الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ تم گائے قربان کرو“
حدیث نمبر: 10834
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَوْ أَخَذُوا أَدْنَى بَقَرَةٍ لَأَجْزَأَتْهُمْ. أَوْ: لَأَجْزَأَتْ عَنْهُمْ" رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر بنی اسرائیل کوئی عام سی گائے بھی لے لیتے تو یہ ان کے لئے کفایت کر جاتی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ ان کی طرف سے کفایت کر جاتی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10834]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2188)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
8. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم لوگ موت کی آرزو کرو“
حدیث نمبر: 10835
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ: لَئِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا يُصَلِّي لَأَطَأَنَّ عَلَى عُنُقِهِ، فَقِيلَ: هُوَ ذَاكَ، قَالَ: مَا أَرَاهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ فَعَلَ لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ عِيَانًا، وَلَوْ أَنَّ الْيَهُودَ تَمَنَّوُا الْمَوْتَ لَمَاتُوا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: اگر میں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو میں اس کی گردن پر پاؤں دے دوں گا اسے بتایا گیا کہ وہ (نماز ادا کر رہے) ہیں۔ اس نے کہا: وہ مجھے نظر نہیں آ رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ ایسا کر لیتا تو فرشتوں نے اسے سر عام پکڑ لینا تھا اور اگر یہودی موت کی آرزو کرتے تو انہوں نے مر جانا تھا“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت اس سیاق کے بغیر ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10835]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2189) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2604) اخرجه احمد فى المسند (248/1)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4675، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3348، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3473، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4814»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
9. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَةً .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”انہوں نے یہ کہا: ہمیں آگ صرف مخصوص دنوں تک کے لئے چھوئے گی“
حدیث نمبر: 10836
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ يَهُودَ كَانُوا يَقُولُونَ: هَذِهِ الدُّنْيَا سَبْعَةُ آلَافِ سَنَةٍ، وَإِنَّمَا نُعَذَّبُ لِكُلِّ سَنَةٍ يَوْمًا فِي النَّارِ، وَإِنَّمَا هِيَ سَبْعَةُ أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَقَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَةً، إِلَى قَوْلِهِ: فِيهَا خَالِدُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہودی یہ کہتے تھے کہ یہ دنیا سات ہزار سال کی ہے، اور ہر ایک ہزار سال کے بدلے میں ہمیں آگ کا ایک دن کا عذاب ہو گا، تو یہ سات گنتی کے، دن ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”وہ لوگ یہ کہتے ہیں: ہمیں آگ صرف متعین دنوں تک کے لئے چھوئے گی“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اس میں ہمیشہ رہیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10836]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11160)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
10. قَوْلُهُ تَعَالَى: مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص جبرائیل علیہ السلام کا دشمن ہو“
حدیث نمبر: 10837
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَضَرَتْ عِصَابَةٌ مِنَ الْيَهُودِ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَالُوا: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، حَدِّثْنَا عَنْ خِلَالٍ نَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ، لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا نَبِيٌّ. قَالَ:" سَلُونِي عَمَّ شِئْتُمْ، وَلَكِنِ اجْعَلُوا لِي ذِمَّةَ اللَّهِ، وَمَا أَخَذَ يَعْقُوبُ عَلَى بَنِيهِ، لَئِنْ أَنَا حَدَّثْتُكُمْ شَيْئًا فَعَرَفْتُمُوهُ لَتُبَايِعُنِّي". قَالُوا: فَذَلِكَ لَكَ.
قَالَ: أَرْبَعُ خِلَالٍ نَسْأَلُكَ عَنْهَا: أَخْبِرْنَا أَيَّ طَعَامٍ حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ؟ وَأَخْبَرْنَا كَيْفَ مَاءُ الرَّجُلِ مِنْ مَاءِ الْمَرْأَةِ؟ وَكَيْفَ الْأُنْثَى مِنْهُ وَالذَّكَرُ؟ وَأَخْبِرْنَا كَيْفَ هَذَا النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ فِي النَّوْمِ؟ وَمَنْ وَلِيُّهُ مِنَ الْمَلَائِكَةِ؟.
فَأَخَذَ عَلَيْهِمْ عَهْدَ اللَّهِ:" لَئِنْ أَخْبَرْتُكُمْ لَتُتَابِعُنِّي" فَأَعْطَوْهُ مَا شَاءَ مِنْ عَهْدٍ وَمِيثَاقٍ، قَالَ:" فَأَنْشُدُكُمْ بِالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ إِسْرَائِيلَ مَرِضَ مَرَضًا [شَدِيدًا] فَطَالَ سَقَمُهُ، فَنَذَرَ نَذْرًا لَئِنْ عَافَاهُ اللَّهُ مِنْ سَقَمِهِ لِيُحَرِّمَنَّ أَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَيْهِ، وَأَحَبَّ الطَّعَامِ إِلَيْهِ، وَكَانَ أَحَبَّ الطَّعَامِ إِلَيْهِ لُحْمَانُ الْإِبِلِ، وَأَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَيْهِ أَلْبَانُهَا؟" فَقَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ".
وَقَالَ:" أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ مَاءَ الرَّجُلِ غَلِيظٌ، وَأَنَّ مَاءَ الْمَرْأَةِ أَصْفَرُ رَقِيقٌ، فَأَيُّهُمَا عَلَا كَانَ الْوَلَدُ وَالشَّبَهُ بِإِذْنِ اللَّهِ تَعَالَى، إِنْ عَلَا مَاءُ الرَّجُلِ كَانَ ذَكَرًا بِإِذْنِ اللَّهِ تَعَالَى، وَإِنْ عَلَا مَاءُ الْمَرْأَةِ كَانَ أُنْثَى بِإِذْنِ اللَّهِ؟". قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ".
قَالَ:" فَأُشْهِدُكُمْ بِالَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ هَذَا تَنَامُ عَيْنَاهُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ؟" قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمْ".
قَالُوا: أَنْتَ الْآنَ حَدَّثْتَنَا فَحَدِّثْنَا مَنْ وَلِيُّكَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، فَعِنْدَهَا نُجَامِعُكَ أَوْ نُفَارِقُكَ. قَالَ:" فَإِنَّ وَلِيِّيَ جِبْرِيلُ، وَلَمْ يَبْعَثِ اللَّهُ نَبِيًّا قَطُّ إِلَّا وَهُوَ وَلِيُّهُ". قَالُوا: فَعِنْدَهَا نُفَارِقُكَ، لَوْ كَانَ وَلِيُّكَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ سِوَاهُ لَاتَّبَعْنَاكَ وَصَدَّقْنَاكَ، قَالَ:" فَمَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تُصَدِّقُوا؟" قَالُوا: هُوَ عَدُوُّنَا.
فَعِنْدَ ذَلِكَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَى قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِلَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَرُسُلِهِ وَجِبْرِيلَ وَمِيكَالَ فَإِنَّ اللَّهَ عَدُوٌّ لِلْكَافِرِينَ وَلَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَمَا يَكْفُرُ بِهَا إِلَّا الْفَاسِقُونَ أَوَكُلَّمَا عَاهَدُوا عَهْدًا نَبَذَهُ فَرِيقٌ مِنْهُمْ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ وَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ كِتَابَ اللَّهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ. فَعِنْدَ ذَلِكَ بَاؤُوا بِغَضَبٍ عَلَى غَضَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن یہودیوں کے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے ابوالقاسم! آپ ہمیں کچھ چیزوں کے بارے میں بتائیے جن کے بارے میں ہم آپ سے سوال کریں گے ان چیزوں کے بارے میں صرف کسی نبی ہی کو علم ہو سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جس چیز کے بارے میں چاہو مجھ سے سوال کرو لیکن تم مجھے اللہ کے نام پر یہ عہد دو کہ جو عہد سیدنا یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے لیا تھا اس کے نام پر یہ عہد دو کہ اگر میں نے تمہیں وہ چیزیں بتا دیں اور تم ان سے واقف ہوئے تو تم میری بیعت کر لو گے ان لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا: چار چیزوں کے بارے میں ہم آپ سے دریافت کرنا چاہتے ہیں آپ ہمیں یہ بتائیں کہ وہ کون سا کھانا تھا، جسے سیدنا یعقوب علیہ السلام نے اپنی ذات پر حرام قرار دیا تھا اور یہ تورات کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، اور آپ ہمیں یہ بتائیں کہ عورت کے نطفے کے مقابلے میں مرد کے نطفے کا کیا عالم ہوتا ہے، اور اس نطفے میں سے مؤنث کیسی ہوتی ہے، اور مذکر کیسے ہوتا ہے، اور آپ ہمیں یہ بتائیے کہ نیند کی حالت میں اس امی نبی کا عالم کیا ہوتا ہے، اور فرشتوں میں سے کون ان کا ساتھی ہے۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے اللہ کے نام پر عہد لیا کہ اگر میں نے تمہیں اس بارے میں بتا دیا تو تم میری بیعت کر لو گے، تو جو آپ چاہتے تھے ان لوگوں نے وہ عہد و پیمان کر لیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اس ذات کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں جس نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل کی تھی کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ اسرائیل شدید بیمار ہو گئے جب ان کی بیماری طویل ہو گئی تو انہوں نے یہ نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے انہیں اس بیماری سے عافیت نصیب کر دی تو وہ اپنے سب سے محبوب مشروب کو اپنے اوپر حرام قرار دیں گے اور اپنے سب سے محبوب کھانے کو اپنے اوپر حرام قرار دے دیں گے اور ان کے نزدیک سب سے محبوب کھانا اونٹ کا گوشت تھا اور سب سے محبوب مشروب اونٹ کا دودھ تھا ان لوگوں نے کہا: اللہ جانتا ہے جی ہاں (ایسا ہی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ تو گواہ ہو جا!
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ مرد کا نطفہ گاڑھا ہوتا ہے، اور عورت کا نطفہ زردی مائل پتلا ہوتا ہے ان دونوں میں جو غالب آ جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے اذن کے تحت بچہ اس کے مطابق ہوتا ہے، اور اسی حساب سے مشابہت رکھتا ہے اگر مرد کا نطفہ غالب آ جائے تو اللہ کے حکم کے تحت لڑکا ہوتا ہے، اور اگر عورت کا نطفہ غالب آ جائے تو اللہ کے حکم کے تحت لڑکی ہوتی ہے لوگوں نے کہا: اللہ جانتا ہے ایسا ہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ تو گواہ ہو جاؤ!
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اس ذات کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس نے تورات سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی تھی کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ امی نبی کی آنکھیں سوتی ہیں لیکن ان کا دل نہیں سوتا ہے ان لوگوں نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے ایسا ہی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ تو ان لوگوں کے بارے میں گواہ ہو جاؤ! ان لوگوں نے کہا: ابھی آپ نے ہمیں یہ بات بتا دی ہے اب آپ ہمیں یہ بتا دیں کہ فرشتوں میں سے کون آپ کا ساتھی ہے؟ اس جواب کو دیکھ کر پھر ہم یا تو آپ کے ساتھ مل جائیں گے یا آپ سے الگ ہو جائیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا ساتھی جبرائیل علیہ السلام ہے، اور اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا ہے جبرائیل علیہ السلام ہی اس کا ساتھی ہوتا ہے، تو ان لوگوں نے کہا: پھر ہم آپ سے الگ ہو جائیں گے کیونکہ اگر ان کے علاوہ فرشتوں میں سے کوئی اور آپ کا ساتھی ہوتا تو ہم نے آپ کی پیروی کر دینی تھی اور آپ کی تصدیق کر لینی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو تصدیق کرنے میں کیا چیز رکاوٹ بن رہی ہے؟
انہوں نے کہا: وہ ہمارا دشمن ہے اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جو شخص جبرائیل کا دشمن ہو تو، جبرائیل اس (قرآن) کو لے کر تمہارے دل پر اللہ کے حکم کے تحت نازل ہوا اور (یہ قرآن) اس چیز کی تصدیق کرنے والا ہے جو اس سے پہلے آ چکی ہے، اور یہ (قرآن) مومنین کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہے جو شخص اللہ تعالیٰ کا اس کے فرشتوں کا اس کے رسولوں کا جبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو، تو بے شک اللہ تعالیٰ کافروں کا دشمن ہے ہم نے تمہاری طرف واضح آیات نازل کی ہیں، اور اس کا انکار صرف فاسق لوگ کریں گے کیا ایسا نہیں ہوا کہ انہوں نے جب بھی کوئی عہد کیا تو ان میں سے ایک گروہ نے اسے ایک طرف کر دیا بلکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ ایمان نہیں رکھتے ہیں، اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے رسول آیا جو اس چیز کی تصدیق کرنے والا ہو جو ان کے پاس تھی، تو جن لوگوں کو کتاب دی گئی ان میں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈال دیا یوں جیسے وہ علم ہی نہیں رکھتے ہیں“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) تو اس وقت وہ لوگ غضب کے ہمراہ مزید غضب لے کر واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10837]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13012)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2510، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13012»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
11. قَوْلُهُ تَعَالَى: مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں“
حدیث نمبر: 10838
عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا، فَقَامَا يَقْرَآنِ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ - أَوْ نُسِّيَ - فَالْهُوا عَنْهَا".
فَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَقْرَؤُهَا: مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا. بِضَمِّ النُّونِ خَفِيفَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایک سورت پڑھنی شروع کی جس سورت کی تعلیم ان دونوں افراد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی وہ دونوں اس کی تلاوت کرتے تھے ایک رات وہ دونوں اس کی تلاوت کرنا چاہ رہے تھے اور نفل ادا کر رہے تھے، لیکن وہ اس سورت میں سے کسی حصے کی تلاوت پر قادر نہیں ہو سکے اگلے دن صبح وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ صورت حال ذکر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حصہ ان میں سے ہے، جسے منسوخ کر دیا گیا یا جسے بھلا دیا گیا تو تم اس کا خیال چھوڑ دو“۔
زہری اس آیت کو یوں پڑھتے تھے: ”ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں یا اسے بھلا دیتے ہیں“۔ یعنی وہ اس میں نون کو پیش اور تخفیف کے ساتھ پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10838]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13141)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
12. قَوْلُهُ تَعَالَى: رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا آمِنًا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اے ہمارے پروردگار تو ہمارے اس شہر کو امن والا بنا دے اور یہاں کے رہنے والوں کو مختلف پھلوں میں سے رزق عطا فرما دے ان میں سے جو بھی اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو“
حدیث نمبر: 10839
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَ إِبْرَاهِيمُ احْتَجَرَهَا دُونَ النَّاسِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: (وَمَنْ كَفَرَ) أَيْضًا فَأَنَا أَرْزُقُهُمْ كَمَا أَرْزُقُ الْمُؤْمِنِينَ، أَخْلُقُ خَلْقًا لَا أَرْزُقُهُمْ، أُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ أَضْطَرُّهُمْ إِلَى عَذَابِ النَّارِ.
ثُمَّ قَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُلًّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے باقی لوگوں کو چھوڑ کر، اس (شہر) کے لیے دعا مانگی تھی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور جو شخص کفر کرے گا“۔ اس کو بھی یہ چیز حاصل ہو گی میں ان لوگوں کو بھی اسی طرح رزق دوں گا جس طرح اہل ایمان کو رزق دوں گا کیا میں کوئی مخلوق پیدا کروں اور انہیں رزق نہ دوں؟ میں تھوڑے عرصے تک انہیں نفع حاصل کرنے کا موقع دوں گا، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف جانے پر مجبور کر دوں گا، پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی: ”تمہارے پروردگار کی عطا سے ہم ان کی (یعنی دنیا کے طلبگار افراد کی) اور ان کی (یعنی آخرت کے طلبگار افراد) سب کی مدد کرتے ہیں، اور تمہارے پروردگار کی عطا کے لئے کوئی بندش نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10839]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10839]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
13. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اسی طرح ہم نے تمہیں وسط امت بنایا ہے“
حدیث نمبر: 10840
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا. قَالَ:" عَدْلًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اسی طرح ہم نے تمہیں ”وسط“ امت بنایا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہاں وسط سے مراد عادل ہونا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10840]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (9/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3161، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2961، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4284، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10684، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11258»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
14. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم لوگ ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو جائے نماز بنا لو“
حدیث نمبر: 10841
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْنَا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى؟ فَنَزَلَتْ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہم سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے کھڑے ہونے کی جگہ کو جائے نماز بنا لیں) تو یہ مناسب ہو گا) تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم لوگ مقام ابراہیم کو جائے نماز بنا لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن محمد بن جعفر مدائنی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10841]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13475)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 394، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2399، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2960، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 158، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1849، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13475، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 835»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
15. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تو ہم تمہیں ضرور اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو گے“
حدیث نمبر: 10842
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي قَوْلِهِ: فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا قَالَ: نَحْوَ مِيزَابِ الْكَعْبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تو ہم تمہیں ضرور اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو گے“۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (اس سے مراد) خانہ کعبہ کے میزاب کی طرف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10842]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10842]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
16. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور وہ مال اس کی محبت کے ہمراہ دے“
حدیث نمبر: 10843
قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَنْ تُؤْتِيَهُ وَأَنْتَ صَحِيحٌ شَحِيحٌ، تَأْمُلُ الْعَيْشَ، وَتَخْشَى الْفَقْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے: تم مال اس وقت دو جب تم تندرست ہو تمہیں مال کا لالچ ہو زندگی کی توقع ہو اور غربت کا اندیشہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10843]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8503)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح