🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
440. 29 - 92 - سُورَةُ إِذَا زُلْزِلَتْ
سورت زلزال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11513
وَعَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْفَرَزْدَقِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ عَلَيْهِ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ قَالَ: حَسْبِي، لَا أُبَالِي أَنْ لَا أَسْمَعَ غَيْرَهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا وَمُتَّصِلًا، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا صعصعہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ، جو فرزدق کے چچا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے سامنے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُس (کا اجر و ثواب) دیکھ لے گا، اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا وہ (اُس کا بدلہ) دیکھ لے گا“۔ تو سیدنا صعصعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے لئے یہ کافی ہے، میں اس بات کی پرواہ نہیں کروں گا کہ میں اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں سنتا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور طبرانی نے ”مرسل“ اور ”متصل“ (یعنی دونوں طرح) سے نقل کی ہے، ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7411) اخرجه احمد فى المسند (59/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20070، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6630، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7411، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5899/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11514
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَمَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ يَأْكُلُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَرَاءٍ مَا عَمِلْتُ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ مِنْ شَرٍّ؟ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، أَرَأَيْتَ مَا تَرَى فِي الدُّنْيَا مِمَّا تَكْرَهُ فَبِمَثَاقِيلِ الشَّرِّ، وَيُدَّخَرُ لَكَ مَثَاقِيلُ الْخَيْرِ حَتَّى تُوَفَّاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ الْوَشَّاءُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، اسی دوران یہ آیت آپ پر نازل ہوئی: ”اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُس (کا اجر و ثواب) دیکھ لے گا اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا، وہ (اُس کا بدلہ) دیکھ لے گا“۔ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کھینچ لیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ذرے کے وزن جتنی جو برائی کی ہو گی کیا میں اس کا بدلہ بھی دیکھوں گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! کیا تم نے غور نہیں کیا کہ تم دنیا میں جو (ناگوار) چیز (یا صورتحال) دیکھتے ہو، جو تمہیں بری لگتی ہے، تو وہ برائی کے وزن کے حساب سے (یعنی برائی کا بدلہ) ہو گی، اور تمہارے لئے بھلائی کا وزن ذخیرہ کر لیا جائے گا، یہاں تک کہ قیامت کے دن تمہیں اُس کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وشاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11514]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8402»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
441. 29 - 93 - سُورَةُ وَالْعَادِيَاتِ
سورت عادیات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11515
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْلًا فَأَشْهَرَتْ شَهْرًا لَا يَأْتِيهِ مِنْهَا خَبَرٌ، فَنَزَلَتْ وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ضَبَحَتْ بِأَرْجُلِهَا فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا قَدَحَتْ بِحَوَافِرِهَا الْحِجَارَةَ فَأَوْرَتْ نَارًا فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا صَبَّحَتِ الْقَوْمَ بِغَارَةٍ فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا أَثَارَتْ بِحَوَافِرِهَا التُّرَابَ فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا قَالَ: صَبَّحَتِ الْقَوْمَ جَمْعًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ گھڑ سوار بھیجے ایک مہینہ گزر گیا، لیکن ان کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں آئی، تو یہ سورت نازل ہوئی: ”ان کی قسم ہے، جو دوڑتے ہیں اور ان کے سینے سے آواز نکلتی ہے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:) یعنی ان کے پاؤں سے آواز نکلتی ہے۔ ”جو پاؤں مار کر پتھروں میں سے آگ نکالتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی اپنے پاؤں پتھروں پر مارتے ہیں، تو اس سے چنگاریاں لپکتی ہیں۔ ”اور صبح کے وقت حملہ کرنے والوں کی قسم ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی وہ صبح کے وقت دشمن پر حملہ کرتے ہیں۔ ”پھر وہ غبار اڑاتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی وہ اپنے پاؤں کے ذریعے مٹی اڑاتے ہیں۔ ”اور پھر وہ دشمن کے درمیان گھس جاتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی دشمن اکٹھا ہو چکا ہوتا ہے (یا وہ دشمن کے درمیان گھس جاتے ہیں)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن جمیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11515]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2291)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11516
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُكِرَ عِنْدَهُ (الْكَنُودُ) ، فَقَالَ:" الَّذِي يَأْكُلُ وَحْدَهُ وَيَمْنَعُ رِفْدَهُ وَيَضْرِبُ عَبْدَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْآخَرِ مِنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ کے سامنے لفظ ”کنود“ (ناشکرا) ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے مراد، وہ شخص ہے، جو اکیلا کھانا کھاتا ہے اور پیالے کو (یعنی لوگوں کو کھانا کھلانے کو) روکتا ہے اور اپنے غلام کو مارتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے اور دوسری میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11516]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7778 و 7958)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7958»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
442. 29 - 94 - سُورَةُ أَلْهَاكُمْ
سورت تکاثر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11517
عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ فَقَرَأَهَا حَتَّى بَلَغَ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَنْ أَيِّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ؟ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ، وَسُيُوفُنَا عَلَى رِقَابِنَا وَالْعَدُوُّ حَاضِرٌ، فَعَنْ أَيِّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ؟ قَالَ:" إِنَّ ذَلِكَ سَيَكُونُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب یہ سورت نازل ہوئی: ”کثرت کی طلب تمہیں غافل کر دے گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پڑھا یہاں تک کہ آپ اس مقام تک پہنچے: ”پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا“۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے حساب لیا جائے گا؟ ہمارے پاس تو یہ دو قسم کی چیزیں ہوتی ہیں، کھجور اور پانی، ہماری تلواریں ہماری گردنوں میں ہوتی ہیں، دشمن سامنے موجود ہے، تو پھر ہم سے کون سی نعمتوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ (نعمتیں، تمہیں) عنقریب مل جائیں گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے اور اس کی نقل کردہ حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے کیونکہ اس کا حافظہ خراب ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11517]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (429/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11518
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ؟ وَإِنَّمَا هُمَا الْأَسْوَدَانِ الْمَاءُ وَالتَّمْرُ؟ قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ سَيَكُونُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا“۔ تو سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے عرض کی! یا رسول اللہ! کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے حساب لیا جائے گا؟ ہمارے پاس تو یہ دو چیزیں ہیں، پانی اور کھجور؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (نعمتیں، تمہارے پاس) عنقریب آ جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11518]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4158، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1408، وأخرجه مسند البزار برقم: 963، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11519
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ نَعِيمٍ نُسْأَلُ عَنْهُ سُيُوفُنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا؟ قَالَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ بِرَازٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
حسن بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر اُس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں حساب لیا جائے گا“۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی نعمتوں کے بارے میں ہم سے حساب لیا جائے گا؟ جبکہ ہماری تلواریں، ہمارے کندھوں پر ہیں۔۔۔۔۔۔، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن براز ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11519]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6635)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5900/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
443. 29 - 95 - سُورَةُ لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ
سورت قریش کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11520
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ وَيْحَكُمْ يَا قُرَيْشُ، اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي أَطْعَمَكُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَكُمْ مِنْ خَوْفٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَيْلُ أُمِّكُمْ يَا قُرَيْشُ، لِإِيلَافِكُمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ". وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”قریش کی رغبت کی وجہ سے، سردی اور گرمی کے (تجارتی) سفر میں اُن کی رغبت“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے قریش! تمہارا ستیاناس ہو، تم اس پروردگار کی عبادت کرو، جو بھوک کے عالم میں تمہیں کھانے کے لئے دیتا ہے اور خوف سے تمہیں امان دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی، ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمہاری ماں برباد ہو جائے، اے قریش! تمہاری رغبت، جو سردیوں اور گرمیوں کے (تجارتی) سفر کے بارے میں ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوزیاد قداح اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (177/24) اخرجه احمد فى المسند (460/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
444. 29 - 96 - سُورَةُ أَرَأَيْتَ
سورت ماعون کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11521
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ الْمَاعُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدَّلْوَ وَالْفَأْسَ وَالْقِدْرَ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ: وَالْفَأْسُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ڈول، کلہاڑی اور ہنڈیا کو ”ماعون“ شمار کیا کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”فاس“ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11521]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2292) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9010)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1657، وأخرجه مسند البزار برقم: 1719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11522
وَعَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ قَالَتْ لَنَا أُمُّ عَطِيَّةَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا نَمْنَعَ الْمَاعُونَ، قُلْتُ: وَمَا الْمَاعُونُ؟ قَالَتْ: مَا يَتَعَاطَاهُ النَّاسُ بَيْنَهُمْ. وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ حفصہ بنت سیرین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے ہم سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا تھا کہ ہم معمولی چیز روکیں، میں نے دریافت کیا: معمولی چیز سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ چیز، جو لوگ عام طور پر ایک دوسرے کو دے دیتے ہیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11522]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (66/25)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں