الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ رُكُوبِ ثَلَاثَةٍ عَلَى دَابَّةٍ
تین افراد کا ایک جانور پر سوار ہونا
حدیث نمبر: 9375
وَلَهُ عِنْدُ الْبَزَّارِ قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ جَمْعٍ أَوْ عَرَفَةَ وَقُثَمُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَالْفَضْلُ خَلْفَهُ.
وَإِرْدَافُهُ لِلْفَضْلِ فِي الصَّحِيحِ.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَإِرْدَافُهُ لِلْفَضْلِ فِي الصَّحِيحِ.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان صحابی کے حوالے سے امام بزار نے
یہ روایت نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ سے یا شاید عرفہ سے روانہ ہوئے تو سیدنا قثم رضی اللہ عنہ آپ کے آگے بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا فضل رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھانے والی حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ امام أحمد اور امام بزار کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9375]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1693)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
33. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 9376
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَضَعَّفَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَضَعَّفَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جانور کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ حق رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9376]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9376]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1692)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
34. بَابٌ فِي دَوَابِّ الْغُزَاةِ وَكَرَاهِيَةِ الْأَجْرَاسِ
غازیوں کے جانوروں کا بیان اور گھنٹیوں کے مکروہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 9377
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً يَنْزِلُونَ كُلَّ لَيْلَةٍ يَحْبِسُونَ الْكِلَابَ عَنْ دَوَابِّ الْغُزَاةِ، إِلَّا دَابَّةً فِي عُنُقِهَا جَرَسٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَدْفَعُ عَدَالَتَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَدْفَعُ عَدَالَتَهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں، جو ہر رات میں نازل ہوتے ہیں اور وہ غازیوں کے جانوروں سے کتوں کو دور رکھتے ہیں البتہ اس جانور کا معاملہ مختلف ہے جس کی گردن میں گھنٹی موجود ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو ان کی عدالت کو پرے نہیں کرتا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9377]

35. بَابُ كَيْفَ الْمَشْيُ
کیسے چلنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 9378
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: شَكَا نَاسٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُمْ وَقَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالنَّسَلَانِ".
فَانْتَسَلْنَا فَوَجَدْنَاهُ أَخَفَّ عَلَيْنَا.
فَانْتَسَلْنَا فَوَجَدْنَاهُ أَخَفَّ عَلَيْنَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شکایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی اور ارشاد فرمایا: تم پر تیز رفتاری سے چلنا لازم ہے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے تیز رفتاری سے چلنا شروع کیا تو ہم نے اسے پایا کہ یہ ہمارے لئے زیادہ سہولت کا باعث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9378]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1663)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2537، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2537، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8098»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِسِيِّ وَالرِّمَاحِ وَالسُّيُوفِ
کانوں، نیزوں اور تلواروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9379
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ بِالسَّيْفِ حَتَّى يُعْبَدَ اللَّهُ تَعَالَى وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَجُعِلَ رِزْقِي تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِي، وَجُعِلَ الذُّلُّ وَالصَّغَارُ عَلَى مَنْ خَالَفَ أَمْرِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُمَا وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے قیامت سے پہلے تلوار کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے تاکہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں ہے اور میرا زرق میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھا گیا ہے اور ذلت اور حقارت اس شخص پر مسلط کر دی گئی ہے، جو میرے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے جسے ابن مدینی ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9379]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5093، 5094، 5634، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6404/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9380
وَعَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مَعَهُ قَوْسٌ فَارِسِيَّةٌ فَقَالَ:" اطْرَحْهَا" ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْقَوْسِ الْعَرَبِيَّةِ فَقَالَ:" بِهَذِهِ وَبِرِمَاحِ الْقَنَا يُمَكِّنُ اللَّهُ لَكُمْ فِي الْبِلَادِ وَيَنْصُرُكُمْ عَلَى عَدُوِّكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ لَمْ يُضَعَّفُوا وَلَمْ يُوَثَّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ لَمْ يُضَعَّفُوا وَلَمْ يُوَثَّقُوا.
سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس کے پاس فارسی کمان تھی آپ نے فرمایا: اسے رکھ دو! پھر آپ نے عربی کمان کی طرف اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: ”یہ اور قنا کے نیزے ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ تمہیں شہروں پر تسلط عطا کرے گا، اور تمہارے دشمن کے خلاف تمہاری مدد کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مستور راوی ہیں، جنہیں نہ ہی ضعیف قرار دیا گیا ہے اور نہ ان کی توثیق گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9380]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں مستور راوی ہیں، جنہیں نہ ہی ضعیف قرار دیا گیا ہے اور نہ ان کی توثیق گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9380]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (141/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9381
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى خَيْبَرَ فَعَمَّمَهُ بِعِمَامَةٍ سَوْدَاءَ ثُمَّ أَرْسَلَهَا مِنْ وَرَائِهِ - أَوْ قَالَ: عَلَى كَتِفِهِ الْيُسْرَى - ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْبَعُ الْجَيْشَ وَهُوَ مُتَوَكِّئٌ عَلَى قَوْسٍ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ يَحْمِلُ قَوْسًا فَارِسِيًّا فَقَالَ:"أَلْقِهَا فَإِنَّهَا مَلْعُونَةٌ مَلْعُونٌ مَنْ يَحْمِلُهَا، عَلَيْكُمْ بِالْقَنَا وَالْقِسِيِّ الْعَرَبِيَّةِ فَإِنَّ بِهَا يُعِزُّ اللَّهُ دِينَكُمْ وَيَفْتَحُ لَكُمُ الْبِلَادَ".
قَالَ يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ: إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَنَّهَا كَانَتْ إِذْ ذَاكَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَّا الْيَوْمَ فَقَدْ صَارَتْ عُدَّةً وَقُوَّةً لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِأَبِي عُبَيْدَةَ عِيسَى بْنِ سُلَيْمٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ سَمَاعًا.

سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو خیبر کی طرف بھیجا تو انہیں سیاہ عمامہ باندھا اور اس کا شملہ پیچھے کی طرف لٹکایا راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: بائیں کندھے پر ڈالا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لشکر کے پیچھے چلتے ہوئے تشریف لے گئے آپ نے کمان کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی آپ کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے فارسی کمان اٹھائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رکھ دو کیونکہ یہ ملعون ہے اور جو شخص اسے اٹھائے وہ ملعون ہے تم پر قنا اور عربی کمانیں استعمال کرنا لازم ہے، کیونکہ ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ تمہارے دین کو غلبہ عطا کرے گا، اور تمہارے لئے شہروں کو فتح کر دے گا۔ یحیی بن حمزہ کہتے ہیں: یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے ساتھ مخصوص ہے جہاں تک آج کی بات ہے، تو آج یہ کمانیں اہل اسلام کے ہتھیاروں اور قوت کا حصہ بن چکی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ میں نے ابوعبیدہ عیسیٰ بن سلیم نامی راوی کے عبداللہ بن بشر سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9381]

تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 97»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9382
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَفَعَهُ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالرَّمْيِ فَإِنَّهُ خَيْرُ - أَوْ مِنْ خَيْرِ - لَهْوِكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالرَّمْيِ فَإِنَّهُ خَيْرُ لَعِبِكُمْ".
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حَاتِمَ بْنَ اللَّيْثِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر تیراندازی لازم ہے، کیونکہ یہ تمہارے کھیل میں سب سے بہتر ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر تیر اندازی لازم ہے، کیونکہ یہ تمہارے کھیلوں میں سب سے بہتر ہے“۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حاتم بن لیث کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ امام طبرانی کے رجال کا معاملہ بھی اس طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9382]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1701)، أخرجه مسند البزار برقم: 1146، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2070»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9383
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَشْهَدُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ رَهْنِكُمْ إِلَّا النِّصَالَ وَالنِّضَالَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فرشتے تمہارے مقابلوں میں کسی میں شامل نہیں ہوتے البتہ تیروں اور تیراندازی کے مقابلے کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9383]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9383]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1705) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13474)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13474»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9384
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمٍ يَرْمُونَ فَقَالَ:" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو تیراندازی کر رہے تھے نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ تیراندازی کرو! اے اولاد اسماعیل! کیونکہ تمہارے جدامجد بھی تیرانداز تھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9384]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1702) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6119)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2510»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن