الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبَّاغِ .
رنگریز کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8571
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَيْهِ عِمَامَةٌ حَمْرَاءُ مُرْخِيَهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا انہوں نے سرخ عمامہ (باندھا ہوا) تھا، اور انہوں نے اسے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8571]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
16. بَابُ لُبْسِ الْفِرَاءُ .
فراء (چمڑے کا کوٹ) پہننا
حدیث نمبر: 8572
عَنْ رَاشِدٍ الْحِمَّانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَلَيْهِ فَرْوٌ أَحْمَرُ فَقَالَ: كَانَتْ لُحُفَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَلْبَسُهَا وَنُصَلِّي فِيهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الرَّيَّانِ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الرَّيَّانِ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
راشد حمانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے سرخ فراء (چمڑے کا کوٹ پہنا ہوا تھا انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں یہ ہمارا اوپری لباس ہوتا تھا، ہم اسے پہن کر اس میں نماز ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے أحمد بن قاسم سے نقل کیا ہے اگر تو یہ ابن ریان ہے، تو پھر یہ ضعیف ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8572]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (563)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 563، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2116»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
17. بَابُ لُبْسِ الصُّوفِ .
اُونی لباس پہننا
حدیث نمبر: 8573
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: حِيكَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُلَّةٌ مِنْ أَنْمَارٍ مِنْ صُوفٍ أَسْوَدَ، وَجَعَلَ لَهَا ذُؤَابَتَيْنِ مِنْ صُوفٍ أَبْيَضَ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَجْلِسِ وَهِيَ عَلَيْهِ فَضَرَبَ عَلَى فَخِذِهِ فَقَالَ:" أَلَا تَرَوْنَ مَا أَحْسَنَ هَذِهِ الْحُلَّةَ؟" فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اكْسُنِي هَذِهِ الْحُلَّةَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ شَيْئًا لَمْ يَقُلْ لِشَيْءٍ يَسْأَلُهُ: لَا. قَالَ:" نَعَمْ" فَدَعَا بِمُعَقَّدَتَيْنِ فَلَبِسَهُمَا، فَأَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ الْحُلَّةَ، وَأَمَرَ بِمِثْلِهَا تُحَاكُ فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ فِي الْمُحَاكَةِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْمِشْمَلَةِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْمِشْمَلَةِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سیاہ اون کی چادر سے بنا ہوا حلہ تیار کیا گیا آپ نے اس کے سفید اون سے بنے ہوئے دو پھندنے بنوائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہن کر محفل میں تشریف لائے وہ آپ نے پہنا ہوا تھا آپ نے اپنی ران پر ہاتھ مارا آپ نے فرمایا: کیا تم لوگوں نے غور نہیں کیا یہ حلہ کتنا اچھا ہے ایک دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ حلہ مجھے پہننے کے لئے دیدیں (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عادت مبارکہ تھی کہ جب بھی آپ سے کوئی چیز مانگی جاتی تھی، تو آپ مانگنے والے کو کسی بھی چیز کے بارے میں ”نہ“ نہیں کہتے تھے آپ نے فرمایا: ٹھیک ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو چادریں منگوائیں وہ پہن لیں اور وہ حلہ اس دیہاتی کو دیدیا پھر آپ نے اس کے جیسا ایک اور حلہ تیار کرنے کا حکم دیا وہ ابھی تیار نہیں ہوا تھا کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس صحابی کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے، جو ”مشملہ“ کے بارے میں ہے، اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8573]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (5920)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5920»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
18. بَابُ الِاحْتِبَاءِ .
اُحتباء کا بیان
حدیث نمبر: 8574
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ جَالِسًا ] فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ مُحْتَبِيًا بِيَدَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ کی طرف رُخ کر کے تشریف فرما دیکھا، آپ دونوں ہاتھ جوڑ کر احتباء کے طور پر بیٹھے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8574]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (696)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5917، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 696، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5857»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
19. بَابُ مُخَالَفَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ فِي اللِّبَاسِ وَغَيْرِهِ .
لباس اور دیگر امور میں، اہل کتاب کے برخلاف کرنا
حدیث نمبر: 8575
عَنْ أَبِي كَرِيمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ" إِيَّاكُمْ وَلِبَاسَ الرُّهْبَانِ، فَإِنَّهُ مَنْ تَرَهَّبَ أَوْ تَشَبَّهَ فَلَيْسَ مِنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوکریمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی ابن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو کوفہ میں خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے لوگو! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ راہبوں کا سا لباس پہننے سے بچو! کیونکہ جو شخص رہبانیت اختیار کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اُن سے مشابہت اختیار کرے، اُس کا مجھ سے واسطہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8575]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8575]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3921»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8576
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَشْيَخَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بِيضٌ لِحَاهُمْ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ" قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ يَتَسَرْوَلُونَ وَلَا يَأْتَزِرُونَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَسَرْوَلُوا وَائْتَزِرُوا وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ" قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ يَتَخَفَّفُونَ وَلَا يَنْتَعِلُونَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَتَخَفَّفُوا وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ" فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ يَقُصُّونَ عَثَانِينَهُمْ وَيُوَفِّرُونَ سِبَالَهُمْ؟ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُصُّوا سِبَالَكُمْ وَوَفِّرُوا عَثَانِينَكُمْ وَخَالِفُوا أَهْلَ الْكِتَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْقَاسِمِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ انصاری بزرگوں کے پاس تشریف لائے جن کی داڑھیاں سفید تھیں آپ نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! (اپنی ڈارھی کے بالوں کو) سرخ یا زرد رنگ لگاؤ اور اہل کتاب کے برخلاف کرو راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل کتاب، تو شلوار پہنتے ہیں، وہ تہبند نہیں پہنتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ شلوار بھی پہن لو اور تہبند بھی پہن لو اور اہل کتاب کے برخلاف کرو! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل کتاب موزے پہنتے ہیں، وہ جوتے نہیں پہنتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ موزے بھی پہن لو، اور جوتے بھی پہن لو اور اہل کتاب کے برخلاف کرو! ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ اہل کتاب داڑھی چھوٹی کروا لیتے ہیں اور مونچھیں بڑی کروا لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مونچھیں چھوٹی کرواؤ اور داڑھی بڑھاؤ اور اہل کتاب کے برخلاف کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، قاسم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8576]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7924) اخرجه احمد فى المسند (5264)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21780، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8577
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَتَسَرْوَلُونَ وَلَا يَتَّزِرُونَ؟ قَالَ:" فَتَسَرْوَلُوا أَنْتُمْ وَائْتَزِرُوا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّ الْمُشْرِكِينَ يَحْتَفُّونَ وَلَا يَنْتَعِلُونَ؟ قَالَ:" فَاحْتَفُّوا أَنْتُمْ وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَانِ بِكُلِّ مَا اسْتَطَعْتُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِنَحْوِ هَذَا فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِنَحْوِ هَذَا فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مشرکین شلوار (یا پاجامہ) پہنتے ہیں وہ تہبند نہیں پہنتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ شلوار بھی پہنو اور تہبند بھی باندھو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مشرکین ننگے پاؤں رہتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ننگے پاؤں بھی رہو اور جوتے بھی پہنو! لیکن جہاں تک تم سے ہو سکے شیطان کے دوستوں کے برخلاف کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث ”ادب“ سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8577]

إسناده ضعيف
20. بَابُ النَّظَافَةِ .
صفائی کا بیان
حدیث نمبر: 8578
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ كَرَامَةِ الْمُؤْمِنِ عَلَى اللَّهِ نَقَاءُ ثَوْبِهِ وَرِضَاهُ بِالْيَسِيرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَجَرْوَلُ بْنُ حَنْفَلٍ ثِقَةٌ وَقَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: لَهُ مَنَاكِيرُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مؤمن کی کرامت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اس کا لباس صاف ہو اور وہ تھوڑی چیز سے راضی ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ایک راوی جرول بن حنفل ہے جو ثقہ ہے علی بن مدینی کہتے ہیں: اس سے منکر روایات منقول ہیں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8578]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13458)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13458»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8579
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِسْلَامُ نَظِيفٌ فَتَنَظَّفُوا فَإِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَظِيفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ مُوَرِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ مُوَرِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام صفائی کا نام ہے، تو تم لوگ صفائی اختیار کرو کیونکہ صرف صاف ستھرا شخص ہی جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن مورع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8579]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن مورع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8579]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
21. بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ .
نعمت کا اظہار کرنا اور عمدہ لباس پہننا
حدیث نمبر: 8580
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْعَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً إِلَّا وَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَهَا عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی اللہ تعالیٰ کسی بندے کو کوئی نعمت عطا کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس نعمت کا اثر اس بندے پر نظر آئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبیداللہ بن موہب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8580]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبیداللہ بن موہب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8580]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (9223)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8981»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف