🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
180. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي الشِّعْرِ مَا لَمْ يَكُنْ شِرْكًا أَوْ هِجَاءَ مُسْلِمٍ
شعر کے بارے میں رخصت کے حوالے سے جو کچھ منقول ہے جبکہ وہ شعر شرکیہ نہ ہو یا کسی مسلمان کی ہجو پر مشتمل نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13319
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كُلِّ شِعْرٍ جَاهِلِيٍّ إِلَّا قَصِيدَتَيْنِ لِلْأَعْشَى زَعَمَ أَنَّهُ أَشْرَكَ فِيهِمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زمانہ جاہلیت کے ہر شعر (کو سنانے یا سننے) کی اجازت دی تھی، البتہ دو قصیدوں کی اجازت نہیں دی تھی جو اعشی کے ہیں، راوی کا یہ کہنا ہے کہ ان دونوں قصائد میں اس شخص نے شرک کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13319]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2016)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5532/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13320
وَفِي رِوَايَةٍ: رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شِعْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، إِلَّا قَصِيدَتَيْنِ لِلْأَعْشَى إِحْدَاهُمَا فِي أَهْلِ بَدْرٍ، وَالْأُخْرَى فِي عَامِرٍ وَعَلْقَمَةَ. رَوَاهُ كُلُّهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا مَنْ لَا تَقُومُ بِهِ حُجَّةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی شاعری کی اجازت دی تھی البتہ اعشی کے دو قصیدوں کا معاملہ مختلف ہے، ان میں سے ایک اہل بدر کے بارے میں ہے، اور دوسرا عامر اور علقمہ کے بارے میں ہے۔ یہ تمام روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں، ان دونوں کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن کے ذریعے حجت قائم نہیں ہو سکتی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13320]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2095) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6019)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13321
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحْدَثَ هِجَاءً فِي الْإِسْلَامِ فَاقْطَعُوا لِسَانَهُ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ: مَعْنَاهُ: مَنْ هَجَا الْإِسْلَامَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اسلام کی ہجو کرتا ہے، اس کی زبان کاٹ دو۔“ عبداللہ بن أحمد بن حنبل کہتے ہیں: اس کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص اسلام کی ہجو کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7467)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7467»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13322
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ فِي الْإِسْلَامِ شِعْرًا مُقْذِعًا فَلِسَانُهُ هَدَرٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اسلام کے بارے میں کوئی فحش شعر کہا: اس کی زبان رائیگاں جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13322]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2092)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4403»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13323
وَعَنْ غُضَيْفِ بْنِ أَبِي غُضَيْفٍ صَاحِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحْدَثَ هِجَاءً فِي الْإِسْلَامِ فَاقْطَعُوا لِسَانَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا غضیف بن ابوغضیف رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اسلام کے بارے میں ہجو کرے اس کی زبان کاٹ دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/18)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7467»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
181. بَابُ إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا
بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں، اور بعض بیان جادو ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13324
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13324]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2100)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5012»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13325
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”بے شک بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن حرب موصلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13325]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2103 و 2102 و 2101) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1498)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5012»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13326
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ طَاهِرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن طاہر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13326]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 5012»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13327
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ [بْنِ عَمْرِو] بْنِ عَوْفٍ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (19/17)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5012»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13328
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا، وَإِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَزْرَقُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں، اور بے شک بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل ازرق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13328]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (756)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 756»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں