الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو معروف طریقے سے ہمراہ کی پیروی ہو گی“
حدیث نمبر: 10844
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُهُ: فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ قَالَ: كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ إِذَا قُتِلَ مِنْهُمُ الْقَتِيلُ عَمْدًا لَمْ يَحِلَّ لَهُمْ إِلَّا الْقَوَدُ، وَأُحِلَّ الدِّيَةُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ، فَأُمِرَ هَذَا أَنْ يَتَّبِعَ بِمَعْرُوفٍ، وَأُمِرَ هَذَا أَنْ يُؤَدِّيَ بِإِحْسَانٍ، ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو معروف طریقے کے ہمراہ پیروی ہو گی اور احسان (یا بھلائی) کے ہمراہ اسے ادائیگی کی جائے گی“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنی اسرائیل میں سے کوئی شخص جب کسی کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دیتا تھا، تو ان میں صرف قصاص کا حکم تھا اس امت کے لئے دیت کو حلال قرار دیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ حکم دیا کہ وہ معروف طریقے سے پیروی کرے گا اور دوسرے شخص کو یہ حکم دیا کہ وہ بھلائی کے ہمراہ ادائیگی کرے گا یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے عطا کردہ تخفیف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی معمری ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10844]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی معمری ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10844]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11155)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
18. قَوْلُهُ تَعَالَى: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”رمضان کا وہ مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا“
حدیث نمبر: 10845
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ وَقَوْلِهِ: إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ أُنْزِلَ فِي رَمَضَانَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ جُمْلَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ أُنْزِلَ عَلَى مَوَاقِعِ النُّجُومِ رَسْلًا فِي الشُّهُورِ وَالْأَيَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”رمضان کا وہ مہینہ جس میں قرآن نازل کیا گیا“۔ جبکہ ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے اسے برکت والی رات میں نازل کیا ہے“۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ رمضان میں شب قدر میں نازل کیا گیا جو برکت والی رات ہے اس میں ایک ہی مرتبہ نازل ہوا اور پھر یہ آسمان سے وقفے وقفے سے مختلف مہینوں اور دنوں میں نازل ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10845]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10845]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12095)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
19. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصبیت لاحق ہتی ہے تو وہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“
حدیث نمبر: 10846
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَوْلُهُ: الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ. قَالَ: أَخْبَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا سَلَّمَ لِأَمْرِ اللَّهِ وَرَجَعَ، فَاسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ، كُتِبَ لَهُ ثَلَاثُ خِصَالٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّلَاةُ مِنَ اللَّهِ، وَالرَّحْمَةُ، وَتَحْقِيقُ سَبِيلِ الْهُدَى.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اسْتَرْجَعَ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَهُ، وَأَحْسَنَ عُقْبَاهُ، وَجَعَلَ لَهُ خَلَفًا يَرْضَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ کہ جب انہیں کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ یہ کہتے ہیں: بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں، اور بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود نازل ہوتا ہے، اور رحمت نازل ہوتی ہے، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ بات بتائی ہے کہ جب کوئی مومن بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے، اور مصیبت کے وقت ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھتا ہے، تو اس کے لئے تین قسم کی بھلائیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں، اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے درود ہوتا ہے رحمت ہوتی ہے، اور حق کا راستہ واضح ہو جاتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مصیبت کے وقت ﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مصیبت (کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ناگوار صورتحال کو) ٹھیک کر دے گا اور اس کو اچھا انجام نصیب کرے گا اور اس (فوت ہونے والی چیز کی جگہ) اسے ایسی چیز عطا کرے گا جس سے وہ راضی ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10846]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10846]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13027»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
20. قَوْلُهُ تَعَالَى: عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ تم نے اپنی ذات کے ساتھ خیانت کی تھی“
حدیث نمبر: 10847
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّاسُ فِي رَمَضَانَ إِذَا صَامَ الرَّجُلُ فَأَمْسَى فَنَامَ، حَرُمَ عَلَيْهِ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ وَالنِّسَاءُ حَتَّى يُفْطِرَ مِنَ الْغَدِ.
فَرَجَعَ عُمَرُ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ وَقَدْ سَمَرَ عِنْدَهُ، فَوَجَدَ امْرَأَتَهُ قَدْ نَامَتْ، فَأَرَادَهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي نِمْتُ، فَقَالَ: مَا نِمْتِ. ثُمَّ وَقَعَ بِهَا، وَصَنَعَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ مِثْلَ ذَلِكَ، فَغَدَا عُمَرُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَلِمَ اللَّهُ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُونَ أَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنْكُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رمضان کے مہینے میں پہلے یہ ہوتا تھا کہ جب کوئی شخص روزہ رکھتا تھا اور شام ہو جانے کے بعد سو جاتا تھا، تو اب اس پر کچھ کھانا یا پینا یا عورتوں کے ساتھ قربت کرنا حرام ہو جاتا تھا جب تک وہ اگلے دن افطاری نہیں کر لیتا ایک رات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر واپس گئے وہ رات دیر تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہے تھے انہوں نے اپنی اہلیہ کو پایا کہ وہ سو چکی تھیں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ قربت کا ارادہ کیا تو اس خاتون نے کہا: میں تو سو چکی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نہیں سوئی تھیں پھر انہوں نے اس اہلیہ کے ساتھ قربت کر لی سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح کا عمل کیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ تم نے اپنی ذات کے بارے میں خیانت کی تھی، تو اس نے تمہاری توبہ کو قبول کیا، اور تم سے درگزر کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اگرچہ اس راوی کو ضعیف قرار دیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10847]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (460/3)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
21. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اپنے ہاتھ ہلاکت میں نہ ڈالو“
حدیث نمبر: 10848
عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ يَتَصَدَّقُونَ، وَيُعْطُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ، فَأَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ فَأَمْسَكُوا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ: وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَزَادَ: وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوجبیرہ بن ضحاک بیان کرتے ہیں: انصار جو اللہ کو منظور ہوتا تھا وہ چیز صدقہ کر دیتے تھے اور دے دیتے تھے انہیں قحط سالی لاحق ہوئی تو وہ ایسا کرنے سے رک گئے تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور بھلائی کرو بے شک اللہ تعالیٰ بھلائی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10848]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (390/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10849
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يُذْنِبُ الذَّنْبَ فَيَقُولُ: لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لِي! فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو“۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے کوئی شخص گناہ کا ارتکاب کرتا تھا، تو یہ کہتا تھا: اللہ تعالیٰ میری مغفرت نہیں کرے گا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور بھلائی کرو اور بے شک اللہ تعالیٰ بھلائی کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کرتے ہیں، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10849]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کرتے ہیں، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10849]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
22. قَوْلُهُ تَعَالَى: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”حج کے متعین مہینے میں ہیں جو ان میں حج کو لازم کر لے تو وہ رفث نہ کرے“
حدیث نمبر: 10850
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذُو الْقِعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ".
فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: التَّلْبِيَةُ وَالْإِحْرَامُ. (لَا رَفَثَ) قَالَ: غَشْيَانُ النِّسَاءِ. وَلَا فُسُوقَ: السِّبَابُ. وَلَا جِدَالَ: الْمِرَاءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد ذیقعدہ اور ذوالج ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”جو شخص ان مہینوں میں حج کو لازم قرار دے“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد تلبیہ پڑھنا اور احرام باندھ لینا ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تو رفث نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عورت کے ساتھ صحبت کرنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور نسوق نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد برا بھلا کہنا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اور جدال نہیں ہو گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد جھگڑا کرنا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سکن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10850]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سکن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10850]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10851
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ:" شَوَّالٌ وَذُو الْقِعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مُخَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: (اس سے مراد) شوال ذیقعدہ اور ذوالج ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حصین بن مخارق ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10851]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حصین بن مخارق ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10851]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (180) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1607)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1607»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10852
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ قَالَ:" الرَّفَثُ: الْإِعْرَابُ وَالتَّعَرُّضُ لِلنِّسَاءِ بِالْجِمَاعِ، وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي، وَالْجِدَالُ: جِدَالُ الرَّجُلِ صَاحِبَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ قُرَيْشٍ، وَكِلَاهُمَا فِيهِ لِينٌ وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ارشاد فرمایا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو حج کے دوران رفث یا فسوق یا جدال نہیں ہو گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: رفث سے مراد فحش کلامی ہے، اور عورتوں کے ساتھ صحبت کرنا ہے فسوق سے مراد گناہوں کا ارتکاب کرنا ہے، اور جدال سے مراد آدمی کا اپنے ساتھی کے ساتھ جھگڑا کرنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عثمان بن صالح کے حوالے سے سوار بن محمد بن قریش کے حوالے سے نقل کی ہے، اور ان دونوں راویوں میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10852]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10914)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10914»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10853
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا رَفَثَ قَالَ: الرَّفَثُ: الْجِمَاعُ. وَلَا فُسُوقَ قَالَ: الْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي. وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ قَالَ: الْمِرَاءُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خُصَيْفٌ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خُصَيْفٌ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: «لا رفث» سے مراد صحبت کرنا ہے: ” «ولا فسوق» وہ فرماتے ہیں: «فسوق» سے مراد گناہ ہیں: «ولا جدال فى الحج» ۔ وہ فرماتے ہیں: (یہاں جدال سے مراد) جھگڑا کرنا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، جسے عجلی اور یحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10853]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2709)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن