🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِي السَّرَاوِيلِ .
شلوار (یا پاجامہ) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8511
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْبَقِيعِ - يَعْنِي بَقِيعَ الْغَرْقَدِ - فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ فَمَرَّتِ امْرَأَةٌ عَلَى حِمَارٍ وَمَعَهَا مَكَارٌ فَمَرَّتْ فِي وَهْدَةٍ مِنَ الْأَرْضِ فَسَقَطَتْ، فَأَعْرَضَ عَنْهَا بِوَجْهِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مُتَسَرْوِلَةٌ؟ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُتَسَرْوِلَاتِ مِنْ أُمَّتِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُعَلِّمُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ”بقیع“ یعنی بقیع غرقد میں بیٹھا ہوا تھا، یہ ایک بارش والے دن کی بات ہے، ایک خاتون گدھے پر سوار ہو کر گزری، اس کے ساتھ ایک کرایہ پر گدھا چلانے والا بھی تھا، جب وہ نیچے والی زمین کے پاس پہنچی، تو وہ گر گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے شلوار (یا پاجامہ) پہنی ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ میری امت کی شلوار (یا پاجامہ) پہنے والی خواتین کی مغفرت کرے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زکریا معلم ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8511]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2947)، أخرجه مسند البزار برقم: 898»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8512
عَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِزَارُ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ أَوْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ لَا خَيْرَ فِي أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تہبند نصف پنڈلی تک، یا ٹخنوں تک ہو گا، اس سے نیچے میں کوئی بھلائی نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8512]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12016، 13193، 13280»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8513
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُرَى عَضَلَةَ سَاقِهِ مِنْ تَحْتِ إِزَارِهِ إِذَا ائْتَزَرَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ نَبْهَانَ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلی کا پٹھہ تہبند کے نیچے سے نظر آتا تھا جب آپ نے تہبند باندھا ہوتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن نبھان ہے جو توامہ کا آزاد کردہ غلام ہے وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8513]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8491»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8514
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ يَتَّزِرُ عَلَى نِصْفِ السَّاقِ وَقَالَ: هَكَذَا إِزْرَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نصف پنڈلی تک تہبند باندھتے تھے اور یہ بات ارشاد فرماتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تہبند بھی اس طرح ہوتا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8514]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 353»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8515
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ فَاتَكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نِعْمَ الْفَتَى سَمُرَةُ لَوْ أَخَذَ مَنْ لِمَّتِهِ وَشَمَّرَ مِنْ مِئْزَرِهِ". فَفَعَلَ ذَلِكَ سَمُرَةُ أَخَذَ مَنْ لِمَّتِهِ وَشَمَّرَ مِنْ مِئْزَرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ يَعْمُرَ بْنِ بِشْرٍ، وَيُقَالُ: مَشَايِخُ أَحْمَدَ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن فاتک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سمرہ اچھا نوجوان ہے اگر وہ اپنے بال چھوٹے کروا لے اور تہبند اونچا رکھے“
(راوی بیان کرتے ہیں:) تو سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا انہوں نے بال کٹوا لیے اور وہ تہبند اونچا رکھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد یعمر بن بشر کے حوالے سے نقل کی ہے۔ یہ بات کہی گئی ہے کہ امام أحمد کے تمام مشائخ ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8515]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17334»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8516
وَعَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتَكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الْفَتَى خُرَيْمٌ لَوْ قَصَّرَ مِنْ شَعْرِهِ وَرَفَعَ مِنْ إِزَارِهِ". قَالَ: فَقَالَ خُرَيْمٌ: لَا يُجَاوِزُ شَعْرِي أُذُنِي وَلَا إِزَارِي عَقِبِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَمَدَارُهُ عَلَى الْمَسْعُودِيِّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خریم اچھا نوجوان ہے اگر وہ بال کٹوا لے اور تہبند اوپر رکھے“ راوی بیان کرتے ہیں، تو سیدنا خریم رضی اللہ عنہ نے یہ بات کہی کہ اب میرے بال کان سے آگے نہیں جائیں گے، اور تہبند ٹخنے سے نیچے نہیں جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کا مدار مسعودی نامی راوی پر ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اور جس راوی نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ میں اس سے بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8516]
تخریج الحدیث: «(415) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4161)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18422، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7496، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4161، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3530»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8517
وَعَنْ خُرَيْمٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا خُرَيْمُ بْنَ فَاتَكٍ لَوْلَا خَصْلَتَانِ فِيكَ لَكُنْتَ أَنْتَ الرَّجُلَ" فَقَالَ: وَمَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ حَسْبِي وَاحِدَةٌ قَالَ:" تَوْفِيرُ شَعْرِكَ وَتَسْبِيلُ إِزَارِكَ" فَانْطَلَقَ خُرَيْمٌ فَجَزَّ شَعْرَهُ وَقَصَّرَ إِزَارَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَاللَّفْظُ لِلطَّبَرَانِيِّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا خریم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے خریم بن فاتک! اگر تمہارے اندر دو خصلتیں نہ ہوں، تو تم عمدہ آدمی ہو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ دو چیزیں کیا ہیں؟ میرے (ٹھیک نہ ہونے کے لئے) تو ایک ہی کافی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بالوں کا بڑا ہونا اور تمہارے تہبند کا لٹکنا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا خریم رضی اللہ عنہ گئے، اور انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروائے، اور اپنا تہبند اونچا کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے الفاظ مختلف اسانید کے ساتھ منقول ہیں، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8517]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4159) اخرجه احمد فى المسند (322/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18422، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8518
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتَزِرُوا كَمَا رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَأْتَزِرُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ رَأَيْتَ؟ قَالَ:" إِلَى أَنْصَافِ سُوقِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، حَتَّى قِيلَ: إِنَّهُ مَتْرُوكٌ. وَيَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اس طرح تہبند باندھو جس طرح میں نے فرشتوں کو تہبند باندھے ہوئے دیکھا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے کیسے دیکھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی نصف پنڈلی تک (ان کا تہبند ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے، یہاں تک کہ یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ متروک ہے، اور یحیی بن سکن نامی راوی انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8518]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8519
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ إِزَارٌ يَتَقَعْقَعُ فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟" فَقُلْتُ: عَبْدُ اللَّهِ قَالَ:" إِنْ كُنْتَ عَبْدَ اللَّهِ فَارْفَعْ إِزَارَكَ" فَرَفَعْتُ إِزَارِي إِلَى نِصْفِ السَّاقَيْنِ، فَلَمْ تَزَلْ إِزْرَتُهُ حَتَّى مَاتَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے جسم پر تہبند تھا، جو زمین پر گھسٹ کر آواز پیدا کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون ہے؟ میں نے عرض کی: عبداللہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اللہ کے بندے ہو، تو اپنا تہبند اٹھا کے رکھو! تو میں نے اپنا تہبند نصف پنڈلیوں تک اٹھا لیا۔ راوی کہتے ہیں ان کا تہبند ان کے مرنے تک اتنا ہی رہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8519]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6227، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4037/8»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8520
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّهُ يَسْتَرْخِي إِزَارِي أَحْيَانًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَسْتَ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرا تہبند بعض اوقات نیچے ہو جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان افراد میں سے نہیں ہو۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8520]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (6340)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں