🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بیٹھے رہنے والے لوگ برابر نہیں ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10944
عَنِ الْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَكَانَ إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ دَامَ بَصَرُهُ، مَفْتُوحَةً عَيْنَاهُ، وَفَرَغَ سَمْعُهُ وَقَلْبُهُ لِمَا يَأْتِيهِ مِنَ اللَّهِ، قَالَ: فَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِكَ مِنْهُ. قَالَ: فَقَالَ لِلْكَاتِبِ:" اكْتُبْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: فَقَامَ الْأَعْمَى فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا ذَنْبُنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ؟ فَقُلْنَا لِلْأَعْمَى: إِنَّهُ يَنْزِلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَافَ أَنْ يَكُونَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي أَمْرِهِ، فَبَقِيَ قَائِمًا يَقُولُ: أَعُوذُ بِغَضَبِ رَسُولِ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْكَاتِبِ: اكْتُبْ (غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ) . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَقِيَ قَائِمًا يَقُولُ: أَتُوبُ إِلَى اللَّهِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے اللہ تعالیٰ نے آپ پر وحی نازل کی جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ کی آنکھیں کھلی رہتی تھی اور آپ کی سماعت اور توجہ اسی کی طرف مبذول رہتی تھی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم آیا ہوتا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ہمیں آپ کی کیفیت سے پتہ چل جاتا تھا (کہ آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے) راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ نے لکھنے والے سے یہ ارشاد فرمایا: تم یہ یکھو: ”اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے (یعنی جہاد میں شرکت نہ کرنے والے) اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے لوگ برابر نہیں ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک نابینا صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا کیا قصور ہے اس بارے میں جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے ہم نے اس نابینا شخص سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہے اس شخص کو یہ ڈر ہوا کہ کہیں اس کے بارے میں کوئی چیز نازل نہ ہو جائے وہ مسلسل کھڑا رہا اور یہ کہتا رہا کہ میں اللہ کے رسول کے غضب سے پناہ مانگتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھنے والے سے فرمایا: تم یہ لکھو: ”(بیٹھے رہ جانے والے یعنی جہاد میں شرکت نہ کرنے والے وہ لوگ) جنہیں کوئی ضرر لاحق نہ ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے بھی اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ شخص کھڑا ہوا یہی کہتا رہا: ”میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12775)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4712، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1503، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4311، 5668/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10945
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ) قَالَ: هُمْ قَوْمٌ كَانُوا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَغْزُونَ مَعَهُ لَأَسْقَامٍ وَأَمْرَاضٍ وَأَوْجَاعٍ، وَآخَرُونَ أَصِحَّاءُ لَا يَغْزُونَ مَعَهُ، فَكَانَ الْمَرْضَى فِي عُذْرٍ مِنَ الْأَصِحَّاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے (یعنی جہاد میں شرکت نہ کرنے والے) وہ لوگ جنہیں کوئی ضرر لاحق نہ ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ وہ لوگ تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں موجود تھے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ نہیں لیا اس کی وجہ کوئی بیماری کوئی مرض کوئی تکلیف تھی اسی طرح کچھ اور لوگ بھی تھے جو تندرست تھے، لیکن انہوں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ نہیں لیا تو تندرست لوگوں کے مقابلے میں بیمار لوگ معذور ہونے کی حالت میں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10945]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10946
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا لِي مِنْ رُخْصَةٍ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ: اللَّهُمَّ إِنِّي ضَرِيرٌ فَرَخِّصْ لِي. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكِتَابَتِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اہل ایمان میں سے بیٹھے رہ جانے والے لوگ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے لوگ برابر نہیں ہیں“۔ تو سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے لیے کوئی رخصت نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں! سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ! میری بینائی رخصت ہو چکی ہے، تو مجھے رخصت عطا فرما دے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ”جنہیں کوئی ضرر نہ ہو“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تحریر کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10946]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5053)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5053»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ جنہیں فرشتے موت دیتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10947
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، قَالَ: كَانَ قَوْمٌ بِمَكَّةَ قَدْ أَسْلَمُوا، فَلَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ كَرِهُوا أَنْ يُهَاجِرُوا وَخَافُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ إِلَى قَوْلِهِ إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک وہ لوگ جنہیں فرشتے اس حالت میں موت دیتے ہیں کہ جو اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مکہ میں کچھ لوگ تھے جو اسلام قبول کر چکے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تو ان لوگوں نے ہجرت کرنے کو ناپسند کیا، اور وہ خوف زدہ ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک وہ لوگ جنہیں فرشتے ایسی حالت میں موت دیتے ہیں کہ وہ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں“۔۔۔۔۔۔۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”البتہ کمزوروں کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10947]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12260)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12260»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10948
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ قَدْ أَسْلَمُوا، وَكَانُوا مُسْتَخِفِّينَ بِالْإِسْلَامِ، فَلَمَّا خَرَجَ الْمُشْرِكُونَ إِلَى بَدْرٍ أَخْرَجُوهُمْ مُكْرَهِينَ، فَأُصِيبَ بَعْضُهُمْ يَوْمَ بَدْرٍ مَعَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: أَصْحَابُنَا هَؤُلَاءِ مُسْلِمُونَ أَخْرَجُوهُمْ مُكْرَهِينَ فَاسْتَغْفِرُوا لَهُمْ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ - الْآيَةَ. فَكَتَبَ الْمُسْلِمُونَ إِلَى مَنْ بَقِيَ مِنْهُمْ بِمَكَّةَ بِهَذِهِ الْآيَةِ، فَخَرَجُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ ظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُشْرِكُونَ وَعَلَى خُرُوجِهِمْ، فَلَحِقُوهُمْ فَرَدُّوهُمْ، فَرَجَعُوا مَعَهُمْ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللَّهِ. فَكَتَبَ الْمُسْلِمُونَ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ فَحَزِنُوا، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَاهَدُوا وَصَبَرُوا إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَحِيمٌ فَكَتَبُوا إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ. قُلْتُ: رَوَى الْبُخَارِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِيكٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اہل مکہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ تھے جو اسلام قبول کر چکے تھے اور وہ اپنا سلام چھپائے ہوئے تھے جب مشرکین نکل کر بدر کی طرف آئے، تو مشرکین ان لوگوں کو بھی زبردستی اپنے ساتھ لے آئے ان میں سے کچھ لوگ غزوہ بدر کے موقع پر مشرکین کے ساتھ مارے گئے مسلمانوں نے کہا: ہمارے یہ ساتھی، تو مسلمان تھے اور انہیں وہ لوگ زبردستی لے کر آئے تھے، تو تم لوگ ان کے بارے میں دعائے مغفرت کرو تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک وہ لوگ جنہیں فرشتے ایسی حالت میں وفات دیتے ہیں کہ وہ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں“۔ تو مسلمانوں نے یہ آیت تحریر کر کے اس طبقے سے تعلق رکھنے والے مکہ میں موجود باقی افراد کی طرف بھیج دی وہ لوگ نکلے راستے میں کسی مقام پر مشرکین ان پر اور ان کے نکلنے پر غالب آ گئے وہ ان تک پہنچے اور انہیں واپس لے گئے وہ لوگ ان مشرکین کے ساتھ واپس چلے گئے تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”لوگوں میں سے کچھ وہ لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں: ہم اللہ پر ایمان لائے اور جب انہیں اللہ کی راہ میں اذیت پہنچائی جاتی ہے، تو وہ لوگوں کی طرف سے آنے والی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی مانند قرار دے دیتے ہیں“۔ مسلمانوں نے پھر یہ آیت لکھ کر ان کی طرف بھیجوا دی وہ لوگ اس سے غمگین ہو گئے تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر بے شک تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جنہوں نے آزمائش کا شکار ہونے کے بعد ہجرت کی اور پھر جہاد کیا، اور صبر سے کام لیا تو بے شک تمہارا پروردگار اس کے بعد مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“۔ تو مسلمانوں نے ان کی طرف یہ آیت بھی تحریر کر کے بھجوا دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن شریک کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10948]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2204)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6674، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3377»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
85. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کے لئے نکلا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10949
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: خَرَجَ ضَمْرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا فَقَالَ لِأَهْلِهِ: احْمِلُونِي فَأَخْرِجُونِي مِنْ أَرْضِ الْمُشْرِكِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَاتَ فِي الطَّرِيقِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَ الْوَحْيُ: وَمَنْ يَخْرُجْ مِنْ بَيْتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ يُدْرِكْهُ الْمَوْتُ حَتَّى بَلَغَ: وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ضمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ اپنے گھر سے ہجرت کرنے کے لئے نکلے انہوں نے اپنے اہل خانہ سے کہا: تم مجھے سوار کروا دو اور مجھے مشرکین کی سرزمین سے نکلوا دو تاکہ میں اللہ کے رسول کی طرف چلا جاؤں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچنے سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا تو اس بارے میں یہ وحی نازل ہوئی: ”اور جو شخص اپنے گھر سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کے لئے نکلے اور پھر اسے موت آ جائے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10949]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (267)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11709، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3578، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5669»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿ وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص برا کام کرے یا اپنے اوپر ظلم کرے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10950
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ فَأَرَادَ أَنْ يَقُومَ تَرَكَ نَعْلَيْهِ أَوْ بَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ قَامَ وَتَرَكَ نَعْلَيْهِ، فَأَخَذْتُ رَكْوَةً مِنْ مَاءٍ فَأَدْرَكْتُهُ، فَرَجَعَ وَلَمْ يَقْضِ حَاجَتَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَكُنْ لَكَ حَاجَةٌ؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنْ أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَقَالَ: وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا، وَقَدْ كَانَتْ شَقَّتْ عَلَيَّ الْآيَةُ الَّتِي قَبْلَهَا: مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ فَأَرَدْتُ أَنْ أُبَشِّرَ أَصْحَابِي". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ زَنَا وَإِنْ سَرَقَ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ غُفِرَ لَهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، ثُمَّ ثَلَّثْتُ، قَالَ:" عَلَى رَغْمِ أَنْفِ أَبِي الدَّرْدَاءِ". فَأَنَا رَأَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَضْرِبُ أَنْفَهُ بِإِصْبَعِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب آپ تشریف فرما ہوئے، تو ہم بھی آپ کے ارد گرد بیٹھ گئے، پھر آپ نے اٹھنے کا ارادہ کیا، اور اپنے جوتے وہیں چھوڑ دیے یا اپنے جسم پر موجود کوئی اضافی لباس وہیں چھوڑ دیا آپ اٹھے اور آپ نے جوتے وہیں چھوڑ دیے پھر میں نے پانی کا ایک پیالہ لیا اور آپ کے پاس پہنچ گیا لیکن آپ ایسے ہی واپس آ گئے آپ نے قضائے حاجت نہیں کی تھی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو قضائے حاجت کی ضرورت نہیں تھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں لیکن میرے پروردگار کی طرف سے فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے یہ آیت پڑھی: ”اور جو شخص کوئی برا کام کرے یا اپنے اوپر ظلم کرے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے، تو وہ اللہ تعالیٰ کو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا پائے گا“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے پہلے والی آیت مجھ پر گراں تھی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جو شخص برائی کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اپنے ساتھیوں کو خوشخبری سنا دوں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگرچہ اس شخص نے زنا کیا ہو اگرچہ اس نے چوری کی ہو پھر بھی وہ مغفرت مانگے، تو اس کی مغفرت ہو جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں میں نے تین مرتبہ یہی دہرائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ ابودرداء کی ناک خاک آلود ہو (اس کے باوجود بھی ایسا ہو گا) راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی ناک پر انگلی لگایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن اسماعیل ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10950]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10951
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذَا أَذْنَبَ أَصْبَحَ عَلَى بَابِهِ مَكْتُوبٌ: أَذْنَبْتُ كَذَا وَكَذَا، وَكَفَّارَتُهُ كَذَا مِنَ الْعَمَلِ، فَلَعَلَّهُ أَنْ يَتَكَاثَرَهُ أَنْ يَعْمَلَهُ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: مَا أُحِبُّ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَعْطَانَا ذَلِكَ مَكَانَ هَذِهِ الْآيَةِ: وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ سِيرِينَ مَا أَظُنُّهُ سَمِعَ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص جب کسی گناہ کا ارتکاب کرتا تھا، تو اس کے دروازے پر یہ لکھا ہوتا تھا کہ تم نے اس، اس گناہ کا ارتکاب کیا ہے، اور اس کا کفارہ، یہ والا عمل کرنا ہے اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ شخص اپنے گناہ کو بڑا سمجھے اور وہ عمل کر لے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کی جگہ ہمیں یہی صورت حال عطا کی ہوتی اور وہ آیت یہ ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جو شخص برا کام کر لے یا اپنے اوپر ظلم کرے پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے تو وہ اللہ تعالیٰ کو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن سیرین کے بارے میں میرا یہ گمان نہیں ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو گا باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10951]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8794)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10952
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ فِي كِتَابِ اللَّهِ لَآيَتَيْنِ، مَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا فَقَرَأَهُمَا وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ لَهُ: وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ، وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی کتاب میں دو آیات ایسی ہیں کہ جب کوئی بندہ کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور پھر ان دونوں کو پڑھ لے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا (پہلی آیت یہ ہے: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ کہ جب وہ کسی برائی کا ارتکاب کرتے ہیں یا اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں، اور اپنے گناہوں کی مغفرت مانگتے ہیں تو اللہ کے علاوہ اور کون گناہوں کی مغفرت کر سکتا ہے“۔ (دوسری آیت یہ ہے: ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جو شخص برا کام کر لے یا اپنے اوپر ظلم کرے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے، تو وہ اللہ تعالیٰ کو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا پائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10952]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9035)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10953
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ فِي الْقُرْآنِ لَآيَتَيْنِ، مَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا ثُمَّ تَلَاهُمَا وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ لَهُ. فَسَأَلُوهُ عَنْهُمَا فَلَمْ يُخْبِرْهُمْ. فَقَالَ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: قُمْ بِنَا، وَقَامَا إِلَى الْمَنْزِلِ، فَأَخَذَ الْمُصْحَفَ فَتَصَفَّحْنَا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَقَالَا: مَا رَأَيْنَاهُمَا، ثُمَّ أَخَذَا فِي سُورَةِ النِّسَاءِ حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ: وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا فَقَالَا: هَذِهِ وَاحِدَةٌ.
ثُمَّ تَصَفَّحَا آلَ عِمْرَانَ حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى قَوْلِهِ: (وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ) . قَالَا: هَذِهِ أُخْرَى. ثُمَّ طَبَّقَا الْمُصْحَفَ، ثُمَّ أَتَيَا عَبْدَ اللَّهِ فَقَالَا: هُمَا هَاتَانِ الْآيَتَانِ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بے شک قرآن میں دو آیات ایسی ہیں کہ جب کوئی بندہ کسی گناہ کا ارتکاب کرے اور پھر وہ ان دونوں آیات کی تلاوت کر لے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے، تو اس کی مغفرت ہو جائے گی لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان دونوں آیات کے بارے میں دریافت کیا تو سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے بارے میں نہیں بتایا علقمہ اور اسودان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: تم ہمارے ساتھ اٹھ کر چلو اور وہ دونوں اٹھ کر اپنے گھر چلے گئے انہوں نے قرآن مجید کھولا اور اس کے صفحے پلٹنے شروع کیے انہوں نے سورت بقرہ دیکھی پھر ان دونوں نے کہا: ہمیں اس میں وہ آیات نظر نہیں آئی ہیں۔ پھر انہوں نے سورت نساء دیکھی یہاں تک کہ وہ اس آیت پر پہنچے: ”اور جو شخص برا کام کر لے یا اپنے اوپر ظلم کر لے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے، تو وہ اللہ تعالیٰ کو مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا پائے گا“۔ تو انہوں نے کہا: یہ ایک آیت ہو گئی، پھر انہوں نے سورت آل عمران کے صفحات الٹنے شروع کیے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر پہنچے: ”جب وہ کوئی برائی کر لیں یا اپنے اوپر ظلم کر لیں تو وہ اللہ کا ذکر کرتے ہیں، اور اپنے گناہوں کی مغفرت مانگتے ہیں تو گناہوں کی مغفرت صرف اللہ تعالیٰ کر سکتا ہے ان لوگوں نے جو کیا ہو وہ اس پر اصرار نہیں کرتے جبکہ وہ علم رکھتے ہوں“۔ تو ان دونوں نے کہا: یہ دوسری آیت ہو گئی، پھر ان دونوں نے قرآن مجید بند کیا پھر وہ دونوں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان دونوں نے کہا: وہ دو آیات یہ والی ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9070)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں