الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
168. بَابُ دَفْنِ النُّخَامَةِ
تھوک کو دفن کر دینا
حدیث نمبر: 13269
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلْيُغَيِّبْ نُخَامَتَهُ ; لَا تُصِيبُ جِلْدَ مُؤْمِنٍ أَوْ ثَوْبَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص کو تھوک آئے تو وہ اپنے تھوک کو (مٹی میں) چھپا دے تاکہ وہ کسی مومن کی جلد یا کپڑے پر نہ لگے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13269]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13269]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2078) أخرجه ابو يعلى فى المسند (808) اخرجه احمد فى المسند (1543)، أخرجه مسند البزار برقم: 1127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
169. بَابُ لَا تَبْزُقْ عَنْ يَمِينِكَ
تم اپنے دائیں طرف نہ تھوکو
حدیث نمبر: 13270
عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَبْزُقَ فَلَا تَبْزُقْ عَنْ يَمِينِكَ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِكَ إِنْ كَانَ فَارِغًا، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَارِغًا فَتَحْتَ قَدَمِكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جب تم تھوکنے کا ارادہ کرو، تو اپنے دائیں طرف نہ تھوکو بلکہ اپنی بائیں طرف تھوکو، اگر وہاں کوئی نہ ہو، اور اگر وہ وہاں کوئی ہو، تو اپنے پاؤں کے نیچے تھوک دو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13270]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13270]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2079)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
170. بَابُ النَّهْيِ أَنْ يَقُولَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا
اس بات کی ممانعت کہ آدمی یہ کہے: ہم پر فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی ہے
حدیث نمبر: 13271
عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ، وَلَكِنْ أَخَافُ أَنْ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ تُضِلَّهُمُ النُّجُومُ". قَالَ:" يَنْزِلُ الْغَيْثُ فَيَقُولُونَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ سے نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کر کے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اس جزیرہ (عرب) کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ستارے ان لوگوں کو گمراہی کا شکار کر دیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ستارے کیسے انہیں گمراہی کا شکار کر دیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بارش نازل ہو گی تو لوگ یہ کہیں گے فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13271]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13271]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6709)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2680/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13272
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَمُطِرْنَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ مَطَرًا شَدِيدًا، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَدْرُونَ بِمَا قَالَ رَبُّكُمْ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَهَا ثَلَاثًا وَعَادُوا، قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ: إِنَّ الَّذِي قَالَ: مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَقَدْ كَفَرَ بِي وَآمَنَ بِذَلِكَ النَّجْمِ، وَإِنَّ مَنْ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ سَقَانَا فَقَدْ آمَنَ بِي وَكَفَرَ بِذَلِكَ النَّجْمِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے دن ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اس رات شدید بارش ہوئی، جب صبح ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو تمہارے پروردگار نے جو ارشاد فرمایا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی اور لوگوں نے یہی جواب دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا پروردگار یہ فرماتا ہے: جو شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔ وہ میرا انکار کرتا ہے اور اس ستارے پر ایمان رکھتا ہے، اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سیراب کیا ہے، وہ مجھ پر ایمان رکھتا ہے اور وہ اس ستارے کا انکار کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13272]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13272]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
171. بَابُ مَشْيِ النِّسَاءِ فِي الطُّرُقَاتِ .
خواتین کا راستے پر چلنا
حدیث نمبر: 13273
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ لِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ فِي سَرَاةِ الطَّرِيقِ، فَلْيَلْتَمِسْنَ حَافَّتَهَا وَلَا يَتَخَفَّفْنَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمُدَنِيِّ وَهُوَ كَذَّابٌ وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”راستے کے درمیانی حصے میں خواتین کا حصہ نہیں ہے انہیں اس کے کناروں پر چلنا چاہیے اور ان کی چلتے ہوئے آواز محسوس نہیں ہونی چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے اور وہ کذاب ہے امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13273]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے اور وہ کذاب ہے امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13273]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13274
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ حِمَاسٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ لِلنِّسَاءِ سَرَاةُ الطَّرِيقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ إِسْحَاقَ بْنِ حَاجِبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمر بن حماس رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کو راستے کے درمیانی حصے میں چلنے کا حق نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد اسحاق بن حاجب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13274]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد اسحاق بن حاجب کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13274]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3042»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13275
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَأَنْ يُزَاحِمَنِي بَعِيرٌ مَطْلِيٌّ بِقَطْرَانٍ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تُزَاحِمَنِي امْرَأَةٌ (عَطِرَةٌ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الزَّعْرَاءِ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک ایسا اونٹ جو تارکول سے لتھڑا ہوا ہو، وہ میرے سامنے آئے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ کوئی ایسی عورت میرے سامنے آئے، جس نے عطر لگایا ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوزعراء ہے، جسے عجلی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13275]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوزعراء ہے، جسے عجلی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13275]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9751)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
172. بَابُ الْمَرَاجِيحِ
مراجیح کا بیان
حدیث نمبر: 13276
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِقَطْعِ الْمَرَاجِيحِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مراجیح کو کاٹ دینے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13276]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13276]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7297»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
173. بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ
اس شخص کا بیان جو بیری کا درخت کاٹ دیتا ہے
حدیث نمبر: 13277
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ فَنَادِ فِي النَّاسِ: لَعَنَ اللَّهُ قَاطِعَ السِّدْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم باہر جاؤ! اور لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ بیری کے درخت کو کاٹنے والے پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13277]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13277]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3944»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13278
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الَّذِينَ يَقْطَعُونَ السِّدْرَ، يُصَبُّونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ صَبًّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جو لوگ بیری کا درخت کاٹتے ہیں وہ چہروں کے بل جہنم میں ڈال دیے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13278]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13278]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5611، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2976»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح