🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ
ہجرت کرنے والوں کی، بیٹھے رہ جانے والوں پر فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9444
عَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ وَكَانَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ دَامَ بَصَرُهُ مَفْتُوحَةً عَيْنَاهُ وَفَرَّغَ سَمْعَهُ وَقَلْبَهُ لِمَا يَأْتِيهِ مِنَ اللَّهِ قَالَ: فَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِكَ مِنْهُ قَالَ: فَقَالَ لِلْكَاتِبِ:" اكْتُبْ: (لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ) (وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) ". قَالَ: فَقَامَ الْأَعْمَى فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا ذَنْبُنَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ فَقُلْنَا لِلْأَعْمَى: إِنَّهُ يَنْزِلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَافَ أَنْ يَكُونَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي أَمْرِهِ فَبَقَى قَائِمًا يَقُولُ: أَعُوذُ بِغَضَبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْكَاتِبِ:" اكْتُبْ: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَقِيَ قَائِمًا يَقُولُ: أَتُوبُ إِلَى اللَّهِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي التَّفْسِيرِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی جب آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوتی تھی تو آپ کی بینائی ایک طرف مخصوص رہتی تھی آپ کی آنکھیں کھلی ہوئی ہوتی تھیں آپ کی سماعت اور دل مکمل طور پر اس چیز کی طرف متوجہ ہوتا تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہوئی ہوتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: ہمیں اس کیفیت کا پتہ چل جاتا تھا راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے والے سے فرمایا تم لکھو: ”اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے لوگ برابر نہیں ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو ایک نابینا صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا کیا قصور ہے؟ اسی دوران اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کرنا شروع کی ہم نے اس نابینا شخص سے کہا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہے اس شخص کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اس کے اس معاملے کی وجہ سے اس کے خلاف وحی نازل نہ ہو، تو وہ مسلسل کھڑا رہا اور یہ کہتا رہا: میں اللہ کے رسول کے غضب سے پناہ مانگتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کاتب سے فرمایا تم یہ لکھو: ”(یعنی بیٹھے رہ جانے والے وہ لوگ) جنہیں کوئی ضرر لاحق نہ ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ شخص کھڑا رہا اور یہ کہتا رہا: میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں، توبہ کرتا ہوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے بقیہ طرق تفسیر سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9444]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2203) اخرجه ابو يعلي فى المسند (1583) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4287»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. بَابُ الْجِهَادِ فِي الْمَغْرِبِ
مغرب میں جہاد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9445
عَنْ أَبِي مُصْعَبٍ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ شَيْخٌ فَرَأَوْهُ مُوثَرًا فِي جَهَازِهِ فَسَأَلُوهُ فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ يُرِيدُ الْمَغْرِبَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَخْرُجُ نَاسٌ إِلَى الْمَغْرِبِ يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وُجُوهُهُمْ عَلَى ضَوْءِ الشَّمْسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابومصعب بیان کرتے ہیں: اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ آئے لوگوں نے ان کے ساز و سامان میں کوئی چیز نمایاں دیکھی ان سے اس بارے میں دریافت کیا: تو ان صاحب نے بتایا: وہ مغرب کی طرف جانا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب کچھ لوگ مغرب کی طرف جائیں گے وہ لوگ جب قیامت کے دن آئیں گے تو ان کے چہرے سورج کی طرح روشن ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9445]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15067»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9446
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكُونُ فِتْنَةٌ يَكُونُ أَسْلَمُ النَّاسِ فِيهَا الْجُنْدَ الْغَرْبِيَّ".
قَالَ ابْنُ الْحَمِقِ: فَلِذَلِكَ قُدِّمْتُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ مِصْرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عُمَيْرَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُغَافِرِيِّ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَدْرِي مَنْ هُوَ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایسا فتنہ ہو گا، جس میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ سلامتی والا شخص وہ ہو گا جو مغربی لشکر میں ہو گا“۔ سیدنا ابن حمق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اسی وجہ سے اے اہل مصر! میں تمہارے پاس آیا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے عمیرہ بن عبداللہ مغافری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9446]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1656)، أخرجه مسند البزار برقم: 2311، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. بَابُ الْجِهَادِ فِي الْبَحْرِ
سمندر میں جہاد کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9447
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ بَعْضِ نِسَائِهِ إِذْ وَضَعَ رَأْسَهُ فَنَامَ فَضَحِكَ فِي مَنَامِهِ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ قَالَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ: لَقَدْ ضَحِكْتَ فِي مَنَامِكَ فَمَا أَضْحَكَكَ؟ قَالَ:" أَعْجَبُ مِنْ نَاسٍ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ هَذَا الْبَحْرَ حَوْلَ الْعَدُوِّ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -" فَذَكَرَ لَهُمْ خَيْرًا كَثِيرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَكَذَلِكَ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک زوجہ محترمہ کے گھر میں موجود تھے۔ آپ نے سر رکھا اور سو گئے سونے کے دوران آپ مسکراتے رہے جب آپ بیدار ہوئے تو آپ کی زوجہ محترمہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ سونے کے دوران مسکرا رہے تھے کسی چیز نے آپ کو مسکرانے پر مجبور کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اپنی امت کے کچھ لوگ پسند آئے جو اس سمندر پر سوار ہو کر دشمن کے گرد جائیں گے وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے“ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے بہت سی بھلائی کا ذکر کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت عبدی ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9447]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2461) اخرجه احمد فى المسند (2722)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2717»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9448
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَجَّةٌ لِمَنْ لَمْ يَحُجَّ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ وَغَزْوَةٌ لِمَنْ قَدْ حَجَّ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ حِجَجٍ وَغَزْوَةٌ فِي الْبَحْرِ خَيْرٌ مِنْ عَشْرِ غَزَوَاتٍ فِي الْبَرِّ، وَمَنْ أَجَارَ الْبَحْرَ فَكَأَنَّمَا أَجَازَ الْأَوْدِيَةَ كُلَّهَا، وَالْمَائِدُ كَالْمُتَشَحِّطِ فِي دَمِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے حج نہ کیا ہو اس کے لئے حج کرنا دس غزوات میں حصہ لینے سے زیادہ بہتر ہے اور جو شخص حج کر چکا ہو اس کے لئے غزوہ میں شرکت کرنا دس مرتبہ حج کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور سمندر کے غزوہ میں شرکت کرنا خشکی کے دس غزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ بہتر ہے، جو شخص سمندر پار کرتا ہے وہ گویا تمام وادیاں پار کرتا ہے اور (سمندری سفر میں) جس شخص کا سر چکراتا ہے وہ ایسے شخص کی مانند ہے، جو (خشکی کی جنگ میں) اپنے خون میں لت پت ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے ان کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9448]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3168، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4291/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9449
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ غَزَا فِي الْبَحْرِ غَزْوَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يَغْزُو فِي سَبِيلِهِ - فَقَدْ أَدَّى إِلَى اللَّهِ طَاعَتَهُ كُلَّهَا، وَطَلَبَ الْجَنَّةَ كُلَّ مَطْلَبٍ، وَهَرَبَ مِنَ النَّارِ كُلَّ مَهْرَبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الصُّبْحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں ایک سمندری جنگ میں حصہ لیتا ہے اور اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں جنگ میں حصہ لے رہا ہے؟ تو ایسا شخص اپنی پوری اطاعت اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ادا کر دیتا ہے اور جنت کو ہر طریقے سے طلب کرتا ہے اور جہنم سے ہر طریقے سے بھاگتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صبح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (247) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 226»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9450
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَاتَهُ الْغَزْوُ مَعِي فَلْيَغْزُ فِي الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے ساتھ جنگ میں حصہ نہ لے سکا ہو اسے سمندری جنگ میں حصہ لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9450]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9451
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَفَعَهُ - قَالَ:" كَلَّمَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - هَذَا الْبَحْرَ الْغَرْبِيَّ وَكَلَّمَ الْبَحْرَ الشَّرْقِيَّ، فَقَالَ لِلْبَحْرِ الْغَرْبِيِّ: إِنِّي حَامِلٌ فِيكَ عِبَادًا مِنْ عِبَادِي فَكَيْفَ أَنْتَ صَانِعٌ بِهِمْ؟ قَالَ: أُغْرِقُهُمْ قَالَ: بَأْسُكَ فِي نَوَاحِيكَ فَحَرَمَهُ الْحَلَبَةَ وَالصَّيْدَ. وَكَلَّمَ هَذَا الْبَحْرَ الشَّرْقِيَّ فَقَالَ: إِنِّي حَامِلٌ فِيكَ عِبَادًا مِنْ عِبَادِي فَمَا أَنْتَ صَانِعٌ بِهِمْ؟ قَالَ: أَحْمِلُهُمْ عَلَى بَدَنِي أَكُونُ لَهُمْ كَالْوَالِدَةِ لِوَلَدِهَا، فَأَثَابَهُ الْحَلَبَةَ وَالصَّيْدَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَجَادَةً وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ تعالیٰ نے مغربی سمندر سے کلام کیا اور مشرقی سمندر سے کلام کیا اس نے مغربی سمندر سے فرمایا میں اپنے بندوں میں سے کچھ بندے تم پر سوار کرواؤں گا تم ان کے ساتھ کیا کرو گے؟ اس نے جواب دیا: میں انہیں ڈبو دوں گا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تمہاری خرابی تمہارے نواحی علاقوں میں ہو گی، تو اللہ تعالیٰ نے اسے زیور اور شکار سے محروم کر دیا پھر اللہ تعالیٰ نے مشرقی سمندر سے کلام کیا اور فرمایا: میں اپنے بندوں میں سے کچھ بندے تمہارے اوپر سوار کرواؤں گا تم ان کے ساتھ کیا کرو گے اس نے جواب دیا: میں اسے انہیں جسم پر سوار کرواؤں گا؟ اور ان کے لئے یوں ہو جاؤں گا، جس طرح ماں اپنے بچوں کے لئے ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اسے بدلے میں زیور اور شکار عطا فرمایا“۔
یہ روایت امام بزار نے ’ وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر عمری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9451]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1669)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9452
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَرْكَبِ الْبَحْرَ إِلَّا حَاجًّا أَوْ غَازِيًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف حج کے لئے جانے کے لئے یا جنگ میں حصہ لینے کے لئے سمندر پر سوار ہونا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیٹ بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9452]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1668)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابُ غَزْوِ الْهِنْدِ
غزوہ ہند کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9453
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عِصَابَتَانِ مِنْ أُمَّتِي أَحْرَزَهُمَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ: عِصَابَةٌ تَغْزُو الْهِنْدَ وَعِصَابَةٌ تَكُونُ مَعَ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَسَقَطَ تَابِعِيُّهُ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے دو گروہوں کو اللہ تعالیٰ جہنم سے محفوظ کر دے گا ایک وہ گروہ جو ہند کے ساتھ جنگ میں حصہ لے گا، اور ایک وہ گروہ جو سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے ساتھ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں تابعی کا ذکر ساقط ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ راشد بن سعد ہوں گے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9453]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (278/5)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3175، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21890، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں