الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ فَضْلِ الْغُبَارِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں غبار کی فضیلت
حدیث نمبر: 9474
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَجْمَعُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي جَوْفِ رَجُلٍ غُبَارًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانَ جَهَنَّمَ، وَمَنِ اغْبَرَّتْ [ قَدَمُاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَ اللَّهُ سَائِرَ جَسَدِهِ عَلَى النَّارِ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ] فِي سَبِيلِ اللَّهِ بَاعَدَ اللَّهُ مِنْهُ النَّارَ مَسِيرَةَ أَلْفِ عَامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْتَعْجَلِ، وَمَنْ جُرِحَ جِرَاحَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِخَاتَمِ الشُّهَدَاءِ، لَهُ نُورٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُهَا مِثْلُ لَوْنِ الزَّعْفَرَانِ وَرِيحُهَا مِثْلُ [ رِيحِ ] الْمِسْكِ، يُعْرِفُهُ بِهَا الْأَوَّلُونَ وَالْآخَرُونَ يَقُولُونَ: فُلَانٌ عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ، وَمَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ خَالِدَ بْنَ دُرَيْكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ يُدْرِكْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ خَالِدَ بْنَ دُرَيْكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ يُدْرِكْهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کسی شخص کے پیٹ میں اللہ کی راہ کے غبار اور جہنم کے دھویں کو جمع نہیں کرے گا، جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں گے اللہ تعالیٰ اس کے پورے جسم کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا، اور جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے جہنم کو ایک ہزار برس کی مسافت جتنا دور کر دے گا، جس مسافت کو کوئی تیز رفتار سوار طے کرتا ہے اور جس شخص کو اللہ کی راہ میں کوئی زخم آئے گا اسے شہداء کی مہر لگا دی جائے گی اور وہ زخم قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور ہو گا، جس کا رنگ زعفران کے رنگ کی مانند ہو گا، اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی جس کے ذریعے اسے تمام پہلے والے اور بعد والے لوگ پہچان لیں گے اور یہ کہیں گے فلاں شخص پر شہداء کی مہر ہے اور جو شخص اونٹنی کا دودھ دوہنے جتنے عرصہ کے لئے اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لے گا اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ خالد بن دریک نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس نے ان کا زمانہ بھی نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9474]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (444/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26957، وأخرجه فتح الباري برقم: 2656، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1932، 5529، 6894»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9475
وَعَنْ أَبِي الْمُصَبِّحِ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ بِدَرْبٍ قَلَمْتَةَ إِذْ نَادَى الْأَمِيرُ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيُّ رَجُلًا يَقُودُ فَرَسَهُ فِي عِرَاضِ الْجَبَلِ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ أَلَا تَرْكَبُ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُمَا حَرَامٌ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ:" سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِي أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا الْمُصَبِّحِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَالَ أَحْمَدُ فِي الرِّوَايَةِ الْأُخْرَى:" سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ" أَيْضًا.

ابومصبح بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم درب قلمتہ میں چل رہے تھے اسی دوران امیر مالک بن عبداللہ خثعمی نے ایک شخص کو بلند آواز میں پکارا جو اپنے گھوڑے کو پہاڑ کی طرف لے کے چل رہا تھا، اور یہ کہا: اے ابوعبداللہ! آپ سوار کیوں نہیں ہوتے؟ تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں گے تو وہ دونوں جہنم پر حرام ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے دو طریقوں میں سے ایک روایت میں ان کے الفاظ یہ ہیں: ”دن کی ایک گھڑی کے لئے“۔ دو طریقوں میں سے ایک میں امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابومصبح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے دوسری روایت کے مطابق امام أحمد نے بھی یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دن کی ایک گھڑی کے لئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9475]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2075) اخرجه احمد فى المسند (225/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21455»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9476
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9476]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (297/19) اخرجه احمد فى المسند (226/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21456، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2397»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9477
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
فَمَا رَأَيْتُ يَوْمًا أَكْثَرَ مَاشِيًا مِنْ يَوْمِئِذٍ وَنَحْنُ مِنْ وَرَاءِ الدُّرُوبِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس دن سے زیادہ پیدل چلنے والے افرد کبھی نہیں دیکھے ہم اس وقت دروب سے پیچھے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9477]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1662)، أخرجه مسند البزار برقم: 388، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2011، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4360»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9478
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ: مَرَّ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيُّ وَهُوَ عَلَى النَّاسِ بِالصَّائِفَةِ بِأَرْضِ الرُّومِ يَقُودُ دَابَّتَهُ فَقَالَ لَهُ: ارْكَبْ فَإِنِّي أَرَى دَابَّتَكَ ظَهِيرَةً قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا النَّارَ".
قَالَ: فَنَزَلَ مَالِكٌ وَنَزَلَ النَّاسُ يَمْشُونَ فَمَا رُئِيَ يَوْمٌ أَكْثَرَ مَاشِيًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَ: فَنَزَلَ مَالِكٌ وَنَزَلَ النَّاسُ يَمْشُونَ فَمَا رُئِيَ يَوْمٌ أَكْثَرَ مَاشِيًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سلیمان بن موسیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ گزر رہے تھے (شاید یہاں عربی متن میں کچھ الفاظ نقل ہونے سے رہ گئے ہیں، مطبوعہ نسخے میں یہ الفاظ ہیں:) وہ روم کی سرزمین میں موجود ”صائفہ“ نام کی جگہ پر لوگوں کے امیر تھے، وہ اپنے جانور کو ہانک کر لے جا رہے تھے۔ انہوں نے ان سے کہا: آپ سوار ہو جائیں، کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں آپ کا جانور مضبوط پشت والا (یعنی سواری کے قابل) ہے، تو انہوں نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بندے کے دونوں قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ان دونوں پر جہنم حرام قرار دیدے گا“۔ راوی کہتے ہیں: مالک بھی نیچے اتر آیا اور دوسرے لوگ بھی نیچے اتر آئے اور پیدل چلنے لگے اس دن سے زیادہ پیدل چلنے والے افراد نہیں دیکھے گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9478]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9478]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (944)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21456، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4604، 4605، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4359/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9479
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ أَنَّ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيَّ مَرَّ عَلَى حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ، أَوْ حَبِيبٌ مَرَّ عَلَى مَالِكٍ، وَهُوَ يَقُودُ فَرَسَهُ وَيَمْشِي فَقَالَ: أَلَا تَرْكَبُ فَقَدْ حَمَلَكَ اللَّهُ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
عبداللہ بن سلیمان بن ابوزینب بیان کرتے ہیں: مالک بن عبداللہ جہنی کا گزر سیدنا حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا یا شاید حبیب کا گزر مالک کے پاس سے ہوا جو اپنے گھوڑے کو ہانک کر لے جا رہے تھے اور خود پیدل چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا: آپ اس پر سوار کیوں نہیں ہوتے؟ اللہ تعالیٰ نے یہ آپ کو سواری کے لئے دیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام قرار دے دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن سلیمان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9479]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن سلیمان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (297/17)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21456، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2397»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9480
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُمَا عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنم پر حرام کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9480]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9480]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1661 و 1660)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9481
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي الدَّرْدَاءِ مُنْصَرِفِينَ مِنَ الصَّائِفَةِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اجْتَمِعُوا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَ اللَّهُ سَائِرَ جَسَدِهِ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ.
عمر بن قیس کندی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اور صائفہ سے واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا: اے لوگو! اکٹھے ہو جاؤ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں اللہ تعالیٰ اس شخص کے پورے جسم کو جہنم پر حرام کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن موسیٰ دقیقی ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور مسلم بن ابراہیم نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9481]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5529»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9482
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي جَوْفِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ مَذْكُورٌ فِي تَرْجَمَةِ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ مَذْكُورٌ فِي تَرْجَمَةِ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی راہ کا غبار اور جہنم کا دھواں کسی مسلمان شخص کے پیٹ میں اکٹھے نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوداؤ حرانی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کا ذکر اس کے بیٹے محمد کے حالات میں ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9482]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6894»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9483
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَجْتَمِعُ فِي مَنْخَرَيْ عَبْدٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْقُرَشِيُّ الْأَعْمَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْقُرَشِيُّ الْأَعْمَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ کا غبار اور جہنم کا دھواں کسی بندے کے نتھنوں میں اکٹھے نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر قریشی اعمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9483]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عمیر قریشی اعمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1630) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7162)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً