🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
421. 29 - 77 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
سورت انفطار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11473
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" مَا وُلِدَ لَكَ؟". قَالَ: [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] وَمَا عَسَى أَنْ يُولَدَ لِي إِمَّا غُلَامٌ وَإِمَّا جَارِيَةٌ؟ قَالَ:" فَمَنْ يُشْبِهُ؟". قَالَ: وَمَا عَسَى أَنْ يُشْبِهَ إِمَّا أُمُّهُ وَإِمَّا أَبَاهُ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهَا:" مَهْ، لَا تَقُولَنَّ كَذَلِكَ، إِنَّ النُّطْفَةَ إِذَا اسْتَقَرَّتْ فِي الرَّحِمِ أَحْضَرَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ نَسَبٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ آدَمَ، أَمَا قَرَأْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فِي كِتَابِ اللَّهِ - تَعَالَى - فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُطَهَّرُ بْنُ الْهَيْثَمِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
موسیٰ بن علی، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے یہ روایت نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارے ہاں کیا پیدا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ہاں لڑکے یا لڑکی کے علاوہ اور کیا پیدا ہو سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کس سے مشابہ ہے؟ انہوں نے کہا: وہ اپنی ماں یا اپنے باپ کے علاوہ اور کس سے مشابہ ہو سکتا ہے؟، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ٹھہر جاؤ! تم یہ بات نہ کہو، جب نطفۂ، رحم میں آ جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس نطفے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان اس کے نسب میں جتنے بھی لوگ ہیں، سب کو حاضر کرتا ہے (اور پھر ان میں سے کسی کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے) کیا تم نے اللہ کی کتاب میں موجود یہ آیت نہیں پڑھی ہے: ”جس صورت میں، اُس نے چاہا تمہیں ترتیب دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطہر بن ہیثم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4624)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4624»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
422. 26 - 78 - سُورَةُ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ
سورت مطففین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11474
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ سِبَاعَ بْنَ عُرْفُطَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَرَأَ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ فَقُلْتُ: هَلَكَ فَلَانٌ لَهُ صَاعَانِ، صَاعٌ يُعْطِي بِهِ وَصَاعٌ يَأْخُذُ بِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سباع بن عرفطہ کو مدینہ منورہ کا نگران مقرر کیا، انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے بربادی ہے“۔ تو میں نے سوچا کہ فلاں شخص تو ہلاکت کا شکار ہو گیا، جس نے دو مخصوص قسم کے پیمانے رکھے ہوئے ہیں، ایک کے حساب سے وہ ادائیگی کرتا ہے، اور ایک کے حساب سے وصولی کرتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسماعیل بن مسعود جحدری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11474]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2281)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8347، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2288، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 559، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2822، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَيْلٌ: وَادٍ فِي جَهَنَّمَ مِنْ قَيْحٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ویل“ جہنم میں موجود، پیپ کی ایک وادی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11475]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9114)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
423. قَوْلُهُ تَعَالَى: يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جس دن سب لوگ تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑے ہوں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11476
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ بِكُمْ إِذَا جَمَعَكُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كَمَا يُجْمَعُ النَّبْلُ فِي الْكِنَانَةِ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ لَا يَنْظُرُ إِلَيْكُمْ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس دن سب لوگ، تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑے ہوں گے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا؟ جب اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو یوں اکٹھا کرے گا، جس طرح تیروں کو ترکش میں اکٹھا کیا جاتا ہے اور وہ دن پچاس ہزار سال کا ہو گا، اور وہ تمہاری طرف نہیں دیکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11476]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5876»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
424. 29 - 79 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ قَوْلُهُ تَعَالَى: لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ .
سورت انشقاق کا بیان تم ضرور ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11477
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ قَالَ: لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ:" سَمَاءً بَعْدَ سَمَاءٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ آیت منقول ہے: انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم ضرور ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ اس سے مراد، ایک آسمان کے بعد، دوسرا آسمان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11477]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10068)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11478
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ يَا مُحَمَّدُ، [ يَعْنِي ] حَالًا بَعْدَ حَالٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم ضرور ایک منزل سے، دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (اس سے مراد یہ ہے: (اے محمد! یعنی کہ ایک حال کے بعد دوسرا حال ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11478]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2282)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11479
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ قَالَ: مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تم ضرور ایک منزل سے، دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں (کہ وہ ایسا کریں گے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11479]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11173)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
425. 29 - 80 - سُورَةُ الْبُرُوجِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ .
سورت بروج کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور شاہد اور مشہود کی قسم ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11480
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْيَوْمُ الْمَوْعُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَأَنَّ الشَّاهِدَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، وَأَنَّ الْمَشْهُودَ يَوْمُ عَرَفَةَ، وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ دَخَرَهُ اللَّهُ لَنَا، وَصَلَاةُ الْوُسْطَى بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ دن، جس کا وعدہ کیا گیا ہے اس سے مراد قیامت کا دن ہے اور شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے اور مشہود سے مراد عرفہ کا دن ہے اور جمعہ کے دن کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے مقرر کیا ہے، اور نماز وسطی سے مراد عصر کے بعد کی نماز ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3458)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3458، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11481
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ قَالَ: الشَّاهِدُ جَدِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ. ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَتَلَا ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور شاہد اور مشہود کی قسم ہے“ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”شاہد“ سے مراد، میرے نانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور ”مشہود“ سے مراد قیامت کا دن ہے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک ہم نے تمہیں ”شاہد“ اور مبشر اور نذیر بنا کر بھیجا“۔ اور انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”یہ وہ دن ہے، جس میں لوگوں کو جمع کیا جائے گا اور یہ ”مشہود“ دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1137)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11482
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ قَالَ: الشَّاهِدُ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَشْهُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”شاہد اور مشہود کی قسم ہے“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا نے فرمایا: شاہد سے مراد، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور مشہود سے مراد، قیامت کا دن ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11482]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2283)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں