الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِسِيِّ وَالرِّمَاحِ وَالسُّيُوفِ
کانوں، نیزوں اور تلواروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9385
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ يَرْمُونَ فَقَالَ:" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو تیراندازی کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے اولاد اسماعیل! تم تیراندازی کرو تمہارے جد امجد بھی تیرانداز تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9385]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9385]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1703)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8024»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9386
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْأَسْلَمِيِّينَ:" ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"وَأَنَا مَعَ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ". فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ قَالَ:" مَا لَكُمْ؟" قَالُوا: مَنْ كُنْتَ مَعَهُ فَقَدْ غَلَبَ. قَالَ:" ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے کے لوگوں سے فرمایا: اے اولاد اسماعیل! تم تیراندازی کرو، کیونکہ تمہارے جدامجد بھی تیرانداز تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں محجن بن ادرع کے ساتھ ہوں، تو لوگ رک گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: آپ جس کے ساتھ ہوں گے وہ غالب آ جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ تیراندازی کرو میں تم سب لوگوں کے ساتھ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9386]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9386]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2988)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2989»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9387
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْأَرْضَ سَتُفْتَحُ عَلَيْكُمْ وَتُكْفَوْنَ الدُّنْيَا، فَلَا يَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَلْهُوَ بِأَسْهُمِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، وَقَالَ النَّسَائِيُّ: ضَعِيفٌ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
سیدنا عمرو بن عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب زمین تمہارے لئے فتح کر دی جائے گی اور دنیا کے حوالے سے تمہارے لئے کفایت ہو جائے گی تو تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے تیروں کے ذریعے کھیلنے کے حوالے سے عاجز نہ آ جائے (یعنی اسے ترک نہ کر دے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ ضعیف ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9387]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9388
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِذَا لَجَّ بِهِ هَمُّهُ أَنْ يَتَقَلَّدَ قَوْسَهُ فَيَنْفِيَ بِهِ هَمَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الزُّبَيْرِ الزُّبَيْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الزُّبَيْرِ الزُّبَيْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ جب اسے پریشانی (یا دشمن کی طرف سے خوف) لاحق ہو، تو وہ اپنی کمان گلے میں ڈالے اور اس کے ذریعے اپنی پریشانی کو ختم کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زبیر زبیدی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9388]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زبیر زبیدی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (11858)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1112»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9389
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ يَرْمِي بَيْنَ هَدَفَيْنِ وَمَعَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَقَالَ: أُمِرْنَا أَنْ نُعَلِّمَ أَوْلَادَنَا الرَّمْيَ وَالْقُرْآنَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو جنگ یرموک کے دن دیکھا کہ وہ دو ہدفوں کے درمیان تیراندازی کر رہے تھے ان کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد بھی تھے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی۔ ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم اپنی اولاد کو تیر اندازی اور قرآن کی تعلیم دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیادطائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9389]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیادطائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9389]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3837)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9390
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَجَابِرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيَّ يَرْتَمِيَانِ، فَمَلَّ أَحَدُهُمَا فَجَلَسَ فَقَالَ لَهُ الْآخَرُ: كَسِلْتَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ شَيْءٍ لَيْسَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَهُوَ لَهْوٌ أَوْ سَهْوٌ، إِلَّا أَرْبَعَ خِصَالٍ: مَشْيُ الرَّجُلِ بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ، وَتَأْدِيبُهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتُهُ أَهْلَهُ، وَتَعْلِيمُ السِّبَاحَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ بُخْتٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ بُخْتٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جابر بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ دونوں تیراندازی کر رہے تھے ان میں سے ایک تھک گیا تو بیٹھ گیا تو دوسرے صاحب نے ان سے کہا: کیا تم تھک گئے ہو؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر وہ چیز جس کا تعلق اللہ کے ذکر سے نہ ہو، تو وہ لہو ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ سہو ہے البتہ چار چیزوں کا معاملہ مختلف ہے آدمی کا دو نشانوں کے درمیان چلنا آدمی کا اپنے گھوڑے کی تربیت کرنا آدمی کا اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا اور تیراکی کی تعلیم“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبدالوہاب بن بخت کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9390]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1704) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (1785)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1785، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8143»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9391
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ شَيْءٍ مِنْ لَهْوِ الدُّنْيَا بَاطِلٌ إِلَّا ثَلَاثًا: انْتِضَالَكَ بِقَوْسِكَ، وَتَأْدِيبَكَ فَرَسَكَ، وَمُلَاعَبَتَكَ أَهْلَكَ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْتَضِلُوا وَارْكَبُوا، وَأَنْ تَنْتَضِلُوا أَحَبُّ إِلَيَّ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلَاثَةً الْجَنَّةَ ؛ صَانِعَهُ الْمُحْتَسِبَ فِيهِ، وَالْمُمِدَّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ أَحْمَدُ: مَتْرُوكٌ. وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا کے لہو سے تعلق رکھنے والی ہر چیز باطل ہے البتہ تین چیزوں کا معاملہ مختلف ہے تمہارا اپنی کمان کے ذریعے تیراندازی کرنا تمہارا اپنے گھوڑے کی تربیت کرنا اور تمہارا اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا، کیونکہ یہ حق میں سے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تیراندازی کرو! گھڑ سواری کرو، اور تمہارا تیر اندازی کرنا میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین افراد کو جنت میں داخل کرے گا اسے بنانے والا جو اسے بنانے میں ثواب کی امید رکھتا ہو اسے پکڑانے والا اور اسے پھینکنے والا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے اور یہ روایت مکمل روایت نفلی صدقہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں: یہ متروک ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے دحیم اسے ثقہ کہتے ہیں: اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9391]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2513، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5305»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9392
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ لَهْوٍ يُكْرَهُ إِلَّا مُلَاعَبَةَ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَمَشْيَهُ بَيْنَ الْهَدَفَيْنِ وَتَعْلِيمَهُ فَرَسَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر لہو کو مکروہ قرار دیا گیا ہے البتہ آدمی کے اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنے اور دو ہدفوں کے درمیان اس کے چلنے اور اس کے اپنے گھوڑے کی تربیت کرنے کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیادطائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9392]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیادطائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9392]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7179»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9393
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَشَى بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ حَسَنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دو نشانوں کے درمیان چلتا ہے اسے ہر قدم کے عوض میں ایک نیکی ملتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9393]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13078)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9394
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَشْتَدُّ بَيْنَ الْغَرَضَيْنِ وَيَقُولُ: إِنِّي بِهَا إِنِّي بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ دو نشانوں کے درمیان دوڑ رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: مجھے اس کے عوض میں یہ ملے گا مجھے اس کے عوض میں یہ ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9394]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9394]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح