🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَلَى سَطْحٍ بِغَيْرِ تَحْجِيرٍ أَوْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ
اس شخص کا بیان جو اطراف میں دیوار (یعنی منڈیر) کے بغیر والی چھت پر سو جائے یا سمندر میں طغیانی کے وقت سمندر کا سفر کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ رَقَدَ عَلَى سَطْحٍ لَا جِدَارَ لَهُ فَسَقَطَ فَمَاتَ، فَدَمُهُ هَدَرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات کے وقت ہماری طرف تیر مارے وہ ہم میں سے نہیں ہے، جو شخص ایسی چھت پر سو جائے کہ جس کی دیوار (یعنی منڈیر) نہ ہو، اور پھر وہ گر کے مر جائے تو اس کا خون رائیگاں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13179]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. بَابُ كَيْفَ يَدْخُلُ بَيْتَهُ فِي الشِّتَاءِ وَيَخْرُجُ مِنْهُ فِي الصَّيْفِ
آدمی گرمی میں اپنے گھر میں کیسے داخل ہو، اور سردی میں اس سے کیسے نکلے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13180
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْرُجُ إِذَا خَرَجَ فِي الصَّيْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، وَإِذَا دَخَلَ الشِّتَاءُ دَخَلَ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَيْرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گرمی میں گھر سے نکلتے تھے، تو جمعہ کی رات نکلتے تھے اور جب سردی شروع ہوتی تھی، تو جمعہ کی رات میں داخل ہوتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن موسیٰ بن وجیہ ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13180]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5687»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
140. بَابٌ فِيمَنْ يَضْطَجِعُ وَيَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى
جو شخص لیٹا ہو، اور اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13181
عَنْ أَبِي النَّضْرِ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ كَانَ يَشْتَكِي (رِجْلَهُ) ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَخُوهُ وَقَدْ جَعَلَ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى (وَهُوَ مَضْطَجِعٌ) ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى رِجْلِهِ الْوَجِعَةِ فَأَوْجَعَهُ، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي، أَوَ لَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رِجْلِي وَجِعَةٌ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: أَوَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ نَهَى عَنْ هَذِهِ؟ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا النَّضْرِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ.
ابونضر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی ایک ٹانگ میں تکلیف تھی، ان کے بھائی ان کے پاس آئے، انہوں نے ایک ٹانگ دوسرے پر رکھی ہوئی تھی اور وہ لیٹے ہوئے تھے، تو ان کے بھائی نے اپنا ہاتھ ان کی ٹانگ پر مارا اور اس طرح مارا کہ جس سے انہیں تکلیف ہوئی، تو انہوں نے کہا: کیا تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے، کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ میری ٹانگ میں پہلے ہی تکلیف ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں (یعنی میں یہ بات جانتا ہوں) انہوں نے دریافت کیا، تو پھر آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ دوسرے صاحب نے کہا: کیا آپ یہ بات نہیں جانتے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابونضر نامی راوی نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13181]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13182
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ، إِذْ جَاءَنِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا يَا ابْنَ جُبَيْرٍ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَوَجَدْنَاهُ مُسْتَلْقِيًا رَافِعًا رِجْلَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، فَسَلَّمْنَا وَجَلَسْنَا، فَرَفَعَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ يَدَهُ إِلَى رِجْلِ أَبِي سَعِيدٍ، فَقَرَصَهَا قَرْصَةً شَدِيدَةً، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ يَا ابْنَ أُمَّ، لَقَدْ أَوْجَعْتَنِي. فَقَالَ لَهُ: ذَلِكَ أَرَدْتُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِ اللَّهَ لَمَّا قَضَى خَلَقَهُ اسْتَلْقَى، فَوَضْعَ رِجْلَهُ عَلَى الْأُخْرَى وَقَالَ: لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِي أَنْ يَفْعَلَ هَذَا". فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُهُ أَبَدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ مَشَايِخَ ثَلَاثَةٍ: جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّوْفَلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، فَأَحْمَدُ بْنِ رِشْدِينَ ضَعِيفٌ، وَالِاثْنَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبید بن حنین بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور بولے: اے ابن جبیر! تم ہمارے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی طرف چلو۔ ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے انہیں پایا کہ وہ چت لیٹے ہوئے تھے اور انہوں نے دایاں پاؤں بائیں پاؤں پر رکھا ہوا تھا، ہم نے سلام کیا اور بیٹھ گئے، سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے ہاتھ بلند کیا اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی ٹانگ پر زور سے چٹکی کاٹی، تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سبحان اللہ! اے میری ماں کے بیٹے آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے، تو سیدنا قتاده بن نعمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہی ارادہ رکھتا تھا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ نے اپنی تخلیق کو مکمل کر لیا (یا اپنی مخلوق کے بارے میں فیصلہ کیا) تو وہ سیدھا لیٹا اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا اور پھر فرمایا: میری مخلوق میں سے کسی کے لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔“ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اب میں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے تین مشائخ کے حوالے سے نقل کی ہے جعفر بن سلیمان نوفلی، أحمد بن رشدین مصری اور أحمد بن داؤد مکی أحمد بن رشدین ضعیف ہے اور باقی دو سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13183
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى وَهُوَ مُتَّكِئٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی اپنا ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھے جبکہ اس نے ٹیک لگائی ہوئی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13183]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14356، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8033»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13184
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَلْقِيًا عَلَى قَفَاهُ، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ گدی کے بل چت لیٹے ہوئے تھے اور آپ نے ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13184]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (125/15)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16014، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2656، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13185
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اسْتَلْقَى أَحَدُكُمْ، فَلَا يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خِدَاشٍ الْعَبْدِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک چت لیٹا ہوا ہو تو وہ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر نہ رکھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خداش عبدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13185]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2072)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
141. بَابُ النَّهْيِ عَنْ الِاضْطِجَاعِ بَيْنَ الْقَوْمِ
لوگوں کے درمیان لیٹنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13186
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرْقُدَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْقَوْمِ، وَأَنْ يَنَامَ عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی لوگوں کے درمیان (لیٹ کر) سو جائے یا آدمی راستے میں سو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13186]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
142. بَابٌ فِيمَنْ يَرْقُدُ عَلَى وَجْهِهِ
اس شخص کا بیان جو چہرے کے بل (یعنی الٹا ہو کر) سوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13187
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ مُضْطَجِعٍ عَلَى بَطْنِهِ فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ مَا يُحِبُّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو پیٹ کے بل (الٹا ہو کر) لیٹا ہوا تھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ لیٹنے کا ایسا طریقہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ اس روایت بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13187]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (304/2)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2768، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7802، 7981، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5463»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13188
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ يُخْبِرُهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا وَجَدَ الرَّجُلَ رَاقِدًا عَلَى وَجْهِهِ، لَيْسَ عَلَى عَجُزِهِ شَيْءٌ، رَكَضَهُ بِرِجْلِهِ وَقَالَ:" هَذِهِ أَبْغَضُ الرَّقْدَةِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن شرید نے اپنے والد سیدنا شرید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ جب آپ کسی شخص کو چہرے کے بل لیٹا ہوا دیکھتے تھے کہ اس کی سرین پر کوئی چیز نہ ہو، تو آپ اسے پاؤں مارتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ لیٹنے کا سب سے زیادہ ناپسندیدہ طریقہ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13188]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (388/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18964»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں