الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
426. 29 - 81 - سُورَةُ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
سورت طارق کا بیان
حدیث نمبر: 11483
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدٍ الْعَدْوَانِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَشْرِقِ ثَقِيفٍ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى قَوْسٍ أَوْ عَصًا حِينَ أَتَاهُمْ يَبْتَغِي عِنْدَهُمُ النَّصْرَ، قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ حَتَّى خَتَمَهَا، قَالَ: فَوَعَيْتُهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَنَا مُشْرِكٌ، ثُمَّ قَرَأْتُهَا فِي الْإِسْلَامِ، قَالَ: فَدَعَتْنِي ثَقِيفٌ، فَقَالُوا: مَا سَمِعْتَ مِنْ هَذَا الرَّجُلِ؟ فَقَرَأْتُهَا عَلَيْهِمْ، فَقَالَ مَنْ مَعَهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ: نَحْنُ أَعْلَمُ بِصَاحِبِنَا، لَوْ كُنَّا نَعْلَمُ مَا يَقُولُ حَقًّا لَاتَّبَعْنَاهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن خالد عدوانی، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثقیف قبیلے کے مشرقی حصے میں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کمان یا شاید عصا لے کر کھڑے ہوئے تھے اور آپ ثقیف قبیلے کے لوگوں سے مدد طلب کرنے کے لئے تشریف لائے تھے، راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورت طارق کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، آپ نے یہ پوری سورت پڑھی، تو میں نے یہ سورت پوری یاد کر لی، یہ زمانہ جاہلیت کی بات ہے، میں اُس وقت مشرک تھا، پھر بعد میں، مسلمان ہو جانے کے بعد بھی میں نے یہ سورت پڑھی، ایک مرتبہ ثقیف قبیلے کے لوگوں نے مجھے بلایا اور کہا: تم نے ان صاحب کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ میں نے ان کے سامنے سورت طارق پڑھی، تو ثقیف قبیلے کے لوگوں کے ساتھ جو قریش موجود تھے، انہوں نے یہ کہا: ہم اپنے متعلقہ فرد کے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں، اگر ہم یہ علم رکھتے کہ وہ جو بات کہتے ہیں، وہ حق ہے، تو ہم نے اُن کی پیروی کر لینی تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبدالرحمن نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11483]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبدالرحمن نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4126) اخرجه احمد فى المسند (335/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18479، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
427. 29 - 82 - سُورَةُ سَبِّحْ
سورت اعلیٰ کا بیان
حدیث نمبر: 11484
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت کو پسند کرتے تھے: ”اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح بیان کرو، جو سب سے بلند ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11484]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11484]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (742)، أخرجه مسند أحمد برقم: 744»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
428. قَوْلُهُ تَعَالَى: سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ہم تمہیں ایسا پڑھائیں گے کہ تم نہیں بھولو گے“
حدیث نمبر: 11485
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِالْوَحْيِ لَمْ يَفْرَغْ حَتَّى يُزَمَّلَ مِنَ الْوَحْيِ حَتَّى يَتَكَلَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَوَّلِهِ مَخَافَةَ أَنْ يُغْشَى عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: لِمَ تَفْعَلُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" مَخَافَةَ أَنْ أَنْسَى". فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُوَيْبِرٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وحی لے کر آتے تھے، تو ان کے وحی کو سنا کر فارغ ہونے سے پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ابتدائی حصے کو دہرانا شروع کر دیتے تھے، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں آپ پر غشی طاری نہ ہو جائے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس اندیشے کے تحت کہ کہیں میں بھول نہ جاؤں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”ہم تمہیں ایسا پڑھائیں گے کہ تم نہیں بھولو گے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11485]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11485]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12649)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12649»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
429. قَوْلُهُ تَعَالَى: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی“
حدیث نمبر: 11486
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ صَلَاةَ الْعِيدِ، وَيَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ عید کی نماز ادا کرنے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیتے تھے اور یہ آیت تلاوت کرتے تھے: ”تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی کو اختیار کیا اور اپنے پروردگار کے اسم کا ذکر کیا اور نماز ادا کی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11486]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11486]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11487
وَعَنْ حَصِيلَةَ بِنْتِ وَاثِلَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ: إِلْقَاءُ الْقَمْحِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فِي الْمُصَلَّى يَوْمَ الْفِطْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَشْقَرَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حصیلہ بنت واثلہ بیان کرتی ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا (انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:) ”تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی اختیار کی اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتے ہوئے نماز پڑھی“۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سے مراد عیدالفطر کے دن نماز کی ادائیگی سے پہلے، عید گاہ میں گندم دینا (یعنی صدقہ فطر ادا کرنا) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11487]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اشقر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11487]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11488
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَخَلَعَ الْأَنْدَادَ وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ" وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى قَالَ:" هِيَ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْمُحَافَظَةُ عَلَيْهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے پاکیزگی اختیار کی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور تمام شریکوں سے لاتعلق ہو جائے، اور یہ گواہی دے کہ میں اللہ کا رسول ہوں (تو ایسا شخص پاکیزگی اختیار کرنے والا شمار ہو گا)۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور اُس نے اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کیا اور نماز پڑھی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، پانچ نمازیں اور ان کو باقاعدگی سے ادا کرنا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11488]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزمی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11488]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2284)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
430. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک یہ (تعلیمات) پہلے صحیفوں میں ہیں“
حدیث نمبر: 11489
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَانَ كُلُّ هَذَا - أَوْ كَانَ هَذَا - فِي صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک یہ (تعلیم، یا بات) پہلے صحیفوں میں ہے، ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ سب کچھ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ، ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11489]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11489]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2285)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
431. 29 - 83 - سُورَةُ وَالْفَجْرِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَيَالٍ عَشْرٍ .
سورت فجر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور دس راتوں کی قسم ہے“
حدیث نمبر: 11490
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَلَيَالٍ عَشْرٍ قَالَ:" عَشْرُ الْأَضْحَى"، وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ قَالَ:" الشَّفْعُ: يَوْمُ الْأَضْحَى، وَالْوَتْرُ: يَوْمُ عَرَفَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَيَّاشِ بْنِ عُقْبَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کیا ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور دس راتوں کی قسم ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، ذوالحجہ کا پہلا عشرہ ہے۔ ”اور جفت کی قسم ہے اور طاق کی قسم ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جفت سے مراد عیدالاضحی کا دن ہے اور طاق سے مراد، عرفہ کا دن ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11490]
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عیاش بن عقبہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11490]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2286)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14102، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 11491
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ فَقَالَ:" يَوْمَانِ وَلَيْلَةٌ: يَوْمُ عَرَفَةَ وَيَوْمُ النَّحْرِ وَالْوَتْرُ لَيْلَةُ النَّحْرِ لَيْلَةُ جَمْعٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ سے جفت اور طاق کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو دن اور ایک رات ہے، عرفہ کا دن اور قربانی کا دن، اور طاق سے مراد، قربانی کی رات ہے جو مزدلفہ کی رات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11491]
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4073)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
432. 29 - 84 - سُورَةُ لَا أُقْسِمُ
سورت بلد کا بیان
حدیث نمبر: 11492
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: مَكَّةُ. وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ: مَكَّةُ. وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ قَالَ: آدَمُ. لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ قَالَ: فِي اعْتِدَالٍ وَانْتِصَابٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”میں اس شہر کی قسم اٹھاتا ہوں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد مکہ ہے۔ ”کہ تم اس شہر میں رہتے ہو“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس سے مراد مکہ ہے۔ ”اور والد اور اس کی اولاد کی قسم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس سے مراد، سیدنا آدم علیہ السلام ہیں۔ ”تحقیق ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی معتدل اور سیدھا کھڑا ہوا پیدا کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11492]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12412)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف