الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
465. بَابٌ فِيمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ .
اس شخص کا بیان، جو قرآن سیکھے اور پھر اس کو بھول جائے
حدیث نمبر: 11682
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشَرَةٍ إِلَّا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، حَتَّى يُطْلِقَهُ الْحَقُّ أَوْ يُوثِقَهُ، وَمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ نَسِيَهُ لَقِيَ اللَّهَ - تَعَالَى - وَهُوَ أَجْذَمُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی امیر ہو گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ حق اُسے چھڑوا دے گا یا اسے بندھا رہنے دے گا، اور جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے بھول جائے، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ جذام زدہ ہو گا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس روایت کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11682]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس روایت کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11682]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22275»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
466. بَابُ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوا فِيهِ وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ .
تم قرآن سیکھو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو، اور اس کے حوالے سے زیادتی نہ کرو
حدیث نمبر: 11683
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لَهُ: إِذَا أَتَيْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فَأَخْبِرِ النَّاسَ مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوا فِيهِ وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ وَلَا تَسْتَأْثِرُوا بِهِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْبُيُوعِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن شبل انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: جب تم میرے خیمے میں آؤ، تو تم کھڑے ہو جانا اور لوگوں کو اس بارے میں بتانا، جو تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہے، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم قرآن سیکھو! اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو! اور اس کے بارے میں زیادتی نہ کرو! اور اس کی قیمت نہ کھاؤ! اور اس کے ذریعے دنیا حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11683]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11684
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ شَافِعٌ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن سیکھو اور اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے مال میں اضافہ نہ کرو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو اور اس کے ساتھ زیادتی نہ کرو، قرآن سیکھو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والے شخص کے لئے شفاعت کرنے والا ہو گا، سورت بقرہ سیکھو، کیونکہ اس کو حاصل کرنا برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا حسرت ہے، اور باطل لوگ یعنی جادوگر) اس کو سیکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11684]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11684]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8818»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
467. بَابُ مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ .
اس شخص کا بیان، جو قرآن پڑھتا ہے
حدیث نمبر: 11685
عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَلَا يَعْمَلُ بِهِ كَمَثَلِ رَيْحَانَةٍ رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَلَا طَعْمَ لَهَا، وَمَثَلُ الَّذِي يَعْمَلُ بِالْقُرْآنِ [ وَلَا يَقْرَؤُهُ ] كَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الَّذِي يَعْمَلُ بِالْقُرْآنِ وَيَقْرَؤُهُ كَمَثَلِ الْأُتْرُجَّةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَرِيحُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَلَا يَعْمَلُ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا خَبِيثٌ وَرِيحُهَا خَبِيثٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص قرآن سیکھتا ہے اور اس پر عمل نہیں کرتا، اُس کی مثال ریحانہ نامی پھول کی مانند ہے جس کی خوشبو عمدہ ہوتی ہے ؛ لیکن اس کا ذائقہ نہیں ہوتا اور جو شخص قرآن پر عمل کرتا ہے، لیکن اس کو پڑھتا نہیں ہے اس کی مثال کھجور کی مانند ہے کہ جس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے، لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی اور جو شخص قرآن پر عمل کرتا ہے اور اسے پڑھتا ہے، اس کی مثال ترنج کی مانند ہے اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے، اور جو شخص نہ قرآن پڑھتا ہے اور نہ اس پر عمل کرتا ہے، اس کی مثال حنظلہ نامی بوٹی کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور بو بھی بری ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11685]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11685]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8670)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8670»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
468. بَابٌ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَنْكُوسًا .
اس شخص کا بیان، جو قرآن کو الٹا پڑھے
حدیث نمبر: 11686
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَرَأَيْتَ رَجُلًا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَنْكُوسًا؟ فَقَالَ: ذَاكَ مَنْكُوسُ الْقَلْبِ. فَأُتِيَ بِمُصْحَفٍ قَدْ زُيِّنَ وَذُهِّبَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّ أَحْسَنَ مَا زُيِّنَ بِهِ الْمُصْحَفُ تِلَاوَتُهُ فِي الْحَقِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جو قرآن کو الٹا پڑھتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ ایک ایسا شخص ہے جس کا دل اُلٹا ہوا ہے۔ پھر ایک قرآن مجید لایا گیا، جسے سجایا گیا تھا اور اس پر سونا لگایا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس چیز کے ذریعے قرآن مجید کو سجایا جاتا ہے، ان میں سب سے خوبصورت چیز یہ ہے کہ حق کے مطابق اس کی تلاوت کی جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11686]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11686]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
469. بَابٌ فِي الْقُرَّاءِ الْمُرَائِينَ .
دکھاوا کرنے والے، قرآن کے علماء
حدیث نمبر: 11687
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" عَوِّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ؟ قَالَ:" جُبُّ وَادٍ فِي قَعْرِ جَهَنَّمَ تَتَعَوَّذُ مِنْهُ جَهَنَّمُ فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ، أَعَدَّهُ اللَّهُ - تَعَالَى - لِلْقُرَّاءِ الْمُرَائِينَ بِأَعْمَالِهِمْ، وَإِنَّ أَبْغَضَ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَارِئٌ يَزُورُ الْعُمَّالَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ شِهَابٍ الدَّامَغَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُ فِي كِتَابِ الْخَوَارِجِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ”جب حزن“ سے اللہ کی پناہ مانگو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”جب حزن“ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم میں موجود ایک وادی ہے جس سے جہنم روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے اللہ تعالیٰ نے یہ (وادی) اپنے اعمال کے ذریعے دکھاوا کرنے والے، قرآن کے عالموں کے لئے تیار کی ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس کی مخلوق میں، سب سے ناپسندیدہ لوگ قرآن کے وہ عالم ہیں، جو ریاستی اہلکاروں سے ملنے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن شہاب دامغانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہے، جو کتاب ”الخوارج“ میں گزری ہیں اور اس شخص کے بارے میں ہیں، جو قرآن پڑھے گا، لیکن قرآن اُس شخص کے حلق سے آگے نہیں جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11687]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن شہاب دامغانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہے، جو کتاب ”الخوارج“ میں گزری ہیں اور اس شخص کے بارے میں ہیں، جو قرآن پڑھے گا، لیکن قرآن اُس شخص کے حلق سے آگے نہیں جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11687]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3114»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
470. بَابُ الْفَتْرَةِ عَنِ الْقُرْآنِ .
قرآن کو چھوڑ دینا
حدیث نمبر: 11688
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِهَذَا الْقُرْآنِ شِرَّةً، وَلِلنَّاسِ عَنْهُ فَتْرَةً، فَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْقَصْدِ فَنِعِمَّا هِيَ، وَمَنْ كَانَتْ فَتْرَتُهُ إِلَى الْأَعْرَاضِ فَأُولَئِكَ هُمْ قَوْمٌ بُورٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کے لئے ایک رغبت ہوتی ہے اور پھر لوگ اس کو چھوڑ بھی دیتے ہیں، تو جو شخص اس کو چھوڑ کر میانہ روی (والی تلاوت) کی طرف جائے گا، تو یہ اچھی بات ہے اور جو شخص اس کو چھوڑ کر اُس سے منہ پھیرنے کی طرف جائے گا، تو یہ لوگ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11688]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11688]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6557)، أخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 167، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5964/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
471. بَابُ تَعَاهُدِ الْقُرْآنِ .
قرآن کا خیال رکھنا
حدیث نمبر: 11689
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوا كِتَابَ اللَّهِ وَتَعَاهَدُوهُ وَتَغَنَّوْا بِهِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ النَّعَمِ فِي الْعُقُلِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنَ الْمَخَاضِ فِي الْعُقُلِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی کتاب کا علم حاصل کرو، اور اس کا دھیان رکھو، اسے اچھی طرح سے پڑھو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے کوئی اونٹ رسی سے نکلتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے کوئی حاملہ اونٹنی رسی سے نکلتی ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11689]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہ اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے کوئی حاملہ اونٹنی رسی سے نکلتی ہے“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11689]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1740) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (801 و 802) أخرجه احمد فى المسند (146/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16866، 3950، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3349، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 790، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2942، وأخرجه مسند البزار برقم: 1656، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2076، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 279»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11690
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِلَى أَعْطَانِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ أَحْمَدَ لَمْ يَنْسِبْهُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ ابْنَ الْخَلِيلِ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ انسانوں کے سینے سے، اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے بندھا ہوا، اونٹ اپنے بیٹھنے کی جگہ کی طرف نکلتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد أحمد کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا، اگر تو وہ أحمد بن خلیل ہے تو پھر وہ ضعیف ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11690]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد أحمد کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا، اگر تو وہ أحمد بن خلیل ہے تو پھر وہ ضعیف ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11690]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2125)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11691
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ نَوَازِعِ الطَّيْرِ إِلَى أَوْطَانِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ وَحْشِيٌّ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! کیونکہ یہ انسانوں کے سینوں سے، اس سے زیادہ تیزی سے نکلتا ہے، جتنی تیزی سے پرندے اپنے گھونسلوں کی طرف جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! کیونکہ یہ بدکنے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11691]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تاہم معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”قرآن کا دھیان رکھو! کیونکہ یہ بدکنے والا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (305) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1031)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3613، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2745، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3326، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 279، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2076، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10232»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح