الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ لوگ اس (نبی) سے روکتے ہیں“
حدیث نمبر: 10994
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَيَنْأَوْنَ عَنْهُ، نَزَلَتْ فِي أَبِي طَالِبٍ، كَانَ يَنْهَى عَنْ أَذَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَنْأَى عَنِ اتِّبَاعِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ لوگ (نبی) سے روکتے ہیں، اور اس (نبی) سے دور رہتے ہیں“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:) یہ آیت جناب ابوطالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچانے سے منع کرتے تھے اور خود ان کی پیروی سے دو رہتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا کہ جبکہ یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10994]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12682)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
113. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ تمہاری تکذیب نہیں کریں گے“
حدیث نمبر: 10995
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَإِنَّهُمْ لَا يُكْذِبُونَكَ مُخَفَّفَةً، وَكَذَلِكَ كَانُوا يَقْرَؤُونَهَا، قَالَ: لَا يَقْدِرُونَ عَلَى أَنْ لَا يَكُونَ رَسُولًا، وَلَا عَلَى أَنْ لَا يَكُونَ الْقُرْآنُ قُرْآنًا، فَأَمَّا أَنْ يُكْذِبُوكَ بِأَلْسِنَتِهِمْ فَهُمْ يُكَذِّبُونَكَ، وَذَاكَ الْإِكْذَابُ وَذَاكَ التَّكْذِيبُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: یہ آیت یوں پڑھی جائے گی فانہم لا یکذ بونک یعنی تخفیف کے ساتھ پڑھی جائے گی وہ لوگ اسے اسی طرح پڑھا کرتے تھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یعنی وہ لوگ اس بات کی قدرت نہیں رکھتے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رسول نہ ہوں، اور نہ ہی وہ اس بات کی قدرت رکھتے ہیں کہ قرآن قرآن نہ ہو لیکن جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ وہ اپنی زبان کے ذریعے آپ کا اکذاب کرتے ہیں، تو وہ آپ کی تکذیب کرتے ہیں، یہ اکذاب ہے، اور وہ تکذیب ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10995]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (12658)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
114. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب وہ اس چیز کو بھول گئے جو انہیں نصیحت کی گئی، تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے“
حدیث نمبر: 10996
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الْعَبْدَ فِي الدُّنْيَا عَلَى مَعَاصِيهِ مَا يُحِبُّ فَإِنَّمَا هُوَ اسْتِدْرَاجٌ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم اللہ تعالیٰ کو دیکھو کہ وہ کسی بندے کو دنیا میں اس کے گناہوں کے باوجود اس کی پسندیدہ چیزیں عطا کرتا ہے، تو یہ چیز استدراج ہو گی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی ”جب وہ اس چیز کو بھول گئے جو انہیں نصیحت کی گئی تھی، تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے یہاں تک کہ وہ لوگ اس چیز سے خوش ہو گئے جو انہیں دی گئی تھی اور پھر ہم نے اچانک ان پر گرفت کی تو اس وقت مایوس ہو کے رہ گئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو اس قوم کی جڑ کاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10996]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (330/17) اخرجه احمد فى المسند (145/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
115. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ، وَقَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈراؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کی بارگاہ میں اکٹھا کیا جائے گا“ ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگوں کو پرے نہ کرو جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 10997
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَرَّ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَبَّابٌ وَصُهَيْبٌ وَبِلَالٌ وَعَمَّارٌ، فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَرَضِيتَ بِهَؤُلَاءِ؟ فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ وَأَنْذِرْ بِهِ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْ يُحْشَرُوا إِلَى رَبِّهِمْ إِلَى قَوْلِهِ: (وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ) . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، أَهَؤُلَاءِ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنْ بَيْنِنَا؟ لَوْ طَرَدْتَ هَؤُلَاءِ لَاتَّبَعْنَاكَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِلَى قَوْلِهِ: (أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِالشَّاكِرِينَ) . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كُرْدُوسٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ موجود تھے ان مشرکین نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا آپ ان لوگوں سے راضی ہیں تو ان لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اس کے ذریعے ان لوگوں کو ڈارؤ جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ انہیں ان کے پروردگار کی بارگاہ میں اکٹھا کیا جائے گا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اللہ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تا ہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ان لوگوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا یہ وہ لوگ ہیں کہ ہمارے درمیان میں سے اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کیا ہے اگر آپ ان لوگوں کو پرے کر دیں تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم ان لوگوں کو پرے نہ کرے جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبات کرتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”کیا اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتا ہے؟“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف کردوس نامی راوی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10997]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2209) اخرجه احمد فى المسند (2985)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3975، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
116. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ رکھو جو اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 10998
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي بَعْضِ أَبْيَاتِهِ وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ، خَرَجَ يَلْتَمِسُ، فَوَجَدَ قَوْمًا يَذْكُرُونَ اللَّهَ، مِنْهُمْ ثَائِرُ الرَّأْسِ وَحَافِ الْجِلْدِ وَذُو الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، فَلَمَّا رَآهُمْ جَلَسَ مَعَهُمْ فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مَنْ أَمَرَنِي أَنْ أَصْبِرَ نَفْسِي مَعَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ ذَكَرَ الطَّبَرَانِيُّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فِي الصَّحَابَةِ.
سیدنا عبدالرحمن بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی آپ اس وقت اپنے کسی گھر میں موجود تھے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ رکھو جو صبح و شام اپنے پروردگار کی عبادت کرتے ہیں“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تلاش میں نکلے تو آپ نے کچھ لوگوں کو اللہ کا ذکر کرتے ہوئے پایا ان میں سے ایسے لوگ بھی تھے کہ کسی کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے کسی کی جلد پر کچھ نہیں تھا کسی نے ایک کپڑا پہنا ہوا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ملاحظہ فرمایا تو آپ ان کے ساتھ تشریف فرما ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لئے مخصوص ہے جس نے میری امت میں ایسے لوگ پیدا کیے ہیں کہ جن کے بارے میں مجھے اس نے حکم دیا ہے کہ میں اپنے آپ کو ان لوگوں کے ساتھ رکھوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی نے عبدالرحمن نامی راوی کا ذکر صحابہ کرام میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10998]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام طبرانی نے عبدالرحمن نامی راوی کا ذکر صحابہ کرام میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10998]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
117. قَوْلُهُ تَعَالَى: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو کہ وہ قدرت رکھتا ہے“
حدیث نمبر: 10999
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ - الْآيَةَ قَالَ: هُنَّ أَرْبَعٌ وَكُلُّهُنَّ عَذَابٌ وَكُلُّهُنَّ وَاقِعٌ لَا مَحَالَةَ، فَمَضَتِ اثْنَتَانِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً، فَأُلْبِسُوا شِيَعًا وَذَاقَ بَعْضُهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ، وَبَقِيَتِ اثْنَتَانِ وَاقِعَتَانِ لَا مَحَالَةَ: الْخَسْفُ وَالرَّجْمُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَالظَّاهِرُ أَنَّ مِنْ قَوْلِهِ: فَمَضَتِ اثْنَتَانِ ؛ إِلَى آخِرِهِ مِنْ قَوْلِ رَفِيعٍ، فَإِنَّ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ لَمْ يَتَأَخَّرْ إِلَى زَمَنِ الْفِتْنَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي كِتَابِ الْفِتَنِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم یہ فرما دو کہ وہ اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ تمہارے اوپر کی طرف سے تم پر عذاب بھیج دے“۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ چار قسم کے عذاب ہیں، اور یہ سب عذاب ہیں یہ سب لازمی طور پر واقع ہوں گے ان میں سے دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد واقع ہو چکے ہیں جو پچیس سالوں میں ہوئے ہیں لوگ ایک دوسرے تقسیم ہو گئے اور ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے اور باقی دو بھی لازمی طور پر واقع ہوں گے زمین میں دھنسایا جانا اور پتھر مارے جانا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: بظاہر یہ لگتا ہے کہ روایت کے یہ الفاظ (اس میں سے دو نشانیاں گزر چکی ہیں اس کے بعد سے لے کر آخر تک کے کلمات رفع نامی راوی کے قول ہے کیونکہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فتنے کے زمانے تک زندہ نہیں رہے تھے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی باقی احادیث کتاب الفتن میں باقی آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10999]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (134/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
118. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ٹھہرنے کی جگہ اور ودیعت کے طور پر رکھوانے کی جگہ“
حدیث نمبر: 11000
عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: مُسْتَوْدَعُهَا فِي الدُّنْيَا، وَمُسْتَقَرُّهَا فِي الرَّحِمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ودیعت کے طور پر رکھوانے کی جگہ دنیا ہے، اور ٹھہرنے کی جگہ سے مراد (ماں کا) رحم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نخعی نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11000]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9017)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11001
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: (فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ) قَالَ: الْمُسْتَقَرُّ الرَّحِمُ، وَالْمُسْتَوْدَعُ الْأَرْضُ الَّتِي يَمُوتُ فِيهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابراہیم نخعی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ”ٹھہرنے کی جگہ اور ودیعت کے طور پر رکھوانے کی جگہ“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ٹھہرنے کی جگہ سے مراد رحم ہے، اور ودیعت کے طور پر ٹھہرنے سے وہ زمین ہے جس میں آدمی فوت ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11001]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11001]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9016)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
119. قَوْلُهُ تَعَالَى: دَرَسْتَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم نے درس لیا“
حدیث نمبر: 11002
عَنْ عَمْرِو بْنِ كَيْسَانَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: دَارَسْتَ تَلَوْتَ خَاصَمْتَ جَادَلْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عمرو بن کیسان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے۔ لفظ ”دارست“ کا مطلب تم نے تلاوت کی، تم نے جھگڑا کیا تم نے جدال کیا (یعنی اس نے یہ مراد ہو سکتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11002]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11283)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
120. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق ادا کرو“
حدیث نمبر: 11003
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِهِ: (وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ) قَالَ: كَانُوا يُعْطُونَ مَنِ اعْتَرَاهُمْ شَيْئًا سِوَى الصَّدَقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق ادا کرو“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ، اس شخص کو صدقہ کے علاوہ، کوئی چیز دیدیتے تھے، جو اُن سے کوئی چیز مانگ لیتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11003]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11003]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح