الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. سُورَةُ الْمَائِدَةِ
سورت مائدہ کا بیان
حدیث نمبر: 10964
وَفِي رِوَايَةٍ: لَيَكْسِرُ النَّاقَةَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: اونٹنی (کی ہڈیاں) ٹوٹ جاتیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10964]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10964]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (458/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10965
وَعَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَزَلَتِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا يَوْمَ عَرَفَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت عرفہ کے دن نازل ہوئی تھی: ”آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت کو تمام کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے سے راضی ہو گیا“۔ (سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور یہ جمعہ کے دن کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10965]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10965]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2207) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6916)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6916»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10966
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ نَزَعَ بِهَذِهِ الْآيَةِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ حَتَّى خَتَمَ الْآيَةَ، قَالَ: نَزَلَتْ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمرو بن قیس بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو منبر پر سنا: انہوں نے اس آیت کو الگ کیا ”آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا“۔ انہوں نے یہ آیت مکمل تلاوت کی اور پھر یہ بات بیان کی: یہ آیت عرفہ کے دن، جو جمعہ کا دن تھا، نازل ہوئی پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”تو جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری کی توقع رکھتا ہو اسے نیک عمل کرنے چاہیں، اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہیں کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10966]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10966]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (392/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
93. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور نہ ہی جنبی، شخص البتہ راستے سے گزرنے والے کا معاملہ مختلف ہے“
حدیث نمبر: 10967
عَنْ قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ فَرَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ إِذَا كَانَ مُسَافِرًا وَهُوَ جُنُبٌ لَا يَجِدُ الْمَاءَ أَنْ يَتَيَمَّمَ وَيُصَلِّيَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي قَوْلِهِ تَعَالَى:" إِنَّمَا الْخَمْرُ" وَهُوَ مُرْسَلٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم تک یہ روایت پہنچی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور نہ جنبی کے لئے البتہ راستے سے گزرنے والے کا معاملہ مختلف ہے“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو اس بات کی رخصت دی کہ جب وہ شخص مسافر ہو اور جنابت کی حالت میں ہو اور اسے پانی نہیں ملتا تو وہ تیمم کر کے نماز ادا کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو آگے چل کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے ضمن میں آئے گی: ”بے شک شراب“
یہ روایت مرسل ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10967]
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو آگے چل کر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے ضمن میں آئے گی: ”بے شک شراب“
یہ روایت مرسل ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10967]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12907)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 1170»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
94. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمِيثَاقَهُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمت کو اور اس کے میثاق کو یاد کرو“
حدیث نمبر: 10968
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ: (وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَكُمْ بِهِ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ) يَعْنِي حِينَ بَعَثَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ قَالُوا: آمَنَّا بِالنَّبِيِّ وَبِالْكِتَابِ وَأَقْرَرْنَا بِمَا فِي التَّوْرَاةِ، فَذَكَّرَهُمُ اللَّهُ مِيثَاقَهُ الَّذِي أَقَرُّوا بِهِ عَلَى أَنْفُسِهِمْ بِالْوَفَاءِ بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمت کو اور اس کے اس میثاق کو یاد کرو جو اس نے تمہارے ساتھ طے کیا تھا جب تم نے یہ کہا: تھا کہ ہم اطاعت و فرمانبرداری سے کام لیں گے، تو تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو بے شک اللہ تعالیٰ سینوں میں موجود چیزوں کا علم رکھنے والا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ اس وقت کی بات ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو مبعوث کیا، اور آپ پر کتاب نازل کی تو ان لوگوں نے کہا: ہم نبی پر اور کتاب پر ایمان لاتے ہیں، اور اس چیز کا بھی اقرار کرتے ہیں جو تورات میں ذکر ہوئی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو ان کا وہ میثاق یاد کروایا ہے جس کا انہوں نے اپنی ذات کے حوالے سے اقرار کیا تھا اور یہ فرمایا ہے کہ وہ اس کو پورا کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے علی بن ابوطلحہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10968]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے علی بن ابوطلحہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10968]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13031)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
95. قَوْلُهُ تَعَالَى: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اور تمہارا پروردگار جاؤ اور دونوں جنگ کرو“
حدیث نمبر: 10969
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا فَقَاتِلُوا"، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ وَلَكِنِ انْطَلِقْ أَنْتَ وَرَبُّكَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّا مَعَكُمْ نُقَاتِلُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ فِي أَوَّلِهِ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْحَابَهُ بِالْقِتَالِ، فَرَمَى رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ بِسَهْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْجَبَ هَذَا" وَقَالُوا حِينَ أَمَرَهُمْ بِالْقِتَالِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اٹھو اور جنگ کرو تو ان لوگوں نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! ہم اس طرح نہیں کہیں گے جس طرح بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا: تھا: ”تم اور تمہارا پروردگار جاؤ اور تم دونوں لڑائی کرو بے شک ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں“۔ بلکہ اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ بھی تشریف لے چلیں اور آپ کا پروردگار بھی (حامی و ناصر ہو) ہم آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو لڑائی کا حکم دیا تو آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص نے تیر پھینکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے واجب کر لی ہے جب آپ نے ان لوگوں کو جنگ کا حکم دیا تو ان لوگوں نے یہ کہا:۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10969]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو لڑائی کا حکم دیا تو آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص نے تیر پھینکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے واجب کر لی ہے جب آپ نے ان لوگوں کو جنگ کا حکم دیا تو ان لوگوں نے یہ کہا:۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10969]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (124/17) أخرجه احمد فى المسند (183/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17193، 17189»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
96. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَيْ آدَمَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم ان کے سامنے آدم کے دو بیٹوں کا واقعہ بیان کرو“
حدیث نمبر: 10970
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْقَى النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: عَاقِرُ نَاقَةِ ثَمُودَ، وَابْنُ آدَمَ الَّذِي قَتَلَ أَخَاهُ، مَا سُفِكَ عَلَى الْأَرْضِ مِنْ دَمٍ إِلَّا لَحِقَهُ مِنْهُ لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ". قُلْتُ: سَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ الثَّالِثُ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ قَاتِلُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’ انسانوں میں سب سے زیادہ بد نصیب تین لوگ ہیں قوم ثمود کی اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص سیدنا آدم علیہ السلام کا وہ بیٹا جس نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا تھا، کیونکہ روئے زمین پر جو بھی خون بہایا جائے گا اس میں اس کا بھی حصہ ہو گا کیونکہ اس نے سب سے پہلے قتل کے طریقے کا آغاز کیا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اصل“ میں تیسری بات ساقط ہے، اور بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ تیسرا فرد سیدنا علی رضی اللہ کا قاتل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10970]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10970]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
97. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں ان کا بدلہ یہ ہے“
حدیث نمبر: 10971
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا) قَالَ: كَانَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدٌ وَمِيثَاقٌ، فَنَقَضُوا الْعَهْدَ وَأَفْسَدُوا فِي الْأَرْضِ، فَخَيَّرَ اللَّهُ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ، إِنْ شَاءَ أَنْ يُقَتِّلَ وَإِنْ شَاءَ صَلَّبَ وَإِنْ شَاءَ أَنْ يُقَطِّعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ مِنْ خِلَافٍ، وَأَمَّا النَّفْيُ فَهُوَ الْهَرَبُ فِي الْأَرْضِ، فَإِنْ جَاءَ تَائِبًا فَدَخَلَ فِي الْإِسْلَامِ قُبِلَ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْخَذْ بِمَا سَلَفَ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ لَمْ يَسْمَعْ ابْنَ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں، اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ان کا بدلہ یہ ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان عہد اور میثاق تھا ان لوگوں نے عہد شکنی کی اور زمین میں فساد شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ان لوگوں کے بارے میں اختیار دیا کہ اگر وہ نبی چاہیں تو انہیں قتل کر دیں اگر چاہیں تو انہیں مصلوب کر دیں اگر چاہیں تو ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت کٹوا دیں جہاں تک نفی کا تعلق ہے، تو اس سے مراد زمین میں بھاگ جانا ہے اگر کوئی شخص توبہ کرتے ہوئے آ جاتا ہے، اور اسلام میں داخل ہو جاتا ہے، تو اس سے یہ چیز قبول کی جائے گی اور اس نے پہلے جو غلطی کی تھی اس حوالے سے اس کا مواخذہ نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے علی بن ابوطلحہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10971]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے علی بن ابوطلحہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13034)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13032»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10972
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَا كَانَ فِي الْقُرْآنِ [ قَتَّلَ ] بِالتَّشْدِيدِ فَهُوَ عَذَابٌ، وَمَا كَانَ قِيلَ بِالتَّخْفِيفِ فَهُوَ رَحْمَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قرآن میں جہاں پر بھی لفظ قتل تشدید کے ساتھ ہو، تو اس سے مراد عذاب دینا ہو گا اور جہاں بھی تخفیف کے ساتھ ہو اس سے مراد رحمت ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن ابراہیم مروزی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10972]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن ابراہیم مروزی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1175)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
98. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اگر تمہیں یہ دے دیا جائے تو تم اس کو حاصل کر لینا“
حدیث نمبر: 10973
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ: إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ وَإِنْ لَمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا هُمُ الْيَهُودُ، وَزَنَتْ مِنْهُمُ امْرَأَةٌ، وَقَدْ كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - حَكَمَ فِي التَّوْرَاةِ فِي الزِّنَا الرَّجْمَ، فَنَفِسُوا أَنْ يَرْجُمُوهَا [ وَقَالُوا: انْطَلِقُوا إِلَى مُحَمِّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَسَى أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ رُخْصَةٌ، فَاقْبَلُوهَا، فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، إِنَّ امْرَأَةً مِنَّا زَنَتْ فَمَا تَقُولُ فِيهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ حُكْمُ اللَّهِ فِي الزَّانِي فِي التَّوْرَاةِ؟". فَقَالُوا: دَعْنَا مِنَ التَّوْرَاةِ، فَمَا عِنْدَكَ فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ:" ائْتُونِي بِأَعْلَمِكُمْ بِالتَّوْرَاةِ الَّتِي أُنْزِلَتْ عَلَى مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". فَقَالَ لَهُمْ:" بِالَّذِي نَجَّاكُمْ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ وَبِالَّذِي فَلَقَ الْبَحْرَ فَأَنْجَاكُمْ وَأَغْرَقَ آلَ فِرْعَوْنَ إِلَّا أَخْبَرْتُمُونِي مَا حُكْمُ اللَّهِ فِي التَّوْرَاةِ فِي الزَّانِي؟"، فَقَالُوا: حُكْمُ اللَّهِ الرَّجْمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”(ان لوگوں نے کہا:) اگر تمہیں یہ حکم دیا جائے تو اس کو حاصل کر لینا اور اگر تمہیں نہ دیا جائے تو تم بچ جانا“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:) اس سے مراد یہودی ہیں ان میں سے ایک عورت نے زنا کیا تھا اللہ تعالیٰ نے تورات میں زنا کے بارے میں سنگسار کرنے کا حکم دیا ہے، تو ان لوگوں نے اس عورت کو سنگسار کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا، اور یہ کہا: تم لوگ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ ہو سکتا ہے ان کے پاس کوئی رخصت موجود ہو اگر ہوئی تو تم اس کو قبول کر لینا وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے ابوالقاسم! ہم میں سے ایک عورت نے زنا کا ارتکاب کیا ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تورات میں زنا کرنے والے شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا حکم کیا ہے؟ ان لوگوں نے کہا: آپ تورات کو رہنے دیں آپ یہ بتائیں کہ آپ کے پاس کیا حکم ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے پاس ایسے شخص کو لے کر آؤ جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہونے والی تورات کا تم میں سے سب سے زیادہ علم رکھتا ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے تم لوگوں کو آل فرعون سے نجات عطا کی تھی اور اس ذات کی قسم جس نے سمندر کو چیر دیا تھا اور تمہیں نجات عطا کی تھی اور فرعون کے ماننے والوں کو ڈبو دیا تھا تم مجھے بتاؤ کہ زنا کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا حکم کیا ہے؟ تو ان لوگوں نے کہا: اللہ کا حکم تو سنگسار کرنے کا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور علی بن ابوطلحہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10973]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور علی بن ابوطلحہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13033)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13033»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع