الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِي الْبَيَاضِ .
سفید کپڑے کا بیان
حدیث نمبر: 8551
وَعَنِ الْحَسَنِ - أَظُنُّهُ عَنْ أَنَسٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِثِيَابِ الْبِيضِ فَلْيَلْبَسْهَا أَحْيَاؤُكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.
حسن بصری، (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے) سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر سفید کپڑے پہننا لازم ہے، تمہارے زندہ لوگ اسے پہنیں اور اس (رنگ کے کپڑے) میں ہی تم اپنے مردوں کو کفن دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کسی شک کے بغیر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8551]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2941)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5387»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8552
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَسُوا الْبَيَاضَ، كَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفید لباس پہنو! اور اس میں ہی اپنے مردوں کو کفن دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8552]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (225/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6759، 6760، 6761»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8553
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِثِيَابِ الْبَيَاضِ فَالْبَسُوهَا، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر سفید کپڑے استعمال کرنا لازم ہے تم انہیں پہنو اور اس میں اپنے مردوں کو کفن دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8553]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8553]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (642) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13100)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13100، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 642»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
13. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِبَرَةِ .
حبرہ (نامی مخصوص چادر) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8554
عَنْ قُدَامَةَ الْكِلَابِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وَعَلَيْهِ حُلَّةُ حِبَرَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَشَيْخُهُ مَجْهُولٌ.
سیدنا قدامہ کلابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرفہ کی شام، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے حبرہ (نامی مخصوص قسم کی چادروں) کا حلہ پہنا ہوا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کا استاد مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8554]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کا استاد مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2942) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (38/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
14. بَابٌ فِيمَا صُبِغَ بِالنَّجَاسَةِ .
اس کپڑے کا بیان، جسے نجات کے ذریعے رنگا گیا ہو
حدیث نمبر: 8555
عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ، قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضْرَبَ عُمَرُ.
وَأَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ حُلَلِ الْحِبَرَةِ ; لِأَنَّهَا تُصْبَغُ بِالْبَوْلِ فَقَالَ لَهُ أَبِي: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ قَدْ لَبِسَهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَبِسْنَاهُنَّ فِي عَهْدِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.

حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حج تمتع کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو اس کا اختیار نہیں ہے ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے حبرہ کے حلوں کو استعمال کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ انہیں پیشاب کے ذریعے رنگا جاتا ہے، تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کپڑے کو پہنا ہے، اور آپ کے زمانہ میں ہم نے بھی اسے پہنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8555]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8555]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (143/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20776»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ .
رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8556
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَيَصْبِغُ رَبُّكَ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ صِبَاغًا لَا يَنْفَضُّ أَحْمَرَ وَأَصْفَرَ وَأَبْيَضَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: کیا آپ کا پروردگار بھی رنگ (عطا) کرتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ایسا رنگ جو اترتا نہیں، سرخ، زرد اور سفید۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8556]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8556]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2944)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8557
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: رُبَّمَا صَبَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ وَإِزَارَهُ بِزَعْفَرَانٍ أَوْ وَرْسٍ ثُمَّ يَخْرُجُ فِيهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةٍ رَكِيحٍ بْنِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ رَكِيحًا فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ فَلَا أَدْرِي حَكَمَ بِصِحَّتِهِ أَمْ لَا، وَلَمْ يَتَعَرَّضْ لِبَقِيَّةِ رِجَالِهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر اور تہبند پر زعفران یا درس کا رنگ کروا لیتے تھے اور پھر ان کو پہن کر نکلتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے رکیح بن ابوعبیدہ کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ابن حبان نے رکیح کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے، اور یہ حدیث ان کے حالات میں ذکر کی ہے مجھے پتہ نہیں انہوں نے اس کے صحیح ہونے کا حکم لگایا ہے یا نہیں انہوں نے اس کے بقیہ رجال سے تعرض نہیں کیا اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8557]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (399/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8558
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَخَّصَ فِي الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ مَا لَمْ يَكُنْ لَهُ نَفْضٌ وَلَا رَدْعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رنگے ہوئے کپڑے کی رخصت دی ہے، جب تک اس میں خوشبو اور (نسوانی) رنگ نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8558]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8558]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3408، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2504»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8559
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَاحَ عُثْمَانُ إِلَى مَكَّةَ حَاجًّا، وَدَخَلَتْ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ امْرَأَتُهُ فَبَاتَ مَعَهَا حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ غَدَا عَلَيْهِ رَدْعُ الطَّيِّبِ، وَمِلْحَفَةٌ مُعَصْفَرَةٌ مُفَدَّمَةٌ، فَأَدْرَكَ النَّاسَ بِمَلَلٍ قَبْلَ أَنْ يَرُوحُوا فَلَمَّا رَآهُ عُثْمَانُ انْتَهَرَهُ وَأَفَّفَ وَقَالَ: أَتَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَقَدْ نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَنْهَهُ وَلَا إِيَّاكَ إِنَّمَا نَهَانِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَدْ ضُعِّفَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حج کرنے کے لئے مکہ کی طرف روانہ ہوئے محمد بن جعفر بن ابوطالب کی اہلیہ أن (یعنی محمد بن جعفر) کے پاس آئیں اور انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ رات گزاری یہاں تک کہ جب صبح ہوئی، تو ان کے جسم سے خوشبو کے بھپکے اُٹھ رہے تھے اور انہوں نے معصفر کپڑا اوڑھا ہوا تھا، جو مفدم تھا، انہوں نے لوگوں کو ”ملل، میں پایا، وہ ابھی روانہ نہیں ہوئے تھے، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو انہیں ڈانٹا اور انہیں ”ف“ کہا: اور فرمایا: کیا تم نے معصفر لباس پہنا ہوا ہے؟ جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: اللہ کے رسول نے اسے یا آپ کو اس سے منع نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبداللہ بن موہب ہے، جسے یحیی بن معین نے، ایک روایت کے مطابق ثقہ قرار دیا ہے، ویسے اسے ضعیف کہا: گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8559]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (517)، أخرجه مسند أحمد برقم: 519»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8560
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ أَحَبُّ الصِّبَاغِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصُّفْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ رنگ زرد تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے، اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8560]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے، اور وہ کذاب اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8560]
الحكم على الحديث:
موضوع