الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ فِي الْمُجَاهِدِينَ وَنَفَقَتُهُمْ
مجاہدین اور ان کے خرچ کا بیان
حدیث نمبر: 9454
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طُوبَى لِمَنْ أَكْثَرْ فِي الْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى ؛ فَإِنَّ لَهُ بِكُلِّ كَلِمَةٍ سَبْعِينَ أَلْفَ حَسَنَةٍ، كُلُّ حَسَنَةٍ مِنْهَا عَشْرَةُ أَضْعَافٍ مَعَ الَّذِي لَهُ عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْمَزِيدِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ النَّفَقَةُ؟ قَالَ:" النَّفَقَةُ عَلَى قَدْرٍ ذَلِكَ".
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقُلْتُ لِمُعَاذٍ: إِنَّمَا النَّفَقَةُ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ؟ فَقَالَ مُعَاذٌ: قَلَّ فَهْمُكَ، إِنَّمَا ذَاكَ إِذَا أَنْفَقُوهَا وَهُمْ مُقِيمُونَ بَيْنَ أَهْلِيهِمْ غَيْرُ غُزَاةٍ، فَإِذَا غَزَوْا وَأَنْفَقُوا خَبَّأَ اللَّهُ لَهُمْ مِنْ خِزَانَةِ رَحْمَتِهِ مَا يَنْقَطِعُ عَنْهُ عَلِمُ الْعِبَادِ وَصِفَتُهُمْ، فَأُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ وَحِزْبُ اللَّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُن کے لئے مبارک باد ہے، جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے دوران اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے ہیں، کیونکہ ہر ایک کلمہ کے عوض میں انہیں ستر ہزار نیکیاں ملیں گی جن میں سے ہر ایک نیکی اس سے دس گنا ہو گی اور جو اس کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے (مزید اجر و ثواب) حاصل ہو گا وہ اس کے علاوہ ہے عرض کی گئی یا رسول اللہ! خرچ کرنے کا کیا حکم ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خرچ کا حکم بھی اسی طرح ہو گا“ عبدالرحمن نامی راوی کہتے ہیں میں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا خرچ کا اجر بھی سات سو گنا ہو گا؟ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری فہم کم ہے یہ اجر تو اس صورت میں ہو گا کہ جب وہ لوگ خرچ فراہم کریں گے اور خود اپنے گھر والوں میں مقیم رہیں اور جنگ میں حصہ نہ لیں، جب وہ جنگ میں بھی حصہ لیں اور خرچ بھی کریں، تو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے خزانوں میں سے ان کے لئے وہ کچھ چھپا کے رکھا ہوا ہے کہ جو وہ بندوں کے علم اور بیان سے ماور اء ہے، یہ لوگ اللہ کا گروہ ہیں اور اللہ کا گروہ ہی غالب ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9454]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (77/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9455
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: النَّفَقَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَضْعُفُ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْمَاعِيلَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا اجر سات سو گنا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابواسماعیل ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9455]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابواسماعیل ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1664)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
50. بَابٌ فِيمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فَمَاتَ
جو شخص جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے
حدیث نمبر: 9456
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فَمَاتَ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حج کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اسے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا اجر ملتا رہے گا جو شخص عمرہ کرنے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اسے عمرہ کرنے کا اجر ملتا رہے گا جو شخص جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے اور انتقال کر جائے اس کے لئے قیامت کے دن تک جنگ میں حصہ لینے والے کا اجر نوٹ کیا جاتا رہے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9456]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9456]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6357)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9457
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صُرِعَ عَنْ دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ فَهُوَ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں (جنگ میں جاتے ہوئے) اپنی سواری سے گر کے مر جائے وہ شہید ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9457]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9457]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1752) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (323/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
51. بَابٌ فِيمَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ
اس شخص کا بیان جو کسی غازی کو سامان فراہم کرے یا اس کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے
حدیث نمبر: 9458
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَإِنَّهُ مَعَنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی غازی کو سامان فراہم کرے یا اس کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کا اچھی طرح سے خیال رکھے وہ ہمارے ساتھ ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے اور ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9458]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے اور ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9459
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا وَمَنْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ فِي غَيْرِ حَدِيثِ سُفْيَانَ وَكَذَلِكَ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کسی شخص کو سامان فراہم کرے تو گویا اس نے بھی جنگ میں حصہ لیا اور جو شخص اس غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرے گویا اس نے بھی جنگ میں حصہ لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رؤاد بن جراح ہے جسے امام أحمد نے سفیان سے منقول روایت کے علاوہ میں ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ابن حبان نے بھی اس طرح کیا ہے ابن حبان کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور یہ دوسرے (راویوں کے) برخلاف روایت نقل کرتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9459]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (536)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 536»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9460
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَهُ مَثَلُ أَجْرِهِ وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ، وَأَنْفَقَ عَلَى أَهْلِهِ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ"".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے والے کسی شخص کو سامان فراہم کرتا ہے، تو اسے اس غازی کی مانند اجر ملتا ہے اور جو شخص غازی کی غیر موجودگی میں اس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اس کے اہل خانہ پر خرچ کرتا ہے اسے بھی غازی کی مانند اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9460]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9460]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9461
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَامَ بَنِي لَحْيَانَ:" لِيَخْرُجْ مِنْ كُلِّ اثْنَيْنِ مِنْكُمْ رَجُلٌ وَلْيُخْلِفِ الْغَازِي فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَلَهُ مَثَلُ نِصْفِ أَجْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں بنولحیان کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر دو افراد میں سے ایک شخص نکلے اور دوسرا غازی کے اہل خانہ اور مال کی دیکھ بھال کرتا رہے، تو اسے غازی کے اجر کے نصف کی مانند ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9461]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9461]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11133، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3141»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
52. بَابُ إِعَانَةِ الْمُجَاهِدِينَ
مجاہدین کی مدد کرنا
حدیث نمبر: 9462
عَنْ جَبَلَةَ - يَعْنِي ابْنَ حَارِثَةَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا لَمْ يَغْزُ أَعْطَى سِلَاحَهُ عَلِيًّا أَوْ أُسَامَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خود جنگ میں حصہ نہیں لیتے تھے، تو اپنے ہتھیار سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو دے دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9462]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1990) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2194)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2194، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1990»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9463
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعَانَ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ غَارِمًا فِي عُسْرَتِهِ، أَوْ مَكَاتَبًا فِي رَقَبَتِهِ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ حَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ حَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مدد کرتا ہے یا کسی غریب مقروض کی مدد کرتا ہے یا کسی غلام کو آزاد کرنے کے سلسلے میں اس کی مدد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اس دن اپنا سایہ عطا کرے گا جب اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سہل بن حنیف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9463]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5590) أخرجه احمد فى المسند (241/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف