الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13299
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" امْرُؤُ الْقَيْسِ صَاحِبُ لِوَاءِ الشُّعَرَاءِ إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْجُهَيْمِ شَيْخُ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امرءالقیس جہنم کی طرف جانے والوں شاعروں کا علم بردار ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجہیم ہے جو ہشیم بن بشیر کا استاد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13299]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2091) اخرجه احمد فى المسند (7127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7087»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13300
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ صَوْتَهُ بِعَقِيرَةِ غِنَاءٍ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ شَيْطَانَيْنِ يَجْلِسَانِ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، يَضْرِبَانِ بِأَعْقَابِهِمَا عَلَى صَدْرِهِ حَتَّى يَسْكُتَ مَتَى سَكَتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهَا وُثِّقُوا وَضُعِّفُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی کوئی شخص گانے کے لیے آواز بلند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ دو شیطانوں کو بھیجتا ہے، جو اس کے دونوں کندھوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی ایڑیوں کے ذریعے اس کے سینے پر ضرب لگاتے رہتے ہیں، اور اس وقت تک لگاتے رہتے ہیں جب تک وہ خاموش نہیں ہو جاتا خواہ وہ جب بھی خاموش ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور بعض کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13300]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور بعض کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13300]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7825 و 7749)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7825، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7157»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13301
وَعَنْ كَيْسَانَ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ: خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ سَبْعٍ، وَأَنَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُنَّ أَلَا إِنَّ مِنْهُنَّ: النَّوْحُ، وَالْغِنَاءُ، وَالتَّصَاوِيرُ، وَالشِّعْرُ، وَالذَّهَبُ، وَالْخَزُّ، وَالسُّرُوجُ، وَالْحَرِيرُ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے غلام کیسان بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”بے شک اللہ کے رسول نے سات چیزوں سے منع فرمایا ہے اور میں بھی تمہیں ان چیزوں سے منع کرتا ہوں، خبردار! ان چیزوں میں نوحہ، گانا بجانا، تصویر بنانا، شاعری کرنا، سونا، خز، زین اور ریشم شامل ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13301]
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13301]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7374) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/19) اخرجه احمد فى المسند (101/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16488، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19927، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1990/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13302
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَهُ إِلَّا خَلَّادَ بْنَ يَحْيَى.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، وہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق خلاد بن یحیی کے علاوہ اور کسی نے اس کو مسند روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13302]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2090)، أخرجه مسند البزار برقم: 247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13303
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ وَحُنَيْنَ وَالطَّائِفَ، وَكَانَ رَجُلًا شَاعِرًا فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنِي فِي الشِّعْرِ. فَقَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ مَا بَيْنَ لُبَّتِكَ إِلَى عَانَتِكَ قَيْحًا، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، امْسَحْ عَلَى رَأْسِي. فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، فَمَا قُلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بَيْتَ شِعْرٍ. وَلَقَدْ عُمِّرَ مَالِكٌ حَتَّى شَابَ رَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ، وَمَا شَابَ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَقَالَ:" قَيْحًا وَصَدِيدًا". وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ فتح مکہ، غزوہ حنین اور غزوہ طائف میں شرکت کی ہے۔ وہ ایک شاعر شخص تھے، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے شعر کے بارے میں حکم بیان کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری گردن سے لے کے تمہاری ناف کے نچلے حصے تک کی جگہ پیپ سے بھر جائے، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھری ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے سر پر ہاتھ پھیریے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے کبھی شعر کا ایک مصرعہ بھی نہیں کہا:، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ کی عمر طویل ہوئی تھی، یہاں تک کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے تمام بال سفید ہو گئے تھے، لیکن وہ مقام سفید نہیں ہوا تھا جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”پیپ اور خون آلود پیپ۔“ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13303]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13304
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا حَتَّى يُرِيَهُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہاں تک کہ اسے (اندر سے) خراب کر دے وہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13304]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6132)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13305
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا أَوْ دَمًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا هُجِيتُ بِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ یا خون سے بھر جائے، یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ ایسے اشعار سے بھرا ہو جن کے ذریعے ہجو کی گئی ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13305]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13305]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2056)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2602، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5533»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13306
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا حَتَّى يَرَاهُ، خَيْرًا مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہاں تک کہ وہ مکمل بھر جائے، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عمرو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13306]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13229)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13307
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَعُتَبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ یہ دونوں بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا، اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13307]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13307]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13308
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ مِنْ عَانَتِهِ إِلَى لِهَاتِهِ قَيْحًا يَتَخَضْخَضُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے کسی ایک شخص کے پیٹ کا، پیٹ کے زیریں حصے سے لے کر گردن تک پیپ سے بھر جانا، جو اچھی طرح سے بھرا ہوا ہو، یہ اس کے حق میں اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13308]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13308]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔