الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابُ أَوْكُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ
مشکیزوں کا منہ باندھ دو اور روازے بند کر دو
حدیث نمبر: 13249
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اتَّقُوا فَوْرَةَ الْعَشَاءِ". كَأَنَّهُ لِمَا يُخَافُ مِنَ الِاخْتِصَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عشاء کے ابتدائی وقت کے حوالے سے بچ کے رہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: گویا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ تھا کہ اس وقت جنات (یا شیاطین وغیرہ) حاضر ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13249]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13249]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (360/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14456، 14482»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13250
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ خَلْقًا يَبُثُّهُمْ تَحْتَ اللَّيْلِ كَيْفَ شَاءَ، فَأَوْكِئُوا السِّقَاءَ، وَأَغْلِقُوا الْأَبْوَابَ، وَغَطُّوا الْإِنَاءَ، فَإِنَّهُ لَا يَفْتَحُ بَابًا وَلَا يَكْشِفُ غِطَاءً وَلَا يَحُلُّ وِكَاءً". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے جسے وہ رات ہونے پر پھیلا دیتا ہے جیسے وہ چاہتا ہے، تو تم مشکیزوں کے منہ بند کر دو، دروازے بند کرو، برتنوں کو ڈھانپ دو کیونکہ وہ (مخلوق میں سے کوئی فرد) کوئی دروازہ کھول نہیں سکتا، کسی ڈھانپی ہوئی چیز پر سے ہٹا نہیں سکتا اور کسی بند مشکیزے کا منہ کھول نہیں سکتا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13250]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13250]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6575)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13251
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِرْتَاجِ الْبَابِ، وَأَنْ نُخَمِّرَ الْآنِيَةَ، وَأَنْ نُوكِيَ السِّقَاءَ، وَأَنْ نُطْفِئَ السِّرَاجَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ كُهَيْلًا أَبَا سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ (ہم رات کو سونے سے پہلے) دروازے بند کر دیں، برتن ڈھانپ دیں، مشکیزوں کے منہ بند کر دیں اور چراغ بجھا دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عباس کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ کہیل ابوسلمہ بن کہیل کا معاملہ مختلف ہے، اس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13251]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عباس کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ کہیل ابوسلمہ بن کہیل کا معاملہ مختلف ہے، اس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13251]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13252
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَكُفُّوا صِبْيَانَكُمْ، فَإِنَّهَا سَاعَةٌ تَنْتَشِرُ فِيهَا الشَّيَاطِينُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے شاید مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جب سورج غروب ہو جائے تو اپنے بچوں کو (گھروں میں) روک لو کیونکہ وہ ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے، جس میں شیاطین پھیل جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13252]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11094)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11094»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13253
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ لِحَاجَتِهِ مِنَ اللَّيْلِ وَتَرَكَ الْبَابَ مَفْتُوحًا، ثُمَّ رَجَعَ فَوَجَدَ إِبْلِيسَ قَائِمًا فِي وَسَطِ الْبَيْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْسَأْ يَا خَبِيثُ مِنْ بَيْتِي". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا خَرَجْتُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ بِاللَّيْلِ فَأَغْلِقُوا أَبْوَابَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کسی کام کے سلسلے میں باہر تشریف لے گئے، آپ دروازے کو کھلا ہوا چھوڑ گئے، جب آپ واپس تشریف لائے تو آپ نے ابلیس کو پایا کہ وہ گھر کے درمیان میں کھڑا ہوا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خبیث میرے گھر سے دور ہو جاؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگ رات کے وقت اپنے گھروں سے نکلو تو ان کے دروازے بند کر دیا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13253]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
158. بَابُ الْفَأْرَةِ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ فَتَحْرِقُ أَهْلَ الْبَيْتِ
چوہا (چراغ کی) بتی کھینچ لیتا ہے، اور گھر والوں کو جلا دیتا ہے
حدیث نمبر: 13254
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - وَذَكَرَ حَدِيثًا فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ - فَقِيلَ لَهُ: وَمَا شَأْنُ الْفَأْرَةِ؟ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَيْقَظَ وَقَدْ أَخَذَتِ الْفَتِيلَةَ وَصَعَدَتْ بِهَا إِلَى السَّقْفِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کے حوالے سے راوی نے ایک حدیث ذکر کی کہ احرام والا شخص کون سے جانوروں کو مار سکتا ہے۔ اس میں یہ بات مذکور ہے کہ چوہے کا کیا معاملہ ہے، تو انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، تو چوہے نے چراغ کی بتی پکڑ لی ہوئی تھی اور وہ اسے لے کے چھت کی طرف چڑھنے لگا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13254]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13254]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1170)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3089، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11346»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
159. بَابُ كَرَاهِيَةِ السِّرَاجِ عِنْدَ الصُّبْحِ
صبح کے وقت چراغ جلانے کا ناپسندیدہ ہونا
حدیث نمبر: 13255
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ السِّرَاجَ عِنْدَ الصُّبْحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت چراغ جلانے کو ناپسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13255]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13255]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
160. بَابُ الْقَيْلُولَةِ
قیلولہ کرنا
حدیث نمبر: 13256
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قِيلُوا، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَقِيلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ قیلولہ کرو! کیونکہ شیطان قیلولہ نہیں کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13256]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (28)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 28»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
161. بَابُ عَلَيْكُمْ بِالْأَوْسَاطِ مِنَ الْأَشْيَاءِ
تم چیزوں کے درمیانی حصے (کو پکڑنا) لازم ہے
حدیث نمبر: 13257
عَنْ وَهْبٍ - يَعْنِي ابْنَ أُمَيَّةَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ طَرَفَيْنِ وَوَسَطًا، فَإِذَا أُمْسِكَ بِأَحَدِ الطَّرَفَيْنِ مَالَ الْآخَرُ، وَإِنْ أُمْسِكَ بِالْوَسَطِ اعْتَدَلَ الطَّرَفَانِ. وَقَالَ: عَلَيْكُمْ بِالْأَوْسَاطِ مِنَ الْأَشْيَاءِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وہب بن امیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہر چیز کے دو کناروں والے حصے ہوتے ہیں، اور ایک درمیانی حصہ ہوتا ہے، جب دونوں کناروں میں سے کسی ایک کو پکڑا جائے، تو دوسرا کنارہ مائل ہو جاتا ہے لیکن اگر درمیان والے حصے سے پکڑا جائے، تو دونوں کنارے معتدل رہتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: تم اشیاء کے درمیانی حصے کو پکڑا کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13257]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13257]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6115)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
162. بَابُ النَّهْيِ عَنِ النَّظَرِ إِلَى الْكَوْكَبِ حِينَ يَنْقَضُّ
جب ستارہ توٹتا ہے، اس وقت اس کی طرف دیکھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13258
عَنْ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي قَتَادَةَ عَلَى ظَهْرِ بَيْتِنَا، فَرَأَى كَوْكَبًا انْقَضَّ، فَنَظَرُوا إِلَيْهِ فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: إِنَّا قَدْ نُهِينَا أَنْ نُتْبِعَهُ أَبْصَارَنَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اپنے گھر کی چھت پر موجود تھے۔ انہوں نے ایک ستارے کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا، لوگ اس کی طرف دیکھنے لگے، تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ہم اپنی نگاہیں اس کے پیچھے لے جائیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13258]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13258]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (299/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح