الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
148. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الضَّرْبِ عَلَى الْوَجْهِ وَالنَّهْيِ عَنْ سَبِّهِ
چہرے پر مارنے کی ممانعت اور چہرے کو برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13219
عَنْ أَسَدِ بْنِ وَدَاعَةَ أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: جَرِيرٌ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَهْلِي يَعْصُونِي فَبِمَ أُعَاقِبُهُمْ؟ قَالَ:" تَعْفُو". ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ، حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ:" إِنْ عَاقَبْتَ فَعَاقِبْ بِقَدْرِ الذَّنْبِ، وَاتَّقِ الْوَجْهَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَسَدٌ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ، فَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا كُلُّهُمْ، وَفِيهِمْ ضَعْفٌ.
اسد بن وداعہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام جریر تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے گھر والے میری نافرمانی کرتے ہیں، تو میں کس چیز کے ذریعے انہیں سزا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم معاف کر دو۔ اس نے دوسری مرتبہ یہی بات کی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہی بات ارشاد فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے سزا ہی دینی ہے تو تم گناہ کے حساب سے سزا دینا اور چہرے پر مارنے سے بچنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اسد نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تو
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13219]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اسد نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تو
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13219]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2130)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2130»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 13220
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُقَبِّحُوا الْوَجْهَ، فَإِنَّ ابْنَ آدَمَ خُلِقَ عَلَى صُورَةِ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چہرے کو قبیح قرار نہ دو کیونکہ انسان کی تخلیق رحمان کی صورت کے مطابق ہوئی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن اسماعیل طالقانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13220]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسحاق بن اسماعیل طالقانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13220]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13580)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13580، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5505»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13221
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی کرے تو چہرے (پر ضرب لگانے سے اور مارنے) سے اجتناب کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13221]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2063 و 2062) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1179) اخرجه احمد فى المسند (93/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11476»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13222
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا رَمَى أَوْ ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب کوئی شخص تیر مارے یا کوئی شخص ضرب لگائے، تو چہرے سے اجتناب کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13222]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13222]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
149. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَطْمِ خُدُودِ الدَّوَابِّ وَضَرْبِهِنَّ
جانوروں کے رخسار پر تھپڑ مارنے یا ان کو مارنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13223
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ لَطْمِ خُدُودِ الدَّوَابِّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ جَعَلَ لَكُمْ عِصِيًّا وَسِيَاطًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جانوروں کے رخسار پر تھپڑ مارنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے عصا اور کوڑے بنائے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی بقیہ ہے، جو مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13223]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی بقیہ ہے، جو مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13223]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (131/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16728»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13224
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، عَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَيْهِمَا فَقُلْتُ: يَرْحَمُكُمَا اللَّهُ، الرَّجُلُ مِنَّا يَرْكَبُ دَابَّتَهُ فَيَضْرِبُهَا بِالسَّوْطِ وَيَكْفَحُهَا بِاللِّجَامِ، هَلْ سَمِعْتُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ فَإِذَا امْرَأَةٌ قَدْ نَادَتْ مِنْ جَوْفِ الْبَيْتِ: أَيُّهَا السَّائِلُ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: (وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ) فَقَالَا: هَذِهِ أُخْتُنَا وَهِيَ أَكْبَرُ مِنَّا، وَقَدْ أَدْرَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن زیاد نے بسر کے دو صاحبزادوں کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے، جو دونوں سلمی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ان دونوں کے پاس آیا، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کرے، ہم میں سے ایک شخص ہے جو اپنے جانور کو کوڑے کے ذریعے مارتا ہے اور اس کی لگام کو کھینچتا ہے، تو کیا آپ دونوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ تو گھر کے اندر سے ایک عورت نے بلند آواز میں کہا: اے سوال کرنے والے شخص! اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”زمین پر جو بھی جانور موجود ہے، یا جو بھی پرندہ اپنے دو پروں کے ساتھ اُڑتا ہے، تو وہ تم لوگوں کی مانند امت (یعنی مخصوص قسم کی مخلوق) ہیں، ہم نے ہر چیز کا ذکر کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہے۔“ ﴿وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ﴾
ان دونوں نے کہا: یہ ہماری بہن ہیں، اور یہ ہم سے عمر میں بڑی ہیں، اور خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13224]
ان دونوں نے کہا: یہ ہماری بہن ہیں، اور یہ ہم سے عمر میں بڑی ہیں، اور خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13224]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (189/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
150. بَابُ النَّهْيِ عَنِ اتِّخَاذِ الدَّوَابِّ كَرَاسِيَّ
جانوروں کو کرسی بنا لینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 13225
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ مَرَّ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ وُقُوفٌ عَلَى دَوَابٍّ لَهُمْ وَرَوَاحِلَ، فَقَالَ لَهُمُ:" ارْكَبُوهَا سَالِمَةً وَدَعُوهَا سَالِمَةً، وَلَا تَتَّخِذُوهَا كَرَاسِيَّ لِأَحَادِيثِكُمْ فِي الطُّرُقِ وَالْأَسْوَاقِ، فَرُبَّ مَرْكُوبَةٍ خَيْرٌ مِنْ رَاكِبِهَا وَأَكْثَرُ ذِكْرًا لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جو اپنے جانوروں پر بیٹھے ہوئے ٹھہرے ہوئے تھے، تو آپ نے ان سے فرمایا: ان پر ایسی حالت میں سواری کرو جب یہ سالم ہوں اور انہیں سلامتی کے عالم میں چھوڑ دو، تم انہیں راستوں میں یا بازاروں میں آپس میں بات چیت کرنے کے لئے کرسی نہ بنا لو کیونکہ بعض اوقات سواری اپنے سوار سے زیادہ بہتر ہوتی ہے، اور سوار سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والی ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سہل بن معاذ بن انس کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13225]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سہل بن معاذ بن انس کا معاملہ مختلف ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13225]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (193/20) اخرجه احمد فى المسند (439/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15202، 15219، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2668»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
151. بَابُ صَاحِبِ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا
جانور کا مالک، اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 13226
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَنَّ حَبِيبَ بْنَ مَسْلَمَةَ أَتَى قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فِي الْفِتْنَةِ الْأُولَى وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ، فَأَخَّرَ عَنِ السَّرْجِ وَقَالَ: ارْكَبْ. فَأَبَى، فَقَالَ لَهُ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَوْلَى بِصَدْرِهَا". فَقَالَ حَبِيبٌ: إِنِّي لَسْتُ أَجْهَلُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَكِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن ابوامیہ بیان کرتے ہیں: حبیب بن مسلمہ، سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہلے فتنے کے زمانے میں آئے، وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھے۔ وہ زین سے پیچھے ہوئے اور بولے: آپ سوار ہو جائیں، تو انہوں نے انکار کر دیا، سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانور کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ تو حبیب نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی ہے م میں اس سے ناواقف نہیں ہوں لیکن مجھے آپ کے بارے میں اندیشہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13226]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1948) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3534) اخرجه احمد فى المسند (422/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13227
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَتَانَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْنَا لَهُ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ، فَأَتَيْنَاهُ بِمِلْحَفَةٍ وَرْسِيَّةٍ، فَاشْتَمَلَ بِهَا، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ أَثَرَ الْوَرْسِ عَلَى حِكْثِهِ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ بِحِمَارٍ لِيَرْكَبَ، فَقَالَ:" صَاحِبُ الْحِمَارِ أَحَقُّ بِصَدْرِ حِمَارِهِ". فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالْحِمَارُ لَكَ. قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ إِلَى: عُكُنِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ کے لئے پانی رکھا، آپ نے غسل کیا، ہم آپ کے پاس ورس لگا ہوا لحاف لے کر آئے، وہ آپ نے اوڑھ لیا، میں گویا اس وقت بھی آپ کے پیٹ پر ورس کا نشان دیکھ رہا ہوں، پھر ہم آپ کے پاس گدھا لے کر آئے تاکہ آپ اس پر سوار ہوں، تو آپ نے فرمایا: گدھے کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق رکھتا ہے، تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گدھا آپ کا ہوا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف «عُكنِه» تک کا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13227]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف «عُكنِه» تک کا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (349/18) اخرجه احمد فى المسند (6/6)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 466، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23332»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13228
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ صَاحِبَ الدَّابَّةِ أَوْلَى بِصَدْرِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ جانور کا مالک اس کے اگلے حصے کا زیادہ حق دار ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13228]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13228]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (119)، أخرجه مسند أحمد برقم: 120»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح