🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ .
سورت بقرہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10824
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ آخِرَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقَدْ أَكْثَرَ وَأَطَابَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص سورت بقرہ کی آخری آیات رات کے وقت تلاوت کر لیتا ہے، تو وہ بکثرت (تلاوت کرتا ہے) اور اچھا کام کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8671)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10825
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ كِتَابًا قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِأَلْفَيْ عَامٍ، فَأَنْزَلَ مِنْهُ آيَتَيْنِ خَتَمَ بِهِمَا سُورَةَ الْبَقَرَةِ، لَا يُقْرَآنِ فِي دَارٍ ثَلَاثَ لَيَالٍ، فَيَقْرَبُهَا شَيْطَانٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب تحریر کی اور اس میں سے دو آیات نازل کیں جن کے ذریعے سورت بقرہ ختم ہوتی ہے یہ دونوں آیات جس گھر میں تلاوت کی جائیں گی تو تین راتوں تک وہاں شیطان نہیں آئے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10825]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7146)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7146»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10826
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: تَرَدَّدُوا فِي الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ: آمَنَ الرَّسُولُ" إِلَى خَاتِمَتِهَا، فَإِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى بِهَا مُحَمَّدًا، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ الْحَاسِبُ الْمُهْرِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سورت بقرہ کی آخری دو آیات یعنی «آمَنَ الرَّسُولُ» [البقرة: 285] سے لے کر اس کے ختم ہونے تک، انہیں بار بار پڑھو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بطور خاص سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حارث بن سوید حاسب مہری ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10826]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (283/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10827
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أَلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى ثُمَّ يَتَغَنَّى، وَيَدَعُ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ - وَهُوَ مُدَلِّسٌ - وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم میں سے کسی ایک شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہوا ہو اور پھر وہ گنگنا رہا ہو اور اس نے سورت بقرہ کو پڑھنا ترک کر دیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، اور ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (141)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3494، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 124»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10828
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوا الزَّهْرَاوَيْنِ: الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ، فَإِنَّهُمَا تَجِيئَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ - أَوْ: كَأَنَّهُمَا غَيَابَتَانِ، أَوْ: كَأَنَّهُمَا فَرْقَانِ - مِنْ طَيْرٍ صَوَافٍّ تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ ; فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ، وَعَمْرُو بْنُ مُخَلَّدٍ اللَّيْثِيُّ، لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو چمک دار چیزوں سورت بقرہ اور سورت آل عمران کا علم حاصل کرو کیونکہ قیامت کے دن یہ دونوں یوں آئیں گی جیسے یہ دونوں دو بادل ہیں (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی شک ہے) یا یہ دو سائبان ہیں یا یہ پرندوں کی دو قطاریں ہیں، اور یہ دونوں اپنے پڑھنے والے کی طرف سے بحث کریں گی، تم لوگ سورت بقرہ سیکھو کیونکہ اس کو حاصل کرنا برکت ہے، اور اسے ترک کر دینا حسرت ہے، اور باطل لوگ (یعنی جادوگر اس کو سیکھنے کی) استطاعت نہیں رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال بارقی ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور ایک راوی عبدالرحمن بن خلاد ہے، اور ایک راوی عمرو بن مخلد لیثی ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11844)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11844»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10829
- وَقَدْ رَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَنَسٍ نَحْوَهُ. وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس روایت میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1653)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10830
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى يَتَغَنَّى، وَيَدَعُ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تم میں سے کسی ایک شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہوا ہو اور وہ گنگنا رہا ہو اور اس نے سورت بقرہ پڑھنی چھوڑ دی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10830]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3494، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2106، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7762، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 124»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَوْ كَصَيِّبٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”یا صیب“ کی مانند“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10831
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: أَوْ كَصَيِّبٍ مِنَ السَّمَاءِ قَالَ: الصَّيِّبُ: الْمَطَرُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ﴿أَوْ كَصَيِّبٍ مِنَ السَّمَاءِ﴾ [البقرة: 19] ”یا آسمان سے صیب کی مانند“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہاں صیب سے مراد بارش ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10831]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2664)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. قَوْلُهُ تَعَالَى: أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کیا تو اس میں اس کو (اپنا خلیفہ) بنائے گا جو اس میں فساد کرے گا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10832
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَهْبَطَهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَى الْأَرْضِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: أَيْ رَبِّ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ. قَالُوا: رَبَّنَا نَحْنُ أَطْوَعُ لَكَ مِنْ بَنِي آدَمَ.
قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِلْمَلَائِكَةِ: هَلُمُّوا مَلَكَيْنِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّى نَهْبِطَ بِهِمَا إِلَى الْأَرْضِ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلَانِ، قَالُوا: رَبَّنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ، فَأُهْبِطَا إِلَى الْأَرْضِ، وَمُثِّلَتْ لَهُمَا الزُّهْرَةُ امْرَأَةً مِنْ أَحْسَنِ الْبَشَرِ.
فَجَاآهَا فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَكَلَّمَا بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ مِنَ الْإِشْرَاكِ، قَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ عَنْهُمَا ثُمَّ رَجَعَتْ بِصَبِيٍّ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَقْتُلَا هَذَا الصَّبِيَّ، فَقَالَا: لَا وَاللَّهِ لَا نَقْتُلُهُ أَبَدًا، فَذَهَبَتْ.
ثُمَّ رَجَعَتْ بِقَدَحِ خَمْرٍ تَحْمِلُهُ فَسَأَلَاهَا نَفْسَهَا، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ حَتَّى تَشْرَبَا هَذَا الْخَمْرَ، فَشَرِبَا فَسَكِرَا، فَوَقَعَا عَلَيْهَا، وَقَتَلَا الصَّبِيَّ، فَلَمَّا أَفَاقَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُمَا شَيْئًا مِمَّا أَبَيْتُمَاهُ عَلَيَّ إِلَّا فَعَلْتُمَاهُ حِينَ سَكِرْتُمَا. فَخُيِّرَا بَيْنَ عَذَابِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَاخْتَارَا عَذَابَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو زمین کی طرف نازل کرنا تھا، تو فرشتوں نے کہا: اے ہمارے پروردگار! کیا تو اس زمین میں اسے اپنا نائب بنائے گا جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا جبکہ ہم تیری حمد کے ہمراہ تیری تسبیح بیان کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں؟ تو پروردگار نے فرمایا: میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو، تو انہوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہم اولاد آدم کے مقابلے میں تیرے زیادہ فرمانبردار ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا: تم فرشتوں میں سے دو فرشتے پیش کرو، ان دونوں کو زمین کی طرف اتارا جائے گا اور پھر ہم اس بات کو ظاہر کر دیں گے کہ وہ کیسا عمل کرتے ہیں، فرشتوں نے عرض کی: اے ہمارے پروردگار! ہاروت اور ماروت ہیں، ان دونوں کو زمین کی طرف اتارا گیا، زہرہ کو ان کے سامنے ایک خوبصورت عورت کی شکل میں پیش کیا گیا، وہ ان دونوں فرشتوں کے پاس آئی، ان دونوں فرشتوں نے اس سے قربت کا مطالبہ کیا، تو اس نے جواب دیا: جی نہیں اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شرکیہ کلمہ نہیں کہو گے، میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی، ان دونوں نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! ہم کسی کو اللہ کا شریک کبھی قرار نہیں دیں گے، وہ عورت ان دونوں کو چھوڑ کر چلی گئی، پھر وہ ایک بچے کو اٹھا کر واپس آئی، ان دونوں نے پھر اس سے قربت کا مطالبہ کیا، تو اس نے جواب دیا: جی نہیں اللہ کی قسم! جب تک تم اس بچے کو قتل نہیں کرتے، میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی، ان دونوں نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! ہم اسے کبھی قتل نہیں کریں گے، پھر وہ عورت چلی گئی، پھر وہ شراب کا پیالہ لے کر واپس آئی جسے اس نے اٹھایا ہوا تھا، ان دونوں نے پھر اس سے قربت کا مطالبہ کیا، تو اس عورت نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! جب تک تم یہ شراب نہیں پیتے، میں تمہارے قریب نہیں آؤں گی، ان دونوں نے شراب پی لی، ان دونوں کو نشہ ہو گیا، ان دونوں نے اس کے ساتھ زنا بھی کر لیا، بچے کو قتل بھی کر دیا، جب ان دونوں کو ہوش آیا، تو اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم! تم دونوں نے جو کام کرنے کا انکار کیا تھا، اس میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑا، جب تم دونوں نشے کی حالت میں تھے، تو تم نے وہ کام کر لیا، پھر ان دونوں فرشتوں کو دنیا اور آخرت کے عذاب کے درمیان اختیار دیا گیا، تو انہوں نے دنیا کے عذاب کو اختیار کر لیا“۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف موسیٰ بن جبیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10832]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6178)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6143، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5996، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5617/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَقُولُوا حِطَّةٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم لوگ ”حطۃ“ کہو“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10833
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ: وَقُولُوا حِطَّةٌ قَالَ: قَالُوا: حِنْطَةٌ حَمْرَاءُ، فِيهَا شَعِيرَةٌ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ:" فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلًا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ﴿وَقُولُوا حِطَّةٌ﴾ [البقرة: 58] (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم لوگ حطۃ کہو“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان لوگوں نے یہ کہا: «حنطة حمراء فيها شعيرة» (ایسی سرخ گندم جس میں جو موجود ہیں) تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”تو جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انہوں نے اس بات کو تبدیل کر دیا جو ان سے کہی گئی تھی اور اس کے علاوہ کر دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9027)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں