الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
حدیث نمبر: 11553
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثُ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت اخلاص، ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11553]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11553]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (745) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (112/20)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11554
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُفَرِّجِ بْنِ شُجَاعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت اخلاص، ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد مفرج بن شجاع کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11554]
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد مفرج بن شجاع کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2299)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11555
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ". وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَقَالَ:" هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت اخلاص، ایک تہائی قرآن کے برابر ہے، سورت کافرون ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات (سنتوں) میں، ان دونوں کی تلاوت کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”یہ دو رکعات وہ ہیں کہ ان میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے، صرف فجر کی دو رکعات (سنتوں) میں ان دونوں (سورتوں) کی تلاوت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11555]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11555]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (188) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13493)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
449. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ
معوذتین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 11556
عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ - يَعْنِي يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، وَالنَّاسُ يَعْتَقِبُونَ، وَفِي الظَّهْرِ قِلَّةٌ، فَحَانَتْ نَزْلَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزْلَتِي، فَلَحِقَنِي مِنْ بَعْدِي فَضَرَبَ مَنْكِبَيَّ، فَقَالَ:" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ". فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ. فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَأْتُهَا مَعَهُ، ثُمَّ قَالَ: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَأْتُهَا مَعَهُ، قَالَ:" إِذَا أَنْتَ صَلَّيْتَ فَاقْرَأْ بِهِمَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعلاء یزید بن عبدالله بن شخیر بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے: ہم ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگ باری، باری سواریوں پر سوار ہوتے تھے، سواریاں کم تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُترنے اور میرے اترنے کا موقع آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا، اور فرمایا: تم ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [الفلق: 1] پڑھو، تو میں ﴿أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ پڑھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری سورت تلاوت کی، میں نے بھی آپ کی پیروی میں اس کو پڑھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [الناس: 1] پڑھو“، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت تلاوت کی، میں نے بھی آپ کے ساتھ اس کو پڑھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم نماز ادا کرو، تو تم ان دونوں (سورتوں) کی تلاوت کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11556]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11556]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2300) اخرجه احمد فى المسند (24/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19773، 20221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11557
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عُقْبَةُ بْنَ عَامِرٍ، أَلَا أُعَلِّمُكَ سُوَرًا مَا أُنْزِلَ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الزَّبُورِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْفُرْقَانِ مِثْلُهُنَّ؟ لَا تَأْتِي لَيْلَةٌ إِلَّا قَرَأْتُ بِهِنَّ فِيهَا قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ". قُلْتُ: حَدِيثُ عُقْبَةَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے عقبہ بن عامر! کیا میں تمہیں ایسی سورتوں کی تعلیم نہ دوں کہ تورات میں، نہ زبور میں، نہ انجیل میں، اور نہ ہی قرآن میں، اُن جیسی سورتیں نازل ہوئی ہیں؟ جو بھی رات آتی ہیں، میں اُس میں اِن کی تلاوت کرتا ہوں (وہ سورتیں یہ ہیں:) سورت اخلاص، سورت فلق اور سورت ناس“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11557]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/17) اخرجه احمد فى المسند (148/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16999، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3440»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11558
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقَدْ أُنْزِلَ عَلَيَّ آيَاتٌ لَمْ يَنْزِلْ عَلَيَّ مِثْلُهُنَّ: الْمُعَوِّذَتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئی ہیں کہ مجھ پر ان جیسی (آیات) نازل نہیں ہوئی ہیں، وہ معوذتین ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11558]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11558]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2679»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11559
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عُمْرَةٍ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَطْنِ وَاقِمٍ اسْتَقْبَلَتْنَا ضَبَابَةٌ فَأَضَلَّتْنَا الطَّرِيقَ، فَلَمْ نَشْعُرْ حَتَّى طَلَعْنَا عَلَى ثَنِيَّةٍ، فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ عَدَلَ إِلَى كَثِيبٍ فَأَنَاخَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَامَ وَقَامَ عَلَيْهِ مَنْ شَاءَ اللَّهُ، فَمَا زَالَ يُصَلِّي حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَأْسِ نَاقَتِهِ، ثُمَّ مَشَى وَعَبْدُ اللَّهِ الْأَسْلَمِيُّ إِلَى جَنْبِهِ، مَا أَحَدٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَيْرَهُ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى صَدْرِهِ، ثُمَّ قَالَ:" قُلْ". قُلْتُ: مَا أَقُولُ؟ قَالَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، حَتَّى فَرَغْتُ مِنْهَا. ثُمَّ قَالَ:" قُلْ". قُلْتُ: مَا أَقُولُ؟ قَالَ: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، حَتَّى فَرَغْتُ مِنْهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَكَذَا فَتَعَوَّذْ، فَمَا تَعَوَّذَ الْعِبَادُ بِمِثْلِهِنَّ قَطُّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اور سیدنا عبداللہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک عمرے میں (سفر پر) تھے، یہاں تک کہ جب ہم بطنِ واقم کے مقام پر پہنچے تو ہمیں شدید دھند (یا بادل) نے آ گھیرا اور ہم راستہ بھول گئے۔ ہمیں خبر ہی نہ ہوئی یہاں تک کہ ہم ایک گھاٹی پر جا نکلے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ریت کے ٹیلے کی طرف مڑے اور وہاں اپنی اونٹنی کو بٹھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے لیے) کھڑے ہو گئے اور اللہ نے جن کو چاہا وہ بھی آپ کے ساتھ (نماز میں) کھڑے ہو گئے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ فجر طلوع ہو گئی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی کی مَہار (نکیل) پکڑی اور پیدل چلنے لگے اور عبداللہ اسلمی رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ ساتھ تھے، (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے علاوہ کوئی اور نہ تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا (مبارک) ہاتھ ان کے سینے پر رکھا اور فرمایا: ”پڑھو!“۔ میں نے عرض کیا: میں کیا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ اور ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ - مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ﴾، یہاں تک کہ میں اس (پوری سورت) سے فارغ ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”پڑھو!“۔ میں نے عرض کیا: میں کیا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾، یہاں تک کہ میں اس (پوری سورت) سے بھی فارغ ہو گیا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی طرح پناہ مانگو، کیونکہ بندوں نے ان سورتوں کے جیسے کلمات سے کبھی پناہ نہیں مانگی“۔
(اسے امام بزار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں)۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11559]
(اسے امام بزار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں)۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11559]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11560
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الشَّيْطَانَ وَاضِعٌ خَطْمَهُ عَلَى قَلْبِ ابْنِ آدَمَ، فَإِنْ ذَكَرَ اللَّهَ خَنَسَ، وَإِنْ نَسِيَ الْتَقَمَ قَلْبَهُ، فَذَلِكَ الْوَسْوَاسُ الْخَنَّاسُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان، انسان کے دل پر اپنی لگام ڈال دیتا ہے اگر آدمی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے تو وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے اور اگر آدمی (اللہ کا ذکر کرنا) بھول جائے تو شیطان اس کے دل کو نگل لیتا ہے اور یہی وسوسے ڈالنے والا اور پیچھے ہٹنے والا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن ابوعمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11560]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن ابوعمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11560]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4301)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11561
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: إِنَّ أَخَاكَ يَحُكُّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ. قِيلَ لِسُفْيَانَ بْنِ مَسْعُودٍ فَلَمْ يُنْكِرْ. قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قِيلَ لِي فَقُلْتُ". فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا حَكَّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کے بھائی قرآن مجید میں سے، ان دو سورتوں کو مٹا دیتے ہیں، یہاں سفیان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: کیا اُن کی مراد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے؟ تو سفیان نے اس بات کا انکار نہیں کیا، سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے زر کو جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ سے یہ کہا: گیا کہ (میں ان کو پڑھوں) تو میں نے ان کو پڑھا (سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا) تو ہم بھی اُسی طرح پڑھتے ہیں، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ ذکر نہیں ہے: اُن دونوں کو مصحف میں سے مٹایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11561]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ ذکر نہیں ہے: اُن دونوں کو مصحف میں سے مٹایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11561]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (129/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11562
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ - يَعْنِي النَّخَعِيَّ - قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَحُكُّ الْمُعَوِّذَتَيْنِ مِنْ مَصَاحِفِهِ وَيَقُولُ: إِنَّهُمَا لَيْسَتَا مِنْ كِتَابِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ عَبْدِ اللَّهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن یزید نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے قرآن مجید میں سے ”معوذتین“ مٹا دیتے تھے اور یہ فرماتے تھے: یہ دونوں، اللہ کی کتاب کا حصہ نہیں ہیں۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے، عبداللہ کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11562]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے، عبداللہ کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11562]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9150) اخرجه احمد فى المسند (129/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح