الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ أَلْوَانِ الْخَيْلِ وَمَا يُسْتَحَبُّ مِنْهَا وَمَا يُكْرَهُ
گھوڑوں کی مختلف قسموں کا بیان اور ان میں سے کون سا پسندیدہ ہے؟ اور کون سا ناپسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 9345
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا وَأَيْمَنُهَا نَاصِيَةُ مَا كَانَ مِنْهَا أَغَرَّ مُحَجَّلًا مُطْلَقَ الْيَدِ الْيُمْنَى".
قُلْتُ: اقْتَصَرَ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ عَلَى قَوْلِهِ:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: اقْتَصَرَ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ عَلَى قَوْلِهِ:" يُمْنُ الْخَيْلِ فِي شُقْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ فَرَجُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑے کی برکت اس کے گہرے سرخ رنگ میں ہے اور اس میں بھی زیادہ مبارک پیشانی والا وہ ہے، جو چمکدار پیشانی والا ہو، اور اس کی ٹانگوں میں سفید نشان ہو، اور اس کا دایاں اگلا پاؤں کھلا ہو (شاید یہ مراد ہے کہ اس پر سفید نشان نہ ہو)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے روایت کے صرف ان الفاظ کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے: ”گھوڑے کی برکت اُس کے گہرے سرخ رنگ میں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9345]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فرج بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10677)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1695، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2545، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10677، 10676»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9346
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَغْزُوَ فَاشْتَرِ فَرَسًا أَغَرَّ مُحَجَّلًا مُطْلَقَ الْيُمْنَى فَإِنَّكَ تَسْلَمُ وَتَغْنَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ کرو، تو ایسا گھوڑا خریدو، جو چمکدار پیشانی والا ہو، اس کی (تین) ٹانگوں میں سفید نشان ہو، اور (آگے والی) دائیں ٹانگ میں نہ ہو، اس طرح تم سلامت بھی رہو گے اور تمہیں غنیمت بھی حاصل ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9346]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (293/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9347
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِيَّاكُمْ وَالْخَيْلَ الْمُثَفَّلَةَ ؛ فَإِنَّهَا إِنْ تَلْقَ تَفِرَّ وَإِنْ تَغْنَمْ تَغُلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَكَأَنَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ بِالْخَيْلِ أَصْحَابَ الْخَيْلِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم ست قسم کے گھوڑوں سے بچ کے رہو، کیونکہ اگر وہ (دشمن کا) سامنا کرے گا، تو فرار ہو جائے گا، اور اگر تمہیں غنیمت حاصل ہو گی، تو تم خیانت کرو گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور شاید یہاں گھوڑے سے مراد گھوڑے والے افراد ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9347]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (356/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8461»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
22. بَابُ تَأْدِيبِ الْخَيْلِ
گھوڑے کی تربیت کرنا
حدیث نمبر: 9348
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَاتِبُوا الْخَيْلَ فَإِنَّهَا تُعْتَبُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ بَقِيَّةَ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ.
وَسَأَلَ ابْنُ جُوصَا مُحَمَّدَ بْنَ عَوْفٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ: رَأَيْتُهُ عَلَى ظَهْرِ كِتَابِ إِبْرَاهِيمَ مُلْحَقًا فَأَنْكَرْتُهُ فَقُلْتُ لَهُ: فَتَرَكَهُ قَالَ: وَهَذَا مِنْ عَمَلِ ابْنِهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ كَانَ يُسَوِّي الْأَحَادِيثَ، وَأَمَّا أَبُوهُ فَشَيْخٌ غَيْرُ مُتَّهَمٍ وَقَالَ فِيهِ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوقٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھوڑے پر سختی کرو، کیونکہ اُسے سختی کے ذریعے سدھایا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابراہیم بن علاء زبیدی کے حوالے سے بقیہ سے نقل کی ہے اور بقیہ نامی راوی مدلس ہے۔ ابن جو صبا نے محمد بن عوف سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے ابراہیم کی کتاب کی پشت پر اس کو دیکھا کہ یہ لاحق کی گئی تھی میں نے اسے منکر قرار دیا میں نے ان سے کہا: تو انہوں نے اسے ترک کر دیا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ یہ ان کے صاحبزادے محمد بن ابراہیم کا کام ہے، جو احادیث برابر کیا کرتے تھے، جہاں تک ان کے والد کا تعلق ہے، تو وہ ایسے بزرگ ہیں جن پر تہمت عائد نہیں کی گئی ان کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے کہ وہ صدوق ہیں اور ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9348]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7529)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7529»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
23. بَابُ إِكْرَامِ الْخَيْلِ
گھوڑے کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 9349
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُبَّمَا فَتَلَ عُرْفَ فَرَسِهِ بِيَدِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْأَزْهَرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْأَزْهَرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات اپنے گھوڑے کی گردن کے اوپری حصے پر موجود بالوں کو ملتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ازہر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9349]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ازہر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10042)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10042»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
24. بَابُ الدُّعَاءِ لِلْخَيْلِ
گھوڑے کے لئے دعا کرنا
حدیث نمبر: 9350
عَنْ جُعَيْلٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ، وَأَنَا عَلَى فَرَسٍ لِي عَجْفَاءَ ضَعِيفَةٍ، فَكُنْتُ فِي آخِرِ النَّاسِ فَلَحِقَنِي فَقَالَ:" سِرْ يَا صَاحِبَ الْفَرَسِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَجْفَاءُ ضَعِيفَةٌ. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِخْفَقَةً كَانَتْ مَعَهُ فَضَرَبَهَا بِهَا وَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِيهَا". قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي مَا أُمْسِكُ رَأْسَهَا، أَتَقَدَّمُ النَّاسَ قَالَ: وَلَقَدْ بِعْتُ مِنْ بَطْنِهَا بِاثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جعیل اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں حصہ لیا میں اپنی کمزور اور نحیف گھوڑی پر سوار تھا، اور لوگوں میں سب سے پیچھے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آ کے ملے اور فرمایا: اے گھوڑے والے فرد! تم چلو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ نحیف اور کمزور ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس موجود چھڑی کو اٹھایا اور اسے اس گھوڑی کو مارا اور فرمایا: اے اللہ! اس شخص کے لئے اس میں برکت رکھ دے راوی کہتے ہیں: تو مجھے اپنے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے کہ میں اس گھوڑی کے سر کو روک نہیں پا رہا تھا اور لوگوں سے آگے نکل رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اس گھوڑی کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بارہ ہزار کے عوض میں فروخت کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9350]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2172)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2172، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8871»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
25. بَابُ الْمُسَابَقَةِ وَالرِّهَانِ وَمَا يَجُوزُ فِيهِ
گھڑ دوڑ، مقابلہ اور اس میں کیا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 9351
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْقَرَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْقَرَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مقابلہ صرف اونٹ، یا گھوڑے (کی دوڑ) یا تیر اندازی میں نشانہ بازی) میں ہو سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون قروی ہے اور وہ اس حدیث کے حوالے سے اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9351]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون قروی ہے اور وہ اس حدیث کے حوالے سے اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10764)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10764»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9352
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصِفُّ عَبْدَ اللَّهِ وَعُبَيْدَ اللَّهِ وَكَثِيرًا بَنِي الْعَبَّاسِ ثُمَّ يَقُولُ:" مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا" قَالَ: فَيَسْتَبِقُونَ إِلَيْهِ، فَيَقَعُونَ عَلَى ظَهْرِهِ وَصَدْرِهِ، فَيُقَبِّلُهُمْ وَيَلْتَزِمُهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَلِينٌ، وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَا أَعْلَمُ أَحَدًا تَرَكَ حَدِيثَهُ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ وَرَوَى لَهُ مُسْلِمٌ مَقُرُونًا وَالْبُخَارِيُّ تَعْلِيقًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا کثیر رضی اللہ عنہ کو صف میں کھڑا کرتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: جو مجھ تک پہلے پہنچ جائے گا، اسے یہ، یہ ملے گا راوی کہتے ہیں: تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑ لگا کر جاتے تھے اور آپ کی پشت اور آپ کے سینے پر گر جاتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بوسہ دیتے تھے اور اپنے ساتھ چمٹا لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اس میں ضعف اور کمزوری پائی جاتی ہے۔ امام ابوداؤد کہتے ہیں: میں ایسے کسی شخص کو نہیں جانتا جس نے اس کی حدیث کو متروک قرار دیا ہوتا ہم اس کے علاوہ دوسرا راوی میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا امام مسلم نے اس کے حوالے سے ایک مقرون روایت نقل کی ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے تعلیق کے طور پر نقل کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9352]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد كي المسند (18636)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1839»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9353
وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْمَعُنَا أَنَا وَعَبْدَ اللَّهِ وَعُبَيْدَ اللَّهِ وَقُثَمَ فَيُفَرِّجُ يَدَيْهِ هَكَذَا فَيَمُدُّ بَاعَهُ وَيَقُولُ:" مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الصَّبَّاحُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الصَّبَّاحُ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کثیر بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اکٹھا کرتے تھے میں ہوتا تھا عبداللہ، عبیداللہ اور قثم ہوتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ اس طرح پھیلا لیتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: جو مجھ تک پہلے پہنچ جائے گا اسے یہ، یہ ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صباح بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9353]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صباح بن یحیی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (188/19)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9354
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ وَجَعَلَ بَيْنَهَا سَبْقًا وَجَعَلَ فِيهَا مُحَلَّلًا وَقَالَ: لَا سَبْقَ إِلَّا فِي حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ کروایا آپ نے ان کے درمیان انعام مقرر کیا اور ان میں ایک محلل شامل کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”مقابلہ صرف گھڑ دوڑ یا تیراندازی میں ہو سکتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9354]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9354]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4689»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح