🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
182. بَابُ هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ
مشرکین کی ہجو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13329
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اهْجُوا بِالشِّعْرِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ كَأَنَّمَا تَنْصَحُوهُمْ بِالنَّبْلِ".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم شاعری کے ذریعے (مشرکین کی) ہجو کرو! بے شک مومن اپنے مال اور جان کے ذریعے جہاد کرتا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، یہ یوں ہے جیسے تم انہیں تیر مارتے ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/19) اخرجه احمد فى المسند (456/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13330
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ كَعْبٍ أَيْضًا أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ فِي الشِّعْرِ مَا أَنْزَلَ؟ قَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِنَفْسِهِ وَلِسَانِهِ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ كُلُّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ نَحْوَهُ.
ایک روایت میں سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: اللہ تعالیٰ نے شعر کے بارے میں جو حکم نازل کرنا تھا وہ نازل کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مومن اپنی جان اور اپنی زبان کے ذریعے جہاد کرتا ہے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں جن میں ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13330]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (387/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13331
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: لَمَّا هَجَانَا الْمُشْرِكُونَ شَكَوْنَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" قُولُوا لَهُمْ كَمَا يَقُولُونَ لَكُمْ". قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا نُعَلِّمُهُ إِمَاءَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ. وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ: قَالَ: بَيْنَا رَجُلٌ يُنْشِدُ هِجَاءً لِمُعَاوِيَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَعَمَّارٌ يَسْمَعُهُ، فَقَالَ عَمَّارٌ: الزَّقُّ بِالْعَجُوزَيْنِ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: سُبْحَانَ اللَّهِ، أَيَقُولُ هَذَا؟ أَيَقُولُ هَذَا؟ وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: اجْلِسْ، فَاسْمَعْ أَوِ اذْهَبْ. ثُمَّ قَالَ عَمَّارٌ: إِنَّا لَمَّا هَجَانَا الْمُشْرِكُونَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِطُرُقٍ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب مشرکین نے ہماری ہجو کی، تو ہم نے اس بات کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ان کے بارے میں اسی طرح کہو، جس طرح وہ تمہارے بارے میں کہتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: تو مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم لوگ مدینہ منورہ کی کنیزوں کو (مشرکین کی ہجویہ شاعری) سکھایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ امام طبرانی نے اس روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ہجو کے بارے میں شعر سنا رہا تھا، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اس کو سن رہے تھے، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: ان دونوں بوڑھوں کے پیچھے لگے رہو! تو اس شخص نے ان سے کہا: سبحان اللہ! کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں، کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں، جبکہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم بیٹھ جاؤ اور سنو، یا چلے جاؤ! پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب مشرکین ہماری ہجو کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13331]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2097) اخرجه احمد فى المسند (263/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17850»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13332
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَسَّانَ:" اهْجُهُمْ - أَوْ هَاجِهِمْ - اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ان کی ہجو کرو! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تم ان کی ہجو کا جواب دو! اے اللہ! تو روح القدس کے ذریعے اس کی تائید فرما۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13332]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2098)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13333
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُنْشِدُ وَيَقُولُ:
أَلَا هَلْ أَتَى غَسَّانَ عَنَّا وَدُونَهُمْ مِنَ الْأَرْضِ حَرْقٌ حَوْلَهُ يُتَتَبَّعُ تُجَالِدُنَا عَنْ حَرَمِنَا كُلُّ فَحْمَةٍ
كَرِدْفٍ لَهَا فِيهَا الْقَوَانِسُ تَلْمَعُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَا كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ". فَقَالَ كَعْبٌ:
تُجَالِدُنَا عَنْ دِينِنَا كُلَّ فَحْمَةٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ يَا كَعْبُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اور وہ اس وقت یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”خبردار! کیا غسان (قبیلے کے لوگوں) کو ہماری خبر پہنچی ہے، جبکہ ان کے اور ہمارے درمیان ایک وسیع بیابان ہے، جس کے اردگرد راستے تلاش کیے جاتے ہیں، کیا تم ہماری حرمتوں کے حوالے سے ہمارے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہو، ہر ایک ٹکڑا یوں ہے جیسے اس کے پیچھے کوئی ہے، جس کے خود کا اوپری حصہ چمک رہا ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اے کعب بن مالک! تو سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: (یعنی انہوں ایک مصرعہ کو تبدیل کر کے یہ پڑھا): ”کیا تم ہمارے دین کے حوالے سے ہمارے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہو؟“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اے کعب!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13333]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13334
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَجْتَازُ فِي الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ إِذْ قَالَ الْقَوْمُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ. فَظَنَنْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُونِي فَجِئْتُ قَالَ:" اجْلِسْ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ، كَيْفَ تَقُولُ الشِّعْرَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَقُولَ؟". قُلْتُ: أَنْظُرُ ثُمَّ أَقُولُ. قَالَ:" عَلَيْكَ بِالْمُشْرِكِينَ". وَلَمْ أَكُنْ أَعْدَدْتُ لِذَلِكَ شَيْئًا فَقُلْتُ:
فَخَبِّرُونِي أَثْمَانَ الْعَبَاءِ مَتَى كُنْتُمْ مَطَارِيقَ أَوْ دَانَتْ لَكُمْ مُضَرُ فَنَظَرْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ جَعَلْتُ قَوْمَهُ أَثْمَانَ الْعَبَاءِ، فَنَظَرْتُ ثُمَّ قُلْتُ:
يَا هَاشِمَ الْخَيْرِ إِنَّ اللَّهَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْبَرِيَّةِ فَضْلًا مَا لَهُ غَيْرُ
إِنِّي تَفَرَّسْتُ فِيكَ الْخَيْرَ أَعْرِفُهُ فِرَاسَةً خَالَفَتُهُمْ فِي الَّذِي نَظَرُوا
وَلَوْ سَأَلْتَ أَوِ اسْتَنْصَرْتَ بَعْضَهُمُ فِي جُلِّ أَمْرِكَ مَا آوَوْا وَلَا نَصَرُوا
فَثَبَّتَ اللَّهُ مَا آتَاكَ مِنْ حُسْنٍ تَثْبِيتَ مُوسَى وَنَصْرًا كَالَّذِي نُصِرُوا
قَالَ:" وَأَنْتَ فَثَبَّتَكَ اللَّهُ يَا ابْنَ رَوَاحَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ مُدْرِكَ بْنَ عُمَارَةٍ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ رَوَاحَةَ.
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں مسجد میں سے گزرا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، اسی دوران حاضرین میں سے کسی نے کہا: اے عبداللہ بن رواحہ! مجھے یوں لگا کہ جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا ہے، میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عبداللہ بن رواحہ بیٹھ جاؤ، جب تم شعر کہنے لگتے ہو، تو کیسے شعر کہتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں پہلے جائزہ لیتا ہوں پھر کہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے مشرکین کے خلاف شعر کہنے ہیں، راوی کہتے ہیں: میں نے اس کے لئے کوئی تیاری نہیں کی تھی، تو میں نے یہ اشعار کہے: ”اے عباء کی قیمت والو (یعنی سستے لوگو!) پہلے تم پیدل چلنے والے تھے، یا مضر نے تمہیں قریب (یا کمتر) کر دیا۔“ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے ناگواریت محسوس ہوئی کہ میں نے آپ کی قوم کو ”عباء کی قیمت والو (یعنی سستے لوگو!)“ قرار دیا ہے، میں نے پھر سوچا اور پھر کہا: ”اے بھلائی والے ہاشم! اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو مخلوق پر فضیلت عطا کی ہے، جو ایسی فضیلت ہے جو متغیر نہیں ہو گی، میں آپ میں بھلائی جان گیا ہوں، جو میں نے فراست کے ذریعے جانی ہے، وہ لوگ جو دیکھتے (یا سمجھتے) ہیں اس کے بارے میں، میں ان کے برخلاف رائے رکھتا ہوں، اگر تم اپنے کسی اہم معاملے کے بارے میں ان میں سے کسی ایک سے (تعاون کا) پوچھو، یا مدد مانگو، تو وہ نہ پناہ دیں گے اور نہ مدد کریں گے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو اچھائی عطا کی ہے، اس پر تمہیں اسی طرح ثابت رکھے جس طرح سیدنا موسیٰ کو ثابت رکھا، اور وہ ایسی مدد کرے جس طرح ان لوگوں کی مدد کی گئی“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن رواحہ! اللہ تعالیٰ تمہیں ثابت رکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مدرک بن عمارہ نامی راوی نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13334]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. بَابُ جَوَازِ الشِّعْرِ وَالِاسْتِمَاعِ لَهُ
شاعری کا جواز اور اسے سننا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13335
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: مَرَّ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ بِمَجْلِسٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يُنْشِدُهُمْ مِنْ شِعْرِهِ، وَهُمْ غَيْرُ نُشَّاطٍ لِمَا يَسْمَعُونَ مِنْهُ، فَجَلَسَ الزُّبَيْرُ مَعَهُمْ وَقَالَ: مَا لِي أَرَاكُمْ غَيْرَ أَذِنِينَ لِمَا تَسْمَعُونَ مِنْ شِعْرِ ابْنِ الْفُرَيْعَةِ؟ فَلَقَدْ كَانَ يَعْرِضُ بِهِ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُحْسِنُ اسْتِمَاعَهُ، وَيُجْزِلُ عَلَيْهِ ثَوَابَهُ، وَلَا يَشْتَغِلُ عَنْهُ بِشَيْءٍ. فَقَالَ حَسَّانٌ:
أَقَامَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ وَهَدْيِهِ حَوَارِيُّهُ وَالْقَوْلُ بِالْفِعْلِ يَعْدِلُ أَقَامَ عَلَى مِنْهَاجِهِ وَطَرِيقِهِ
يُوَالِي وَلِيَّ الْحَقِّ وَالْحَقُّ أَعْدَلُ هُوَ الْفَارِسُ الْمَشْهُورُ وَالْبَطَلُ الَّذِي
يَصُولُ إِذَا مَا كَانَ يَوْمًا مُحَجَّلُ إِذَا كَشَفَتْ عَنْ سَاقِهَا الْحَرْبُ حَشَّهَا
بِأَبْيَضَ سَبَّاقٍ إِلَى الْمَوْتِ يَرْفُلُ وَإِنِ امْرَأً كَانَتْ صَفِيَّةُ
أُمَّهُ وَمِنْ أَسَدٍ فِي بَيْتِهَا لَمُؤَمَّلُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی محفل کے پاس سے گزرے، سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ان لوگوں کو اپنے اشعار سنا رہے تھے اور وہ لوگ جو شاعری سن رہے تھے، اس میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پاس بیٹھ گئے اور بولے: کیا وجہ ہے کہ میں تم لوگوں کو دیکھ رہا ہوں کہ تم ابن فریعہ کی شاعری کو دلچسپی سے نہیں سن رہے ہو حالانکہ جب یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اشعار پیش کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم توجہ سے اسے سنا کرتے تھے اور انہیں اس کا بھرپور بدلہ عطا کیا کرتے تھے اور اس کو چھوڑ کر دوسری طرف متوجہ نہیں ہوتے تھے، تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی (یعنی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) آپ کے عہد میں آپ کے طور طریقوں پر برقرار رہے، اور قول، فعل کے برابر (یا مطابق) ہوتا ہے، وہ ساتھی آپ کے منہج اور راستے پر برقرار رہے، وہ حق کے ساتھ رہے، اور حق سب سے زیادہ عدل والا ہوتا ہے، وہ مشہور شہسوار ہیں، اور بہادر ہیں جو جنگ کے دن حملہ آور ہوتے ہیں (یا مقابلہ کرتے ہیں) جب جنگ اپنی پنڈلی سے کپڑا ہٹاتی ہے، اور (لڑائی کو) بھڑکاتی ہے، تو وہ فخر کے ساتھ چلتے ہوئے، موت کی طرف تیزی سے جاتے ہیں، وہ ایک ایسے فرد ہیں جن کی والدہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہیں، وہ بنو اسد سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کے گھر میں امید رکھی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زبیری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3583)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13336
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ ثَوْرٍ الْهِلَالِيِّ أَنَّهُ حِينَ أَسْلَمَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدَهُ:
أَصْبَحَ قَلْبِي مِنْ سُلَيْمَى مَقْصِدًا إِنْ خَطَأً مِنْهَا وَإِنْ تَعَمُّدًا مِنْ سَاعَةٍ لَمْ تَكُ إِلَّا مَقْعِدًا
فَحَمَلَ الْهَمَّ كِبَارًا جَلْعَدًا تَرَى الْعَلَافِي عُلِيِّهَا مُؤَكَّدًا
دُمًا بِسَقْيِهَا خِدَبٌّ مَا عَدَا إِذَا السَّرَابُ بِالْفَلَاةِ اطَّرَدَا
وَأَبْحَرَ الْمَاءُ الَّذِي تَوَرَّدَا تَوَرُّدَ السَّيِّدِ أَرَادَ الْمَرْصَدَا
بِأَوْرَقَ مَصْدَرٍ مِنْ أَوْرَدَا مَا يَشْفِنِي مِنْكُمْ طَبِيبٌ أَبَدًا
نَجِدُّ فِيمَا يَنْبَغِي وَأَوْجَدَا
حَتَّى أَتَيْنَا الْمُصْطَفَى مُحَمَّدًا يَتْلُو مِنَ اللَّهِ كِتَابًا مُرْشِدًا
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْلَى بْنُ الْأَشْدَقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حمید بن ثور ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے یہ اشعار سنائے: ”میرا دل سلیمیٰ کے (تیر نظر) کا نشانہ بنا ہے، خواہ یہ اس کی طرف سے غلطی سے ہو یا قصد کے ساتھ ہو، اس گھڑی سے جب وہ اُبھری ہوئی چھاتیوں والی عورت تھی، تو اس نے بڑی عمر کے مضبوط افراد کو بھی پریشانی کا شکار کر دیا، تم چارہ فروشوں کو دیکھو گے کہ اس پر مؤکد ہیں، جو خون آلود زخم کی سیرابی ہے، جو اپنے علاوہ سے زیادہ بڑا ہے، جب بے آب و گیاہ جگہ پر سراب پرے کر دیتا ہے، اور وہ پانی سیراب کرتا ہے، جس کے پاس آدمی آتا ہے، جس طرح وہ شیر آتا ہے جو گھات لگانے کا ارادہ رکھتا ہے، اس بھیڑیے کی، جس کو لانے والے نے نکالا ہو، تم لوگوں کی طرف سے کبھی کسی طبیب نے مجھے شفا نہیں دی، جو مناسب تھا اس پریشانی کا ہم نے سامنا کیا اور دکھ جھیلا، یہاں تک کہ ہم سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی کتاب کی تلاوت کر کے رہنمائی کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3602)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13337
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدْتُهُ قَوْلَ سُوَيْدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ:
لَا تَأْمَنَنَّ وَإِنْ أَمْسَيْتَ فِي حَرَمٍ إِنَّ الْمَنَايَا بِجَنْبَيْ كُلِّ إِنْسَانٍ وَاسْلُكْ طَرِيقَكَ تَمْشِي غَيْرَ مُخْتَشِعٍ
حَتَّى تُلَاقِيَ مَا يُمَنِّي لَكَ الْمَانِي فَكُلُّ ذِي صَاحِبٍ يَوْمًا مُفَارِقُهُ
وَكُلُّ زَادٍ وَإِنْ أَبْقَيْتَهُ فَانِي وَالْخَيْرُ وَالشَّرُّ مَقْرُونَانِ فِي قَرْنٍ
بِكُلِّ ذَلِكَ يَأْتِيكَ الْجَدِيدَانِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَدْرَكَنِي هَذَا لَأَسْلَمَ". فَبَكَى أَبِي فَقُلْتُ: يَا أَبَتَاهُ، مَا يُبْكِيكَ مِنْ مُشْرِكٍ مَاتَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ أَبِي: وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ مِنْ مُشْرِكٍ خَيْرًا مِنْ سُوَيْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيِّ، عَنْ شَيْخٍ مَجْهُولٍ هُوَ مَرْدُودٌ بِلَا خِلَافٍ.
عمرو بن مسلم خزاعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، میں نے آپ کو سوید بن عامر بن مصطلق کے یہ اشعار سنائے: ”تم (خود کو) محفوظ ہرگز نہ سمجھو، اگرچہ تم حرم کی حدود میں رہو، کیونکہ موت ہر انسان کے دونوں پہلوؤں میں ہوتی ہے، تم اپنے راستے پر چلو، اور یوں چلو کہ تم جھکنے والے نہ ہو (اور اس وقت تک چلتے رہو) کہ تقدیر بنانے والے نے جو (موت کا وقت) تمہارا مقدر بنایا ہو، ہر ساتھی نے ایک دن اپنے ساتھی سے جدا ہونا ہے، اور ہر سامان نے، خواہ تم اس کو کتنا ہی سنبھال کے رکھو، فنا ہونا ہی ہے، خیر اور شر ایک ہی رسی سے بندھے ہوئے ہیں، دو نئی چیزیں (یعنی دن اور رات) اُن دونوں (یعنی خیر و شر) کو تمہارے پاس لے کر آئیں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ شخص مجھے پا لیتا، تو یہ اسلام قبول کر لیتا، راوی بیان کرتے ہیں: تو میرے والد رو پڑے، میں نے کہا: اے ابا جان آپ ایک مشرک کی وجہ سے کیوں رو رہے ہیں، جو زمانہ جاہلیت میں مر گیا تھا، تو میرے والد نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے سوید سے زیادہ بہتر کوئی مشرک نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے یعقوب بن محمد زہری کے حوالے سے ایک مجہول بزرگ سے نقل کی ہے، اور کسی اختلاف کے بغیر یہ مردود ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13337]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2105) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (432/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13338
وَعَنِ النَّابِغَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدْتُهُ مِنْ قَوْلِي:
عَلَوْنَا الْعِبَادَ عِفَّةً وَتَكَرُّمًا وَإِنَّا لَنَرْجُو فَوْقَ ذَلِكَ مَظْهَرًا قَالَ:" أَيْنَ الْمَظْهَرُ يَا أَبَا لَيْلَى؟". قُلْتُ: الْجَنَّةُ. قَالَ:" أَجَلْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" أَنْشِدْنِي". فَأَنْشَدْتُهُ مِنْ قَوْلِي:
وَلَا خَيْرَ فِي حِلْمٍ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ بَوَادِرُ تَحْمِي صَفْوَهُ أَنْ يَكَدَّرَا
وَلَا خَيْرَ فِي جَهْلٍ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ حَلِيمٌ إِذَا مَا أَوْرَدَ الْأَمْرَ أَصْدَرَا
قَالَ:" أَحْسَنْتَ لَا يَفْضُضِ اللَّهُ فَاكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْلَى بْنُ الْأَشْدَقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نابغہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو اپنا یہ شعر سنایا: ”ہم نے پاکدامنی اور عزت کے حوالے سے لوگوں پر بلندی حاصل کی ہے، اور اس کے بعد ہمیں ”مظہر“ کے حصول کی بھی امید ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابولیلی مظہر کہاں ہے؟ میں نے عرض کی: اس سے مراد جنت ہے، آپ نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو وہ مل جائے گی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم مجھے شعر سناؤ، تو میں نے آپ کو اپنا یہ شعر سنایا: ”ایسی بردباری میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کے ہمراہ ایسا غصہ نہ ہو جو اس (بردباری) کی صفائی کو گدلا ہونے سے محفوظ رکھے، اور ایسی جہالت (یعنی غصے) میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کے لیے کوئی بردباری نہ ہو، جو ضرورت پڑنے پر اس (غصے) کو پھیر سکے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اچھا شعر کہا ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے منہ (کے دانت) نہ گرائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13338]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2104)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں