الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
142. بَابٌ فِيمَنْ يَرْقُدُ عَلَى وَجْهِهِ
اس شخص کا بیان جو چہرے کے بل (یعنی الٹا ہو کر) سوتا ہے
حدیث نمبر: 13189
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ مَعَ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ ابْنٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ طِهْفَةَ، فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: أَلَا تُخْبِرُنَا خَبَرَ أَبِيكَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طِهْفَةَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا كَثُرَ الضَّيْفُ عِنْدَهُ قَالَ:" لِيَنْقَلِبْ كُلُّ رَجُلٍ بِضَيْفِهِ". حَتَّى إِذَا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، اجْتَمَعَ ضِيفَانٌ كَثِيرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَنْقَلِبْ كُلُّ رَجُلٍ مَعَ جَلِيسِهِ". قَالَ: فَكُنْتُ فِيمَنِ انْقَلَبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَخَلَ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ هَلْ مِنْ شَيْءٍ؟". قَالَتْ: نَعَمْ، حُوَيْسَةٌ اتَّخَذْتُهَا لِإِفْطَارِكَ. قَالَ: فَجَاءَتْ بِهَا فِي قُعَيْبَةٍ لَهَا، فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهَا قَلِيلًا فَأَكَلَهُ ثُمَّ قَالَ:" كُلُوا بِسْمِ اللَّهِ". فَأَكَلْنَا مِنْهَا، حَتَّى مَا نَنْظُرُ إِلَيْهَا. ثُمَّ قَالَ:" هَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَرَابٍ؟". قَالَتْ: نَعَمْ، لُبَيْنَةٌ كُنْتُ اتَّخَذْتُهَا لَكَ. قَالَ:" هَلُمِّيهَا". قَالَ: فَجَاءَتْ بِهَا، فَتَنَاوَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَفَعَهَا إِلَى فِيهِ، فَشَرِبَ قَلِيلًا ثُمَّ قَالَ:" اشْرَبُوا بِاسْمِ اللَّهِ". فَشَرِبْنَا حَتَّى وَاللَّهِ مَا نَنْظُرُ إِلَيْهَا. ثُمَّ خَرَجْنَا، فَأَتَيْتُ الْمَسْجِدَ، فَاضْطَجَعْتُ عَلَى وَجْهِي، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَفْلَةً، فَجَعَلَ يُوقِظُ النَّاسَ لِلصَّلَاةِ، وَكَانَ إِذَا خَرَجَ يُوقِظُ النَّاسَ لِلصَّلَاةِ، فَمَرَّ بِي وَأَنَا عَلَى وَجْهِي فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟". فَقُلْتُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طِهْفَةَ. فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ يَكْرَهُهَا اللَّهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ طِهْفَةَ بِاخْتِصَارٍ، وَالنَّسَائِيُّ، عَنْ طِهْفَةَ وَغَيْرِهِ، وَلَمْ يُسَمِّ غَيْرَ طِهْفَةَ، وَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا رَوَاهُ، عَنِ ابْنِ طِهْفَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طِهْفَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حارث بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں ابوسلمہ بن عبدالرحمن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران بنو غفار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہمارے سامنے آیا جو سیدنا عبداللہ بن طہفہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا تھا، ابوسلمہ نے کہا: کیا تم ہمیں اپنے والد کے بارے میں خبر نہیں دو گے، تو اس نے یہ بات بیان کی کہ سیدنا عبداللہ بن طہفہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مہمان زیادہ ہو جاتے تھے، تو آپ فرماتے تھے: ہر شخص اپنے متعلقہ مہمان کو ساتھ لے کے واپس جائے، ایک مرتبہ رات کے وقت آپ کے پاس بہت سے مہمان اکٹھے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر شخص اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو ساتھ لے کر واپس جائے، راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا، جب آپ گھر میں داخل ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! کیا کوئی چیز ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! آپ کی افطاری کے لیے تھوڑا سا ”حیس“ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تھوڑا سا لے کر اس کو کھا لیا، پھر آپ نے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کے اس کو کھاؤ، تو ہم نے اس میں سے کھایا، یہاں تک کہ ہم اس کی طرف نہیں دیکھ رہے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس مشروب ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں۔ تھوڑا سا دودھ ہے، جو میں نے آپ کے لئے سنبھال کے رکھا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے آؤ، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا وہ لے آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لیا، آپ نے اسے اپنے منہ کی طرف بلند کیا پھر اس میں سے تھوڑا سا پیا پھر فرمایا: تم اللہ کا نام لے کے پیو، ہم نے پی لیا، یہاں تک کہ اللہ کی قسم ہم اس کی طرف نہیں دیکھ رہے تھے، پھر ہم نکلے، میں مسجد میں آیا اور اپنے چہرے کے بل (یعنی الٹا ہو کر) لیٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ لوگوں کو نماز کے لئے بیدار کر رہے تھے، لوگوں کو نماز کے لئے بیدار کرتے ہوئے، جب آپ میرے پاس سے گزرے تو میں چہرے کے بل لیٹا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: یہ کون ہے؟ میں نے کہا: عبداللہ بن طہفہ، آپ نے فرمایا: یہ لیٹنے کا ایسا طریقہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کے علاوہ ایک اور حوالے سے نقل کی ہے، لیکن انہوں نے اس دوسرے شخص کا نام بیان نہیں کیا اور میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں پایا جس نے اسے سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے حوالے سے نقل کیا ہو، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور سیدنا عبداللہ بن طہفہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13189]
یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کے علاوہ ایک اور حوالے سے نقل کی ہے، لیکن انہوں نے اس دوسرے شخص کا نام بیان نہیں کیا اور میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں پایا جس نے اسے سیدنا طہفہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے حوالے سے نقل کیا ہو، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور سیدنا عبداللہ بن طہفہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13189]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (426/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23105»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
143. بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ
مرد اور مرد کی، عورت اور عورت کی مباشرت کی ممانعت
حدیث نمبر: 13190
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلَا الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَكَذَلِكَ رِجَالُ الْبَزَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ، یا کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے (یعنی اس طرح نہ لیٹیں کہ دونوں کے جسم پر کوئی کپڑا نہ ہو، اور ان کے جسم ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوں)۔“
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13190]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1094) أخرجه البزار فى المسند (2074) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11728) اخرجه احمد فى المسند (2873 و 2774)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2769»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13191
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ". قَالَ: فَقُلْتُ لِجَابِرٍ: أَكُنْتُمْ تَعُدُّونَ الذُّنُوبَ شِرْكًا؟ قَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي جُمْلَةِ أَحَادِيثَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: کوئی شخص ایک ہی کپڑے میں دوسرے شخص کے ساتھ مباشرت نہ کرے اور کوئی عورت ایک ہی کپڑے میں دوسری عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے (یعنی وہ اس طرح سے اکٹھے نہ ہوں کہ ان کے جسم پر صرف ایک ہی کپڑا ہو، جسم پر اور کچھ نہ ہو) راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ لوگ گناہوں کے ارتکاب کو شرک شمار کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13191]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13191]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (389/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13192
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ يُبَاشِرُ الرَّجُلَ، فَقَالَ جَابِرٌ: زَجَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ وَسَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمَرْأَةِ تُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ فَقَالَ: نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو دوسرے شخص کے ساتھ مباشرت کرتا ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے، میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا: جو دوسری عورت کے ساتھ مباشرت کرتی ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13192]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13192]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (348/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14343»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13193
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، أَبِي عُمَرَ الضَّرِيرِ، وَفِي الْمِيزَانِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ فَإِنْ كَانَ هُوَ هَذَا فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مرد کسی مرد کے ساتھ، یا عورت کسی عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عثمان بن سعید ابوعمر ضریر کے حوالے سے نقل کی ہے، میزان الاعتدال میں یہ بات مذکور ہے یہ راوی محمد بن عثمان بن سعید مصری ہے، اگر تو یہ وہی ہے تو پھر یہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13193]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عثمان بن سعید ابوعمر ضریر کے حوالے سے نقل کی ہے، میزان الاعتدال میں یہ بات مذکور ہے یہ راوی محمد بن عثمان بن سعید مصری ہے، اگر تو یہ وہی ہے تو پھر یہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13193]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5851»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13194
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ إِلَّا وَهُمَا زَانِيَتَانِ، وَلَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ إِلَّا وَهُمَا زَانِيَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو عورت دوسری عورت کے ساتھ مباشرت کرتی ہے تو وہ دونوں زنا کرنے والی شمار ہوتی ہیں اور جو مرد دوسرے مرد کے ساتھ مباشرت کرتا ہے وہ دونوں زنا کرنے والے شمار ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے، جس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13194]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے، جس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13194]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13195
وَعَنْ سَمُرَةَ - يَعْنِي ابْنَ جُنْدُبٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَى النِّسَاءَ أَنْ يَضْطَجِعَ بَعْضُهُنَّ مَعَ بَعْضٍ إِلَّا وَبَيْنَهُنَّ ثِيَابٌ، وَأَنْ يَضْطَجِعَ الرَّجُلُ مَعَ صَاحِبِهِ إِلَّا وَبَيْنَهُمَا ثَوْبٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کو اس بات سے منع کرتے تھے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ یوں لیٹیں کہ ان کے درمیان کوئی کپڑا نہ ہو، البتہ ان کے درمیان کوئی کپڑا ہو تو حکم مختلف ہے، اور اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ کوئی شخص دوسرے شخص کے ساتھ یوں لیٹے کہ ان کے درمیان کوئی کپڑا نہ ہو، البتہ اگر ان کے درمیان کوئی کپڑا ہو تو حکم مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13195]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13195]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2073) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7041)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
144. بَابٌ فِي الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی خواتین کا بیان
حدیث نمبر: 13196
عَنْ رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي وَمَنْزِلُهُ فِي الْحِلِّ وَمَسْجِدُهُ فِي الْحَرَمِ، قَالَ: فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ، رَأَى أُمَّ سَعِيدٍ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ مُتَقَلِّدَةً قَوْسًا، وَهِيَ تَمْشِي مِشْيَةَ الرِّجَالِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقُلْتُ: هَذِهِ أُمُّ سَعِيدٍ بِنْتُ أَبِي جَهْلٍ. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ، وَلَا مَنْ تَشَبَّهَ بِالنِّسَاءِ مِنَ الرِّجَالِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَالْهُذَلِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَأَسْقَطَ الْهُذَلِيَّ الْمُبْهَمَ، فَعَلَى هَذَا رِجَالُ الطَّبَرَانِيُّ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو العاص رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کی رہائش گاہ حرم کی حدود سے باہر تھی اور ان کی نماز والی جگہ حرم کے حدود کے اندر تھی، راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ میں ان کے پاس موجود تھا، انہوں نے ابوجہل کی صاحبزادی اُم سعید کو دیکھا کہ جس نے کمان لٹکائی ہوئی تھی اور وہ مردوں کی طرح چلتی ہوئی جا رہی تھی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ میں نے بتایا: یہ ام سعید بنت ابوجہل ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ ہم میں سے نہیں، جو عورتیں مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتی ہیں، اور جو مرد عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ہذیلی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے انہوں نے مبہم ہذلی شخص کا ذکر نہیں کیا اس بنیاد پر طبرانی کے تمام رجال ثقہ ہوں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13196]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ہذیلی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے انہوں نے مبہم ہذلی شخص کا ذکر نہیں کیا اس بنیاد پر طبرانی کے تمام رجال ثقہ ہوں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13196]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6875)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6836»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13197
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةً مَرَّتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَقَلِّدَةً قَوْسًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ وَالْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری جس نے کمان گلے میں لڑکائی ہوئی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر اور عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13197]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ کمزور ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13197]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2075) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11647) اخرجه احمد فى المسند (5328)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2263»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13198
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ثُوَيْرُ بْنُ أَبِي فَاخِتَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13198]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ثویر بن ابوفاختہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13198]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5306»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً