🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ إِظْهَارِ النِّعَمِ وَاللِّبَاسِ الْحَسَنِ .
نعمت کا اظہار کرنا اور عمدہ لباس پہننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8581
وَعَنْ أَبِي رَجَاءَ الْعُطَارِدِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، وَعَلَيْهِ مِطْرَفُ خَزٍّ لَمْ نَرَهُ عَلَيْهِ قَبِلُ وَلَا بَعْدُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ نِعْمَةً، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعَمِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابورجاء عطاردی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ان کے جسم پر ”خر“ (ریشم، یا ریشم اور اون سے بنا ہوا کپڑا، اس) کی چادر تھی، ہم نے وہ لباس اس سے پہلے کبھی ان کے جسم پر نہیں دیکھا انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے نعمت عطا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اُس کی نعمت کا اثر، بندے پر نظر آنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (135/18) اخرجه احمد فى المسند (438/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19432، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1379»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8582
وَعَنْ أبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَّالَ وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعَمِهِ عَلَى عَبْدِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، وہ جمال کو پسند کرتا ہے، اور یہ بات پسند کرتا ہے کہ اُس کی نعمت کا اثر، اس کے بندے پر نظر آئے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8582]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1055)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8583
وَعَنْ زُهَيْرِ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ الضَّبْعِيِّ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ سَيِّئُ الْهَيْئَةِ فَقَالَ:" أَلَكَ مَالٌ؟" قَالَ: نَعَمْ مِنْ كُلِّ أَنْوَاعِ الْمَالِ. قَالَ:" فَلْيُرَ عَلَيْكَ، فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَهُ عَلَى عَبْدِهِ حَسَنًا، وَلَا يُحِبُّ الْبُؤْسَ وَلَا التَّبَؤُّسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَرْجَمَ لِزُهَيْرٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زہیر بن ابوعلقمہ ضعبی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص برے حال میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس مال ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! ہر قسم کا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ تم پر نظر آنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اس کا اثر اپنے بندے پر اچھی حالت میں دیکھے، وہ برے حال اور برا حال اختیار کرنے کو پسند نہیں کرتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے سیدنا زہیر کے (نام کا عنوان قائم کیا ہے)، اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8583]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراتي في المعجم الكبير (5508)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5308، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8584
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الدُّهْنُ يُذْهِبُ الْبُؤْسَ، وَالْكُسْوَةَ تُظْهِرُ الْغِنَى، وَالْإِحْسَانُ إِلَى الْخَادِمِ يَكْبِتُ الْعَدُوَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبُو أَيُّوبَ الرُّقِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن اشعث اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تیل ’ میل (یا خشکی) کو ختم کر دیتا ہے، اور لباس خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے، اور خادم کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، دشمن کو کمزور کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوعبیداللہ ابوایوب رقی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8584]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2965)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8585
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللِّبَاسُ تُظْهِرُ الْغِنَى، وَالدُّهْنُ يُذْهِبُ الْبُؤْسَ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى الْمَمْلُوكِ يَكْبِتُ اللَّهُ بِهِ الْعَدُوَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ الْكُلَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لباس خوشحالی ظاہر کرتا ہے، تیل برے حال (یا خشکی) کو ختم کر دیتا ہے، اور غلام کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ دشمن کو کمزور کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس کلاعی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8585]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8263»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8586
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ رَثُّ الْهَيْئَةِ فَقَالَ:" هَلْ لَكَ مِنْ مَالٍ؟" قَالَ: بَلْ كُلُّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللَّهُ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ. قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ مَالٌ فَلْيُرَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوحازم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کا ظاہری حلیہ خراب تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے پاس مال ہے۔ انہوں نے جواب دیا: ہر قسم کا مال ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے اونٹ گائے بکریاں عطا کی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے پاس مال موجود ہو، تو اس (مال) کا اثر اس پر نظر آنا چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن ابوبردہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8586]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7282»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8587
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْعَثَ أَغْبَرَ فِي هَيْئَةِ أَعْرَابِيٍّ، فَقَالَ لَهُ:" مَا لَكَ مِنَ الْمَالِ؟" فَقَالَ: مِنْ كُلِّ الْمَالِ قَدْ آتَانِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ:" إِذَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى الْعَبْدِ نِعْمَةً أَحَبَّ أَنْ تُرَى عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواحوص اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دیہاتی کے حلیے میں بکھرے ہوئے غبار آلود بالوں کے ساتھ حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس مال ہے؟ انہوں نے عرض کی: ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ بندے کو نعمت عطا کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ نعمت اس پر نظر بھی آئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8587]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (489)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15462، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3666، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 462»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8588
وَعَنْ كُرَيْبِ بْنِ أَبْرَهَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَيْحَانَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ مِنَ الْكِبْرِ شَيْءٌ الْجَنَّةَ".
قَالَ: فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَتَجَمَّلَ بِسَيْرِ سَوْطِي وَشِسْعِ نَعْلِي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ذَلِكَ لَيْسَ بِالْكِبْرِ، إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، إِنَّمَا الْكِبْرُ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ بِعَيْنَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
کریب بن ابرہہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تکبر میں سے کوئی چیز جنت میں داخل نہیں ہو گی (یعنی تکبر کرنے والا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا)۔ راوی کہتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ بات پسند کرتا ہوں کہ میری سوٹی عمدہ ہونی چاہیے اور میرے جوتے کا تسمہ عمدہ ہونا چاہیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تکبر نہیں ہے بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، اور جمال کو پسند کرتا ہے تکبر اس شخص کا ہوتا ہے جو حق کا انکار کرے اور لوگوں کو اپنی نظر میں کمتر سمجھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8588]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (133/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16755، 16756»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8589
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَحَبَ ثِيَابَهُ لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ". فَقَالَ أَبُو رَيْحَانَةَ: وَاللَّهِ لَقَدْ أَمْرَضَنِي مَا حَدَّثْتَنَا بِهِ، فَوَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ حَتَّى إِنِّي أَجْعَلُهُ فِي شِرَاكِ نَعْلِي وَعَلَاقِ سَوْطِي، أَفَمِنَ الْكِبْرِ ذَاكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَّالَ، وَيُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ، وَلَكِنَّ الْكِبْرَ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ وَغَمَصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عِيسَى الدِّمَشْقِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنے کپڑے کو، (تکبر کے طور پر لٹکا کر) زمین پر گھسیٹے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا“۔ تو سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ نے جو ہمیں حکم ارشاد فرمایا ہے: اللہ کی قسم! اس نے ہمیں بیمار کر دیا اللہ کی قسم! میں، تو جمال کو پسند کرتا ہوں یہاں تک کہ میں اپنے جوتے کے تسمے اور اپنی لاٹھی کے دستے میں بھی عمدگی چاہتا ہوں، تو کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے وہ جمال کو پسند کرتا ہے، اور یہ بات پسند کرتا ہے کہ اپنی نعمت کا اثر وہ اپنے بندے پر دیکھے لیکن تکبر یہ ہے کہ جو شخص حق سے منہ موڑے اور لوگوں کو کمتر سمجھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عیسیٰ دمشقی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8589]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8590
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ يَكُونَ لِي الْحُلَّةُ فَأَلْبَسُهَا؟ قَالَ:" لَا". قُلْتُ: أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ تَكُونَ لِي رَاحِلَةٌ فَأَرْكَبُهَا؟ قَالَ:" لَا". قُلْتُ: أَمِنَ الْكِبْرِ أَنْ أَصْنَعَ طَعَامًا فَأَدْعُوَ أَصْحَابِي؟ قَالَ:" لَا. الْكِبْرُ أَنْ تُسَفِّهَ الْحَقَّ، وَتَغْمِصَ النَّاسَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي وَصِيَّةِ نُوحٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فِي الْوَصَايَا وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ بات تکبر میں شامل ہے کہ میرے پاس حلہ ہو، جسے میں پہن لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے عرض کی: کیا یہ چیز تکبر میں شامل ہے کہ میرے پاس سواری ہو کہ جس پر میں سوار ہو جاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے عرض کی: کیا یہ بات تکبر میں شامل ہے کہ میں کھانا تیار کروں، اور اپنے دوستوں کی دعوت کر دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تکبر یہ ہے کہ تم حق کا انکار کرو اور لوگوں کو کمتر سمجھو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے جو اس سے پہلے سیدنا نوح علیہ السلام کی وصیت والے باب میں کتاب الوصایا میں گزر چکی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8590]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2966)، أخرجه مسند البزار برقم: 2433»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں