الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. قَوْلُهُ تَعَالَى: رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”(انہوں نے کہا:) اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لے آئے، تو ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ نوٹ فرما لے“
حدیث نمبر: 10984
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: (رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ) قَالَ: مَعَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمَّتِهِ، فَإِنَّهُمْ شَهِدُوا لَهُ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ، وَشَهِدَ لِلرُّسُلِ أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”(انہوں نے کہا:) اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لے آئے ہیں تو ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ نوٹ فرما لے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں: یہاں گواہی دینے والوں سے مراد یہ ہے: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت کے ساتھ نوٹ فرما لے کیونکہ ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ گواہی دی کہ آپ نے تبلیغ کر دی ہے، اور انہوں نے رسولوں کے بارے میں یہ گواہی دی کہ انہوں نے تبلیغ کر دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10984]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11732)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
108. قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک شراب اور جوا“
حدیث نمبر: 10985
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فِي قَبِيلَتَيْنِ مِنْ قَبَائِلِ الْأَنْصَارِ شَرِبُوا حَتَّى إِذَا ثَمِلُوا، عَبَثَ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ، فَلَمَّا صَحَوْا جَعَلَ الرَّجُلُ يَرَى الْأَثَرَ بِوَجْهِهِ وَبِرَأْسِهِ وَبِلِحْيَتِهِ يَقُولُ: فَعَلَ هَذَا أَخِي فُلَانٌ، وَاللَّهِ لَوْ كَانَ بِي رَؤُوفًا رَحِيمًا مَا فَعَلَ هَذَا بِي. وَقَالَ: كَانُوا إِخْوَةً لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ضَغَائِنُ، فَوَقَعَتْ فِي قُلُوبِهِمُ الضَّغَائِنُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ.
فَقَالَ نَاسٌ مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ: هِيَ رِجْسٌ، وَهِيَ فِي بَطْنِ فُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَفُلَانٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى -: (لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا) - الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَشْرِبَةِ نَحْوُ هَذَا فِي تَحْرِيمِ الْخَمْرِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: شراب کی حرمت کا حکم انصار کے قبائل میں سے دو قبیلوں کے بارے میں نازل ہوا انہوں نے شراب پی جب وہ نشے میں دھت ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ فضول حرکتیں کرنے لگے جب انہیں ہوش آیا، تو ایک شخص نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر اور سر پر اور داڑھی پر نشان موجود ہیں تو اس نے کہا: میرے فلاں بھائی نے ایسا کیا ہے اللہ کی قسم! اگر وہ میرے بارے میں مہربان اور رحم کرنے والا ہوتا تو وہ میرے ساتھ ایسا نہ کرتا۔ راوی کہتے ہیں: وہ آپس میں بھائی بھائی تھے ان کے دلوں میں کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن پھر ان کے دلوں میں اختلافات آ گئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر شیطان کے عمل سے تعلق رکھنے والی ناپاک چیزیں ہیں تو تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم کامیابی حاصل کرو کیونکہ شیطان یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے حوالے سے تمہارے درمیان عداوت اور دشمنی پیدا کر دے اور تمہیں اللہ کے ذکر اور نماز سے روک دے، تو کیا تم (شراب اور جوئے وغیرہ سے) باز آنے والے ہو“۔ تو کچھ لوگوں نے یہ کہا: یہ تو نا پاک چیز ہے، اور یہ فلاں شخص کے پیٹ میں بھی موجود تھی جو غزوہ بدر کے دن شہید ہو گیا تھا اور فلاں شخص کے پیٹ میں بھی موجود تھی، جو غزوہ احد کے دن شہید ہو گیا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ان پر اس حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا جو وہ پہلے کھا چکے ہوں۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے مشروبات سے متعلق باب میں اس نوعیت کی حدیث شراب کی حرمت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10985]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12459)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7301، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12459، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 370، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11403»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10986
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالَتِ الْيَهُودُ: أَلَيْسَ إِخْوَانُكُمُ الَّذِينَ مَاتُوا كَانُوا يَشْرَبُونَهَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَقِيلَ لِي: أَنْتَ مِنْهُمْ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو یہودیوں نے کہا: کیا تمہارے وہ بھائی جو فوت ہو چکے ہیں تو کیا وہ شراب نہیں پیا کرتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، تو انہوں نے جو کچھ کھایا ہے اس کے حوالے سے ان پر کوئی گناہ نہیں ہو گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو مجھ سے کہا: گیا: تم ان میں سے ایک ہو۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10986]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10011)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7308، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10011»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10987
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ الَّتِي فِي الْقُرْآنِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ قَالَ: هِيَ فِي التَّوْرَاةِ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْزَلَ الْحَقَّ لِيُذْهِبَ بِهِ الْبَاطِلَ، وَيُبْطِلَ بِهِ اللَّعِبَ وَالْكِنَّارَاتِ وَالزَّمَّارَاتِ وَالزِّفْنَ وَالْمَعَازِفَ وَالْمَزَاهِرَ وَالسِّعْرَ، وَأَقْسَمَ رَبِّي بِيَمِينٍ لَا يَشْرَبُهَا عَبْدٌ بَعْدَ مَا حَرَّمْتُهَا إِلَّا أَعْطَشَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَدَعُهَا بَعْدَ مَا حَرَّمْتُهَا إِلَّا سَقَيْتُهُ بِحَظِيرِ الْقُدْسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي آخِرِ حَدِيثٍ صَحِيحٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ آیت قرآن میں موجود ہے۔ ”اے ایمان والو! بے شک شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر شیطان کے عمل سے تعلق رکھنے والی ناپاک چیزیں ہیں تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ“۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت تورات میں بھی تھی اللہ تعالیٰ نے حق کو نازل کیا تاکہ اس کے ذریعے باطل کو ختم کر دے اور اس کے ذریعے لعب، کنارات (طنبورہ یا کھیلنے کی لکڑیاں) مزامیر، رقص، آلات موسیقی، شاعری کو کالعدم قرار دے دیں اور میرے پروردگار نے یہ قسم اٹھائی ہے کہ میں نے جب ان کو حرام قرار دے دیا تو اس کے بعد جو بھی بندہ اس کو پیئے گا، تو میں قیامت کے دن اس کو پیاسا رکھوں گا اور جب میں نے اسے حرام قرار دے دیا تو اس کے بعد جو بھی بندہ اسے ترک کیے رکھے گا۔ میں اسے حظیرة القدس میں سے پلاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے صحیح حدیث کے آخر میں نقل کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ہے (ارشاد باری تعالی ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں گواہ بنا کے بھیجا ہے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10987]
یہ روایت امام طبرانی نے صحیح حدیث کے آخر میں نقل کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ہے (ارشاد باری تعالی ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں گواہ بنا کے بھیجا ہے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10987]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
109. قَوْلُهُ تَعَالَى: (لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ)
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جب تم ہدایت یافتہ ہو، تو جو گمراہ ہے وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں دے گا“
حدیث نمبر: 10988
عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: كَانَ قَتْلُ رَجُلٍ مِنْهُمْ بِأَوْطَاسٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا غَيَّرْتَ يَا أَبَا عَامِرٍ"، فَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" أَيْنَ ذَهَبْتُمْ؟ إِنَّمَا هِيَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ مِنَ الْكُفَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَلَفْظُهُ عَنْ أَبِي عَامِرٍ أَنَّهُ كَانَ فِيهِمْ شَيْءٌ، فَاحْتَبَسَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَبَسَكَ؟". قَالَ: قَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ مِنَ الْكُفَّارِ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِعَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ سَمَاعًا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ.
سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں میں سے ایک شخص اوطاس میں قتل ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابوعامر! کیا تم نے اسے تبدیل نہیں کیا؟ سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ یہ آیت تلاوت کی: ”اے ایمان والو! تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے جب تم ہدایت یافتہ ہو، تو جو گمراہ ہو وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں دے گا“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کہاں جا رہے رہو؟ اس سے مراد یہ ہے: اے ایمان والو! تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے کفار میں سے جو شخص گمراہ ہو جائے وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کے نقل کردہ الفاظ یہ ہیں: سیدنا ابوعامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں میں کوئی چیز تھی جس کی وجہ سے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں آ سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تم لوگوں کو کس چیز نے روکا؟ وہ کہتے ہیں: میں نے یہ آیت تلاوت کر دی: ”اے ایمان والو! تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے جب تم ہدایت یافتہ ہو جو گمراہ ہے وہ تمہیں کوئی نقصان نہیں دے گا“۔ تو نبی اکرم سر صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کفار سے تعلق رکھنے والا جو گمراہ ہو وہ تمہیں نقصان نہیں دے گا جبکہ تم ہدایت یافتہ ہو۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں البتہ میں نے علی بن مدرک کے صحابہ کرام میں سے کسی ایک سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10988]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (317/24) اخرجه احمد فى المسند (201/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16714، 17342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10989
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ قَالَ: لَيْسَ أَوَانُهَا هَذَا، قُولُوهَا مَا قُبِلَتْ مِنْكُمْ، فَإِذَا رُدَّتْ عَلَيْكُمْ فَعَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ اس کا وقت نہیں ہے، تم وہ بات کہو تم سے جو بات قبول کر لی جاتی ہے، تو ٹھیک ہے، اگر وہ مسترد کر دی جاتی ہے، تو تم پر اپنا خیال رکھنا لازم ہے جو شخص گمراہ ہو، وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن بصری نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10989]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن بصری نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10989]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
110. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور میں ان پر گواہ تھا جب تک میں ان میں تھا“
حدیث نمبر: 10990
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ: مَا كُنْتُ فِيهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”میں ان پر گواہ تھا جب تک میں ان میں رہا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) یعنی جب تک میں ان میں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10990]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10990]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5020) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9781)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
111. 29 - 7 - (سُورَةُ الْأَنْعَامِ)
سورت انعام کا بیان
حدیث نمبر: 10991
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَتْ عَلَيَّ سُورَةُ الْأَنْعَامِ جُمْلَةً وَاحِدَةً، يُشَيِّعُهَا سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، لَهُمْ زَجَلٌ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّحْمِيدِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ الصَّفَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ پر سورت انعام ایک ساتھ نازل ہوئی ہے ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ آئے تھے اور (ان کی) تسبیح اور تحمید کی آواز گونج رہی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10991]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ صفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (220)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 199»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10992
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْعَامِ وَمَعَهَا مَوْكِبٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ يَسُدُّ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ، لَهُمْ زَجَلٌ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّقْدِيسِ تَرْتَجُّ"، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْسٍ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت انعام نازل ہوئی اس کے ساتھ فرشتوں کا ایک گروہ تھا، جس نے زمین و آسمان کے درمیان کی جگہ کو بھرا ہوا تھا ان کی تسبیح و تقدیس کی آواز گونج رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عبداللہ بن عرس کے حوالے سے أحمد بن محمد بن ابوبکر سالمی سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10992]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6443»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10993
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: نَزَلَتْ سُورَةُ الْأَنْعَامِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُمْلَةً وَاحِدَةً إِنْ كَادَتْ مِنْ ثِقَلِهَا لَتَكْسِرُ عَظْمَ النَّاقَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیده اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت انعام پوری ایک ساتھ نازل ہوئی تھی اور اس کے بوجھ کی وجہ سے قریب تھا کہ اونٹنی کی ہڈی ٹوٹ جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (178/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27045، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5678/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف