الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
444. 29 - 96 - سُورَةُ أَرَأَيْتَ
سورت ماعون کا بیان
حدیث نمبر: 11523
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ قَالَ: الْعَارِيَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور وہ لوگ معمولی چیز نہیں دیتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں اس سے مراد عارضی استعمال کے لئے وہ چیز دینا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11523]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12354)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11524
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِهِ - تَعَالَى - الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ يُؤَخِّرُونَهَا عَنْ وَقْتِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو نمازوں کو ان کے مخصوص اوقات میں ادا نہیں کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ اس سے پہلے نماز سے متعلق باب میں، اس روایت کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11524]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1145، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2297»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
445. 29 - 97 - سُورَةُ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
سورت کوثر کا بیان
حدیث نمبر: 11525
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشَى الْمُشْرِكُونَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالُوا: إِنَّ هَذَا الصَّابِئَ قَدْ بُتِرَ اللَّيْلَةَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فَرَّقْتُهُ فِي مَوَاضِعِهِ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو مشرکین ایک دوسرے کے پاس گئے اور بولے: اُس بے دین شخص کی نسل آن ختم ہو گئی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا۔۔۔۔۔۔۔“ یہ سورت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے، ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جسے میں نے مختلف مقامات پر الگ، الگ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11525]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4071)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4071»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11526
وَعَنْ حُذَيْفَةَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ: نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ أَجْوَفُ، فِيهِ آنِيَةٌ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، لَا يَعْلَمُهُ إِلَّا اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا“۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ جنت میں موجود ایک کھوکھلی نہر ہے، جس کے برتن سونے اور چاندی کے ہیں، اور ان (کی تعداد) کا علم، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11526]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1995)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 11527
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَخْزُومٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ الْحَوْضِ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں کوثر عطا کیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مخزوم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ حوض کوثر سے متعلق دیگر احادیث، کتاب البعث میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11527]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/23)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
446. 29 - 98 - سُورَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ
سورت نصر کا بیان
حدیث نمبر: 11528
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي بِأَنِّي مَقْبُوضٌ فِي تِلْكَ السَّنَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَلَفْظُهُ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي"، فَبَكَتْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَفِي إِسْنَادِهِ هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ قَالَ: يَحْيَى ثِقَةٌ مَأْمُونٌ لَمْ يَتَغَيَّرْ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب یہ سورت نازل ہوئی: ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے میری وفات قریب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے کہ میں اسی سال فوت ہو جاؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور یہ ارشاد فرمایا: مجھے میری وفات کی اطلاع دے دی گئی ہے، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں۔۔۔۔۔۔۔، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ہلال بن خباب ہے، یحیی کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے یہ تغیر کا شکار نہیں ہوا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ امام أحمد کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11528]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (687) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11907) اخرجه أحمد فى المسند (1873 و 3127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5907/1، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
447. 29 - 99 - سُورَةُ تَبَّتْ
سورت لہب کا بیان
حدیث نمبر: 11529
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِي لَهَبٍ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا رَآهَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا امْرَأَةٌ بَذِيئَةٌ وَأَخَافُ أَنْ تُؤْذِيَكَ، فَلَوْ قُمْتَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي". فَجَاءَتْ، فَقَالَتْ: يَاأَبَا بَكْرٍ، أَيْنَ صَاحِبُكَ؟ هَجَانِي، قَالَ: مَا يَقُولُ الشِّعْرَ، قَالَتْ: أَنْتَ عِنْدِي مُصَدَّقٌ، وَانْصَرَفَتْ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ تَرَكَ. قَالَ:" مَا زَالَ مَلَكٌ يَسْتُرُنِي مِنْهَا بِجَنَاحَيْهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ سَيُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهَا". فَأَقْبَلَتْ حَتَّى وَقَفَتْ عَلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ، هَجَانَا صَاحِبُكَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَا وَرَبِّ هَذِهِ الْبِنْيَةِ، مَا يَنْطِقُ بِالشِّعْرِ وَلَا يَتَفَوَّهُ بِهِ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: إِنَّهُ حَسَنُ الْإِسْنَادِ، قُلْتُ: وَلَكِنَّ فِيهِ عَطَاءَ بْنَ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ جائیں“۔ تو ابولہب کی بیوی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اُس عورت کو دیکھا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بد تمیز عورت ہے مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو اذیت پہنچائے گی اگر آپ اُٹھ جائیں، تو مناسب ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مجھے نہیں دیکھ پائے گی، وہ عورت آئی اور بولی: اے ابوبکر! تمہارے آقا کہاں ہیں؟ انہوں نے میری ہجو بیان کی ہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تو شعر نہیں کہتے ہیں، اس عورت نے کہا: تم میرے نزدیک سچے آدمی ہو، پھر وہ عورت چلی گئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ معاملہ کیسے ٹل گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک فرشتے نے مسلسل اپنے پروں کے ذریعے مجھے اُس (عورت) سے چھپایا ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے اور اُس کے درمیان ایک رکاوٹ آ جائے گی، پھر وہ عورت آئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ٹھہر گئی اور بولی: اے ابوبکر! تمہارے آقا نے ہماری ہجو بیان کی ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں! اس عمارت کے پروردگار کی قسم! وہ نہ تو شعر کہتے ہیں اور نہ ہی وہ شعر پڑھتے ہیں“۔ امام بزار کہتے ہیں: یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: لیکن اس میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11529]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2294) أخرجه ابو يعلى فى المسند (2358 و 25)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5910/1، 6369/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
حدیث نمبر: 11530
عَنْ بُرَيْدَةَ رَفَعَهُ قَالَ: الصَّمَدُ الَّذِي لَا جَوْفَ لَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”صمد، سے مراد وہ ذات ہے، جس کا پیٹ نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11530]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (1162)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1162»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11531
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ أَنَّ نَافِعَ بْنَ الْأَزْرَقِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - الصَّمَدُ أَمَّا الْأَحَدُ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا الصَّمَدُ؟ قَالَ: الَّذِي يُصْمَدُ إِلَيْهِ فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا. قَالَ: فَهَلْ كَانَتِ الْعَرَبُ تَعْرِفُ ذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ الْكِتَابُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ، أَمَا سَمِعْتَ بِقَوْلِ الْأَسَدِيَّةِ:
أَلَا بَكَّرَ النَّاعِي بِخَبَرِ بَنِي أَسَدِ بِعَمْرِو بْنِ مَسْعُودٍ وَبِالسَّيِّدِ الصَّمَدِ قَالَ: صَدَقْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي بَابِ كَيْفَ يُفَسَّرُ الْقُرْآنُ، وَفِي إِسْنَادِهِ جُوَيْبِرٌ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: نافع بن ازرق نے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا ”الصمد“ اُس نے کہا: جہاں تک لفظ ”احد“ کا تعلق ہے، تو اس کو تو ہم جانتے ہیں، ”صمد“ سے کیا مراد ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جس کی طرف تمام اُمور میں رجوع کیا جائے، اُس نے دریافت کیا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کتاب نازل ہونے سے پہلے، عرب اس مفہوم سے واقف تھے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں! کیا تم نے اسدیہ کا یہ شعر نہیں سنا ہے: ”خبردار! موت کی اطلاع دینے والے کو بنو اسد کو، عمرو بن مسعود کی اطلاع دے دینی چاہیے، جو سردار تھا اور جس کی طرف رجوع کیا جاتا تھا“۔ تو نافع نے کہا: آپ نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے ”قرآن کی تفسیر کیسے کی جائے گی؟“ میں گزر چکی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11531]
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے ”قرآن کی تفسیر کیسے کی جائے گی؟“ میں گزر چکی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11531]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11532
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَقَالَ:" أَوْجَبَ هَذَا أَوْ وَجَبَتْ لِهَذَا الْجَنَّةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو سورت اخلاص کی تلاوت کر رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس نے (اپنے لئے جنت) واجب کر لی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس کے لئے جنت واجب ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11532]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11532]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7866) اخرجه احمد فى المسند (266/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21786»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف