الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ طَهَارَةِ الْوَشْمِ، وَأَنَّهُ لَا تَجِبُ إِزَالَتُهُ .
گودنے کی طہارت، نیز اس (گودنے کے نشان) کو زائل کرنا واجب نہیں ہے
حدیث نمبر: 8871
عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي مَرَضِهِ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ امْرَأَةً بَيْضَاءَ مَوْشُومَةَ الْيَدَيْنِ تَذُبُّ عَنْهُ وَهِيَ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے یہ ان کی بیماری کے دوران کی بات ہے، تو میں نے ان کے پاس ایک خاتون کو پایا جو سفید رنگ کی تھیں اور ان کے ہاتھوں پر گودنے کا نشان تھا، وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مکھی وغیرہ ہٹا رہی تھیں وہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8871]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (131/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
54. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّهْنِ .
تیل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8872
عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ وَعِنْدَهُ ابْنُهُ فَقَالَ: هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ، فَقُلْتُ: قَدْ تَغَدَّيْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: إِنَّهُ هِنْدِبَاءُ. فَقُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا [ فِي ] الْهِنْدِبَاءِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ وَرَقَةٍ مِنْ وَرَقِ الْهِنْدِبَاءِ إِلَّا وَعَلَيْهَا قَطْرَةٌ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ".
ثُمَّ أَتَى بِدُهْنٍ فَقَالَ: ادَّهِنْ. فَقُلْتُ: قَدِ ادَّهَنْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ الْبَنَفْسَجُ. قُلْتُ: وَمَا [ فِي ] الْبَنَفْسَجِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فَضْلَ الْبَنَفْسَجِ عَلَى سَائِرِ الْأَدْهَانِ كَفَضْلِ وَلَدِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَى سَائِرِ قُرَيْشٍ، وَإِنَّ فَضْلَ [ دُهْنَ ] الْبَنَفْسَجِ كَفَضْلِ الْإِسْلَامِ عَلَى سَائِرِ الْأَدْيَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَرْطَاةُ بْنُ الْأَشْعَثِ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْوَضْعِ.

بشر بن عبداللہ بن عمرو بن سعید خثمی بیان کرتے ہیں: میں امام محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے انہوں نے فرمایا: آؤ اور ناشتہ کرو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں کھانا کھا چکا ہوں، انہوں نے فرمایا: یہ ہندباء (کاسنی) ہے میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! ہندباء (کاسنی) میں کیا خصوصیت ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہندباء، کے ہر ایک پتے پر جنت کے پانی کا قطرہ موجود ہوتا ہے“۔ پھر امام باقر تیل لے کے آئے (یا ان کے پاس تیل لایا گیا) تو انہوں نے فرمایا: تم تیل لگا لو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں نے تیل لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ بنفسج (بنفشہ) ہے، میں نے کہا: بنفسج (بنفشہ) میں کیا خصوصیت ہوتی ہے؟ انہوں نے بتایا میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنفسج کو دیگر تمام تیلوں پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو عبدالمطلب کی اولاد کو تمام قریش پر حاصل ہے، اور بنفسج کے تیل کو تمام تیلوں پر وہی فضیلت حاصل ہے، جو اسلام کو دیگر تمام ادیان پر حاصل ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے، اور اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8872]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے، اور اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2892)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2892»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 8873
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَهَنَ لِحْيَتَهُ بَدَأَ بِالْعَنْفَقَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ضَعِيفٌ جِدًّا، قَالَ أَحْمَدُ: أَحَادِيثُهُ كُلُّهَا مَوْضُوعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ضَعِيفٌ جِدًّا، قَالَ أَحْمَدُ: أَحَادِيثُهُ كُلُّهَا مَوْضُوعَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی داڑھی پر تیل لگاتے تھے، تو سب سے پہلے، نچلے ہونٹ کے نیچے والے حصے سے آغاز کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن سعید ایلی ہے جو انتہائی ضعیف ہے امام أحمد کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث تمام موضوع (ایجاد کی ہوئی) ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8873]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7625»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8874
وَعَنْ لَمِيسَ أَنَّهَا قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ قُلْتُ لَهَا: الْمَرْأَةُ تَصْنَعُ الدُّهْنَ تَتَحَبَّبُ إِلَى زَوْجِهَا؟ فَقَالَتْ: أَمِيطِي عَنْكِ تِلْكَ الَّتِي لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهَا.
[ قَالَتْ ] :وَقَالَتِ امْرَأَةٌ لِعَائِشَةَ: يَا أُمَّهُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: إِنِّي لَسْتُ بِأُمِّكُنَّ وَلَكِنِّي أُخْتُكُنَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقَ، وَلَمِيسُ لَمْ أَعْرِفْهَا.

لمیس نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا میں نے ان سے کہا: عورت تیل رکھتی ہے تاکہ وہ اپنے شوہر کے لیے محبت کو ظاہر کرے، انہوں نے فرمایا: تم اپنے آپ سے اس چیز کو دور کر دو، جس کی طرف اللہ تعالیٰ نظر رحمت نہیں کرے گا۔ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے امی جان! تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تم خواتین کی ماں نہیں ہوں میں، تو تمہاری بہن ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے جو انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی، توثیق کی گئی ہے، اور لمیس نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8874]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (146/6)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
55. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِرْآةِ، وَمَا يَقُولُ إِذَا نَظَرَ فِيهَا، وَالتَّيَمُّنِ فِي كُلِّ شَيْءٍ .
شیشے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، اور جب آدمی شیشہ دیکھے، تو کیا پڑھے؟ اور ہر کام کو دائیں طرف سے آغاز کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 8875
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَظَرَ فِي الْمِرْآةِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي حَسَّنَ خُلُقِي وَخَلْقِي، وَزَانَ مِنِّي مَا شَانَ مِنْ غَيْرِي".
وَإِذَا اكْتَحَلَ جَعَلَ فِي كُلِّ عَيْنٍ اثْنَيْنِ وَوَاحِدًا بَيْنَهُمَا، وَكَانَ إِذَا لَبِسَ نَعْلَيْهِ بَدَأَ بِالْيَمِينِ، وَإِذَا خَلَعَ خَلَعَ الْيُسْرَى، وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَدْخَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، وَكَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي كُلِّ شَيْءٍ أَخْذًا وَعَطَاءً.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب شیشہ دیکھتے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے مخصوص ہے جس نے میرے اخلاق اور میری ظاہری تخلیق کو اچھا بنایا ہے، اور مجھے زینت عطا کی ہے جبکہ دوسروں میں خامیاں ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سرمہ لگاتے تھے، تو ہر آنکھ میں دو مرتبہ لگاتے تھے اور ان دونوں کے درمیان ایک مرتبہ لگاتے تھے جب آپ جوتا پہنتے تھے، تو دائیں طرف سے آغاز کرتے تھے جب جوتا اتارتے تھے، تو پہلے بائیں طرف والا اتارتے تھے جب آپ مسجد میں داخل ہوتے تھے، تو پہلے دایاں پاؤں اندر داخل کرتے تھے اور آپ ہر کام خواہ دینے کا ہو یا لینے کا ہو دائیں طرف سے کرنے کو پسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8875]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8875]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2611)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10766، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2593، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4108/1، 4066، 5211/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
56. بَابُ مَا تَنْبَغِي الْمُحَافَظَةُ عَلَيْهِ .
کن چیزوں کا باقاعدگی سے ساتھ رکھنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 8876
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ لَا يُفَارِقُ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِوَاكُهُ وَمُشْطُهُ، وَكَانَ يَنْظُرُ فِي الْمِرْآةِ إِذَا سَرَّحَ لِحْيَتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی مخصوص جگہ سے آپ کی مسواک آپ کی کنگھی جدا نہیں ہوتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی داڑھی مبارک سنوارتے تھے، تو شیشے میں دیکھ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8876]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8876]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8877
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَمْسٌ لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَعُهُنَّ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ: الْمِرْآةُ، وَالْمُكْحُلَةُ، وَالْمُشْطُ، وَالْمِدْرَا، وَالسِّوَاكُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں پانچ چیزیں ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران اور مقیم ہونے کے دوران کبھی نہیں چھوڑتے تھے شیشہ، سرمہ دانی، کنگھی، کھجانے والی چھڑی اور مسواک۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی ابوامیہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8877]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی ابوامیہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8877]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5238»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8878
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: مَا كُنْتِ إِذَا سَافَرْتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ حَجَجْتِ أَوْ غَزَوْتِ مَعَهُ مَا كُنْتِ تُزَوِّدِينَهُ؟ قَالَتْ: كُنْتُ أُزَوِّدُهُ فَأُزَوِّدُهُ: دُهْنًا، وَمُشْطًا، وَمِرْآةً، وَمِقَصًّا، وَمُكْحُلَةً، وَسِوَاكًا.
وَفِي رِوَايَةٍ: وَمِقَصَّيْنِ بَدَلُ مِقَصٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْوَصَّابِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ: وَمِقَصَّيْنِ بَدَلُ مِقَصٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الْوَصَّابِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: جب آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر پر جاتی تھیں یا حج کے لیے جاتی تھیں یا آپ کے ساتھ کسی جنگ میں حصہ لینے کے لئے جاتی تھیں، تو آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کون سی چیزیں ساتھ رکھا کرتی تھیں؟ انہوں نے بتایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے زاد سفر تیار کرتی تھی اور اس میں تیل، کنگھی، آئینہ بال کاٹنے والی چیز (یعنی قینچی) سرمہ دانی اور مسواک رکھتی تھی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: بال کاٹنے والی دو چیزیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حفص وصانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8878]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حفص وصانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8878]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2373»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
57. بَابُ زِينَةِ النِّسَاءِ وَاخْتِصَاصِهِنَّ بِالْحِنَّاءِ .
خواتین کی زینت اور ان کا مہندی لگانا
حدیث نمبر: 8879
عَنْ أُمِّ لَيْلَى قَالَتْ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ فِيمَا أُخِذَ عَلَيْنَا:" أَنْ نَخْتَضِبَ الْغَمْسَ، وَنَمْتَشِطَ بِالْعَسَلِ، وَلَا نُعَطِّلْ أَيْدِينَا مِنْ خِضَابٍ".
وَقَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ إِحْدَانَا تَقْدِرُ أَنْ تَتَّخِذَ فِي يَدَيْهَا مَسْكَتَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ فَصَدَّتْ يَدَيْهَا وَلَوْ بِسَيْرٍ وَقَالَ:" لَا تَشَبَّهْنَ بِالرِّجَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ عَلَى مَرَّتَيْنِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ ام لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی آپ نے ہم سے جو عہد لیا تھا اس میں یہ بات بھی تھی کہ ہم گہرا خضاب لگائیں گی اور شہد کے ساتھ کنگھی کریں گی اور اپنے ہاتھوں میں ہمیشہ مہندی لگا کے رکھیں گی۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جب ہم میں سے کوئی ایک عورت اس بات کی قدرت رکھتی ہو کہ اپنے ہاتھوں میں چاندی کے بنے ہوئے کنگن پہن لے (تو اسے ایسا کرنا چاہیے) اور اگر وہ اس کی قدرت نہیں رکھتی، تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں پر مہندی لگا لے خواہ وہ سیر (نامی بوٹی) ہی کی ہو، آپ نے فرمایا: تم خواتین، مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8879]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں ایک ہی سند کے ساتھ دو مرتبہ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8050»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8880
وَعَنِ امْرَأَةٍ وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اخْتَضِبِي، تَتْرُكُ إِحْدَاكُنَّ الْخِضَابَ حَتَّى تَكُونَ يَدُهَا كَيْدِ الرَّجُلِ".
فَمَا تَرَكَتِ الْخِضَابَ وَإِنَّهَا لَابْنَةُ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
فَمَا تَرَكَتِ الْخِضَابَ وَإِنَّهَا لَابْنَةُ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
ایک خاتون، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے آپ نے فرمایا: تم خضاب (یعنی ہاتھوں پر مہندی) لگاؤ، تم (خواتین) میں سے کوئی ایک خضاب (یعنی مہندی لگانے کو) کو ترک کر دیتی ہے، یہاں تک کہ اس کا ہاتھ، مرد کے ہاتھ کی طرح ہو جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں:، تو اس خاتون نے کبھی خضاب (یعنی مہندی لگانا) ترک نہیں کیا حالانکہ ان کی عمر اسی سال ہو چکی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8880]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8880]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (437/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16214»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف