الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
135. بَابٌ فِيمَنْ يَتَشَبَّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ
جو شخص ایسی چیز کے حوالے سے، خود کو سیر ظاہر کرے، جو اسے نہ دی گئی ہو
حدیث نمبر: 13169
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ، (عَنْ أَبِيهِ) ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ، كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي غَسَّانَ رُوحُ بْنُ حَاتِمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ.
سفیان بن عبداللہ ثقفی اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے خود کو سیر ظاہر کرے جو اسے نہ دی گئی ہو، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہنے والے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوغسان روح بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13169]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوغسان روح بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13169]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2069)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
136. بَابُ كَبُرَتْ خِيَانَةٌ أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا وَهُوَ مُصَدِّقُكَ وَأَنْتَ كَاذِبٌ .
یہ بڑی خیانت ہو گی کہ تم اپنے بھائی کو کوئی بات بیان کرو اور وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو، اور تم جھوٹے ہو
حدیث نمبر: 13170
عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا، هُوَ لَكَ مُصَدِّقٌ وَأَنْتَ بِهِ كَاذِبٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بڑی خیانت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی کے ساتھ کوئی بات کرو، جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو، اور تم اس کو جھوٹی بات کہہ رہے ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13170]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13170]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (183/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
137. بَابٌ فِي كِتَابَةِ الْكُتُبِ وَخَتْمِهَا
خط لکھنا اور اس پر مہر لگانا
حدیث نمبر: 13171
عَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - قَالَ: مَا كَانَ أَحَدٌ أَعْظَمَ حُرْمَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ أَصْحَابُهُ إِذَا كَتَبُوا إِلَيْهِ كِتَابًا، كَتَبُوا: مِنْ فُلَانٍ إِلَى مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کوئی بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حرمت والا نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جب آپ کے نام کوئی خط لکھتے تھے، تو وہ یہ تحریر کرتے تھے کہ یہ فلاں شخص کی طرف سے اللہ کے رسول سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے ثوری اور شعبہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13171]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے ثوری اور شعبہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6108)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13172
وَعَنْ حَنْظَلَةَ الْكَاتِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَخَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ:" إِذَا اجْتَمَعْنَا فَعَلِيٌّ الْأَمِيرُ، وَإِذَا تَفَرَّقْتُمَا فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى عَمَلِهِ". وَكَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِنَفْسِهِ، ثُمَّ لَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيْهِ. وَكَتَبَ عَلِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ الْأَسَدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حنظلہ کاتب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور فرمایا: ”جب تم دونوں اکٹھے ہو گے، تو علی امیر ہو گا، اور جب تم دونوں جدا ہو گے، تو تم دونوں میں سے ہر ایک اپنا متعلقہ کام کرے گا۔“ پھر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا جس میں آغاز میں اپنا نام کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حوالے سے ان پر اعتراض نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا تو اس میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر پہلے کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر اسدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13172]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر اسدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13172]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3496»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13173
وَعَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ الْعَلَاءِ ابْنِ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يُسَمِّهِ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ الْعَلَاءَ لَهُ صُحْبَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا تو پہلے اپنا ذکر کیا (یعنی یہ ان کی طرف سے ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ انہوں نے ان کے بیٹے کا نام بیان نہیں کیا بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13173]
یہ روایت امام بزار نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے۔ انہوں نے ان کے بیٹے کا نام بیان نہیں کیا بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کو صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13173]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2070) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13174
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَتَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى إِنْسَانٍ، فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ، وَإِذَا كَتَبَ فَلْيُتَرِّبْ كِتَابَهُ، فَهُوَ أَنْجَحُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک نے کسی شخص کو خط لکھنا ہو تو پہلے اپنا ذکر کرے اور جب وہ خط لکھ لے تو اپنی تحریر پر مٹی لگا لے اس طرح یہ زیادہ کامیاب ہو گی (یعنی اس کی سیاہی نہیں مٹے گی)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13174]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13174]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2368»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13175
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا بِالْوُصَاةِ إِلَى مَنْ بَعْدَهُ مِنْ وُلَاةِ الْأَمْرِ، وَخَتَمَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا مسلم بن حارث تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک خط لکھوایا جس میں اپنے بعد کے حکمرانوں کو ان کے بارے میں تلقین کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مہر لگوا دی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13175]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (434/19) اخرجه احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13176
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَرَامَةُ الْكِتَابِ خَتْمُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ السُّدِّيُّ الصَّغِيرُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خط کی عزت یہ ہے کہ اس پر مہر لگائی جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی صغیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13176]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی صغیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13176]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3884»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
138. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ عَلَى سَطْحٍ بِغَيْرِ تَحْجِيرٍ أَوْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ
اس شخص کا بیان جو اطراف میں دیوار (یعنی منڈیر) کے بغیر والی چھت پر سو جائے یا سمندر میں طغیانی کے وقت سمندر کا سفر کرے
حدیث نمبر: 13177
عَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْنَا نَحْوَ فَارِسٍ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَاتَ فَوْقَ بَيْتٍ لَيْسَ لَهُ إِجَارٌ، فَوَقَعَ فَمَاتَ، بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْقَاسِمِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: ایک صحابی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے ہم اس وقت فارس کی سمت ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس کے کنارے اونچے نہ ہوں اور پھر وہ گر کے مر جائے، تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد ابراہیم بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13177]
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد ابراہیم بن قاسم کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13177]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20224»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13178
وَعَنِ ابْنِ عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ قَالَ: كُنَّا بِفَارِسٍ وَعَلَيْنَا أَمِيرٌ يُقَالُ لَهُ: زُهَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ فَوْقَ إِجَارٍ - أَوْ فَوْقَ بَيْتٍ - لَيْسَ حَوْلَهُ شَيْءٌ يَرُدُّ رِجْلَهُ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ بَعْدَمَا يَرْتَجُّ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا وَكِلَاهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ فارس میں موجود تھے ہمارے امیر زہیر بن عبداللہ تھے۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ مجھے ایک شخص نے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر رات بسر کرے جس کے اردگرد (اونچے کنارے یعنی منڈیر) نہ ہوں جو اس کے پاؤں کو لوٹا سکیں (یعنی رکاوٹ بن سکیں) تو اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے، اور جو شخص سمندر میں طغیانی کے وقت سمندری سفر کرے اس سے ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13178]
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13178]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (79/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20225، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2431/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح