🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ مَوْضِعِ الْحِجَامَةِ
پچھنے لگوانے کی جگہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8335
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" الْحُجْمَةُ الْتِي فِي وَسَطِ الرَّأْسِ، إِنَّهَا دَوَاءٌ مِنَ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَالنُّعَاسِ، وَالْأَضْرَاسِ". وَكَانَ يُسَمِّيهَا:" أُمَّ مُنْقِذٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَاخْتَلَفَ كَلَامُ ابْنِ مَعِينٍ فِيهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سر کے درمیان میں پچھنے لگوانا، جنون، جذام، پھلبہری، حواس کے فتور اور داڑھ (کے درد) کے لئے دواء ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے اُم منقذ (نجات دلانے والے کی ماں) کا نام دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ متروک ہے اس کے بارے میں یحیی بن معین کا کلام مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8335]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8336
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحِجَامَةُ فِي الرَّأْسِ دَوَاءٌ مِنَ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَالنُّعَاسِ، وَالضِّرْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ الْجُهَنِيُّ، وَيُقَالُ: مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سر میں پچھنے لگوانا، جنون، جذام، پھلبہری، اونگھ، داڑھ (کے درد) کی دواء ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن سالم جہنی ہے ایک قول کے مطابق اس کا نام مسلم بن سالم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13150)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13150»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8337
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحْتَجِمُ فِي مُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَيُسَمِّيهَا:" أُمَّ مُغِيثٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سر کے آگے والے حصے میں پچھنے لگواتے تھے اور آپ اسے اُم مغیث (مدد کرنے والے کی ماں) کا نام دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8337]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8338
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" الْحِجَامَةُ فِي الرَّأْسِ شِفَاءٌ مِنْ سَبْعِ أَدْوَاءٍ لِصَاحِبِهَا: مِنَ الْجُنُونِ، وَالصُّدَاعِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَالنُّعَاسِ، وَوَجَعِ الْأَضْرَاسِ، وَظُلْمَةٍ يَجِدُهَا فِي عَيْنَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ الْعَبْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سر میں پچھنے لگوانا، سات بیماریوں کے لئے شفاء ہے، جنون، سر درد، جذام، پھلبہری، اونگھ اور داڑھ کا درد، اور وہ تاریکی جو آدمی کو آنکھوں میں محسوس ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ریاح عبدی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8338]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10938)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10938»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8339
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالْحِجَامَةِ فِي جَوْزَةِ الْقَمَحْدُوَةِ، فَإِنَّهُ دَاءٌ مِنِ اثْنَيْنِ وَسَبْعِينَ دَاءً، وَخَمْسَةِ أَدْوَاءٍ مِنَ الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، وَوَجَعِ الْأَضْرَاسِ".
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر، سر کے پچھلے حصے کے درمیان میں پچھنے لگوانا لازم ہے، کیونکہ یہ بہتر بیاریوں کی دواء ہے، اور پانچ چیزوں کی دواء ہے، جنون، جزام، پھلبہری اور داڑھ کا درد“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں میں نے سماع والی اصل میں اس کو اسی طرح پایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7306)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8340
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ: أَنَّهُ كَانَ يَحْتَجِمُ فِي هَامَتِهِ وَبَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالُوا: أَيُّهَا الْأَمِيرُ، إِنَّكَ تَحْتَجِمُ هَذِهِ الْحِجَامَةَ. فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَحْتَجِمُهَا فِي هَامَتِهِ وَيَقُولُ:
" مَنْ أَرَاقَ مِنْ هَذِهِ الدِّمَاءِ فَلَا يَضُرُّهُ أَنْ لَا يَتَدَاوَى بِشَيْءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ لَا أَعْلَمُ لَهُ صُحْبَةً، وَأَبُو هَزَّانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے اپنے سر میں اور دونوں کندھوں کے درمیان پچھنے لگوائے لوگوں نے کہا: اے امیر! کیا آپ پچھنے لگوا رہے ہیں انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سر میں پچھنے لگواتے تھے اور یہ بات ارشاد فرماتے تھے: ”جو شخص اس خون کو بہا دیتا ہے، تو اسے یہ چیز نقصان نہیں دے گی کہ اگر وہ کوئی چیز دواء کے طور پر (یا علاج کے طور پر) استعمال نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، میرے علم کے مطابق سیدنا عبدالرحمن بن خالد رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے۔ ابوہزان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8340]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابُ دَفْنِ الدَّمِ
خون کو دفن کر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8341
عَنْ أُمِّ سَعْدٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَتْ:
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِدَفْنِ الدَّمِ إِذَا احْتَجَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سعد رضی اللہ عنہا جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ نے پچھنے لگوانے کے بعد (نکلنے والے خون) کو دفن کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8341]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (886)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 886»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحُمَّى وَإِبْرَادِهَا بِالْمَاءِ
بخار کے بارے میں اور اس کو پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرنے کے بارے میں جو کچھ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8342
عَنْ أَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي الْحُمَّى:
" أَبَرِدُوهَا بِالْمَاءِ، فَإِنَّهَا مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بخار کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو! کیونکہ یہ جہنم کی تپش کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (295/22) اخرجه احمد فى المسند (216/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21379»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8343
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحُمَّى قِطْعَةٌ مِنَ النَّارِ، فَأَبْرِدُوهَا عَنْكُمْ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ".
وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا حُمَّ دَعَا بِقِرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ فَأَفْرَغَهَا عَلَى قَرْنِهِ، فَاغْتَسَلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بخار آگ کا ٹکڑا ہے، تو تم ٹھنڈے پانی کے ذریعے اسے خود سے ٹھنڈا کرو“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بخار ہوتا تھا تو آپ پانی کا مشکیزہ منگواتے تھے، اور اسے اپنی مانگ (یعنی سر پر بہا دیتے تھے اور غسل کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8343]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3027) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6947)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8276، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5170، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6947»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8344
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِذَا حُمَّ أَحَدُكُمْ فَلْيَسِنَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ مِنَ السَّحَرِ ثَلَاثَ لَيَالٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص کو بخار ہو، تو اسے سحر کے وقت، ٹھنڈا پانی، اپنے اوپر بہا دینا چاہیے اور یہ عمل تین راتوں تک کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8344]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3794)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5170»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں