الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو اپنے اموال، رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 10884
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً قَالَ: نَزَلَتْ فِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، كَانَتْ عِنْدَهُ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ، فَأَنْفَقَ بِاللَّيْلِ وَاحِدًا، وَبِالنَّهَارِ وَاحِدًا، وَفِي السِّرِّ وَاحِدًا، وَفِي الْعَلَانِيَةِ وَاحِدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جو لوگ اپنے اموال رات میں اور دن میں پوشیدہ طور پر اور اعلانیہ طور پر خرچ کرتے ہیں“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس) فرماتے ہیں: یہ آیت سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی ان کے پاس چار درہم تھے انہوں نے ایک درہم رات کے وقت خرچ کر دیا ایک دن کے وقت خرچ کیا، اور ایک پوشیدہ طور پر خرچ کیا، اور ایک علانیہ طور پر خرچ کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن مجاہد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10884]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن مجاہد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10884]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11164)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
39. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اس دن سے ڈرو جس (دن) میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹایا جائے گا“
حدیث نمبر: 10885
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ: أَنَّهَا آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم اس دن سے ڈرو جس میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹا دیا جائے گا“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) یہ نبی اکرم پر صلی اللہ علیہ وسلم نازل ہونے والی آخری آیت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10885]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10885]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12040)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الشیخ حسین سلیم اسد الدرانی: وهلذا إسناد مسلسل بالضعفاء ( مجمع الزوائد و منبع الفوائد: ت 72/14)
40. قَوْلُهُ تَعَالَى: آمَنَ الرَّسُولُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”رسول ایمان لایا“
حدیث نمبر: 10886
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: أُعْطِيتُ هَذِهِ الْآيَاتِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي أَوَّلِ السُّورَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طُرُقُ هَذَا الْحَدِيثِ فِي أَوَّلِ السُّورَةِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”مجھے سورت بقرہ کی آخری آیات عرش کے نیچے موجود خزانے میں سے عطا کی گئی ہیں یہ مجھ سے پہلے کسی (اور) نبی کو عطا نہیں کی گئی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق اس سے پہلے سورت کے آغاز میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10886]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3025) اخرجه احمد فى المسند (383/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22740، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3025، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7489»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10887
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الدَّرْدَاءِ، وَأَبُو أُمَامَةَ، وَوَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالُوا: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ؟ قَالَ:" هُوَ مَنْ بَرَّتْ يَمِينُهُ وَصَدَقَ لِسَانُهُ، وَعَفَّ فَرْجُهُ وَبَطْنُهُ، فَذَاكَ الرَّاسِخُ فِي الْعِلْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن یزید بن آدم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بیان کی ہے ان حضرات کا یہ بیان کرنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ علم میں رسوخ رکھنے والے لوگ کون ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شخص جس کی قسم سچی ہو جس کی زبان سچی ہو جس کی شرمگاہ اور پیٹ پاک دامن ہوں وہ شخص علم میں رسوخ رکھنے والا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور عبداللہ بن یزید نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10887]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور عبداللہ بن یزید نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10887]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7658»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
41. قَوْلُهُ تَعَالَى: رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ہمارے پروردگار! تو ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر دینا“
حدیث نمبر: 10888
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ فِي دُعَائِهِ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ".
قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْقُلُوبَ لَتَتَقَلَّبُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ مِنْ بَشَرٍ مِنْ بَنِي آدَمَ إِلَّا وَقَلْبُهُ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنْ شَاءَ اللَّهُ أَقَامَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَزَاغَهُ، فَنَسْأَلُ اللَّهَ رَبَّنَا أَنْ لَا يُزِيغَ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا، وَنَسْأَلُهُ أَنْ يَهَبَ لَنَا مِنْ لَدُنْهُ رَحْمَةً إِنَّهُ هُوَ الْوَهَّابُ".
قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تُعَلِّمُنِي دَعْوَةً أَدْعُو بِهَا لِنَفْسِي؟ قَالَ:" بَلَى، قُولِي: اللَّهُمَّ رَبَّ النَّبِيِّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَذْهِبْ غَيْظَ قَلْبِي، وَأَجِرْنِي مِنْ مُضِلَّاتِ الْفِتَنِ مَا أَحْيَيْتَنَا".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ. وَتَأْتِي بَقِيَّةُ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ فِي الْقَدَرِ وَالْأَدْعِيَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے دلوں کو تبدیل کر دینے والے تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دل بھی تبدیل ہو جاتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اللہ کی مخلوق میں سے اولاد آدم میں سے ہر انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہوتا ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہے، تو اس کو اس کی جگہ پر برقرار رکھتا ہے، اور اگر چاہے، تو اسے ٹیڑھا کر دیتا ہے، تو ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے پروردگار سے یہ دعا مانگتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے اس کے بعد کہ وہ ہمیں ہدایت دے چکا ہے، اور ہم اس سے یہ بھی سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کرے بے شک وہ بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے کسی ایسی دعا کے بارے میں تعلیم نہیں دیں گے جو میں اپنی ذات کے لئے کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم یہ پڑھا کرو: ”اے اللہ! اے محمد نبی کے پروردگار تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے میرے دل کے غصے کو ختم کر دے اور مجھے جب تک تو زندہ رکھے گا، تو مجھے فتنوں کی گمراہیوں سے بچا کے رکھنا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ طرق تقدیر اور دعاؤں سے متعلق باب میں آگے آئیں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10888]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3522، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26036، 26139، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2402»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
42. قَوْلُهُ تَعَالَى: شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“
حدیث نمبر: 10889
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ: شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ" وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدَيْنِ يَا رَبُّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَى قَوْلِهِ: الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ. قَالَ:" وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ". وَفِي أَسَانِيدِهِمَا مَجَاهِيلُ.

سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے، اور فرشتے اور اہل علم انصاف پر قائم رہتے ہوئے (اس بات کی گواہی دیتے ہیں) کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور وہ غالب اور حکمت والا ہے“۔ (یہ آیت تلاوت کرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور اے میرے پروردگار! میں بھی اس بات کے گواہوں میں سے ایک ہوں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”غالب اور حکمت والا“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور تو غالب اور حکمت والا ہے“۔ ان دونوں روایات کی اسناد میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10889]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250) اخرجه احمد فى المسند (1421)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1424»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 10890
وَعَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ قَالَ: أَتَيْتُ الْكُوفَةَ فِي تِجَارَةٍ فَنَزَلْتُ قَرِيبًا مِنَ الْأَعْمَشِ، فَلَمَّا كَانَ لَيْلَةَ أَرَدْتُ أَنْ أَنْحَدِرَ قَامَ فَتَهَجَّدَ مِنَ اللَّيْلِ فَمَرَّ بِهَذِهِ الْآيَةِ: شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ، قَالَ الْأَعْمَشُ: وَأَنَا أَشْهَدُ بِمَا شَهِدَ اللَّهُ، وَأَسْتَوْدِعُ اللَّهَ هَذِهِ الشَّهَادَةَ، وَهِيَ عِنْدَ اللَّهِ وَدِيعَةٌ، إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ قَالَهَا مِرَارًا، قُلْتُ: لَقَدْ سَمِعَ فِيهَا شَيْئًا، فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ فَوَدَّعْتُهُ، ثُمَّ قُلْتُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، إِنِّي سَمِعْتُكَ تُرَدِّدُ هَذِهِ الْآيَةَ، قَالَ: أَوَمَا بَلَغَكَ مَا فِيهَا؟ قُلْتُ: أَنَا عِنْدَكَ مُنْذُ شَهْرٍ لَمْ تُحَدِّثْنِي، قَالَ: وَاللَّهِ لَا حَدَّثْتُكَ بِهَا سَنَةً، قَالَ: فَأَقَمْتُ سَنَةً، فَكَتَبْتُ عَلَى بَابِهِ، فَلَمَّا مَضَتِ السَّنَةُ قُلْتُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، قَدْ مَضَتِ السَّنَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُجَاءُ بِصَاحِبِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: عَبْدِي عَهِدَ إِلَيَّ وَأَنَا أَحَقُّ مَنْ وَفَّى الْعَهْدَ، أَدْخِلُوا عَبْدِيَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
غالب قطان بیان کرتے ہیں: میں تجارت کے سلسلہ میں کوفہ آیا اور اعمش کے گھر کے قریب ایک جگہ پر ٹھہرا جب رات کا وقت ہوا اور میں نے اٹھنے کا ارادہ کیا تو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے تہجد پڑھنا شروع کی وہ یہ آیت تلاوت کرنے لگے: ”اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور فرشتے اور اہل علم بھی انصاف پر قائم رہتے ہوئے (اس بات کی گواہی دیتے ہیں) کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور وہ غالب اور حکمت والا ہے بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک حقیقی دین اسلام ہے“۔ (یہ آیت تلاوت کرنے کے بعد) اعمش نے کہا: میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے گواہی دی ہے، اور میں یہ گواہی اللہ تعالیٰ کے پاس رکھواتا ہوں یہ اللہ تعالیٰ کے پاس پڑی رہے گی کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حقیقی دین اسلام ہے یہ کلمات انہوں نے چند مرتبہ کہے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ سوچا کہ انہوں نے اس بارے میں ضرور کوئی حدیث سنی ہوئی ہو گی پھر جب میں ان کے پاس آیا اور ان سے رخصت ہونے لگا، تو میں نے کہا: اے ابومحمد میں نے آپ کو سنا: آپ بار بار یہ آیت پڑھ رہے تھے اعمش نے کہا: کیا تمہارے پاس اس بارے میں کوئی روایت نہیں پہنچی ہے؟ میں نے کہا: میں تو ایک مہینے سے آپ کے پاس ٹھہرا ہوا ہوں تو آپ نے مجھے تو کوئی حدیث بیان نہیں کی انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں ایک سال تک تمہیں اس بارے میں روایت بیان نہیں کروں گا۔ راوی کہتے ہیں: میں ایک سال تک ٹھہرا رہا ایک سال گزرنے کے بعد میں ان کے دروازے پر آیا میں نے کہا: اے ابومحمد ایک سال گزر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا ابووائل نے مجھے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اس عہد والے شخص کو لایا جائے گا، تو اللہ تعالیٰ یہ فرمائے گا کہ میرے بندے نے میرے ساتھ عہد کیا تھا اور میں اس بات کا زیادہ حق دار ہوں کہ میں اس عہد کو پورا کروں تو میرے بندے کو جنت میں داخل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10890]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10890]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10453)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10453»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
43. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”خوشی یا مجبوری (ہر حال میں) اسی کا فرمانبردار ہے، ہر وہ جو آسمانوں میں ہے، اور زمین میں ہے“
حدیث نمبر: 10891
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا" أَمَّا مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ فَالْمَلَائِكَةُ، وَأَمَّا مَنْ فِي الْأَرْضِ فَمَنْ وُلِدَ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا كَرْهًا فَمَنْ أُتِيَ بِهِ مِنْ سَبَايَا الْأُمَمِ فِي السَّلَاسِلِ وَالْأَغْلَالِ، يُقَادُونَ إِلَى الْجَنَّةِ وَهُمْ كَارِهُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَصِّنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَصِّنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اُسی کی فرمانبرداری اختیار کیے ہوئے ہے ہر وہ فرد جو آسمانوں میں ہے، اور جو زمین میں ہے، اپنی خوشی کے ساتھ یا مجبوری کے عالم میں (یعنی ہر حال میں)“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) جو آسمانوں میں ہے اس سے مراد فرشتے ہیں، اور جو زمین میں ہے اس سے مراد وہ ہیں جو اسلام پر پیدا ہوتے ہیں جہاں تک مجبوری والے لوگوں کا تعلق ہے، تو یہ وہ ہیں، جو مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے قیدی ہوں گے انہیں بیڑیوں میں جکڑ کر لایا جائے گا اور جنت کی طرف لے جایا جائے گا حالانکہ وہ اس حوالے سے مجبور ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10891]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10891]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11473)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11473»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
44. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم لوگ نیکی تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتے جب تک اس چیز میں سے خرچ نہیں کرتے جس سے تم محبت رکھتے ہو“
حدیث نمبر: 10892
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: حَضَرَتْنِي هَذِهِ الْآيَةُ: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ، فَذَكَرْتُ مَا أَعْطَانِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَلَمْ أَجِدْ شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ مُرْجَانَةَ، جَارِيَةٍ لِي رُومِيَّةٍ. فَقَالَ: هِيَ حُرَّةٌ لِوَجْهِ اللَّهِ، فَلَوْ أَنِّي أَعُودُ فِي شَيْءٍ جَعَلْتُهُ لِلَّهِ لَنَكَحْتُهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے اس آیت کا خیال آیا: ”تم لوگ نیکی تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتے جب تک تم اس چیز میں سے خرچ نہیں کرتے جس سے تم محبت رکھتے ہو“۔ پھر میں نے ان چیزوں کا جائزہ لیا جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کی ہیں تو مجھے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جو میرے نزدیک مجانہ نامی میری رومی کنیز سے زیادہ محبوب ہو، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ اللہ کی رضا کی خاطر آزاد ہے (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اگر میں نے اللہ تعالیٰ کی خاطر آزاد قرار دینے والی کسی چیز کو واپس لینا ہوتا تو میں اس کنیز کے ساتھ نکاح کر لیتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10892]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10892]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2194)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الشیخ حسین سلیم اسد الدرانی: وهلذا إسناد قابل للتحسين ( مجمع الزوائد و منبع الفوائد: ت 78/14)
45. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ایمان والوں للہ تعالیٰ سے یوں ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے“
حدیث نمبر: 10893
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ. قَالَ: أَنْ يُطَاعَ فَلَا يُعْصَى، وَأَنْ يُشْكَرَ فَلَا يُكْفَرَ، وَأَنْ يُذْكَرَ فَلَا يُنْسَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْآخَرُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالْآخَرُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالٰی سے یوں ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: اس کی یوں اطاعت کی جائے کہ اس کی نافرمانی نہ کی جائے اس کا یوں شکر کیا جائے کہ اس کی ناشکری نہ کی جائے اور اسے یوں یاد کیا جائے کہ اسے بھلایا نہ جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور دوسری کے رجال ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10893]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور دوسری کے رجال ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8501)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ قال الشیخ حسین سلیم اسد الدرانی: في الكبير 9 / 93 برقم ( 8501 ، 8502 ) ، وابن أبي حاتم - ذكره ابن كثير في التفسير 2 / 71 - من طريق مسعر وسفيان وشعبة ، جميعهم : عن زبيد اليامي ، عن مرة ، عن عبد الله بن مسعود ، موقوفاً ، وهذا إسناد صحيح ( مجمع الزوائد و منبع الفوائد: ت 78/14)