى رَائِدُ الْمَوْتِ، وَسِجْنُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ، هِيَ قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ، فَإِذَا أَخَذَتْكُمْ فَبَرِّدُوا لَهَا الْمَاءَ فِي الشِّنَانِ - يَعْنِي الْقِرَبَ - وَصُبُّوا عَلَيْكُمْ مَا بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ". - يَعْنِي: الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فُرَيْحُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَالْمُحَبَّرُ بْنُ هَارُونَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْحُمَّى فِي الْجَنَائِزِ.
سیدنا عبدالله بن مرفوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا آپ کے ہمراہ اٹھارہ سو افراد تھے، تو خیبر کو اٹھارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہر سو افراد کو ایک حصہ ملا، راوی بیان کرتے ہیں: اس وقت وہاں پھل کثرت سے تھے، لوگوں نے انہیں کھایا، تو انہیں بخار ہو گیا لوگوں نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک یہ بخار، موت کا پیش خیمہ (یا ہر اول دستہ) ہے، اور یہ زمین میں اللہ کا قید خانہ ہے، یہ جہنم کا ایک ٹکڑا ہے، جب یہ تمہیں گرفت میں لے، تو تم مشکیزے میں موجود پانی کے ذریعے اسے ٹھنڈا کرو، اور تم وہ پانی دو نمازوں (راوی کہتے ہیں: یعنی مغرب اور عشاء کے درمیان) اپنے اوپر بہاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فریح بن عبید ہے، اور ایک راوی محبر بن ہارون ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے بخار کے بارے میں کچھ احادیث، جنائز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8347]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ دَوَاءِ الصُّدَاعِ وَغَيْرِهِ بِالْحِنَّاءِ
مہندی کو سر درد اور دیگر (تکالیف) میں دواء کے طور پر استعمال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8348
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:
كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ صُدِعَ، فَيُغَلِّفُ رَأْسَهُ بِالْحِنَّاءِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ كَثِيرٌ، وَأَبُو عَوْنٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی، تو آپ کو سر درد کی شکایت ہو جاتی تھی، تو آپ اپنے سر پر مہندی کا لیپ کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اس میں بہت ضعف پایا جاتا ہے، اور ایک راوی ابوعون ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8348]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3028)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8349
وَعَنْ سَلْمَى امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ قَالَتْ: كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا كَانَتْ تُصِيبُهُ قُرْحَةٌ وَلَا نَكْبَةٌ إِلَّا أَمَرَنِي أَنْ أَضَعَ عَلَيْهِ الْحِنَّاءَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا، جو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتی تھی، جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی پھوڑا، یا پھنسی نکتی تھی، تو آپ مجھے یہ ہدایت کرتے تھے کہ میں اس پر مہندی لگا دوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8349]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ دَوَاءُ الْبَثْرَةِ
پھنسیوں کی دواء
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8350
عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عِنْدَكِ ذَرِيرَةٌ؟". قَالَتْ: نَعَمْ، فَدَعَا بِهَا فَوَضَعَهَا عَلَى بَثْرٍ بَيْنَ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ مُصَغِّرَ الْكَبِيرِ وَمُكَبِّرَ الصَّغِيرِ أَطْفِئْهَا عَنِّي" فَطُفِئَتْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَرْيَمُ بِنْتُ أَبِي إِيَاسٍ، تَفَرَّدَ عَنْهَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، وَهُوَ وَمَنْ قَبْلَهُ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس ”ذریرہ“ ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ منگوایا اور اسے اپنے پاؤں کی انگلیوں کے درمیان موجود پھنسی پر لگا دیا، پھر آپ نے یہ فرمایا: ”اے اللہ! بڑے کو چھوٹا کرنے والے اور چھوٹے کو بڑا کرنے والے، تو اسے بجھا دے (یعنی ختم کر دے)“۔ تو وہ بجھ گیا (یعنی ختم ہو گیا)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خاتون مریم بنت ابوایاس ہیں، عمرو بن یحیی ان سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہیں یہ اور اس سے پہلے کے افراد صیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8350]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (370/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22631، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11096»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ أَكْلِ الرُّمَّانِ بِشَحْمِهِ
انار کو اس کے چھلکے سمیت کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8351
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ:
كُلُوا الرُّمَّانَ بِشَحْمِهِ، فَإِنَّهُ دِبَاغُ الْمَعِدَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انار کو اس کے اندر کے سفید گودے سمیت کھاؤ! کیونکہ یہ معدے کی دباغت ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8351]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِثْمِدِ وَالِاكْتِحَالِ
اثمد اور سرمہ لگانے کے نارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8352
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ، يُنْبِتُ الشَّعْرَ، وَيَجْلُو الْبَصَرَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے سرموں میں، سب سے بہتر اثمد ہے، جو بال اُگاتا ہے، اور بینائی تیز کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8352]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3031)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8353
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ، فَإِنَّهُ مَنْبَتَةٌ لِلشِّعْرِ، مَذْهَبَةٌ لِلْقَذَى، مِصْفَاةٌ لِلْبَصَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَرَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر اثمد استعمال کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ بالوں کو اُگانے والا ہے، گندگی چیز کو لے جانے والا ہے، اور بینائی کو صاف کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن محمد بن حنفیہ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، ایک جماعت نے ان سے روایات نقل کی ہیں، کسی نے ان پر جرح نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (1068) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (183)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 183، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1068، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 726»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8354
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِذَا اكْتَحَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَكْتَحِلْ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص سرمہ لگائے، تو وہ طاق تعداد میں لگائے، جب (استنجاء کرنے کے بعد) ڈھیلے استعمال کرے، تو طاق تعداد میں استعمال کرے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8354]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16975»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں