🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي الْإِزْرَارِ وَمَوْضِعِهِ .
تہبند کا بیان اور اس کی جگہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8541
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: رَأَيْتُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتَزِرُونَ عَلَى أَنْصَافِ سُوقِهِمْ فَذَكَرَ ابْنَ عُمَرَ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ وَأُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَالْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے بعض حضرات کو دیکھا کہ ان کے تہبند نصف پنڈلی تک ہوتے تھے، اس کے بعد راوی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما اور سیدنا براء بن عازت رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا (کہ ان حضرات کا یہ عالم ہوتا تھا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (375)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِي ذُيُولِ النِّسَاءِ .
عورتوں کے دامن کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8542
عَنْ عُمَرَ قَالَ: ذُكِرَ نِسَاءُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يُدْلِينَ مِنَ الثِّيَابِ؟ قَالَ:" شِبْرًا" فَقُلْنَ: شِبْرٌ قَلِيلٌ تَخْرُجُ مِنْهُ الْعَوْرَةُ قَالَ:" فَذِرَاعًا" قُلْنَ: تَبْدُو أَقْدَامُهُنَّ قَالَ:" ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَى ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحِوَارِيِّ الْعَمِّيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ أَكْثَرُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں ذکر کیا گیا کہ وہ کتنا دامن لٹکا سکتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بالشت، آن ازواج نے عرض کی: ایک بالشت، تو تھوڑا ہوتا ہے، اس میں پردے والا حصہ، تو نکل آئے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ذراع، انہوں نے عرض کی: اس صورت میں، تو قدم ظاہر ہوں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ذراع اس سے زیادہ نہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن حواری عمی ہے جس کی توثیق کی گئی ہے اکثر ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8542]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 176، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9959»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8543
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بَعْضَ نِسَائِهِ وَشَبَرَ مِنْ ذَيْلِهَا شِبْرًا أَوْ شِبْرَيْنِ وَقَالَ:" لَا تَزِدْنَ عَلَى هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بعض ازواج کو کھڑا کیا اور ان کے دامن میں سے ایک یا دو بالشت لٹکا کر فرمایا: تم اس سے زیادہ نہ کرنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8543]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3796)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8544
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَبَرَ لِفَاطِمَةَ مِنْ عَقِبِهَا شِبْرًا وَقَالَ:" هَذَا ذَيْلُ الْمَرْأَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی پشت سے ان کا دامن ایک بالشت لٹکایا اور فرمایا: عورت کا دامن اتنا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8544]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5932»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ الِارْتِدَاءِ وَالِالْتِفَاعِ .
چادر اوڑھنا اور التفاع
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8545
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الِارْتِدَاءُ لُبْسَةُ الْعَرَبِ، وَالِالْتِفَاعُ لُبْسَةُ الْإِيمَانِ" وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَلَفَّعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ الشَّامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَنُقِلَ عَنْ بَعْضِهِمْ تَوْثِيقُهُ وَلَمْ يَصِحَّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چادر اوڑھنا عربوں کا لباس ہے، اور التفاع (اشتمال کے طور پر اوڑھنا) ایمان کا لباس ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم التفاع (یعنی اشتمال کے طور پر چادر اوڑھا) کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان شامی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے بعض حضرات سے اس کی توثیق نقل کی گئی ہے، اور یہ مستند طور پر ثابت نہیں ہے (یا درست نہیں ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8545]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ الْبَرَانِسِ .
برنس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8546
عَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: كَسَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بُرْنُسًا وَقَالَ:" الْبَسْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے برنس (ٹوپی والا کوٹ) پہننے کے لئے دیا اور فرمایا: تم اسے پہن لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8546]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2518)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2520»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8547
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ رَبِيعَةَ الْقُرَشِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ، وَالْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبٍ، وَعَلَيْهِمَا بُرْنُسَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَحُمَيْدٌ هَذَا إِنْ كَانَ ابْنَ الرَّبِيعِ فَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
حمید بن ربیعہ قرشی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ اور سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے جسم پر برنس (ٹوپی والے کوٹ) تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ حمید نامی راوی اگر تو یہ حمید بن ربیع ہے، تو پھر یہ انتہائی ضعیف ہے، اور اگر یہ اس کے! علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (262/20)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ فِي الْأَكْسِيَةِ .
چادر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8548
عَنْ أُمِّ شِهَابٍ الْغَنَوِيَّةِ قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَأَمَرَ لِي ] بِسَوِيقٍ مِنْ شَعِيرٍ وَكَسَانِي كِسَاءً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ ام شہاب غنویہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو آپ نے میرے لئے جو کے سویق کا حکم دیا، اور مجھے چادر پہننے کے لئے دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8548]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (169/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ فِي الْبُرُودِ .
چادروں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8549
عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْءٍ السَّلَمِيَّ [ عَنْ جَزْءٍ ] أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَسِيرٍ كَانَ عِنْدَهُ مِنْ صَحَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانُوا أَسَرُوهُ وَهُمْ مُشْرِكُونَ، ثُمَّ أَسْلَمُوا فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ الْأَسِيرِ فَكَسَا جَزْءًا بُرْدَيْنِ، وَأَسْلَمَ جَزْءٌ عِنْدَهُ ثُمَّ قَالَ:" ادْخُلْ عَلَى عَائِشَةَ تُعْطِيكَ مِنَ الْأَبْرَادِ الْتِي عِنْدَهَا بُرْدَيْنِ" فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ: نَضَّرَكِ اللَّهُ اخْتَارِي مِنْ هَذِهِ الْأَبْرَادِ الْتِي عِنْدَكِ بُرْدَيْنِ فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَسَانِي مِنْهَا بُرْدَيْنِ فَقَالَتْ وَمَدَّتْ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ طَوِيلًا فَقَالَتْ: خُذْ هَذَا وَخُذْ هَذَا وَكَانَ نِسَاءُ الْعَرَبِ حِينَئِذٍ لَا تُرَيْنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا حبان بن جزء سلمی رضی اللہ عنہ، سیدنا جزء رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ اس قیدی کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جو قیدی ان کے پاس تھا، اور جو صحابی تھا (یہ اس وقت کی بات ہے) جب وہ لوگ مشرک تھے، تو انہوں نے اس کو قید کیا تھا پھر وہ لوگ مسلمان ہو گئے، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس قیدی کو ساتھ لے کے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جزء رضی اللہ عنہ کو دو چادریں دیں، سیدنا جزء رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اسلام قبول کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عائشہ کے پاس جاؤ! وہ تمہیں اپنے پاس موجود چادروں میں سے دو چادریں دیدی گئی، وہ صاحب، ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، اور بولے: اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آپ اپنے پاس موجود چادروں میں سے میرے لئے دو چادریں منتخب کر لیں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے میرے لئے دو چادریں پہننے کے لئے دی ہیں، راوی کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک طویل پیلو کی مسواک پکڑی ہوئی تھی، وہ پھیلاتے ہوئے انہوں نے کہا: تم یہ لے لو اور یہ لے لو! ان دنوں عربوں کی خواتین نظر نہیں آتی تھیں۔ (یعنی وہ پردہ کیا کرتی تھیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2129)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2129»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِي الْبَيَاضِ .
سفید کپڑے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8550
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ وَأَحَبُّ شَيْءٍ إِلَى اللَّهِ الْبَيَاضُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو سفید بنایا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ (رنگ) سفید ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8550]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2940)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں