🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم زاد راہ رکھو بے شک سب سے بہتر زاد راہ تقویٰ ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10854
عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَتَوَكَّلُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الزَّادِ فَأَمَرَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَتَزَوَّدُوا، فَقَالَ: وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ زاد سفر کے بارے میں ایک دوسرے پر بھروسہ کر لیتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ اپنا زادراہ رکھیں اور ارشاد فرمایا: ”تم لوگ زادراہ رکھو بے شک سب سے بہتر زاد راہ تقوی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10854]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جو شخص دو دن بعد جلدی چلا جائے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10855
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ قَالَ: مَغْفُورًا لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جو شخص دو دن بعد جلدی چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اور جو بعد میں جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کی مغفرت ہو جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9028)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاةِ اللَّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگوں میں سے کچھ وہ ہیں، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی تلاش میں اپنے آپ کا سودا کر لیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10856
عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاةِ اللَّهِ قَالَ: نَزَلَتْ فِي صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ، وَأَبِي ذَرٍّ، وَالَّذِي أَدْرَكَ صُهَيْبًا بِطَرِيقِ الْمَدِينَةِ فَنَفَرُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جُدْعَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى ابْنِ جُرَيْجٍ.
ابن جریج نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”لوگوں میں سے کچھ وہ ہیں، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے حصول کی خاطر اپنے آپ کا سودا کر لیا“۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی اور ان صاحب کے بارے میں نازل ہوئی تھی جو مدینہ منورہ کے راستے میں سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ تک پہنچ گئے تھے اور قنفذ بن عمیر بن جدعان ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابن جریج تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7289)»

الحكم على الحديث:
في الكبير 8 / 34 برقم (7289) من طريق علي بن المبارك الصنعاني ، حدثنا زيد بن المبارك ، حدثنا محمد بن ثور ، عن ابن جريج في قوله : . . . وإسناده إلى ابن جريج قابل للتحسين ، شيخ الطبراني ما رأيت فيه جرحاً ولا تعديلاً وباقي رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. قَوْلُهُ تَعَالَى: كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پہلے لوگ ایک امت تھے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10857
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً قَالَ: عَلَى الْإِسْلَامِ كُلُّهُمْ.
وَقَالَ الْكَلْبِيُّ: يَعْنِي عَلَى الْكُفْرِ كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پہلے لوگ ایک امت تھے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: پہلے سب لوگ اسلام کے پیرو کار تھے۔ کلبی فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: پہلے سب لوگ کفر پر عمل پیرا تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10857]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (11830)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10858
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ بَيْنَ آدَمَ وَنُوحٍ عَشَرَةُ قُرُونٍ كُلُّهُمْ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْحَقِّ، قَالَ: فَلَمَّا بَعَثَ اللَّهُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْزَلَ كِتَابَهُ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ غَيْرُهُ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
قَوْلُهُ تَعَالَى: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ.
تَقَدَّمَ حَدِيثُ هَذِهِ الْآيَةِ فِي أَوَاخِرِ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ فِي أَبْوَابِ الْبُعُوثِ وَالسَّرَايَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان دس صدیاں تھیں اور وہ سب لوگ حق کی شریعت پر گامزن رہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالٰی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا، اور اپنی کتاب نازل کی تو پھر لوگ ایک امت ہو گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن نعمان ہے، جسے یحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات یہ کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2190)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ في « كشف الأستار » 3 / 41 برقم (2190) من طريق عبد الصمد بن النعمان ، حدثنا همام ، عن قتادة ، عن عكرمة ، عن ابن عباس... وهذا إسناد صحيح .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. قَوْلُهُ تَعَالَى وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10859
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ قَالَ: الْفَضْلُ عَلَى الْعِيَالِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما (اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں:) (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں تو تم فرما دو: عفو (کو)“۔ تم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: اپنے زیر کفالت لوگوں سے جو بچ جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10859]
تخریج الحدیث: «الخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12075)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ وَقَوْلُهُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10860
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: إِنَّمَا أُنْزِلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ رُخْصَةً فِي إِتْيَانِ الدُّبُرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ حَافِظٌ، وَقَالَ فِيهِ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں“۔ تو یہ پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنے کی رخصت تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے وہ حافظ ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس کے بارے میں یہ کہا: ہے وہ اتنے پائے کا نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10860]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10861
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: أَبَعَرَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَبْعَرَ فُلَانٌ امْرَأَتَهُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ الْحَارِثِ بْنِ سُرَيْجٍ الْبَقَّالِ وَهُوَ ضَعِيفٌ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ، اس کو الٹا کر کے صحبت کی، تو لوگوں نے کہا: فلاں شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ اس کو الٹا کر کے صحبت کی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد حارث بن سریج بقال کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10861]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1103)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10862
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا زَمَنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْكَرَ ذَلِكَ النَّاسُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کی لوگوں نے اس پر اعتراض کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کا سب ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اکثر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10862]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10863
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكْتُ. فَقَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟". قَالَ: حَوَّلْتُ رَحْلِيَ الْبَارِحَةَ.
فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، قَالَ: فَأُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ أَقْبِلْ وَأَدْبِرْ وَاتَّقِ الْحَيْضَةَ وَالدُّبُرَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کسی چیز نے ہلاکت کا شکار کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: گزشتہ رات میں نے اپنے پالان کو تبدیل کر دیا (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا راوی بیان کرتے ہیں: پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی طرف یہ وحی نازل کی: ”تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ“۔ (راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے) کہ تم آگے کی طرف سے آؤ یا پیچھے کی طرف سے آؤ لیکن حیض کی حالت یا پچھلی شرمگاہ سے بچ کے رہنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12317) اخرجه احمد فى المسند (2703)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2698»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں