🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. بَابٌ فِي الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی خواتین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13199
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُخَنَّثِي الرِّجَالِ الَّذِينَ يَتَشَبَّهُونَ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ الْمُتَشَبِّهَاتِ بِالرِّجَالِ، وَرَاكِبَ الْفَلَاةِ وَحْدَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ طَيِّبُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت کی ہے، جو عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہیں، اور ان عورتوں پر لعنت کی ہے، جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتی ہیں اور ویرانے میں اکیلے سوار پر لعنت کی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طبیب بن محمد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور عقیلی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13199]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (287/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7795»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13200
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13200]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2076)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13201
وَعَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْمُؤَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُذَكَّرَاتِ مِنَ النِّسَاءِ......... وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں اور عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13201]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13202
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعَةٌ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَمَّنَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَجُلٌ جَعَلَهُ اللَّهُ ذَكَرًا فَأَنَّثَ نَفْسَهُ وَتَشَبَّهَ بِالنِّسَاءِ، وَامْرَأَةٌ جَعَلَهَا اللَّهُ أُنْثَى فَتَذَكَّرَتْ وَتَشَبَّهَتْ بِالرِّجَالِ، وَالَّذِي يُضِلُّ الْأَعْمَى، وَرَجُلٌ حَصُورٌ، وَلَمْ يَجْعَلِ اللَّهُ حَصُورًا إِلَّا يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار قسم کے لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مذکر بنایا ہے، اور وہ اپنے آپ کو مؤنث بنائے اور خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرے، ایک وہ عورت جسے اللہ تعالیٰ نے مؤنث بنایا ہو اور وہ خود کو مذکر بنائے اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرے، اور وہ شخص جو کسی نابینا کو گمراہ کر دے اور وہ شخص جو عورتوں سے لاتعلق رہتا ہو، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے صرف سیدنا یحیی بن زکریا علیہما السلام کو ایسا بنایا ہے کہ وہ عورتوں سے لاتعلق رہیں“ (یعنی شادی نہ کریں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید الہانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13202]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7827)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7827»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13203
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ خَبِيثٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے، اور وہ خبیث اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13203]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13204
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَقَالَ:" أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ". فَأَخْرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْجَشَةَ، وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلَانًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمَّادُ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے، اور ارشاد فرمایا ہے: ایسے لوگوں کو اپنے گھروں سے نکال دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انجشہ کو نکلوا دیا تھا، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فلاں شخص کو نکلوا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد ہے، جو بنوامیہ کا غلام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13204]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13205
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ بَيْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، فَرَأَى عِنْدَهُمْ مُخَنَّثًا وَهُوَ يَقُولُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ، لَوْ قَدْ فَتَحَ اللَّهُ الطَّائِفَ، لَأَرَيْتُكَ بَادِيَةَ بِنْتَ غَيْلَانَ، وَهِيَ تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ عَلَيْكُمْ هَؤُلَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئے، تو آپ نے ان کے ہاں ایک ہیجڑے کو پایا جو یہ کہہ رہا تھا: اے عبداللہ بن ابوامیہ! اگر اللہ تعالیٰ نے طائف فتح کروا دیا تو میں تمہیں بادیہ بنت غیلان دکھاؤں گا، جو آتی ہے تو چار سلوٹیں پڑتی ہیں، اور جاتی ہے تو آٹھ پڑتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قسم کے لوگ تمہارے ہاں اندر نہ آئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8297)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24659، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1498، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8297، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9513»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
145. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَحْدَةِ
اکیلے ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13206
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ رَجُلًا خَرَجَ، فَتَبِعَهُ رَجُلَانِ، وَرَجُلٌ يَتْلُوهُمَا يَقُولُ: ارْجِعُوا ارْجِعُوا. قَالَ: فَرَجَعَا قَالَ: فَقَالَ لَهُ: إِنَّ هَذَيْنِ شَيْطَانَانِ، وَإِنِّي لَمْ أَزَلْ بِهِمَا حَتَّى رَدَدْتُهُمَا، فَإِذَا أَتَيْتَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ، وَأَعْلِمْهُ أَنَّا فِي جَمْعِ صَدَقَاتِنَا، وَلَوْ كَانَتْ تَصْلُحُ لَهُ أَرْسَلْنَا بِهَا إِلَيْهِ. قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَلْوَةِ عِنْدَ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نکلا، اس کے پیچھے دو آدمی گئے اور ان دونوں کے پیچھے ایک اور شخص تھا جو یہ کہہ رہا تھا، تم لوگ واپس آ جاؤ، تم لوگ واپس آ جاؤ۔ راوی کہتے ہیں: تو دو افراد واپس آ گئے، تو انہوں نے ان سے کہا: یہ دونوں دو شیطان ہیں، میں مسلسل ان دونوں کے ساتھ رہا یہاں تک کہ میں نے انہیں واپس کروا دیا، جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ تو انہیں سلام کہنا اور انہیں یہ بتانا کہ ہم اپنے صدقات جمع کرنے میں مصروف ہیں، اگر یہ آپ کے لئے جائز ہوتے تو ہم انہیں آپ کی طرف بھجوا دیتے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت خلوت سے منع کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13206]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2510)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2506»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13207
وَفِي رِوَايَةٍ:" ارْجِعَا" بَدَلَ:" ارْجِعُوا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ خَيْبَرَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَالْبَزَّارُ كَذَلِكَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم دونوں واپس آ جاؤ“ وہ ان الفاظ کی جگہ ہیں: ”تم لوگ واپس آ جاؤ۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ایک شخص خیبر سے نکلا۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور امام بزار کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13207]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2022) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2588 و 2589)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13208
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوَحْدَةِ، أَنْ يَبِيتَ الرَّجُلُ وَحْدَهُ أَوْ يُسَافِرَ وَحْدَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیلے ہونے سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اکیلا رات بسر کرے، یا اکیلا سفر کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13208]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5650)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5618»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں