الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
472. بَابُ الْمَدِّ فِي الْقِرَاءَةِ .
تلاوت کرتے ہوئے اس کو کھینچنا
حدیث نمبر: 11692
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدَّ لَيْسَ فِيهِ تَرْجِيعٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت میں کھینچنا ہوتا تھا، لیکن اس میں ترجیع نہیں ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11692]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11692]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
473. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِلُحُونِ الْعَرَبِ .
عربوں کے لحن کے مطابق قرأت کرنا
حدیث نمبر: 11693
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِهَا، وَإِيَّاكُمْ وَلُحُونَ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ وَأَهْلِ الْفِسْقِ، فَإِنَّهُ سَيَجِيءُ بَعْدِي أَقْوَامٌ يُرَجِّعُونَ بِالْقُرْآنِ تَرْجِيعَ الْغِنَاءِ وَالرَّهْبَانِيَّةِ وَالنَّوْحِ، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، مَفْتُونَةٌ قُلُوبُهُمْ، وَقُلُوبُ مَنْ يُعْجِبُهُمْ شَأْنُهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَبَقِيَّةُ أَيْضًا.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کو عربوں کے لحن اور ان کی آوازوں کے مطابق تلاوت کرو، اور اہل کتاب اور فاسقوں کے لحن سے گریز کرو، میرے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن میں ترجیع کریں گے، جس طرح گایا جاتا ہے، اور جس طرح رہبانیت ہوتی ہے اور جس طرح نوحہ کرنا ہے، یہ قرآن اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، اُن (لوگوں) کے دل آزمائش کا شکار ہوں گے، اور جو لوگ ان کو اچھا سمجھتے ہوں گے، اُن کے دل بھی آزمائش کا شکار ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی بقیہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11693]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ایک راوی بقیہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11693]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
474. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِالْحُزْنِ .
غم کے ہمراہ تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11694
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِالْحُزْنِ فَإِنَّهُ نَزَلَ بِالْحُزْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”غم کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کرو! کیونکہ یہ غم کے ہمراہ نازل ہوا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11694]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11694]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2923، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11695
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَحْسَنَ النَّاسِ قِرَاءَةً مَنْ إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ يَتَحَزَّنُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں میں قرأت کے اعتبار سے، سب سے عمدہ وہ شخص ہے، جو قرآن پڑھئے تو غمگین ہونے کا اظہار ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11695]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10852)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10852»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
475. بَابُ التَّرَنُّمِ بِالْقُرْآنِ .
ترنم کے ساتھ قرآن پڑھنا
حدیث نمبر: 11696
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْذَنْ لِمُتَرَنِّمٍ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ کسی بھی چیز کو اتنی توجہ سے نہیں سنتا، جتنی توجہ سے وہ قرآن کو ترنم سے پڑھنے والے کو سنتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11696]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11696]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7425»
الحكم على الحديث:
موضوع
476. بَابُ أَيِّ النَّاسِ أَحْسَنُ قِرَاءَةً .
کون سے شخص کی قرأت سب سے عمدہ ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 11697
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَحْسَنُ النَّاسِ صَوْتًا بِالْقُرْآنِ؟ قَالَ:" مَنْ إِذَا سَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ رَأَيْتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: آواز کے اعتبار سے سب سے زیادہ خوبصورت قرآن کون پڑھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص کہ جب تم اس کی تلاوت سنو، تو تم یہ محسوس کرو کہ یہ اللہ سے ڈرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن حماد بن خوار ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11697]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2336)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2095»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
477. بَابُ التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ .
قرآن کو اچھی آواز میں پڑھنا
حدیث نمبر: 11698
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو قرآن اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11698]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11698]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2332) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11239)، أخرجه مسند البزار برقم: 2192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11699
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11699]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11699]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2333)، أخرجه مسند البزار برقم: 2192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11700
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ماہان ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11700]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2335)، أخرجه مسند البزار برقم: 2192»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
478. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِالصَّوْتِ الْحَسَنِ .
اچھی آواز میں تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11701
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زَيِّنُوا أَصْوَاتَكُمْ بِالْقُرْآنِ"
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی آوازوں کو قرآن کے ذریعے آراستہ کرو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11701]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11113)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔