الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
478. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِالصَّوْتِ الْحَسَنِ .
اچھی آواز میں تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11702
وَفِي رِوَايَةٍ" أَحْسِنُوا أَصْوَاتَكُمْ بِالْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِي أَحَدِهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَوَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اپنی آوازوں کو قرآن کے ساتھ عمدہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11702]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12643)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11703
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا وَاقِفٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ إِذْ مَرَّ بِنَا أَبُو لُبَابَةَ، فَاتَّبَعْنَاهُ حَتَّى دَخَلَ بَيْتَهُ، فَاسْتَأْذَنَّا فَأَذِنَ لَنَا، فَإِذَا رَجُلٌ رَبُّ الْمَتَاعِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ فَانْتَسَبْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِجَارِ كَبْشِهِ. فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: قُلْتُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَنَ الصَّوْتِ؟ قَالَ: يُحَسِّنُهُ مَا اسْتَطَاعَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ابونہیک بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن سائب کھڑے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم اُن کے پیچھے گئے، وہ گھر میں داخل ہو گئے، ہم نے اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے ہمیں اجازت دے دی، وہاں ایک شخص موجود تھا، جو ساز و سامان کا مالک تھا اس نے کہا: تم کون ہو؟ ہم نے ان کے سامنے اپنا اسم منسوب بیان کیا: تو اس نے کہا: ساتھیوں کو خوش آمدید ہے، پھر میں نے اس کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔ ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے ابومحمد! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جس کی آواز اچھی نہ ہو؟ انہوں نے فرمایا: اُس سے جہاں تک ہو سکے، آواز کو اچھا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11703]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11703]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4514»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11704
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" زَيِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کو اپنی آوازوں کے ذریعے آراستہ کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11704]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11704]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2329)، أخرجه مسند البزار برقم: 1035»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11705
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ شَيْءٍ حِلْيَةٌ وَحِلْيَةُ الْقُرْآنِ حُسْنُ الصَّوْتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کا ایک زیور ہوتا ہے اور قرآن کا زیور، اچھی آواز ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمر بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11705]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمر بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11705]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7527»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11706
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ شَيْءٍ حِلْيَةٌ وَحِلْيَةُ الْقُرْآنِ الصَّوْتُ الْحَسَنُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحْرِزٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کا ایک زیور ہوتا ہے اور قرآن کا زیور اچھی آواز ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محرز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11706]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محرز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11706]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2330)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2496، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7280»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11707
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ حُسْنَ الْقُرْآنِ تَزْيِينٌ لِلْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زُرْبَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اچھی آواز، قرآن کو آراستہ کرنے کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11707]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11707]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2331)، أخرجه مسند البزار برقم: 1553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11708
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ حُسْنَ الصَّوْتِ [ بِالْقُرْآنِ ] ، وَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرْسِلُ إِلَيَّ فَأَقْرَأُ عَلَيْهِ الْقُرْآنَ، فَكُنْتُ إِذَا فَرَغْتُ مِنْ قِرَاءَتِي قَالَ: زِدْنَا مِنْ هَذَا فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حُسْنُ الصَّوْتِ زِينَةٌ لِلْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي زُرْبَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: میں ایک ایسا شخص تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کے لئے مجھے اچھی آواز عطا کی تھی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے، میں ان کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتا تھا، جب میں تلاوت کر کے فارغ ہو جاتا تھا، تو وہ فرماتے تھے: تم مزید تلاوت کرو! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اچھی آواز، قرآن مجید کی زینت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ابوزربی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11708]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ابوزربی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10023)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10023»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11709
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ وَعَائِشَةَ مَرَّا بِأَبِي مُوسَى وَهُوَ يَقْرَأُ فِي بَيْتِهِ، فَقَامَا يَسْتَمِعَانِ لِقِرَاءَتِهِ، ثُمَّ إِنَّهُمَا مَضَيَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ لَقِيَ أَبَا مُوسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوسَى، مَرَرْتُ بِكَ الْبَارِحَةَ وَمَعِي عَائِشَةُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ فِي بَيْتِكَ فَقُمْنَا وَاسْتَمَعْنَا". فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: أَمَا إِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ عَلِمْتُ لَحَبَّرْتُهُ لَكَ تَحْبِيرًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے، یہ دونوں کھڑے ہو کر اُن کی تلاوت سننے لگے، پھر یہ دونوں چلے گئے، اگلے دن صبح سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوموسی! میں گزشتہ رات تمہارے گھر کے پاس سے گزرا تھا، میرے ساتھ عائشہ بھی تھی، تم اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے، تو ہم کھڑے ہو کر تمہاری تلاوت سنتے رہے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اگر مجھے یہ پتہ ہوتا، تو میں اپنی تلاوت کو اور زیادہ بنا سنوار کر تلاوت کرتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11709]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11709]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7279)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
479. بَابُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الْبَيْتِ .
گھر میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11710
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ يَكْثُرُ خَيْرُهُ، وَالْبَيْتُ الَّذِي لَا يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ يَقِلُّ خَيْرُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا أَنَسٌ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”بے شک جس گھر میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے، اس کی بھلائی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جس گھر میں قرآن کی تلاوت نہیں کی جاتی ہے، اُس کی بھلائی کم ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں:
یہ روایت صرف سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11710]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2321)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6672»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
480. بَابٌ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ .
کتنے عرصے میں پورا قرآن پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 11711
عَنْ سَعْدِ بْنِ الْمُنْذِرِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: وَكَانَ يَقْرَؤُهُ حَتَّى تُوُفِّيَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ فِي كِتَابِ الصَّلَاةِ.
سیدنا سعد بن منذر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں تین دن میں پورا قرآن پڑھ لیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: تو وہ اپنے انتقال تک، اسی طرح قرآن پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے ایسی احادیث کتاب الصلوۃ میں گزر چکی ہیں کہ کتنے عرصے میں پورا قرآن پڑھنا چاہیے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11711]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5481)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5481»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن