الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي الْأَوَائِلِ أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ وَغَيْرُ ذَلِكَ
اولیت رکھنے والوں کا بیان کس شخص نے سب سے پہلے تیر پھینکا تھا اور اس کے علاوہ دیگر کا بیان
حدیث نمبر: 9405
عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَفْشَى الْقُرْآنَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ.
وَأَوَّلُ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يُصَلَّى فِيهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَأَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ بِلَالٌ، وَأَوَّلُ مَنْ غَدَا بِهِ فَرَسُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَأَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَعْدٌ، وَأَوَّلُ مَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ بَدْرٍ مُهَجِّعٌ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَأَوَّلُ حَيٍّ أُلِفُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُهَيْنَةُ، وَأَوَّلُ مَنْ أَدَّوُا الصَّدَقَةَ طَائِعِينَ مِنْ قِبَلِ أَنْفُسِهِمْ بَنُو عُذْرَةَ بْنِ سَعْدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.

قاسم بیان کرتے ہیں: جس شخص نے سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے قرآن کو پھیلایا وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، جس شخص نے سب سے پہلے مسجد بنائی اور اس میں نماز ادا کی وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں، جس شخص نے سب سے پہلے اذان دی وہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں، جو سب سے پہلے اپنے گھوڑے کو اللہ کی راہ میں لے کر گیا وہ سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ ہیں، جس شخص نے سب سے پہلے اللہ کی راہ میں تیر پھینکا وہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہیں غزوہ بدر میں جو شخص سب سے پہلے شہید ہوا وہ مہجع ہیں، جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے غلام تھے اور وہ پہلا قبیلہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ الفت کی وہ جہینہ قبیلہ ہے اور وہ پہلا قبیلہ جنہوں نے اپنی رضامندی کے ساتھ صدقہ ادا کیا وہ بنو عذرہ بن سعد ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9405]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9405]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8961)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
40. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّيْفِ
تلوار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9406
عَنْ مَرْزُوقٍ الصَّقِيلِ أَنَّهُ صَقَلَ سَيْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَا الْفَقَارِ، وَكَانَتْ لَهُ قَبِيعَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، وَحَلَقٌ فِي قَيْدِهِ، وَبَكْرَةٌ فِي وَسَطِهِ مِنْ فِضَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو الْحَكَمِ الصَّقِيلُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو الْحَكَمِ الصَّقِيلُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مرزوق صقیل بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار ذوالفقار کو صیقل کیا تھا، اس کے قبضے پر موجود گرہ چاندی کی تھی، اور اس کے لٹکانے والے حصے میں موجود حلقہ اور اس کے درمیان میں موجود بکرہ (نام کے حلقے) چاندی سے بنے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوالحکم صقیل ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9406]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوالحکم صقیل ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (360/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9407
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرِنِي سَيْفَكَ" فَسَلَّهُ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَإِذَا فِيهِ دِقَّهٌ وَضَعْفٌ فَقَالَ:"لَا تَضْرِبَنَّ بِهَذَا وَلَكِنِ اطْعَنْ بِهِ طَعْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی تلوار دکھاؤ پھر آپ نے اسے کھینچ کر دیکھا تو اس میں پتلا پن اور کمزوری تھی آپ نے فرمایا: تم اس کے ذریعے ضرب نہ لگانا بلکہ اس کے ذریعے تم چبھو دینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9407]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9407]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (122/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
41. بَابُ آلَاتِ الْحَرْبِ وَتَسْمِيَتِهَا وَمَا كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
آلات حرب کا بیان ان کا نام رکھنا اور نبی اکرم ﷺ کے جو (آلات حرب تھے)
حدیث نمبر: 9408
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفٌ قَائِمَتُهُ مِنْ فِضَّةٍ وَقَبِيعَتُهُ مِنْ فِضَّةٍ، وَكَانَ يُسَمَّى: ذَا الْفَقَارِ.
وَكَانَتْ لَهُ قَوْسٌ يُسَمَّى: السَّدَّادَ. وَكَانَتْ لَهُ جُعْبَةٌ تُسَمَّى: الْجَمْعَ. وَكَانَتْ لَهُ دِرْعٌ مُوَشَّحَةٌ بِنُحَاسٍ تُسَمَّى: ذَاتَ الْفُضُولِ. وَكَانَتْ لَهُ حَرْبَةٌ تُسَمَّى: النَّبْعَاءَ. وَكَانَ لَهُ مِجَنٌّ يُسَمَّى الدَّفْنَ.
وَكَانَ لَهُ تُرْسٌ أَبْيَضُ يُسَمَّى: الْمُوجَزَ، وَكَانَ لَهُ فَرَسٌ أَدْهَمُ يُسَمَّى: السَّكِبَ، وَكَانَ لَهُ سَرْجٌ يُسَمَّى: الدَّاحَّ. وَكَانَتْ لَهُ بَغْلَةٌ شَهْبَاءُ تُسَمَّى: الدُّلْدُلُ، وَكَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ تُسَمَّى: الْقَصْوَى. وَكَانَ لَهُ حِمَارٌ يُسَمَّى: يَعْفُورَ. وَكَانَ لَهُ بِسَاطٌ يُسَمَّى: الْكَرَّ. وَكَانَتْ لَهُ عَنَزَةٌ تُسَمَّى: النَّمِرَ. وَكَانَتْ لَهُ رَكْوَةٌ تُسَمَّى: الصَّادِرَ. وَكَانَتْ لَهُ مِرْآةٌ تُسَمَّى: الْمِرْآةَ. وَكَانَ لَهُ مِقْرَاضٌ يُسَمَّى: الْجَامِعَ. وَكَانَ لَهُ قَضِيبٌ شَوْحَطُ يُسَمَّى: الْمَمْشُوقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک تلوار تھی جس کا قائمہ چاندی کا تھا، اور جس کا دستے پر موجود حلقہ چاندی کا تھا، اس کا نام ”ذوالفقار“ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کمان تھی جس کا نام ”سداد“ تھا آپ کا ایک ترکش تھا، جس کا نام ”جمع“ تھا آپ کی ایک زرہ تھی، جس پر تانبا لگا ہوا تھا، جس کا نام ”ذات الفضول“ تھا، آپ کا ایک نیزہ تھا، جس کا نام ”نبعاء“ تھا، آپ کی ایک ڈھال تھی، جس کا نام ”دفن“ تھا آپ کی ایک سفید ڈھال تھی اور اس کا نام ”موجز“ تھا آپ کا ایک سیاہ گھوڑا تھا، جس کا نام ”سکب“ تھا، آپ کی ایک زین تھی، جس کا نام ”داح“ تھا، آپ کا ایک سفید خچر تھا، جس کا نام ”دلدل“ تھا، آپ کی ایک اونٹنی تھی، جس کا نام ”قصوی“ تھا، آپ کی ایک دراز گوش (یعنی گدھا) تھا، جس کا نام ”یعفور“ تھا، آپ کا ایک بچھونا تھا، جس کا نام ”کر“ تھا، آپ کا ایک نیزہ تھا، جس کا نام ”نمرہ“ تھا، آپ کا ایک پیالہ تھا، جس کا نام ”صادر تھا، آپ کا ایک آئینہ تھا، جس کا نام ”آئینہ تھا، آپ کی ایک قینچی تھی، جس کا نام ”جامع تھا، آپ کی شوحط نامی درخت سے بنی ہوئی ایک چھڑی تھی، جس کا نام ”ممشوق“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9408]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11208)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11208»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
42. بَابُ الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ يَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ .
حدیث نمبر: N2
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: N2]
43. بَابُ فَضْلِ الْجِهَادِ
جہاد کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 9409
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَاهِدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؛ فَإِنَّ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُنْجِي اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِهِ مِنَ الْهَمِّ وَالْغَمِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرو، کیونکہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے پریشانی اور غم سے نجات دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر اسے نقل کیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات کی مختلف اسانید میں سے ایک سند کے راوی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9409]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22172»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9410
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُذْهِبُ اللَّهُ بِهِ الْهَمَّ وَالْغَمَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ جنت کے دروازوں سے ایک دروازہ ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ پریشانی اور غم رخصت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9410]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9410]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22212، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8330»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9411
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ بِالنَّاسِ قَبْلَ غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَلَمَّا أَنْ أَصْبَحَ صَلَّى بِالنَّاسِ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ رَكِبُوا، فَلَمَّا أَنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ نَعَسَ النَّاسُ عَلَى أَثَرِ الدُّلْجَةِ، وَلَزِمَ مُعَاذٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْلُو أَثَرَهُ، وَالنَّاسُ تَفَرَّقَتْ بِهِمْ رِكَابُهُمْ عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ تَأْكُلُ وَتَسِيرُ، فَبَيْنَا مُعَاذٌ عَلَى أَثَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَاقَتُهُ تَأْكُلُ مَرَّةً وَتَسِيرُ أُخْرَى عَثَرَتْ نَاقَةُ بِلَالٍ، فَكَبَحَهَا بِالزِّمَامِ فَهَبَّتْ حَتَّى تَقْرُبَ مِنْهَا نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَشَفَ عَنْهُ قِنَاعَهُ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا لَيْسَ فِي الْجَيْشِ أَدْنَى إِلَيْهِ مِنْ مُعَاذٍ فَنَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"يَا مُعَاذُ". فَقَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" ادْنُ دُونَكَ" فَدَنَا مِنْهُ حَتَّى لَصِقَتْ رَاحِلَتَاهُمَا إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا كُنْتُ أَحْسَبُ النَّاسَ مِنَّا كَمَكَانِهِمْ مِنَ الْبُعْدِ". فَقَالَ مُعَاذٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَعَسَ النَّاسُ فَتَفَرَّقَتْ بِهِمْ رِكَابُهُمْ تَرْتَعُ وَتَسِيرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَنَا كُنْتُ نَاعِسًا". فَلَمَّا رَأَى مُعَاذٌ بِشْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَلْوَتَهُ لَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي أَسْأَلْكَ عَنْ كَلِمَةٍ أَمْرَضَتْنِي وَأَسْقَمَتْنِي وَأَحْزَنَتْنِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَلْ عَمَّا شِئْتَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ لَا أَسْأَلُكَ عَنْ شَيْءٍ غَيْرِهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"بَخٍ بَخٍ بَخٍ لَقَدْ سَأَلْتَ لِعَظِيمٍ لَقَدْ سَأَلْتَ لِعَظِيمٍ لَقَدْ سَأَلْتَ لِعَظِيمٍ - ثَلَاثًا - وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ، وَإِنَّهُ لَيَسِيرٌ عَلَى مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ" فَلَمْ يُحَدِّثْهُ بِشَيْءٍ إِلَّا أَعَادَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حِرْصًا لِكَيْمَا يُتْقِنَهُ عَنْهُ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ وَتَعْبُدُ اللَّهَ وَحْدَهُ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا حَتَّى تَمُوتَ وَأَنْتَ عَلَى ذَلِكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعِدْ لِي فَأَعَادَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ شِئْتَ يَا مُعَاذُ حَدَّثْتُكَ بِرَأْسِ هَذَا الْأَمْرِ وَقِوَامِ هَذَا الْأَمْرِ وَذِرْوَةِ السَّنَامِ". فَقَالَ مُعَاذٌ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ حَدِّثْنِي - بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي -. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ رَأْسَ هَذَا الْأَمْرِ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَإِنَّ قِوَامَ هَذَا الْأَمْرِ إِقَامَةُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ، وَإِنَّ ذُرْوَةَ السَّنَامِ مِنْهُ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَيَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَقَدِ اعْتَصَمُوا وَعَصَمُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا شَحُبَ وَجْهٌ وَلَا اغْبَرَّتْ قَدَمٌ فِي عَمَلٍ تَبْتَغِي فِيهِ دَرَجَاتُ الْجَنَّةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ كَجِهَادٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَا ثَقَّلَ مِيزَانَ عَبْدٍ كَدَابَّةٍ تُنْفَقُ لَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ يَحْمِلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ روانہ ہوئے صبح کے وقت آپ نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی لوگ روانہ ہوئے جب سورج طلوع ہونے والا تھا، تو رات کے جاگنے کی وجہ سے لوگ اونگھنے لگے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے پیچھے چلنے لگ گئے۔ لوگوں کی سواریاں عام راستے سے ہٹ کر ادھر اُدھر بکھر گئیں وہ سواریاں کھا بھی رہی تھیں اور چل بھی رہی تھیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے ان کی اونٹنی کبھی کھا لیتی تھی کبھی چل پڑتی تھی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اونٹنی کو ٹھوکر لگی، انہوں نے اسے لگام کے ذریعے کھینچا تو وہ تیز ہوئی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے قریب پہنچ گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا ہٹا کے دیکھا تو لشکر کا کوئی بھی فرد آپ کے پاس موجود نہیں تھا صرف سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ کے قریب تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بلند آواز میں پکار کر فرمایا: اے معاذ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور قریب ہو جاؤ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قریب ہو گئے، یہاں تک کہ ان دونوں کی اونٹنیاں ایک دوسرے کے پاس ہو گئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا یہ خیال نہیں تھا کہ لوگ مجھ سے اتنی دور ہوں گے جتنے ہیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگ اونگھنے لگ پڑے تھے، تو سواریاں ادھر اُدھر بکھر گئیں وہ چل بھی رہی ہیں اور چر بھی رہی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اونگھنے لگ گیا تھا۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاج کی خوشگواری دیکھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا پایا تو عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں آپ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کروں جس نے مجھے مریض کر دیا ہے بیمار کر دیا ہے غمگین کر دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جس چیز کے بارے میں چاہو دریافت کر لو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے میں نے اس کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں آپ سے نہیں پوچھنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت اچھے بہت اچھے بہت اچھے تم نے ایک بڑی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے: تم نے ایک بڑی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے: تم نے ایک بڑی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے: یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی (اور پھر فرمایا) یہ اس شخص کے لئے آسان ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے یہ اس شخص کے لئے آسان ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے یہ اس شخص کے لئے آسان ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بات کو تین مرتبہ دہرا رہے تھے یہ خواہش رکھتے ہوئے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اسے اہتمام کے ساتھ محفوظ کریں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھو تم نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ یہاں تک کہ جب تم مرو تو اسی عالم، میں ہو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اسی بات کو دہرا دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس بات کو دہرایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ اگر تم چاہو، تو میں تمہیں اس معاملے کے سرے اور اس معاملے کی مضبوط چیز اور اس کی کوہان کی چوٹی کے بارے میں بتاتا ہوں۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں! آپ مجھے بتائیے میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس معاملے کا سرا یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اس معاملے کی چوٹی (یعنی اہم ترین چیز) نماز قائم کرنا زکوۃ ادا کرنا ہے اور اس کی کوہان کی چوٹی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ جنگ کروں یہاں تک کہ وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں اور اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں جب وہ لوگ ایسا کر لیں گے تو وہ مضبوطی سے تھام لیں گے اور وہ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ کر لیں گے البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، کسی بھی چہرے کی رنگت تبدیل نہیں ہوتی اور کوئی بھی قدم کسی عمل کے حوالے سے غبار آلود نہیں ہوتا، جس کے ذریعے تم جنت کے درجات تلاش کرنا چاہو، تو فرض نماز کے بعد کوئی ایسا عمل نہیں ہے، جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کی مانند ہو اور کوئی بھی عمل بندے کے میزان کو اس طرح وزنی نہیں کرتا جو اس جانور کی مانند ہو، جس پر تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، یا جسے تم اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دے دو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9411]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1654 و 1653) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63/20) اخرجه أحمد فى المسند (245/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21617»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9412
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِسْلَامُ ثَلَاثَةُ أَبْيَاتٍ: سُفْلَى وَعُلْيَا وَغُرْفَةٌ، فَأَمَّا السُّفْلَى فَالْإِسْلَامُ دَخَلَ فِيهِ عَامَّةُ الْمُسْلِمِينَ فَلَا يُسْأَلُ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَّا قَالَ: أَنَا مُسْلِمٌ. وَأَمَّا الْعُلْيَا فَتَفَاضُلُ أَعْمَالِهِمْ، بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ. وَأَمَّا الْغُرْفَةُ الْعُلْيَا فَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَنَالُهَا إِلَّا أَفْضَلُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ الْقَاسِمِ وَأَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ الْقَاسِمِ وَأَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اسلام کے تین درجہ ہیں زیریں، بالائی اور بالاخانہ جہاں تک زیریں علاقے کا تعلق ہے، تو وہ اسلام ہے، جس میں عام مسلمان داخل ہوتے ہیں ان میں سے جس کسی سے بھی سوال کیا جائے گا، تو وہ کہے گا میں مسلمان ہوں جہاں تک بالائی درجہ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد ان کے اعمال میں تفاضل ہے بعض مسلمان دوسروں سے فضیلت رکھتے ہیں جہاں تک بالائی بالا خانے کا تعلق ہے، تو وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے اس مقام تک صرف ان میں سے زیادہ فضیلت رکھنے والے لوگ پہنچتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبدالملک کی قاسم کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور ابوعبدالملک سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9412]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9413
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ذُرْوَةُ سَنَامِ الْإِسْلَامِ الْجِهَادُ لَا يَنَالُهُ إِلَّا أَفْضَلُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی کوہان کی چوٹی جہاد ہے اس تک ان میں سے زیادہ فضیلت رکھنے والے لوگ ہی پہنچ سکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9413]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9413]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7885)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7885»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف