🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو قیام کی حالت میں اور بیٹھنے کی حالت میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10914
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ، قَالَ: إِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ قَائِمًا فَقَاعِدًا وَإِلَّا فَمُضْطَجِعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ جو قیام کی حالت میں اور بیٹھنے کی حالت میں اور اپنے پہلو کے بل (لیٹنے کی حالت میں) اللہ کا ذکر کرتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو وہ بیٹھ کر نماز پڑھے گا اگر وہ اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتا تو وہ لیٹ کر نماز ادا کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10914]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9034)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. (سُورَةُ النِّسَاءِ) قَوْلُهُ تَعَالَى: (إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا)
سورت نساء کا بیان بے شک وہ لوگ جو یتیموں کے اموال ظلم کے طور پر کھاتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10915
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَوْمًا تَأَجَّجُ أَفْوَاهُهُمْ نَارًا". فَقِيلَ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَقُولُ: (إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا) .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو بھیجے گا جن کے منہ آگ سے بھڑک رہے ہوں گے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! یہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک وہ لوگ جو یتیموں کے اموال ظلم کے طور پر کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن منذر ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10915]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7440)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5566، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3576، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5655/1»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو تم ان خواتین کو گھروں میں روکو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10916
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: (وَاللَّاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ) قَالَ: كُنْ يُحْبَسْنَ فِي الْبُيُوتِ فَإِنْ مَاتَتْ مَاتَتْ، وَإِنْ عَاشَتْ عَاشَتْ، حَتَّى نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ النُّورِ: (الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ) . وَنَزَلَتْ سُورَةُ الْحُدُودِ، فَمَنْ عَمِلَ شَيْئًا جُلِدَ وَأُرْسِلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَى الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُنْ يُحْبَسْنَ فِي الْبُيُوتِ حَتَّى يَمُتْنَ، فَلَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النُّورِ وَنَزَلَتِ الْحُدُودُ نَسَخَتْهَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مُوسَى الْأَنْصَارِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تمہاری عورتوں میں سے جو برائی کا ارتکاب کرے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایسی خواتین کو گھروں میں پابند کر دیا جاتا تھا اگر وہ مرتی تھیں تو مر جاتی تھیں اگر زندہ رہتی تھیں تو زندہ رہتی تھیں یہاں تک کہ وہ آیت نازل ہوئی، جو سورت نور میں ہے: ”زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد، ان میں سے ہر ایک کو ایک سو کوڑے لگاؤ“۔ اور سورت حدود نازل ہو گئی تو جو شخص ایسا کوئی عمل کرتا تھا اسے کوڑے لگائے جاتے تھے اور پھر چھوڑ دیا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایسی خواتین کو مرتے دم تک گھروں میں پابند رکھا جاتا تھا جب سورت نور نازل ہو گئی اور حدود کا حکم نازل ہو گیا تو اس نے اسے منسوخ کر دیا۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف موسیٰ بن اسحاق بن موسیٰ انصاری کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10916]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2199) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10917
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَبْسَ بَعْدَ سُورَةِ النِّسَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب سورت نساء نازل ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت نساء کے بعد (گھر میں) محبوس رکھنے کا حکم نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10917]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12033)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12033»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم ان عورتوں کے ساتھ نکاح نہ کرو جن کے ساتھ تمہارے باپ دادا نے نکاح کیا ہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10918
عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو قَيْسٍ مِنْ صَالِحِي الْأَنْصَارِ، فَخَطَبَ ابْنُهُ قَيْسٌ امْرَأَتَهُ، فَقَالَتْ: أَنَا أَعُدُّكَ وَلَدًا وَأَنْتَ مِنْ صَالِحِي قَوْمِكَ، وَلَكِنِّي آتِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْتَأْمِرُهُ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّ أَبَا قَيْسٍ تُوُفِّيَ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: خَيْرًا، قَالَتْ: وَإِنَّ ابْنَهُ قَيْسًا خَطَبَنِي، وَهُوَ مِنْ صَالِحِي قَوْمِهِ، وَإِنَّمَا كُنْتُ أَعُدُّهُ وَلَدًا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْجِعِي إِلَى بَيْتِكِ". فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ابوقیس کا انتقال ہو گیا وہ انصار کے نیک لوگوں میں سے ایک تھے ان کے بیٹے قیس نے ان کی اہلیہ کو شادی کا پیغام بھیجا تو اس نے کہا: میں تو تمہیں اپنا بیٹا شمار کرتی تھی اور تم اپنی قوم کے نیک افراد میں سے ایک ہو البتہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ سے اس بارے میں دریافت کر لیتی ہوں پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: ابوقیس کا انتقال ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے بھلائی کے کلمات ارشاد فرمائے اس خاتون نے بتایا کہ اس کے بیٹے قیس نے مجھے شادی کا پیغام دیا ہے، اور وہ اپنی قوم کے نیک افراد میں سے ایک ہیں، اور میں تو انہیں بیٹا ہی سمجھتی ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: تم اپنے گھر واپس چلی جاؤ پھر یہ آیت نازل ہو گئی: ”تم ان کے ساتھ نکاح نہ کرو جن خواتین کے ساتھ تمہارے باپ دادا نے نکاح کیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10918]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (393/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور عورتوں میں سے شوہروں والیاں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10919
عَنْ رَزِينٍ الْجُرْجَانِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ (وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ) . قَالَ: لَا عِلْمَ لِي بِهَا. فَسَأَلْتُ الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ، وَذَكَرْتُ لَهُ قَوْلَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ يَسْأَلُ عَنْهَا ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَزَلَتْ يَوْمَ خَيْبَرَ، لَمَّا فَتَحَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ نِسَاءً مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، وَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ الْمَرْأَةَ مِنْهُنَّ قَالَتْ: إِنَّ لِي زَوْجًا. فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: (وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ) الْآيَةَ. يَعْنِي: السَّبِيَّةَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ تُصَابُ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ: صَدَقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرَزِينٌ الْجُرْجَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رزین جرجانی بیان کرتے ہیں: میں نے سعید بن جبیر سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا: ”عورتوں میں سے شوہروں والیاں“۔ انہوں نے فرمایا: مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے میں نے ضحاک بن مزاحم سے اس بارے میں دریافت کیا، اور ان کے سامنے سعید بن جبیر کا جواب ذکر کیا تو انہوں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے انہیں اس آیت کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کرتے ہوئے سنا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا: یہ غزوہ خیبر کے موقع پر نازل ہوئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کر لیا تو مسلمانوں کو اہل کتاب کی ایسی خواتین ملیں جن کے شوہر موجود تھے جب کوئی مسلمان ایسی کسی عورت کے ساتھ صحبت کرنے لگتا تھا، تو وہ عورت یہ کہہ دیتی تھی میرا تو شوہر موجود ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”عورتوں میں سے شوہروں والیاں“۔ اس سے مراد یہ ہے: مشرکین سے تعلق رکھنے والی قیدی عورتوں کے ساتھ صحبت کی جا سکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سعید بن جبیر کے سامنے یہ بات ذکر کی تو انہوں نے کہا: انہوں نے (یعنی ضحاک بن مزاحم نے) سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور رزین جرجانی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10919]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12637)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12637»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10920
وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ) ، قَالَ عَلِيٌّ: الْمُشْرِكَاتُ إِذَا سُبِينَ حَلَّتْ لَهُ، وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: الْمُشْرِكَاتُ وَالْمُسْلِمَاتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور عورتوں میں سے شوہروں والیاں، البتہ ان کا معاملہ مختلف ہے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مشرک عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے تو ایسی عورت آدمی کے لئے حلال ہو جائے گی۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس بارے میں مشرک اور مسلمان خواتین (دونوں کا حکم برابر ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9036)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والو! تم ایک دوسرے کے اموال آپس میں باطل طور پر نہ کھاؤ“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10921
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ) ، قَالَ: إِنَّهَا مُحْكَمَةٌ مَا نُسِخَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے ایمان والو! تم ایک دوسرے کے اموال آپس میں باطل طریقے سے نہ کھاؤ البتہ تمہاری باہمی رضا مندی کے ساتھ جو تجارت کے طور پر ہو اس کا حکم مختلف ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ آیت محکم ہے، اور یہ منسوخ نہیں ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10921]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10061)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروجن سے تمہیں منع کیا گیا ہے، تو ہم تمہاری خطاؤں کو ختم کر دیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10922
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَمْ نَرَ مِثْلَ الَّذِي بَلَغَنَا عَنْ رَبِّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - ثُمَّ لَمْ نَخْرُجْ لَهُ مِنْ كُلِّ أَهْلٍ وَمَالٍ، إِنْ تَجَاوَزَ لَنَا عَنْ مَا دُونَ الْكَبَائِرِ، يَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: (إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا) .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہمیں اپنے پروردگار کی طرف سے جو احکام ملے ہیں، ہم نے ان کی مانند کوئی چیز نہیں دیکھی، پھر ہم نے اس کے لیے اپنے اہل خانہ اور مال کو بھی نہیں چھوڑا، اور اس نے ہم سے ان (گناہوں) کے حوالے سے بھی تجاوز کیا ہے، جو کبیرہ سے کم ہوتے ہیں: اُس نے یہ ارشاد فرمایا ہے: اگر تم ان کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے، تو ہم تمہاری برائیوں کو تم سے ختم کر دیں گے اور تمہیں عزت والے ٹھکانے میں داخل کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10922]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2200)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10923
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ، يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْكَبَائِرِ قَالَ: مَا بَيْنَ أَوَّلِ سُورَةِ النِّسَاءِ إِلَى رَأْسِ ثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَبْوَابُ الْكَبَائِرِ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے کبیرہ گناہوں کے بارے میں دریافت کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: یہ وہ ہیں جو سورت نساء کے آغاز سے لے کر تیسویں آیت تک بیان ہوئے ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان کے آخر میں کبیرہ گناہوں سے متعلق ابواب گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10923]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2201) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8504)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں