🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11592
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَا يَقْرَآنِهَا، فَقَامَا ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ أَوْ أُنْسِيَ فَالْهُوا عَنْهَا". وَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَقْرَأُ:"مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِيهَا" بِضَمِّ النُّونِ مُخَفَّفَةً خَفِيفَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں نے ایک سورت پڑھی، وہ سورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو سکھائی تھی، وہ دونوں اُس کو پڑھ رہے تھے، ایک رات وہ دونوں نماز ادا کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ان میں سے ہے، جسے نسخ کر دیا گیا ہے، یا جسے بھلا دیا گیا، تو تم دونوں اسے چھوڑ دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: زہری اس آیت کو یوں پڑھا کرتے تھے: ”ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں، یا اُسے بھلا دیتے ہیں“ یعنی ”ان“ پر پیش پڑھتے تھے اور اُسے تخفیف کے ساتھ پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13141»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11593
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَدَّثَ أَنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ فِي عَهْدِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَاسْتَكْتَبَتْنِي حَفْصَةُ مُصْحَفًا، وَقَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فَلَا تَكْتُبْهَا حَتَّى تَأْتِيَنِي بِهَا فَأُمْلِيَهَا عَلَيْكَ كَمَا حَفِظْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَلَمَّا بَلَغْتُهَا جِئْتُهَا بِالْوَرَقَةِ الَّتِي أَكْتُبُهَا فِيهَا، فَقَالَتْ: اكْتُبْ:" حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى) وَصَلَاةِ الْعَصْرِ (وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ) ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے غلام عمرو بن رافع بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے زمانہ میں قرآن مجید لکھا کرتے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے قرآن مجید لکھوایا اور یہ فرمایا: جب تم سورت بقرہ کی اس آیت پر پہنچو گے، تو اسے تم اس وقت تک نہ لکھنا، جب تک تم پہلے میرے پاس نہیں لے آتے، میں یہ تمہیں اُس طرح املا کرواؤں گی، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر یہ یاد رکھی ہے، راوی کہتے ہیں: جب میں اُس مقام پر پہنچا، تو میں وہ ورقہ لے کے آیا، جس میں، میں نے وہ آیت لکھنی تھی، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم یہ لکھو: ”تم نمازوں کی حفاظت کرو اور درمیانی نماز کی اور عصر کی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11593]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11594
وَعَنْ أَبِي خَالِدٍ الْكِنَانِيِّ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ كَانَ يَقْرَؤُهَا:"الْحَيُّ الْقَيَّامُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو خَالِدٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوخالد کنانی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ اس کو یوں پڑھتے تھے: «الْحَيُّ الْقَيَّامُ» ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابوخالد نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11594]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11595
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ:"وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنُ بِالْعَيْنِ" بِنَصْبِ النَّفْسِ، وَرَفْعِ الْعَيْنِ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ: نَصْبِ النَّفْسِ، وَرَفْعِ الْعَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ہم نے اس کتاب میں، اُن پر یہ لازم قرار دیا تھا کہ جان کا بدلہ جان، اور آنکھ کا بدلہ آنکھ ہے“۔ راوی کہتے ہیں: یعنی اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ ”نفس“ پر ”زبر“ پڑھی اور لفظ ”عین“ پر پیش پڑھی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: لفظ ”نفس“ پر ”زبر“ پڑھی اور لفظ ”عین“ پر ”پیش“ پڑھی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعلی بن یزید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11595]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2929، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3977، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12837، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11596
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ يَزِيدَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُقْرِئُ رَجُلًا، فَقَرَأَ الرَّجُلُ:" إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ" مُرْسَلَةً. فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: مَا هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَيْفَ أَقْرَأَكَهَا يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: أَقْرَأَنِيهَا:" إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ" فَمَدِّدُوهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسعود بن یزید کندی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک شخص کو پڑھا رہے تھے، اُس شخص نے یہ آیت پڑھی: ”بے شک صدقات، غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہیں“۔ یعنی اس نے اسے ”مرسل“ طور پر پڑھا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول نے مجھے یہ اس طرح نہیں پڑھائی ہے، اس نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! انہوں نے آپ کو یہ کیسے پڑھائی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے مجھے یوں پڑھائی ہے: ”بے شک صدقات، غریبوں اور مسکینوں کے لئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور پھر انہوں نے اُسے کھینچا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11596]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8677، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1023»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11597
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ:"مَجْرَاهَا وَمَرْسَاهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اس آیت کو یوں پڑھتے تھے: «مجراها وَمَرْسَاهَا»
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11597]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11598
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"إِنَّهُ عَمِلَ غَيْرَ صَالِحٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ الْأَزْرَقِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کو یوں پڑھا: ”بے شک یہ ایسا عمل ہے، جو نیک نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ازرق ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11598]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3001»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11599
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْنَا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ: (هِيتَ لَكَ) فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا (هَيْتَ لَكَ) إِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذَلِكَ، وَأَنْ أَقْرَأَ كَمَا عُلِّمْتُ أَحَبُّ إِلَيَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ہم نے یہ پڑھا: ” «هيت لك» “ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! ” «هَيْتَ لَك» “ پڑھو، ہم نے اس بارے میں دریافت کر لیا ہے، اور میں اس طرح پڑھوں جس طرح مجھے تعلیم دی گئی ہے یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8681)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11600
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"وَمِنْ عِنْدِهِ عُلِمَ الْكِتَابُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11600]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5574)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3642، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5743»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11601
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّهُ قَرَأَ:"أَيْنَمَا يُوَجَّهُ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”اس کا رُخ جس طرف بھی کیا جائے، وہ بھلائی نہیں لائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11601]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8678)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں