🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ أَيِّ يَوْمٍ يُسْتَحَبُّ السَّفَرُ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ اسْتِحْبَابِ السَّفَرِ يَوْمَ الْخَمِيسِ فِي كِتَابِ الْحَجِّ . بَابُ آدَابِ السَّفَرِ
سفر کے آداب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9315
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا سِرْتُمْ فِي أَرْضٍ خَصِيبَةٍ فَأَعْطُوا الدَّوَابَّ حَقَّهَا - أَوْ حَظَّهَا - وَإِذَا سِرْتُمْ فِي أَرْضٍ مُجْدِبَةٍ فَانْجُوا عَلَيْهَا، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ وَإِذَا عَرَّسْتُمْ فَلَا تُعَرِّسُوا عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ فَإِنَّهَا مَأْوَى كُلِّ دَابَّةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْحَجِّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم سرسبز و شاداب زمین پر سفر کرو تو جانوروں کو ان کا حق (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کا حصہ دو اور جب تم خشک سر زمین پر سفر کرو تو تم اس سے گزر جاؤ، اور تم پر رات کے وقت سفر کرنا لازم ہے، کیونکہ رات میں زمین کو لپیٹ دیا جاتا ہے اور جب تم رات کے وقت پڑاؤ کرو تو راستے کے درمیان میں پڑاؤ نہ کرو، کیونکہ وہ ہر جانور کی پناہ گاہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث حج سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9315]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1694)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2118، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6521، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 114»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ الْخُرُوجِ مِنْ طَرِيقٍ وَالرُّجُوعِ فِي غَيْرِهِ
ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9316
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ مِنْ بَابِ الشَّجَرَةِ وَيَرْجِعُ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَرِّسِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا هَارُونَ بْنَ مُوسَى بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باب شجرہ کی طرف سے تشریف لے جاتے تھے اور معرس کے راستے کی طرف سے واپس آتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہارون بن موسیٰ بن ابوعلقمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9316]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1697)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ الْمُرَافَقَةِ
(سفر میں) ساتھ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9317
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّيْطَانُ يَهُمُّ بِالْوَاحِدِ وَالِاثْنَيْنِ فَإِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً لَمْ يَهُمَّ بِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان (سفر کے دوران) ایک یا دو افراد کا قصد کرتا ہے، لیکن جب تین افراد ہوں، تو پھر وہ ان کا قصد نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9317]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1698)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9318
وَعَنْ أَسْلَمَ قَالَ: خَرَجْتُ فِي سَفَرٍ فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِي عُمَرُ: مَنْ صَحِبْتَ؟ قُلْتُ: صَحِبْتُ رَجُلًا مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ. فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَخُوكَ الْبِكْرِيُّ وَلَا تَأْمَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
اسلم بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر پر گیا جب میں واپس آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے ساتھ کون تھا؟ میں نے جواب دیا: میں بکر بن وائل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”تمہارا بھائی بکری (یعنی بکر قبیلے سے تعلق رکھنے والا) ہے اور تم اس سے بے خوف (یا محفوظ) نہیں ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں زید بن عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9318]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2071)، أخرجه مسند البزار برقم: 291، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9319
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ الْأَصْحَابِ أَرْبَعَةٌ، وَخَيْرُ السَّرَايَا أَرْبَعُمِائَةٍ، وَخَيْرُ الْجُيُوشِ أَرْبَعَةُ آلَافٍ، وَمَا هُزِمَ قَوْمٌ بَلَغُوا اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّةٍ إِذَا صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" صَدَقُوا وَصَبَرُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(سفر میں) سب سے بہتر چار ساتھی ہوتے ہیں جنگی مہم میں چار سو افراد سب سے بہتر ہوتے ہیں لشکر میں چار ہزار افراد سب سے بہتر ہوتے ہیں اور جو لوگ بارہ ہزار کی تعداد تک پہنچ جائیں وہ کم ہونے کی وجہ سے پسپا نہیں ہوتے جبکہ وہ سچ بولیں اور صبر سے کام لیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”وہ سچ بولیں اور صبر سے کام لیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9319]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2714)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1555، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2611، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2713، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2438، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2535، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَيْلِ
گھوڑوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9320
عَنْ سُوِيدِ بْنِ هُبَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي رِوَايَةٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ مَالُ الْمَرْءِ لَهُ مُهْرَةٌ مَأْمُورَةٌ، أَوْ سِكَّةٌ مَأْبُورَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سوید بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی کے مال میں سب سے بہتر چیز، حکم ماننے والا گھوڑا اور پیوند کاری والا کھجور کا درخت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6470 و 6471) اخرجه احمد فى المسند (468/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15418، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6470، 6471»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9321
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْخَيْلِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ عَقْرًا الْإِبِلِ وَالنِّسَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کوئی بھی چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک گھوڑوں سے زیادہ محبوب نہیں تھی پھر سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! معافی کا سوال ہے اونٹ اور خواتین بھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب تھے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9321]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19801»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9322
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی باندھ دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9322]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1686) اخرجه احمد فى المسند (39/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10953»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9323
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:"يَا أَبَا ذَرٍّ اعْقِلْ مَا أَقُولُ لَكَ، لَعَنَاقٌ تَأْتِي رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أُحُدٍ ذَهَبًا يَتْرُكُهُ وَرَاءَهُ. يَا أَبَا ذَرٍّ اعْقِلْ مَا أَقُولُ لَكَ ؛ إِنَّ الْمُكْثِرِينَ هُمُ الْأَقَلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ قَالَ كَذَا وَكَذَا. اعْقِلْ يَا أَبَا ذَرٍّ مَا أَقُولُ لَكَ ؛ إِنَّ الْخَيْلَ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، أَوْ إِنَّ الْخَيْلَ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الْأَسْوَدِ الْغِفَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! میں جو تم سے کہنے لگا ہوں، اس کو یاد رکھنا، بکری کا بچہ، جو کسی مسلمان فرد کے پاس آئے یہ اس کے لئے اُحد پہاڑ کے سونا ہو کے ملنے سے زیادہ بہتر ہے جسے وہ اپنے پیچھے چھوڑ جائے اے ابوذر! میں جو تمہیں کہہ رہا ہوں اسے یاد رکھنا کثرت والے لوگ قیامت کے دن قلت والے ہوں گے البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو یہ کرے اور یہ کرے (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرے) اے ابوذر میں جو تم سے کہہ رہا ہوں اسے یاد رکھنا گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت کے دن تک کے لئے بھلائی رکھ دی گئی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بے شک گھوڑے کی پیشانی میں بھلائی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابواسود غفاری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9323]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (181/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9324
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَيْرُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِي الْخَيْلِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَثَلُ الْمُنْفِقِ عَلَيْهَا كَالْمُتَكَفِّفِ بِالصَّدَقَةِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ:" صَدَقَةُ النَّفَقَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تک کے لئے گھوڑے کی پیشانی میں بھلائی باندھ دی گئی ہے اور گھوڑے پر خرچ کرنے والے کی مثال صدقہ کرنے کے لئے ہاتھ میں (کوئی چیز رکھنے والے کی) مانند ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے: ”خرچ کا صدقہ“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9324]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6014)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1636، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4337/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں