الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 11573
وَعَنْ أَبِي الْجُهَيْمِ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَلَفَا فِي آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ، قَالَ هَذَا: تَلَقَّيْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْآخَرُ: تَلَقَّيْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَسَأَلَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" الْقُرْآنُ يُقْرَأُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَلَا تُمَارُوا فِي الْقُرْآنِ فَإِنَّ مِرَاءً فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں کے درمیان قرآن کی ایک آیت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، ایک نے کہا: میں نے یہ آیت خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی ہے، دوسرے نے کہا: میں نے بھی یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھی ہے، ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کو سات حروف پر پڑھا جا سکتا ہے، تو تم لوگ قرآن کے بارے میں اختلاف کا شکار نہ ہو، کیونکہ قرآن میں اختلاف کرنا (یا بحث کرنا) کفر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11573]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11573]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (169/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17091»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11574
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، الْمِرَاءُ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَمَا عَرَفْتُمْ فَاعْمَلُوا بِهِ، وَمَا جَهِلْتُمْ مِنْهُ فَرَدُّوهُ إِلَى عَالِمِهِ"،
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور قرآن کے بارے میں اختلاف کرنا (یا بحث کرنا) کفر ہے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، جب تم اس کا علم حاصل کر لو، تو اس پر عمل کرو اور جس چیز سے تم نا واقف ہو، اُس کا حکم، اس کے عالم فرد کی طرف لوٹا دو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11574]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6016) اخرجه احمد فى المسند (7976)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7929، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8579»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11575
وَفِي رِوَايَةٍ" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ" عَلِيمًا حَكِيمًا غَفُورًا رَحِيمًا". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”قرآن کو سات حروف پر نازل کیا گیا ہے (جیسے) علم رکھنے والا، حکمت والا۔ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا“۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11575]
یہ تمام روایات امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11575]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2313) اخرجه احمد فى المسند (332 و 340)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11575M
وَعَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: عُرِضَ الْقُرْآنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ عَرَضَاتٍ. قَالَ: فَيَرَوْنَ أَنَّ قِرَاءَتَنَا هِيَ الْأَخِيرَةُ، فَلَا أَدْرِي فِي هَذَا الْحَدِيثِ، أَوْ غَيْرِهِ - يَعْنِي فَيَرَوْنَ أَنَّ قِرَاءَتَنَا -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سمرہ (بن جندب) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قرآنِ مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تین بار پیش کیا گیا (دہرایا گیا)» ۔ (راوی کہتے ہیں:) وہ (علماء و صحابہ) سمجھتے تھے کہ ہماری یہ (عام) قرائت وہی آخری پیشی والی (عرضہِ اخیرہ کے مطابق) ہے ؛ (راوی کہتے ہیں:) اب مجھے معلوم نہیں کہ یہ جملہ — یعنی ”وہ سمجھتے تھے کہ ہماری قرٱت وہی آخری قرٱت ہے“ — اسی حدیث کا حصہ ہے یا کسی دوسری روایت سے ہے۔
اسے امام بزار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11575M]
اسے امام بزار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11575M]
حدیث نمبر: 11576
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11576]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (16/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11577
وَفِي رِوَايَةٍ" ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تین حروف۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال اور امام طبرانی کی دو میں سے ایک سند کے رجال اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11577]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2316 و 2314) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6853) اخرجه احمد فى المسند (22/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11578
وَعَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ - يَعْنِي سَيَّارَ بْنَ سَلَامَةَ - قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ يَوْمًا وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أُذَكِّرُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ". لَمَّا قَامَ، فَقَامُوا حَتَّى لَمْ يُحْصَوْا، فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهَا شَافٍ كَافٍ". فَقَالَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: وَأَنَا أَشْهَدُ مَعَهُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ابومنہال سیار بن سلامہ بیان کرتے ہیں: ہم تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ایک دن سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ جب منبر پر موجود تھے تو انہوں نے یہ فرمایا: کہ میں اُس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے، جن میں سے ہر ایک کافی و شافی ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابھی وہ کھڑے ہوئے تھے کہ اسی دوران اتنے لوگ کھڑے ہو گئے کہ انہیں شمار نہیں کیا جا سکتا تھا اور ان لوگوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور ان میں سے ہر ایک کافی و شافی ہے“۔ تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں کے ساتھ میں بھی (اس بات کے حوالے سے) گواہ ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11578]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10090)، أخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 33، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5933/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11579
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، لِكُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ظَهْرٌ وَبَطْنٌ". وَنَهَى أَنْ يَسْتَلْقِيَ الرَّجُلُ - أَحْسَبُهُ قَالَ - فِي الْمَسْجِدِ وَيَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ" لِكُلِّ حَرْفٍ مِنْهَا بَطْنٌ وَظَهْرٌ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ آخِرِهِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ. وَرِوَايَةُ الْبَزَّارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ فِي آخِرِهَا: لَمْ يَرْوِ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ، قُلْتُ: وَمُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ إِنَّمَا رَوَى عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، فَإِنْ كَانَ هُوَ أَبَا إِسْحَاقَ السَّبِيعِيَّ، فَرِجَالُ الْبَزَّارِ أَيْضًا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اور اس کی ہر آیت کا ایک ظاہری پہلو ہے اور ایک باطنی پہلو ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ آدمی چٹ لیٹے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مسجد میں، اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھ لے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے ہر حرف کا ایک باطنی پہلو ہے اور ایک ظاہری پہلو ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کے آخری حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ امام بزار کی روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ محمد بن عجلان کے حوالے سے ابواسحاق سے منقول ہے اس کے آخر میں انہوں نے یہ کہا: ہے کہ محمد بن عجلان نے ابراہیم ہجری کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت نقل نہیں کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: محمد بن عجلان نے ابواسحاق سبعیی سے روایات نقل کی ہیں اگر تو اس سے مراد ابواسحاق سبعیی ہے، تو پھر امام بزار کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11579]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6، وأخرجه مسند البزار برقم: 2081»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11580
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَقْرَأَ الْقُرْآنَ كَمَا أَقْرَأَنَاهُ، وَقَالَ:" إِنَّهُ أُنْزِلَ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ، فَلَا تُحَاجُّوا فِيهِ، فَإِنَّهُ مُبَارَكٌ كُلُّهُ، فَاقْرَءُوهُ كَالَّذِي أُقْرِئْتُمُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ:" لَا تُجَافُوا عَنْهُ" بَدَلَ" وَلَا تُحَاجُّوا فِيهِ"، وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ مُخْتَصَرَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم قرآن اس طرح پڑھیں، جس طرح آپ نے ہمیں قرآن پڑھنا سکھایا ہے، آپ یہ فرماتے تھے: ”یہ تین حروف پر نازل ہوا ہے، تم اس کے بارے میں اختلاف نہ کرو، کیونکہ یہ پورے کا پورا، برکت والا ہے، تم اسے اسی طرح پڑھو، جس طرح تمہیں پڑھنا سکھایا گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اس سے الگ نہ ہو“ انہوں نے ”تم اس کے بارے میں بحث نہ کرو“ کی جگہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں، ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ اس سے پہلے اس کا ایک طریق گزر چکا ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور وہ روایت مختصر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11580]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2316) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7032)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5935/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن دیگر معتبر سند
حدیث نمبر: 11581
وَعَنْ فُلْفُلَةَ الْجُعْفِيِّ قَالَ: فَزِعْتُ فِيمَنْ فَزِعَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فِي الْمَصَاحِفِ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّا لَمْ نَأْتِكَ زَائِرِينَ، وَلَكِنْ جِئْنَاكَ حِينَ رَاعَنَا هَذَا الْخَبَرُ. فَقَالَ: إِنَّ الْقُرْآنَ نَزَلَ عَلَى نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ ] عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ - أَوْ قَالَ: عَلَى حُرُوفٍ - وَإِنَّ الْكِتَابَ قَبْلَهُ كَانَ يَنْزِلُ مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ عَلَى حَرْفٍ وَاحِدٍ. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ حَسَّانَ الْعَامِرِيُّ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
فلفلہ جعفی بیان کرتے ہیں: میں بھی اُن لوگوں میں شامل تھا، جو قرآن کے بارے میں پریشانی کا شکار ہوئے تھے اور اس حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم ان کے پاس آئے، تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: کہ ہم آپ کے پاس ملنے کے لئے نہیں آئے ہیں، بلکہ ہم آپ کے پاس اس لئے آئے ہیں کہ ہمیں اس بارے میں یہ اطلاع ملی ہے، تو انہوں نے فرمایا: یہ قرآن تمہارے نبی پر سات ابواب سے سات حروف پر نازل ہوا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اور اس سے پہلے کی (ہر الہامی) کتاب، ایک دروازے سے، ایک حروف کے مطابق نازل ہوتی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے ”صحیح“ میں اس کے علاوہ روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن حسان عامری ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے انہوں نے اس پر کوئی جرح نہیں کی اور اس کی توثیق نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11581]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4252)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4240»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف